بالوں کے مسائل سے نجات کیسے حاصل کی جائے؟؟
تازہ اور صحت مند غذا استعمال کرنے سے بالوں کا مزید بہتر خیال رکھا جاسکتا ہے۔
وٹامن بی 12 کی کمی کے لیے چکن
وٹامن بی 12 کی کمی نہ صرف قبل از وقت بالوں کی سفیدی کا باعث بنتی ہے بلکہ یہ دیگر طبی مسائل کا خطرہ بھی بڑھاتی ہے۔ انڈوں اور دودھ کے ساتھ ساتھ چکن بھی جسم میں بی 12 کی سطح بڑھانے میں مددگار غذا ہے۔سبز سبزیوں کا استعمال
جتنا ہوسکے سبز سبزیوں کا استعمال کرنے کی عادت سفید بالوں کی روک تھام کرتی ہے کیونکہ یہ فولک ایسڈ، وٹامن بی 6 اور بی 12 کے حصول کا ایک آسان قدرتی ذریعہ ہے، سبز پتوں والی سبزیوں کو اپنی روزمرہ کی غذا میں خام شکل میں شامل کرنے کی کوشش کریں۔سفید بالوں کی روک تھام کے لیے دالیں
امینو ایسڈز بالوں کی رنگت برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ دالوں کا استعمال جسم میں خون کے سرخ خلیات کی مقدار کو بڑھاتا ہے جبکہ وہ وٹامن بی 9 اور بی 12 کے حصول کا قدرتی ذریعہ بھی ثابت ہوتی ہیں۔
گاجریں کیروٹین بڑھائیں
گاجروں میں کیروٹین کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جسے گرتے بالوں کی روک تھام کے لیے بہترین تصور کیا جاتا ہے۔ روزانہ گاجر کا جوس پینا یا کھانے سے بالوں کا گھنا پن بڑھتا ہے اور ان کا گرنا بھی رک جاتا ہے۔صحت مند بالوں کے لیے دہی
دہی پروٹینز سے بھرپور ہوتا ہے اور اینٹی آکسائیڈنٹ فراہم کرتا ہے جو بالوں کی صحت اور نشوونما میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ دہی صحت مند بالوں کے لیے ضروری ہے اور آپ کھوپڑی کی غذا بھی کہہ سکتے ہیں۔
سرکی خشکیی دور کرنا
سر میں خشکی ہو تو بال کمزور ہو جاتے ہیں۔ اور ان کے بڑھنے کا عمل رک جاتا ہے۔
1.
پروٹین کی کمی کی وجہ سے خشکی ہوتی ہے اس لیے آپ دودھ اور انڈے کا استعمال زیادہ کریں۔
2.
ایلو ویرا جیل اور دہی ہم وزن لیں اور اس میں صرف انڈے کی زردی شامل کریں۔ پیسٹ بنالیں۔اور بالوں کی جڑوں میں اچھی طرح سے لگائیں۔ تقریباً 30 منٹ کے بعد دھولیں۔ ہفتے میں تین بار لازمی یہ عمل کریں خشکی سے بھی نجات مل جائے گی اور بالوں کی نشوونما بھی اچھی ہوگی۔
3
۔ سفید سرکہ ایک چمچ، لیمن جوس ایک چمچ، ناریل کا پانی آدھا کپ۔۔۔۔ انہیں اچھی طرح مکس کریں۔ اور کسی اسپرے بوتل سے بالوں میں اسپرے کریں۔ پھر انگلیوں کی مدد سے 10 منٹ تک مساج کریں۔ 25 منٹ بعد دھو لیں۔ آپ روزانہ یہ عمل کرسکتے ہیں۔ نہیں تو ہفتے میں تین بار لازمی کریں خشکی ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گی۔
4.
خشکی دور کرنے کے لئے ایلو ویرا تیل بنائیں جس کی ترکیب یہ ہے کہ۔۔۔
دوسو گرام ناریل کا تیل لیکر ہلکا سا گرم کریں اب اس میں 5چمچ ایلو ویرا جیل اور 2چمچ کلونجی ڈال کر مزی5 منٹ تک پکائیں۔ تیل کو اتار کر ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔ پنکھے کے نیچے نہ رکھیں خود سے ٹھنڈا ہونے دیں تاکہ کلونجی کی تاثیر تیل جذب کر لے۔ اب اس تیل کو چھان کر محفوظ کر لیں اور بالوں میں لگاتے رہیں۔ اس تیل سے سر کی خشکی بھی ختم ہو جائے گی اور بالوں سے متعلق دوسرے مسائل بھی حل ہو جائیں گے۔
5
.سر کی خشکی دور کرنے کے لیے ناریل میں مہندی کا تیل ہم وزن ملا کر بالوں میں لگائیں . مہندی میں لیموں کے چند قطرے اور انڈا ملا کر بالوں میں لگائیں . ایک گھنٹے بعد سر دھو لینے سے خشکی سے نجات مل جائے گی.
**بالوں کے لیے گھر پر کنڈیشنر بنائیں**
1
.مہندی بالوں کیلئے ایک لاجواب کنڈیشنر ہے۔ اگر مہندی کا مستقل استعمال کیا جائے تو بال مضبوط اور گھنے ہونے لگتے ہیں۔ سلکی ہوجاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔
* مہندی کا کنڈیشنر بنانے کے لئے*
مہندی پاؤڈر دو کپ ، آملہ پاؤڈر ایک کپ ، میتھی پاؤڈر ایک کپ ، نارنگی کے چھلکوں کا سفوف ایک چمچ،ان سب کو دہی میں مکس کرلیں دو گھنٹے تک ایسے ہی چھوڑ دیں تاکہ یہ اچھی طرح سے مکس ہو جائے۔ اس کے بعد سر میں لگائیں۔ ایک گھنٹے بعد دھولیں۔ یہ ایک بہترین کنڈیشنر ہے۔ ہفتے میں دو بار لازمی لگائیں۔ رزلٹ دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے۔
2
.اس کنڈیشنر کو آپ نہانے کے بعد استعمال کریں۔۔۔۔
ایک کٹوری میں 2 چمچ ناریل کا تیل، ایک چمچ شہد، دو چمچ ایلو ویرا جیل لیکر مکس کریں۔ اور نہانے کے بعد گیلے بالوں پر اوپر سے نیچے لگائیں۔ 20 منٹ بعد بالوں کو دوبارہ دھولیں۔ اس کے مسلسل استعمال سے بال لمبے، گھنے، سلکی اور مضبوط ہوجائیں گے۔ 🍯 شہد، ناریل کا تیل، اور ایلو ویرا بالوں کے لئے ہر لحاظ سے بہت فائدے مند ہے۔
3.
ایگ کنڈیشنر۔۔
ایک عدد انڈا، دو چمچ شہد، دو چمچ دہی، آلو کا رس تین چمچ ملا کر مکس کریں۔ نہانے سے ایک گھنٹہ پہلے لگالیں۔ پھر بال دھولیں۔انڈا اور شہد کنڈیشنر کے طور پر کام کرتا ہے، دہی بالوں کو سلکی بناتا ہے اور بالوں کو گرنے سے روکتا ہے جبکہ آلو بالوں کو تیزی سے بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔ کیونکہ آلو میں وٹامن سی اور زنک ہوتا ہے۔
**سفید بال کالے کرنا**
جن لوگوں کے بال وقت سے پہلے سفید ہونے لگتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ اپنی خوراک میں آملہ کا استعمال کریں۔ اپنے ذہن کو فکروں سے آزاد رکھیں۔ اور پرسکون رہیں۔ پرسکون رہنے کے طریقے جاننے کے لئے ہمارا بلاگ وزٹ کریںFacebook.com/Articlesbyshumaia
1.پھٹکری بالوں کو کالا کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
۔
ایک چمچ آملہ پاؤڈر، ایک چمچ پھٹکری اور ایک چمچ کافی پاؤڈر کو ناریل کے تیل میں مکس کریں۔ اسے بالوں میں ایک گھنٹے کے لئے لگا کر چھوڑ دیں۔ پھر سر دھولیں۔ ایک دن چھوڑ کر اس عمل کو دہرائیں۔ 21 دن لگاتار اس ٹوٹکے کو استعمال کریں۔ آپ حیرت انگیز رزلٹ دیکھیں گے۔
2
. ایک کپ مہندی، دو چمچ آملہ پاؤڈر، دو چمچ ناریل کا تیل، ان اجزاء کو نیم گرم پانی میں حل کریں اور پوری رات کے لئے چھوڑ دیں۔ صبح اس آمیزے کو اپنے بالوں میں اچھی طرح مساج کرتے ہوئے لگائیں۔ ایک گھنٹے بعد سر دھولیں۔ اسے آپ تقریباً 3 ماہ جاری رکھیں اور ایک دن چھوڑ کر کریں۔ انشاء اللہ بہت اچھا رزلٹ دے گا۔
3
.املہ ایک کپ، سیکاکائ ایک کپ، رات کو کسی برتن میں 3کپ پانی میں بھگودیں صبح اس پانی کو بالوں میں اسپرے کریں ایک گھنٹے بعد دھو لیں۔ اس عمل کو معمول بنالیں ۔ یہ بالوں کو تیزی سے کالا کرتاہے۔
4
. دو کپ کلونجی رات کو بھگودیں صبح پانی چھان کر اس پانی سے سر دھوئیں۔ بالوں کے تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔ کلونجی بالوں کی نشوونما کرتا ہے۔ یہ بالوں کو سیاہ کرتا ہے۔ بالوں کی نشوونما کرتا ہے کیونکہ اس میں آئرن، سلفر، پوٹاشیم، فائبر اور 15 امائنو ایسڈ پائے جاتے ہیں۔ کلونجی کا پانی سر درد کی شکایت کو دور کرتا ہے۔ کلونجی سے پروٹین کی کمی دور ہوجاتی ہے۔
** چقندر سے بالوں کی نشوونما**
چقندر میں وٹامنز، فاسفورس، پوٹاشیم، کیلشیم اور پروٹین موجود ہوتا ہے جو بالوں کی گروتھ میں تیزی سے اضافہ کرتا ہے۔ یہ ایک نیچرل ٹریٹمنٹ ہے۔ایک کپ چقندر کا جوس، ایک کپ ادرک کا رس، ایک کپ کیسٹر آئل، چار چمچ ایلو ویرا جیل لیکر مکسچر بنالیں۔ اس مکسچر کو بوتل میں اسٹور کرلیں۔ ہفتے میں دو بار استعمال کریں۔ ایک ماہ استعمال کرکے دیکھیں بال تیزی سے بڑھنے لگیں گے۔ کیونکہ اس میں موجود ادرک کا رس اور کیسٹر آئل بالوں کو گرنے سے روکتا ہے اور بالوں کو تیزی سے بڑھنے میں مدد دیتا ہے۔
بالوں کو قدرتی مہرون کرنے کے لیے ایک کپ مہندی میں ایک کپ چقندر کا رس ملا کر پیسٹ بنالیں۔ اس ٹوٹکے کو چند بار مسلسل استعمال کریں آپ کے بالوں میں قدرتی مہرون کلر آجائیگا۔ اس ٹوٹکے سے بال بہت ہی زیادہ خوبصورت ہوجاتے ہیں۔
**پھلوں سے گنج پن کا علاج**
گنج پن کی اصل وجہ کیا ہے؟
گنج پن کی وجہ کوئی بھی ہو سکتی ہے جسے کہ
ذیابیطس، وٹامن کی کمی، تناؤ، نیند کی کمی یا دیگر امراض، وغیرہ۔۔۔۔
یقیناً گنج پن کی جانب بڑھنا کس کو پسند ہوگا مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ چندپھلوں کو زیادہ کھانا عادت بناکر آپ گنج پن کے خطرے کو ٹال سکتے ہیں۔۔۔
پپیتا
کولیگن ایسا پروٹین جو جسم کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے جو کہ نہ صرف نئے بالوں کو اگانے میں مدد دیتا ہے بلکہ ان کی مضبوطی اور صحت کو بھی یقینی بناتا ہے۔ عام طور پر جسم میں یہ پروٹین مخصوص امینو ایسڈز سے بنتا ہے جو کہ گائے کے گوشت، چکن، مچھلی، بیج، انڈوں اور دودھ سے بنی مصنوعات میں موجود ہوتے ہیں، مگر اس پروٹین کے بننے کے عمل کے لیے وٹامن سی کی بھی ضرورت ہوتی ہے اور پپیتا میں اس وٹامن کی مقدار کافی زیادہ وہتی ہے جبکہ اس پھل میں پوٹاشیم بھی موجود ہوتا ہے جس کی کمی بھی بالوں کے گرنے کا باعث بن سکتی ہے۔۔۔۔۔انناس
جسم میں گردش کرنے والے فری ریڈیکلز جسم میں خلیات کو نقصان پہنچا کر مختلف امراض اور قبل از وقت بڑھاپے کا باعث بنتے ہیں، مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ بالوں کی جڑوں کو بھی متاثر کرتے ہیں، خصوصاً درمیانی عمر کے افراد میں اس کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ ان فری ریڈیکلز سے لڑنے کے لیے جسم کو اینٹی آکسائیڈنٹس کی ضرورت ہوتی ہے اور انناس وٹامن سی، وٹامن بی سی اور دیگر اجزا کے ساتھ ساتھ اینٹی آکسائیڈنٹس جیسے فلیونوئڈز اور فینولک ایسڈز سے بھرپور پھل ہے۔ یہ اینٹی آکسائیڈنٹس عمر بڑھنے سے بالوں سے محرومی کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔آڑو
صحت مند بالوں کے لیے ضروری ہے کہ کھوپڑی میں نمی مناسب مقدار میں ہو، سر میں ایسے غدود ہوتے ہیں جو ایک قدرتی تیل تیار کرتے ہیں جو بالوں کی جڑوں کو نم رکھ کر ان کی نشوونما میں مدد دیتا ہے، اگر اس کی پیداوار متاثر ہو تو بال بھی تیزی سے گرنے لگتے ہیں۔ آڑو اس مسئلے سے نمٹنے میں مدد دیتا ہے کیونکہ اس میں موجود وٹامن اے اور سی بہترین قدرتی موئسچرائزر ہیں۔کیوی
اس پھل میں وٹامن اے، وٹامن ای، وٹامن کے اور فلیونوئڈز آکسائیڈنٹس جیے بیٹا کیروٹین، لیوٹین اور دیگر کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے، ویسے بھی جس پھل میں وٹامن سی کی مقدار زیادہ ہو وہ کولیگن بنانے کے لیے بھی بہترین ہوتا ہے، جبکہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈز بالوں کو نمی فراہم کرتے ہیں۔ اس پھل میں دیگر منرلز جیسے زنک، میگنیشم اور فاسفورس کی موجودگی بھی کھوپڑی میں خون کی گردش کو بہتر کرتے ہیں جس سے بالوں کی جڑیں مضبوط ہوتی ہیں۔سیب
سیب میں وٹامنز اے، بی اور سی موجود ہوتے ہیں اور یہ سب صحت مند کھوپڑی اور خشکی کی روک تھام کے لیے ضروری ہیں۔ اس پھل میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس فری ریڈیکلز سے مقابلہ کرتے ہیں اور خلیات کو دوبارہ بننے میں مدد دیتے ہیں۔ اس حوالے سے طبی شواہد زیادہ مستحکم تو نہیں مگر صحت مند بالوں کے خواہشمند افراد کے لیے روزانہ ایک سیب کھانے میں کوئی نقصان بھی نہیں۔ایک انڈہ روزانہ گنج پن سے بچاتا ہے۔
انڈے کی زردی میں ایک کمپاﺅنڈ پایا جاتا ہے جو نئے بالوں کے اگنے میں مدد دیتا ہےگنجا پن زیادہ تر خون کی کمی ، طویل بیماری ، کھانے میں بے اعتدالی اور بلاوجہ دواؤں کے استعمال سے ہوتا ہے ۔ گنج پن آج کے دور کا ایک بڑا مسئلہ ہے جس نے ایک بڑی تعداد کو پریشان کر رکھا ہے ۔ نوجوانوں میں گرتےبال انہیں ذہنی دباؤ کا شکار کردیتے ہیں اور وہ اس مسئلہ سے نجات حاصل کرنے کے لیے مختلف دواؤں کی تلاش شروع کر دیتے ہیں جن کے مضر صحت اثرات خارش ، الرجی اور سوجن کی شکل میں ظاہر ہوتے ہیں . اس طرح یہ دوا فائدہ دینے کے بجائے اُلٹا نقصان کا باعث بنتی ہیں ۔ اگر آپ چاہیں تو مارکیٹ میں دستیاب دواؤں کے بغیر بھی گنجے پن کا علاج ممکن ہے۔
بالوں کی حفاظت خشکی دور کرنے اور بالوں کو گرنے سے بچانے کے لئے خشک بالوں میں نہانے سے پہلے سرسوں کے تیل کی مالش کریں یا رات کو سونے سے پہلے سرسوں کا تیل لگائیں اور صبح اٹھ کر بال شیمپو کرلیں ۔ یا پھر دو بڑے چمچ میتھی کے بیج رات بھر کے لیے بھگو دیں اور صبح اس کا لیپ بنا کر سر پر لگائیں اور پھر ایک گھنٹے بعد ریٹھا اور سیکا کائی کے پانی سے سر دھو لیں۔
ٹھنڈے پانی سے بال دھونے کے بعد پانچ سے دس منٹ تک انگلیوں کے پوروں سے سر کا مساج گنجے پن کا بہترین حل ہے۔ خشک بالوں میں ہفتے میں ایک بار انڈے کو پھینٹ کر اچھی طرح لگائیں اور پھر سر کو شیمپو سے دھو لیں . اس کے علاوہ خشک بالوں میں ہفتے میں ایک بار زیتون کے تیل میں لیموں کا رس ملا کر سر کی مالش کریں اور اس کے بعد سر دھولیں .
سر کی خشکی دور کرنے کے لیے ناریل میں مہندی کا تیل ہم وزن ملا کر بالوں میں لگائیں . مہندی میں لیموں کے چند قطرے اور انڈا ملا کر بالوں میں لگائیں . ایک گھنٹے بعد سر دھو لینے سے خشکی سے نجات مل جائے گی.
**بالوں کو مہندی سے قدرتی کلر کریں**
مہندی دو کپ، آملہ پاؤڈر آدھا کپ، سیکا کائی پاؤڈر دو چمچ، ایک انڈے کی سفیدی، لیمن جوس دو چمچ، تلسی پاؤڈر ایک چمچ۔۔۔۔۔ایک برتن میں پانی اتنا لیں اسمیں دو چمچ کافی پاؤڈر ڈال کر گرم کریں چولھے سے اتار کر اس گرم پانی میں تمام پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔ ساری رات کیلئے اس پیسٹ کو چھوڑ دیں صبح بالوں کی جڑوں اور سروں میں اچھی طرح لگائیں۔ دو گھنٹے تک لگا رہنے دیں۔ بالوں کو تھیلی سے ڈھانپ لیں تاکہ پیسٹ سوکھے نہ گیلا رہے دو گھنٹے بعد سر کو دھولیں۔ آپ کے بالوں میں قدرتی کلر اجائے گا۔ کچھ لوگوں کے بالوں میں کلر دیر سے اپنا اثر دکھاتا ہے۔ ایسے لوگ تین چار مرتبہ اس پہ عمل کرتے رہیں تو بالوں میں کلر اجائے گا۔ آپ ہفتے میں ایک بار اس ٹوٹکے پر عمل کریں ۔ یہ بہت لاجواب ٹوٹکہ ہے۔
**مہندی کا تیل**
مہندی۔۔۔۔۔۔۔ 5 کپناریل کا تیل۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھا کلو
تیل کو دھیمی آنچ پر گرم کریں اب اس میں تھوڑا تھوڑا کرکے مہندی ڈالتے جائیں چمچ مسلسل چلاتے رہیں کہ گھٹلیاں نہ بنے 6 سے 7 منٹ مزید پکائیں۔ چولھے سے اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے دیں۔ اس تیل کو چھان کر بوتل میں محفوظ کرلیں۔ اور ہفتے میں دو بار استعمال کریں۔ نہانے سے دو گھنٹے پہلے اس تیل سے اچھی طرح 10 سے 15 منٹ مالش کریں۔ پھر دو گھنٹے بعد سر دھولیں۔ یہ تیل بالوں کو مضبوط، خوبصورت اور دلکش بنادیگا۔
** بال بڑھانے والے تیل**
گھر میں خود تیل تیار کریں۔ ہم یہاں آپ کو 6 قسم کے تیل بنانا سکھا رہے ہیں جو آپ کو آسان اور مناسب لگے آپ وہ بنالیں۔1
. آگر آپ ناریل کا خالص تیل بنانا چاہتے ہیں تو اپنے حساب سے ناریل لے لیں، انہیں باریک ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور نیم گرم پانی ڈال کر بلینڈ کر لیں۔ اب اسے چھان لیں۔ پانی کو کسی برتن یا شوپر میں ڈالیں اور ساری رات کے لئے رکھ دیں۔ صبح آپ دیکھیں گے کہ چکنائی ساری اوپر ہوگی اور پانی نیچے ہوگا۔ اس چکنائی کو چمچ کی مدد سے احتیاط سے الگ کریں اور اگر آپ نے تھیلی میں اسٹور کیا تھا تو نیچے سے تھوڑی سی تھیلی کٹ کر کے پانی باہر نکالیں اور چکنائی احتیاط سے الگ کرلیں۔ اب اس چکنائی کو برتن میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں اور کفگیر مسلسل چلاتے رہیں 15 سے 20 منٹ لگیں گے آپ دیکھیں گے کہ تیل نکل چکا ہوگا۔ اسے چھان لیں اور اسٹور کرلیں۔ یہ آپ کا خالص تیل ہے۔ آپ کو مہنگا ضرور پڑے گا لیکن یہ خالص ملاوٹ سے پاک تیل ہے اور اس تیل کا رزلٹ دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔
2
۔ دو کپ ناریل کا تیل لیکر ہلکی آنچ پر پانچ منٹ تک پکائیں پھر اسمیں تقریباً 6 چمچ ایلوویرا کا جوس اور پندرہ عدد نیم کے پتے ڈالیں۔مزید پانچ منٹ پکائیں۔ پھر چولھے سے اتار کر ٹھنڈا کرکے کسی بوتل چھان کر محفوظ کرلیں۔ اس تیل سے بال تیزی سے بڑھیں گے۔
3.
ایک کپ تل تیل لیکر ہلکی آنچ پر تین سے پانچ منٹ تک گرم کریں اب اس میں تقریباً 6 چمچ مہندی کے ڈال کر مزید پانچ منٹ تک پکائیں۔ ٹھنڈا ہونے پر تیل کو چھان لیں اور کسی بوتل میں محفوظ کرلیں۔
اس تیل کو ہفتے میں دو بار لازمی استعمال کریں۔
4
. ایک کپ آملہ یا آملہ تیل میں ایک کلو ناریل کا تیل ملا کر ابالیں۔ اسمیں ایک چمچ لیمن جوس اور تھوڑی سی کالی مرچ ڈال کر مکس کرلیں۔ ہفتے میں تین دن اس تیل کو استعمال کریں۔ رات کو سوتے وقت لگائیں اور صبح بالوں کو دھولیں۔
5
. ایلو ویرا ہیئر آئل۔۔۔
100 گرام ناریل کا تیل لیکر ہلکا سا گرم کریں اب اس میں 5چمچ ایلوویرا جیل ڈال کر 5منٹ تک پکائیں چمچ ہلاتے رہیں۔ 12 کالی مرچ ڈال کر مزید پکائیں۔ چولھے سے اتار کر 12 گھنٹے تک یونہی پڑا رہنے دیں۔ اس کے بعد چھان کر بوتل میں محفوظ کرلیں۔ حسب ضرورت استعمال کریں۔۔۔۔۔ بالوں کی بہترین نشوونما کے لئے بہترین غذا جسمیں پروٹین اور وٹامنز ہوں اور پانی کا استعمال بہت ضروری ہے۔6۔ کلونجی آئل۔۔۔۔
دو لٹر پانی میں دو کپ کلونجی ڈال کر اتنا پکائیں کہ پانی ایک لیٹر رہ جائے۔ اب اس کو چھولے سے اتار لیں۔ اوپر جو چکناہٹ آتی جائے اسے چمچ کی مدد سے نکالتے جائیں۔ یہ خالص کلونجی آئل ہے۔یہ تمام تیل بہت مفید ہیں کیونکہ یہ آپ خود بنائیں گے جو کہ ملاوٹ سے پاک اور خالص ہوں گے۔ روزانہ رات کو لگا کر سوئیں ۔ تیل مساج کرتے ہوئے لگائیں اس سے خون کی سرکولیشن ہوتی ہے جس سے بالوں میں مضبوطی آتی ہے اور بال گھنے اور لمبے ہوتے ہیں۔ ناریل ، بادام تل کے تیل میں وٹامن اے اور ای کی بہت زیادہ مقدار پائی جاتی ہے جو بالوں کی بہترین نشوونما کے لئے بیحد ضروری ہے۔
ملتانی مٹی سے بال دھونے کے فوائد
ملتانی مٹی اپنے اندر حیرت انگیز صلاحیت رکھتی ہے، پاکستان اور پاکستان سے ملحقہ علاقوں میں ملتانی مٹی کثرت سے پائی جاتی ہے، کم قیمت ہونے کی وجہ سے یہ ہر انسان کی دسترس میں ہے۔ملتانی مٹی کا استعمال زمانہ قدیم سے کیا جا رہا ہے، جلد کے بیرونی بیماریوں اور بالوں کے لیے ملتانی مٹی کا پیسٹ اور ماسک جلد اور بالوں کو رونق بخشتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ مارکیٹس میں ملتانی مٹی کا ماسک آسانی سے دستیاب ہوتا ہے، جلد کے داغ، دھبوں، جھائیوں، مہاسوں اور میلازما سے جلد پر ظاہر ہونے والے نشانات پر یہ ماسک فوری اثر دکھاتا ہے۔وہ خواتین جو اپنے بالوں کی وجہ سے پریشان رہتی ہیں، ڈاکٹرز سے علاج کرواتے کرواتے تھک گئی ہیں، ان کو چاہیے کہ مہنگی ادویات اور مہنگے شیمپو اور صابن استعمال کرنے کی بجائے ملتانی مٹی سے اپنے بالوں کو خوبصورت بنائیں۔
روکھے، الجھے ہوئے، چکنے، بے رونق، بے ترتیب اور کمزور بالوں کے لیے ملتانی مٹی کا استعمال مختلف انداز سے کیا جاتاہے ، ملتانی مٹی میں کچھ اور اجزا شامل کر کے بالوں کی پریشانی سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔
ملتانی مٹی سے بال دھونے کے فائدے
چکنے بالوں کے لیے ملتانی مٹی
بالوں کو چکناہٹ سے پاک کرنے کے لیے ملتانی مٹی میں عرق گلاب شامل کر کے اچھی طرح گھول لیں، اس میں لیموں کا عرق شامل کریں، کچھ دیر اس کو رکھا رہنے دیں پھر اس کو اچھی طرح مکس کرلیں، پھر اس کو بالوں میں کنگھے کی مدد سے لگائیں ، لگانے کے بعد کچھ دیر بالوں کو خشک ہونے دیں، اس کے بعد بالوں کو نیم گرم پانی سے دھو لیں، بال نرم و ملائم ہوجائیں گے۔
خشک بالوں کے لیے ملتانی مٹی
خشک بالوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے ملتانی مٹی بالوں میں لگانے سے پندرہ منٹ پہلے ناریل کا تیل بالوں میں اچھی طرح سے لگائیں، کچھ دیر لگا رہنے دیں پھر بال زیادہ پانی سے اچھی طرح دھو لیں، بالوں میں قدرتی چمک پیدا ہوگی۔روکھے بالوں کے لیے ملتانی مٹی
ملتانی مٹی سے بالوں کا روکھا پن ختم ہوجاتا ہے اور بال سلجھے سلجھے نظر آتے ہیں، ملتانی مٹی بالوں کے لیے کسی کنڈیشنر سے کم نہیں ہے، ملتانی مٹی کو چھاچھ یا دہی میں مکس کر بالوں میں لگائیں، کچھ دیر بعد سر اچھی طرح دھو لیں، روکھا پن ختم ہوجائے گا۔بالوں کی نشوونما کے لیے ملتانی مٹی
بالوں کی خوبصورتی اور مضبوطی کے لیے ملتانی مٹی کا ماسک حیرت انگیز طور پر اثر دکھاتا ہے، ایک کپ ملتانی مٹی میں مناسب مقدار میں پانی ملا کر حسب ضرورت پیسٹ تیار کرلیں اور پھر اس کو بالوں میں مہندی کی طرح لگائیں، کم سے کم ایک گھنٹے تک لگا رہنے دیں، پھر دھولیں، بال گھنے اور مضبوط ہوجائیں گے۔بالوں کو سیدھا کرنے کے لیے ملتانی مٹی
ایک کپ ملتانی مٹی میں پانچ چمچ چاول کا آٹا،ایک عدد انڈے کی سفیدی اور پانی شامل کر کے اس کا پیسٹ بنالیں، ایک دن قبل بالوں میں تیل لگا کر رکھیں اور ساری رات لگا رہنے دیں ، دوسرے دن صبح سر میں تیار کیا گیا پیسٹ لگائیں اور موٹے کنگھے کی مدد سے بالوں کو سیدھا کریں، کچھ دیر بعد بالوں کو دھولیں اور بوتل میں دودھ کا اسپرے تیار کر کے بالوں میں اسپرے کریں، بال سیدھے، لمبے اور سیاہ ہوجائیں گے۔****************************************
No comments:
Post a Comment