صحت اور فٹنس

ادرک سے کریں علاج اور۔۔۔ صحت مند رہیں۔۔۔

جوڑوں کے درد اور موٹاپے کا۔۔۔ آسان اور سستا علاج۔۔۔


اگر آپ موٹاپے اور جوڑوں کے درد سے ۔۔۔

پریشان ہیں تو۔۔۔" ادرک کا پانی "وہ مفید نسخہ ہے...  جو آپ کی پریشانی سے نجات دلانے میں۔۔۔ مفید ثابت ہوگا۔۔۔  ادرک کا پانی خون میں لوتھڑے نہیں بننے دیتا۔۔۔ اور  خون کے بہاﺅ کو متوازن کرتا ہے۔۔۔

غذائیت اور فوائد سے بھرپور۔۔۔ جڑ کی شکل والی یہ سبزی ۔۔۔انسانی صحت کے لئے بے شمار فوائد ۔۔۔ اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔۔۔

ادرک کے انسانی صحت پر۔۔۔ مثبت اثرات۔۔۔

Successsm.blogspot.com

یہ کولیسٹرول کے لیول میں کمی کرتا ہے ۔۔۔ اور جوڑوں کے درد۔۔۔ سوزش اور سوجن سے۔۔۔  نجات دلاتا ہے۔۔۔یہ نسخہ ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ بھی ہے۔۔۔ جو آپ کے جسم کی صفائی کرتا ہے۔۔۔ اور کئی طرح کی بیماریوں۔۔۔ حتیٰ کہ کینسر جیسی بیماری کے خلاف بھی۔۔۔ مدافعت پیدا کرتا ہے۔۔۔ 

Successsm.blogspot.com

تیاری کا طریقہ۔۔۔

اسے تیار کرنے کیلئے  ڈیڑھ لٹر ۔۔۔ پانی کو ابال لیں اور جب یہ ابلنا شروع ہوجائے تو۔۔۔ اس میں ادرک کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے۔۔۔ کاٹ کر ڈالیں۔۔۔

اسے کچھ دیر کیلئے ابلنے دیں۔۔۔ اور پھر چولہے سے اتار کر۔۔۔ اسے تقریباً 15 منٹ کیلئے پڑا رہنے دیں۔۔۔ جب یہ ٹھنڈا ہوجائے تو۔۔۔ اس میں لیموں کا رس ملا لیں۔۔۔

بہترین نتائج کے لئے دن میں ۔۔۔دو بار یہ مشروب پئیں۔۔۔ 

طریقہ استعمال۔۔۔

اس کا استعمال صبح کے وقت۔۔۔ ناشتے سے پہلے اور رات کے کھانے سے پہلے کریں۔۔۔ یہ جہاں موٹاپے اور جوڑوں کے درد کا خاتمہ کرتا ہے ۔۔۔وہیں ہمارے مدافعتی نظام کو طاقتور بناتا ہے۔۔۔ نزلہ و زکام سے بچاتا ہے۔۔۔ دوران خون کو متوازن کرتا ہے۔۔۔اسی طرح یہ ہاضمے کو درست کرتا ہے اور خوراک کے اجزاءکو۔۔۔ ہمارے جسم میں جذب ہونے میں بھی مدد دیتا ہے۔۔۔



ادرک پانی کا باقاعدگی سے استعمال ۔۔۔ کرنے سےہائی بلڈپریشر کو کم کرتا ہے۔۔۔ اس میں موجود اینٹی انفلیمیٹری ایجنٹ۔۔۔  اور اینٹی آکسیڈنٹ ۔۔۔ کینسر جیسے موذی مرض سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔۔۔ادرک پانی نظام انہضام کی خرابیوں کو دور کرتا ہے۔۔۔ اور جوڑوں کے درد سے نجات دلاتا ہے۔۔۔

 ادرک وزن میں کمی کرنے کے۔۔۔ عمل کو تیز کرتا ہے۔۔۔  اور موٹاپے کےخلاف آپ کے۔۔۔ میٹابولزم کو بھی مضبوط کرتا ہے۔۔۔

 تازہ ادرک میں سانس کی نالیوں کے۔۔۔ انفیکشن کے خلاف اینٹی وائرل خصوصیات پائی جاتی ہیں۔۔۔  یہ گلے کی سوجن اور کھانسی سے ۔۔۔نجات دلانے کے لئے ۔۔۔چائے کے طور پر استعمال کیا جاسکتی ہے۔۔۔

ادرک کے طبی خواص۔۔۔

طبی خواص میں ادرک کا۔۔۔ ایک خاص مقام ہے۔۔۔ ادرک غذا کی اصلاح کرتی ہے۔۔۔ ماش کی دال یا گوبھی میں اسے شامل کریں ۔۔۔کیونکہ اس سے بادی چیزیں جلد ہضم ہو جاتی ہیں۔۔۔

ادرک کا تھوڑا سا ٹکڑا۔۔۔ پانی میں ڈال کر اس میں۔۔۔ چائے یا قہوہ ملا کر پئیں تو۔۔۔ جسم میں حرارت دوڑ جاتی ہے۔۔۔ عام چائے میں آدھا چمچ ادرک کا رس ملا کر پی سکتے ہیں۔۔۔ اس سے ہاضمے کی قوت تیز ہوتی ہے اور گیس کا مسئلہ حل ہوتا ہے۔۔۔

گیس کے مسائل کا حل۔۔۔ ادرک میں موجود ہے۔۔۔

مسدرک کا چھوٹا سا ٹکڑا چبانے سے۔۔۔ جسم میں موجود غیر ضرور گیس۔۔۔ فطری طریقے سے خارج ہو جاتی ہے۔۔۔ جبکہ اس کے روزانہ استعمال سے۔۔۔ اضافی گیس بھی نہیں بنتی۔۔۔

ادرک معدے کے۔۔۔ السر کو ختم کرتی ہے۔۔۔

ادراک معدے کے السر کو ختم کرنے کے لئے بھی بہت مفید ہے۔۔۔ السر معدے میں زخم کرتے ہیں۔۔۔ جس سے انسانی صحت کے لئے۔۔۔ بہت سی پیچیدگیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔۔۔

 متلی کی شکایت میں۔۔۔ ادرک کا استعمال۔۔۔

متلی کی شکایت ہو تو ادرک کے ٹکڑے فرائی پین میں ہلکا سا سینک کر۔۔ نمک لگا کر چوسیں۔۔۔ آرام آ جائے گا۔۔۔


ایک چمچ ادرک کے رس میں ۔۔۔ ایک چمچ لیموں کا رس۔۔۔ ایک چمچ پودینے کا رس۔۔۔ اور دو چمچ شہد ملا کر ۔۔۔ فرائی پین میں معمولی آنچ پر گاڑھا کر کے اتار لیں۔۔۔تھوڑا تھوڑا یہ مرکب چاٹنے سے متلی دور ہو جائے گی۔۔۔

جو لوگ بہت ٹھنڈا پانی پیتے ہیں۔۔۔ اس سے دانتوں کو نقصان پہنچنے سے تکلیف ہوتی ہے۔۔۔ ادرک چبانے سے لعاب زیادہ پیدا ہوتا ہے۔۔۔ اور منہ کی غلیظ رطوبات خارج ہو جاتی ہیں۔۔۔ منہ کی بدبو دور ہوتی ہے۔۔۔ ٹھنڈے پانی سے جو نقصان ہوتا ہے وہ بھی درست ہو جاتا ہے۔۔۔

 گلے کی صفائی بھی ہو جاتی ہے۔۔۔ حلق کی خشکی۔۔۔ خراش اور ورم کو آرام آتا ہے۔۔۔  نزلے کی سوزش ہو۔۔ ناک سے پانی بار بار بہہ رہا ہو۔۔۔ چھینکیں آئیں تو ۔۔۔اس کے لیے بھی ادرک کی چائے یا شہد ملے گرم پانی میں ۔۔۔ادرک کا رس مفید ہے۔۔۔



ادرک جگر کے لئے مفید ہے۔۔۔

ٹیوبرکلاسیس (ٹی بی) کی بیماری میں مبتلا افراد۔۔۔ ادرک کے استعمال سے بہت فوائد اٹھا سکتے ہیں۔۔۔ کیونکہ یہ ہیپاٹوٹوکسیٹی سے بچاتی ہے۔۔۔

دل کی صحت کے لیے مفید ہے۔۔۔

ادرک جسم میں کولیسٹرول۔۔۔ کے لیول کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔۔۔ جس سے دل کی صحت اچھی رہتی ہے۔۔۔

مثانے اور گردے کے امراض میں جسم کو طاقت دیتی ہے۔۔۔ خواتین کے لیے ادرک کی چائے بہت مفید ہے۔۔۔ جو لوگ بہت زیادہ دماغی کام کرتے ہیں۔۔۔ ان کے لیے دو تولے ادرک کا پانی۔۔۔ سات آٹھ تولے دودھ میں ملا۔۔۔ کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔۔۔ جب وہ آدھا رہ جائے تو۔۔۔ سوتے وقت چینی یا مصری ملا کر پینے سے ۔۔۔دماغ کی تھکن اور بوجھ کم ہو جاتا ہے۔۔۔



ذیابطیس کو کنٹرول کرتی ہے۔۔۔

ادرک ٹائپ 2 ذیابیطس میں۔۔۔ مبتلا افراد میں بلڈ شوگر کی۔۔۔ سطح کو منظم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔۔۔

جلد کے لئے۔۔۔ جادوئی ٹونک ہے۔۔۔

ادرک کی چائے کا روزانہ استعمال۔۔۔ آپ کو کئی دیگر بیماریوں کے ساتھ ساتھ۔۔۔ جلد کی بیماریوں سے بچاتا ہے۔

دمہ میں آرام دیتی ہے۔۔۔

صدیوں سے ادرک کو تنفس کے۔۔۔ مسائل کا حل سمجھا جاتا ہے۔۔۔  ادرک سانس کی نالیوں میں موجود۔۔۔ سوزش کو ختم کرتی ہے۔۔۔ جس کے نتیجے میں دمہ میں آرام آتا ہے۔۔۔

+++++++++++++++++++++++++++++++++++

No comments:

Post a Comment

کامیابی آپ کی منتظر ہے

اگر تم کامیابی و کامرانی چاہتے ہو۔۔۔ زندگی میں خوشحالی چاہتے ہو۔۔۔ امن سکون چاہتے ہو۔۔۔ تو اپنے آپ کو۔۔۔ اپنے رب سے جوڑ لو۔۔۔ جو رب سے جڑ گی...