Showing posts with label جلد کی حفاظت. Show all posts
Showing posts with label جلد کی حفاظت. Show all posts

جلد کی حفاظت

جلد کی حفاظت

موسم گرما میں جلد کی حفاظت کیسے کریں


چہرے کی جلد ہر موسم میں مختلف تبدیلیوں سے گزرتی ہے۔ اس کی خوب صورتی پر گرمی کا موسم بہت زیادہ اثر انداز ہوتا ہے۔اس موسم میں چہرے کی نرم وملائم جلد کا خیال رکھنا بہت ضروری ہوجاتا ہے۔ چہرے کا حسن اور تازگی برقرار رکھنے کے لیے بہت احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس موسم میں خواتین کی جلد اور بالخصوص چہرے کی جلد کھردری ہوکر اپنی چمک اور کشش کھو بیٹھتی ہے، کیوں کہ چہرے کی نازک جلد گرمی کی سختی برداشت کرنے میں ناکام رہتی ہے اور جلد ہی اس کے سامنے ہمت ہار جاتی ہے۔چہرے کی اجلی رنگت برقرار رکھنے کے لیے مختلف بیوٹی ٹپس کا استعمال کرتے رہنا بہت ضروری ہے۔ ہر گھر میں ہلدی اور لیموں تو عام مل جاتے ہیں۔ ان کے مکسچر کا استعمال بہت مفید ہے۔ ایک تو یہ چہرے کی رنگت کو نکھارتا ہے اور دوسرے اس کے مساج سے تھریڈنگ کی بھی ضرورت باقی نہیں رہتی۔ 

بیسن


بیسن بھی ہر گھر میں موجود ہوتا ہے، اس کو آٹے میں ملا کر جلد پر لگانا بہت کارآمد ثابت ہوتا ہے۔ یہ جلد کی کلینزنگ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔موسم گرما میں خواتین موسم کی شدت سے تنگ آجاتی ہیں وہ اپنے لباس ،چہرے اور خریدار ی کو بری طرح نظر انداز کرتی ہیں۔ اس بے احتیاطی کی وجہ سے ان کے چہرے کی جلد نہ صرف نرمی اور ملائمت سے محروم ہو جاتی ہے، بلکہ ان کی شخصیت بھی کچھ بکھری بکھری دکھائی دیتی ہے اور ایسی خواتین بعض اوقات چڑچڑے پن کا مظاہرہ کرتی بھی دکھائی دیتی ہیں۔چہرہ ہی تو شخصیت کا آئینہ دار ہوتا ہے اور یہ جسمانی حسن اور خوب صورتی کی بھرپور عکاسی بھی کرتا ہے۔ وہ خواتین جو اپنے چہرے پر موسم کی تبدیلیوں کی وجہ سے توجہ نہیں دے پاتیں، وہ اپنی عمر سے کئی گنا بڑی دکھائی دیتی ہیں اوراس کے ساتھ ساتھ اپنی قدرتی کشش سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں۔ 

ایسی  لڑکیوں اور خواتین کا چہرہ نہ صرف بالوں اور روئیں سے بھر جاتا ہے، بلکہ بدنما داغوں سے بھی اٹا دکھائی دیتا ہے، اس لیے بہتر یہی ہے کہ اپنے چہرے پرہفتے میں ایک دو بار قدرتی اجزا ءپر مشتمل ویکس استعمال کریں۔ 

ویکس

چینی اور لیموں کا مکسچر ایک بہترین ویکس کا کام دیتا ہے۔اس کا استعمال آپ کے چہرے کو رونق بخشے گا اور آپ کے چہرے کی کی جلد کو ترو تازہ بھی رکھے گا۔

 ان قدرتی موئسچرائزر سے جلد کی کم عمری اور کشش میں بے پنا ہ اضافہ ہوتا ہے۔

گرمیوں میں فاؤنڈیشن کے بجائے کوئی ہلکا پھلکا موئسچرائزز استعمال کریں، کیوں کہ دھوپ اور گرمی میں فاونڈیشن پگھلنے لگتا ہے، جب کہ موئسچرائزز میں ایس پی ایف کو بہ طور جزو استعمال کے جاتا ہے، اس لیے یہ اپنی جگہ برقرار رہتا ہے۔ 

خواتین کی اکثریت کی جلد حساس ہوتی ہے اور موسم گرما کی شدت نہ صرف اس جلد کو جھلسادیتی ہے بلکہ اس کی وجہ سے ان کی جلد کی رنگت بھی سیاہ ہو جاتی ہے۔ 

چہرے کی تازگی کے لیے اس موسم میں زیادہ سے زیادہ پانی استعمال کریں ،ٹھنڈی چیزیں کھائیں۔
گرمی میں پسینہ بہت زیادہ آتا ہے، تاکہ جسم کا اندرونی درجہ حرارت نارمل رہے، اس لیے جلد کو بہت زیادہ کام کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے اس کے مسام کھل جاتے ہیں اور ان میں میل کچیل جمع ہو کر اس جلد کو بدنما دانے بناتے ہیں۔ اس سے بچنے کے لیے کم ازکم دن میں تین چار بار اپنا چہرہ سادہ پانی سے دھوئیں اور گھر سے باہر نکلیں تو دھوپ سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر بھی اختیار کریں۔


چکنی جلد

چکنی جلد کے مسائل


چکنی جلد کو ویسے سارا سال ہی مسائل کا سامنا رہتا ہے۔ مگر گرمیوں میں خصوصاً اس جلد کو Handle کرنا بہت مشکل ہے۔ 
سب سے پہلے تیرہ چودہ سال کی عمر میں ہار مونز Active ہو کر اس  جلد کو متاثر کرتے ہیں اس پر دانے نمایاں ہونے لگتے ہیں۔ کھلے مسام بھی اس جلد کے مسائل میں سے ایک ہے۔ ان کھلے مساموں کے اندر جب دن بھر کی دھول مٹی یا پسینہ جاتا ہے تو infaction ہونے کا  سبب بنتا ہے۔ پھر سب سے زیادہ مسئلہ اس وقت ہوتا ہے جب یہ انفکیشن بڑھ کر سارے چہرے پر آجاتا ہے اور اپنے نشان چھوڑ جاتا ہے۔ چکنی چیزیں اور کھٹی چیزیں کھانے سے بھی چکنائی زیادہ ہو جاتی ہے۔ بہت زیادہ دھوپ اور گرمی جلد کو بہت خراب کر دیتی ہے۔


چکنی جلد کی حامل خواتین کو اکثر کیل مہاسوں کی شکایت رہتی ہے اور بہ طور خاص گرمیوں کے موسم میں تو ان میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ 


چکنی جلد کے لیے حفاظتی اقدامات


جن لوگوں کی جلد تیرہ چودہ سال کی عمر سے چکنی ہو جائے اور مسائل پیدا ہونے لگیں تو اگر وہ اسی وقت احتیاط کرنا شروع کردیں تو پھر اس جلد کے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ اس حوالے سے ہم آپ کو چند تدابیر بتاتے ہیں۔
·         اگر Acne شروع ہو جائے تو سب سے اہم احتیاط ہے جلد کو Acne سے پاک کرنا اور اس کے لیے ضروری ہے روزانہ دوٹائم کسی  بھی اچھے ٹونر سے چہرے کو صاف کرنا۔ اس کے لیے ٹونر کا آگے ذکر کریں گے۔
·         دھوپ س اس جلد کو بچانے کے لیے sun block استعمال کریں۔
·         زیادہ تر Acne صابن استعمال کریں
·         دن میں کم از کم آٹھ سے دس گلاس پانی پئیں۔ اگر پانی میں لیموں نچوڑ کر پئیں تو بہت فائدہ ہوگا۔
·         کم از کم چار سے پانچ مرتبہ منہ دھوئیں خاص طور پر صبح اور سونے سے پہلے۔
·         اگر دھول (مٹی) میں جانا ہو جیسا کہ آج کل تو یہ عام چیز ہے تو باہر سے آکر ٹونر کے ساتھ منہ ضرور صاف کریں۔
·         گرمیوں میں روزانہ ایک یا دو مرتبہ آئسنگ ضرور کریں۔
·         بلیچ Face  ویکس۔ وغیرہ میں احتیاطی تدابیر کا خیال رکھیں۔
·         اگر بلیک ہیڈز ہو جائیں تو انھیں دباکر ہاتھوں سے نہ نکالیں اس طرح یہ نشان چھوڑ جائیں گے اور انفکیشن بھی ہو جائے گی۔
·         سٹیم لے کر بلیک ہیڈز ریموو کریں مگر احتیاط ضروری ہے۔
یہاں آپ کی سہولت کے لیے ایک دن کا چارٹ دیا گیا ہے۔
ناشتہ                 دو سلائس سیک کر زردی کے بغیر انڈہ
صبح                   آٹھ بجے چائے کا کپ (کم پتی والا)
دس بجے            ایک سیب یا کوئی سا پھل
بارہ بجے             ایک پیالہ سلاد کا بھر کے
دو بجے               ایک چپاتی سالن کے ساتھ
شام چار بجے      جوس کا گلاس
شام سات بجے    روٹین کے مطابق کھانا کھائیں
سونے سے پہلے  دو گلاس دودھ
چکنی اور تلی ہوئی چیزوں سے پرہیز کریں۔ سُرخ گوشت کی بجائے چکن کا استعمال کریں۔ سبزیاں اور فروٹ زیادہ کھائیں۔ پانی زیادہ پئیں اور سونے سے پہلے دودھ کے گلاس ضرور پئیں۔

چکنی جلد والے لوگ کھانے میں سبز پتوں والی سبزیاں زیادہ استعمال کریں۔ ان سبزیوں کو کچا سلاد کی شکل میں کھائیں یا اُبال کر استعمال کریں دونوں طرح مفید ہے۔ چکنی جلد کے لیے پانی میں لیموں ڈال کر پینا بہت مفید ہے اور جوسز میں مالٹے کا جوس، مسمی کا جوس اور اسٹابیری کا جوس بہت مفید ہیں۔ گرمیوں میں تربوز زیادہ کھائیں۔ گاجر کھانا یا گاجر کا جوس پینا بھی بہت مفید ہے۔ کبھی کبھار نیم کی پھکی یا نیم کا پانی پی لیا کریں۔

مہاسوں سے بچاؤ


ان سے بچاؤ کے لیے نیم کے پتوں کو پانی میں ابال کر اس پانی کو ٹھنڈا کرکے اس سے منہ دھوئیں، تاکہ مہاسوں میں کمی آسکے۔
 اس کے علاوہ ایک چمچہ شہد کو آدھا چمچہ لیموں کے عرق میں ملا کر اپنے چہرے پر لگائیں اور پندرہ منٹ بعد چہرے کو دھولیں۔ شہد اور لیموں جلد کی چکنائی کو اچھی طرح سے نکال کر چہرے کو صاف کردیتے ہیں۔ ان میں پائے جانے والے عناصر پوٹاشیم، سیٹرک ایسڈ اور گلوکوز وغیرہ چکنے غدودوں کے عمل کو مزید بڑھنے سے روکتے ہیں۔

 چکنی جلد والی خواتین گاجر کا ماسک استعمال کریں یعنی گاجر کا جوس نکال کر روئی کی مدد سے چہرے پر لگائیں اور یہ عمل دن میں تین بار دہرائیں، انہیں افاقہ محسوس ہوگا۔

ھکی یا نیم کا پانی پی لیا کریں۔

چکنی جلد اور چند گھریلو نسخے

چکنائی دور کرنے کے لیے سب سے پہلے صابن کا انتخاب ہے۔ ہربل میں نیم کا صابن تلسی Tulsi اور نیم کا صابن بازار میں عام مل جاتے ہیں جو کہ بہت مفید ہیں۔
ایک چمچ بیسن، ایک چمچ لیموں کا رس، ایک چمچ کچا دودھ مکس کرکے منہ پر لگائیں اور صابن کی طرح مل کے منہ دھو لیں۔ پورا دن منہ چکنا نہیں ہو گا۔
پھٹکری کو پانی میں اُبال لیں۔ اس پانی میں اتنا ہی گلاب کا عرق شامل کریں اور تین سے چار لیموں نچوڑ لیں۔ اس عرق کو فریج میں رکھیں اور روزانہ صبح شام روئی پہ لگا کر منہ صاف کریں یہ بہترین ٹونر ہے۔
بورک پاؤڈر دو چمچ
سفید پھٹکری دو چمچ (پسی ہوئی)
نیم کے پتے دو چمچ (پسے ہوئے)

سب کو پانی میں ڈال کر ابال لیں (گلاب کے عرق میں بھی ابال سکتے ہیں) پھر یہ ٹونر کیوبز میں ڈال کر برف بنالیں۔ اس برف کو روزانہ سونے سے پہلے منہ پر ملیں اتنا کہ چہر

مکس کرکے منہ پر لیپ کریں۔ پندرہ منٹ بعد دھولیں چکنائی ختم کرے گا اور مسام بھی بند کر دے گا۔ اس کو ہفتے میں دو بار استعمال کریں۔ جب فائدہ ہو جائے تو چھوڑ دیں ورنہ جلد زیادہ خشک ہو جائے گی۔
مالٹے کے چھلکے پیس لیں ایک چمچ (سوکھے ہوئے)
بیسن یا جو کا آٹا ایک چمچ
گلاب کے عرق میں مکس کرکے منہ پر لگائیں۔
انڈے کی سفیدی میں لیموں مکس کرکے لگانے سے بھی جلد خشک ہوگی اور مسام بند ہوں گے۔
مالٹے کے چھلکے گلاب کے عرق میں مکس کرکے بیسن بھی ڈال لیں اور نیم کے پتے بھی ابٹن کی طرح ملیں چکنائی اور داغ ختم کردیں گے۔

چکنی جلد اور پروڈکٹ کا انتخاب

کوشش کریں کہ چکنی جلد پر زیادہ گھریلو اور ہر بل نسخے استعمال کریں کیونکہ وہ زیادہ مفید اور کار آمد ہیں مگر یہاں چند ٹونر اور ماسک کے بارے بھی لکھا ہوا ہے۔
1.   
    چکنی جلد کے لیے کولڈ کریم کبھی استعمال نہ کریں بلکہ 
Milk Cleanser 
استعمال کریں
۔
2.   
    Medicated Toner
 استعمال کریں۔
3.  
     Medicated
 مسام کریم بھی بازار میں دستیاب ہیں۔
4.  
     Acne control

ماسک استمعال کریں۔ یہ ماسک Medicated
5. 
      سٹیم لیتے ہوئے اگر سٹمیر میں ہائیڈروجن کے چند قطرے ڈال لیں یا ڈیٹول تو بھی بہتر نتائج ملیں گے۔

بیوٹی سیلون اور چکنی جلد


جلد میں بے احتیاطی سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ احتیاط کرنے سے آپ کو بہتر نتائج مل سکتے ہیں۔ سیلون پہ بھی اکثر کچھ باتوں کا خیال نہیں رکھا جاتا اور اُلٹا فائدے کی بجائے نقصان ہو جاتا ہے۔ اس لیے بہتر ہے کہ جب آپ پارلر میں فیشل لینے جائیں تو آپ خود چند باتوں کو مد نظر رکھیں۔

خشک جلد


خشک جلد والی خواتین کی جلد گرمیوں میں نارمل رہتی ہے، لیکن ان کے لیے بھی اپنے چہرے کی حفاظت کرنا بہت ضروری ہوتا ہے۔ 

زیتون اورگلاب کا عرق ملا کر چہرے پر لگانے سے جلد کی خوب صورتی برقرار رہتی ہے۔ خشک جلد کو نرم کرنے کے لیے انڈے کی سفیدی میں لیموں کا عرق ملا کر اچھی طرح پھینٹ لیں اور اس پیسٹ کو پندرہ منٹ تک چہرے پر لگا رہنے دیں، اس کے بعد تازہ پانی سے چہرہ دھولیں۔ 

بیسن، دہی اور لیموں سے تیار کردہ ماسک خشک جلد کے لیے بہترین اور آزمودہ ہے۔تھوڑا سا بیسن لے کر اس میں لیموں کا رس اور دہی ملا کر چہرے پر لگالیں، جب یہ پیسٹ خشک ہو جائے تو ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھولیں۔ 

یہ ماسک ہفتے میں تین دن استعمال کریں، تاکہ جلد کا کھردرا پن ختم ہوسکے اور اس کی تازگی برقرار رہے۔ 

نارمل جلد


نارمل جلد کی حامل خواتین کو زیادہ محنت کی ضرورت نہیں پڑتی۔ وہ ذرا سی توجہ اور احتیاط سے اپنے چہرے کو تروتازہ رکھ سکتی ہیں۔ 

گرمیوں میں جب باہر کھلی دھوپ میں سے واپس آئیں تو گلاب کے عرق کا اسپرے اپنے چہرے پر ضرورکریں۔

گھر پر ایک کلینزنگ کریم تیار کریں جس کو بنانے کے لیے 
ایک کھانے کا چمچہ سوکھا دودھ اور چند قطرے گلاب کا عرق لے کر مکس کرلیں اور چہرے پر لگالیں، اگر ہو سکے تو گردن پر بھی اس کریم کا ہلکا ہلکا مساج کرلیں۔ اس سے آپ کے چہرے کی دلکشی بڑھے گی اور شادابی بھی واپس آجائے گی۔

غذائیں


غذائیں جلد کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہیں۔ موسم گرما میں اپنی غذا کا خاص خیال رکھیں۔ اس موسم کے دوران تربوز، انناس،کھیرا، ٹماٹر اور لیموں کا استعمال کریں، کیوں کہ ان میں پانی کی زیادہ مقدار پائی جاتی ہے۔ ایسی غذائیں آپ کی جلد کے لیے بہت مفید ہیں اور اسے تروتازہ رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ 

صابن کے معاملے میں بہت احتیاط کریں۔گرمی کے موسم میں جلد کے مسام کھل جاتے ہیں، اس لیے کوئی ایسا صابن استعمال نہ کریں جس میں کیمیکل کی مقدار زیادہ ہو، کیوں کہ اس کی وجہ سے جلد کو بہت نقصان پہنچ سکتا ہے۔

دھوپ کی تمازت سے چہرے کو محفوظ رکھنا بہت ضروری ہے، اس مقصد کے لیے اکثر خواتین بازاری کریموں کا سہارا لیتی ہیں جو بہت زیادہ نقصان دہ ہیں۔ چہرے کی جلد کو نرم و نازک بنانے کے لیے اگرچہ تھوڑی سی محنت درکار ہوتی ہے، مگراس کے بعد آپ خود کوسب سے نمایاں اور شاداب محسوس کریں گی۔

بلیک ہیڈز سے نجات


بیوٹی پارلر جائے بغیر یامنہگی منہگی اشیا کے بغیر بھی آپ اپنی ناک پر آئے بلیک ہیڈز خود بھی صاف کرسکتی ہیں۔

انڈے کی سفیدی میں روئی کا ایک بڑا ٹکڑا بھگودیں۔ اس کے بعد روئی کو ناک پر چپکادیں اور اسے مکمل خشک اور سخت ہونے دیں۔ پھر اس خشک روئی کو احتیاط سے اتاردیں بلیک ہیڈز اس گیلی روئی پر چپک جائیںگے اور جب آپ روئی اتاریںگی تو اس کے ساتھ باہر آجائیںگے۔

کیل مہاسوں سے چھٹکارا


کیل مہاسوں سے مستقل چھٹکارا پانا تو شاید ممکن نہ ہو۔  اس کے لیے آپ کو کم از کم چالیس برس کا ہونا پڑے گا تب ہی ان سے دائمی نجات مل سکتی ہے۔ جن خواتین کے چہرے پر کیل مہاسے نکلتے ہوں وہ ایک چمچہ ملتانی مٹی، نیم کے پتوں کا پیسٹ آدھا چمچہ، عرق گلاب ایک چمچہ یا حسب ضرورت،  منرل پاؤڈر ایک چمچہ،  لیموں کا رس ادھا چمچہ،  ہلدی آدھا چمچہ، ایلو ویرا کا گودا ایک چمچہ، ان سب کو ملاکر پیسٹ بنالیں اور ہفتے میں ایک بار ضرور لگائیں۔ جلد خشک محسوس ہو تو ایسا موسچرائز لگائیں جو جذب ہوجائے یہی ٹریٹمنٹ پارلر میں ہزاروں کا ہوتا ہے۔

گورا رنگ


کوئی بھی دیسی یا بدیسی نسخہ ایک بار یا چند بار کے استعمال سے آپ کی قدرتی رنگت کو تبدیل نہیں کرسکتا ہاں اس کا مسلسل یا متوازن استعمال آپ کی رنگت کو نکھرا نکھرا رکھنے میں مدد دے سکتا ہے۔

بادام کا پاؤڈر تازہ، خالص ہلدی، لیموں یا کینو کے چھلکوں کا پاؤڈر، بیسن خالص، پپیتیکے چھلکوں کا پاؤڈر، پودینے کے خشک پتوں کا پاؤڈر، نیم کے خشک پتوں کا پاؤڈر، حسب ضرورت ملاکر ایک بوتل میں رکھ لیں اور موسم کی مناسبت سے اسے کبھی شہد، کبھی بالائی، کبھی بکری کے دودھ، کبھی عرق گلاب تو کبھی زیتون یا ناریل کے تیل میں ملا کر چہرے کا کم از کم بیس منٹ ہلکے ہاتھوں سے ہفتے میں دو تین روز مساج کریں اور پھر نیم گرم پانی سے چہرہ دھولیں۔ چہرے کی جلد کی تمام شکایت دور رہیںگی۔  اسی پیسٹ کو مہینے میں ایک بار انڈے کی سفیدی میں مکس کرکے بطور ماسک استعمال کریں پھر چہرے کی رونق دیکھیں۔

کلینزنگ


دہی اور شہد کو ملاکر چہرے پر دس منٹ تک مساج کریں چہرے کی خشکی دور ہوگی،داغ دھبے صاف ہوںگے، بند مسام کھل جائیںگے، چہرے کی جلد سخت ہوجائے گی، رنگت کھلی کھلی محسوس ہوگی۔

جو کا آٹا، دہی، سبز چنے کا اٹا اور زیتون کا تیل آپس میں مکس کرلیں اور ہفتے میں دو بار بطور ماسک لگائیں۔ خشک جلد کے لیے بہترین ٹانک ہے۔

کھیرے کا پیسٹ، ہلدی کا پیسٹ، ایلوویرا کا پیسٹ، چمپا کے پھولوں کا پیسٹ، پپیتے کا پیسٹ، مولی کے پتوں کا پیسٹ، پودینہ کے پتوں کا پیسٹ، خربوزے کا گودا، سیب کا گودا، کیلے کے چھلکوں پر لگا گودا ملاکر پیسٹ بنالیں اور اپنی جلد کی مناسبت سے اور موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے اس میں  لیموں کا رس، عرق گلاب، انڈے کی سفیدی، ملتانی مٹی، زیتون، ناریل، بادام کے تیل، دودھ، بالائی کے ساتھ مکس کرکے چہرے پر ہفتے میں دو بار دس منٹ کے لیے لگائیں اور نیم گرم پانی سے دھولیں۔ ایک ہی ماہ میں چہرہ  نکھر جائے گا۔

ہر روز کسی بھی پھل کے گودے خاص طور پر آڑو، اسٹرابیری، خوبانی وغیرہ کا چہرے پر مساج کرنے سے بھی چہرے کو قدرتی وٹامنز ملتے ہیں۔

جھائیوں کا علاج


آم اور جامن کی گٹھلیوں کو سکھا کر پاؤڈر بنالیں اور محفوظ کرلیں، حسب ضرورت اسے پانی یا عرق گلاب میں مکس کر متاثرہ حصے پر لگائیں۔  چند دنوں میں ہی نمایاں فرق نظر آئے گا۔ پکے ہوئے  پپیتے کی قاش جھائیوں پر روز مسلیں چند دنوں میں جھائیاں صاف ہونے لگیںگی۔

آلو ابال کر کچل لیں اور ان میں تھوڑا سا نمک شامل کرکے متاثرہ جگہ پر ملیں، دس منٹ بعد صاف کردیں۔ سفید تل دودھ میں ملاکر پیس لیں اور پیسٹ بناکر رکھ لیں رات سوتے وقت ایک دن کے وقفے سے متاثرہ حصے پر لگائیں دس پندرہ دن میں افاقہ ہوجائے گا۔

لیموں کا رس روزانہ ملنے سے بھی آہستہ آہستہ جھائیاں مدھم ہوکر ختم ہوجاتی ہیں۔

کھیرا، گاجر، آڑو وغیرہ کا پیسٹ ملنے سے بھی جھائیاں ختم ہوجاتی ہیں۔

لیموں کے رس میں باریک چینی مکس کرکے جھائیوں پر رگڑنے سے جھائیاں چلی جاتی ہیں۔

جھائیوں سے بچنے کے لیے وٹامن سی لیتی رہیں یا اس کے سپلیمنٹ لے لیں۔


بند مساموں خصوصاً بلیک ہیڈز کی وجہ سے ناک پر اور ہونٹوں کے نیچے لیموں، کینو کے خشک چھلکوں کا پاؤڈر ملیں اور نیم گرم پانی سے صاف کردیں مساموں سے میل کچیل نکل جائے گا۔

قدرتی سن بلاک


پپیتیکا گودا اور کچے پپیتے کا رس یا پتوں کا رس آپ کی جلد کے لیے قدرتی سن بلاک کا کام کرے گا اور شعاعوں سے ہونے والی جلن کو بھی ختم کرے گا۔

چہرے کی جلد کا ڈھیلاپن


چہرے کی جلد کا ڈھیلا پن دور کرنے کے لیے انجکشن لگوانا یا پارلر جانا ضروری نہیں۔  ایک کھانے کا چمچہ چاول کے آٹے میں ایک چائے کا چمچہ شہد یا حسب ضرورت شہد ملاکر پیسٹ بنالیں۔ چہرے کو کسی اچھے صابن یا فیس واش سے دھوکر ہمیشہ قدرتی ہوا میں خشک ہونے دیں،پھر چہرے پر پیسٹ کو پھیلادیں۔ آنکھوں پر کھیرے یا آلو کے قتلے یا ٹی بیگ گیلا کرکے رکھ لیں اور کم از کم پندرہ منٹ کے لیے سکون سے لیٹ جائیں۔ پندرہ بیس منٹ بعد چہرے پر نیم گرم پانی کے چھینٹے ماریں۔  ماسک نرم ہوکر نکلنے لگے گا۔  اب پورا چہرہ دھولیں اور موسچرائزر لگالیں۔ انڈے کی سفیدی میں شہد مکس کرکے بالکل اسی طرح لگائیں۔
*****************************************

جلد کی حفاظت

جلد کی حفاظت

جلد کی حفاظت کیسے کریں؟ 

ایک صحت مند اور بے داغ جلد کے حصول کے لیے کیا کرنا چاہیے؟



جلد کو خوبصورت اور صحت مند بنانے کے لئے بھی ایسے بہت سے طریقے ہیں جو ناصرف سستے ہوتے ہیں بلکہ واقعی کا م دکھاتے ہیں۔

ان طریقوں کے ذریعے صرف جلد ہی صحت مند نہیں ہوگی بلکہ جسم کو بھی طاقت ملے گی۔ 
جلد کیلئے بہترین
گھر بیٹھے جلد کو خوبصورت اورصحت مند بنانے کے لئے یہ سستے طریقے آپ بھی اپنا سکتے ہیں

ایکس فولیٹ کریں



جلد کو چمکدار بنانے میں ایکس فولی ایشن اہم کردار ادا کرتی ہے۔شاور لیتے وقت جلد کو ایکس فولی ایٹ کرنے سے جلد تروتازہ اور چمکدارہو جاتی ہے۔نہانے سے پہلے خشک برش سے ایکس فولیٹ کریں ، اس سے جلد لچکدار ہوتی ہے۔

ایواکاڈو کھائیں


جلد کو نمی اور چمک بخشنے کے لئے فیٹس کی ضرورت ہوتی ہے ۔ ایواکاڈو جلد کو یہ فیٹس اور فائٹو نیوٹرنٹس فراہم کرتا ہے۔ ایواکاڈو میں موجود فیٹی ایسڈ جلد کو نرم ملائم اور چمکدار بناتے ہیں ۔آدھا ایواکاڈو سلاد میں یا صبح کے ناشتے میں پھلوں کے ساتھ پیسٹ بنا کر کھائیں۔

ہری سبزیوں کا رس پئیں


ہری سبزیوں اور پھلوں میں منرلز،کلوروفل اور اینٹی اوکسی ڈنٹس ہوتے ہیں اور یہ طاقتور ملٹی وٹامن کا کام دیتے ہیں ۔یہ تمام معدنیات خون میں جلدی شامل ہوکرجلد تک پہنچ کر اپنا اثر دکھاتے ہیں ۔ جلد کو خوبصورت بنانے کی خواہشمند لڑکیوں کو دوسرے مشروبات کے بجائے یہ جوس لینا چاہئیے۔


کھیرا کھائیں



کھیرا ناصرف ذائقے میں اچھا ہوتا ہے بلکہ اس میں کم کیلوریز اور وافر مقدار میں پانی موجود ہے ۔ یہ جسم کو ٹھنڈا رکھنے کے ساتھ نمی بھی فراہم کرتا ہے جو خوبصورت جلد کے لئے نہایت ضروری ہے۔جب بھی موقع ملے کھیرا کھانے کی کوشش کریں ۔ اسکے علاوہ اس کا جوس بھی پیا جاسکتا ہے۔

زیادہ پانی پئیں


جسم کے ساتھ جلد کو بھی پانی کی ضرورت ہوتی ہے ۔صحیح مقدار میں پانی کا استعمال ناصرف آپ کو توانائی بخشتا ہے بلکہ جلد کو بھی تازگی فراہم کرتا ہے۔اگر آپ اپنی جلد کو چمکدار بنانے کے خواہش مند ہیں تو وافر مقدار میں پانی پئیں ۔

شکر کو کم کریں


ہمارے جسم کو زیادہ شکر کی ضرورت نہیں ہوتی،اور جسم میں شکر کی زیادہ مقدار جلد پر بڑھتی عمر کے اثرات کو چھوڑنے لگتی ہے۔اس لئے خوبصورت جلد کے لئے اپنی غذا سے شکر کو کم کریں ۔صرف دو ہی ہفتوں میں آپ واضح فرق دیکھیں گے۔

ورزش کریں



چہل قدمی ہو ،یا دوڑ، یا تیراکی ، سب چیزیں دوران خون کو تیز کرتی ہیں اورخون کا بہائو جلد کی طرف کرتی ہیں اس سے جلدمیں تازگی اور چمک پیدا ہوتی ہے ۔جلد کو خوبصورت بنانے کے لئے روزانہ ہلکی پھلکی ورزش یا واک کریں ۔
موسمی میں پائے جانے والے اہم اجزاء جلد کی بہت سے خرابیاں دور کرنے میں مدد کرتے ہیں۔موسمی میں کافی مقدار میں وٹامن سی موجود ہوتا ہے اور اس میں موجود سٹرک ایسڈ ایک زبردست کلینزنگ ایجنٹ کے طور پر کام کرتا ہے ۔


موسمی کے زبردست فوائد



موسمی کے دو ٹکڑے کریں اور ایک حصے کو آرام سے اپنے گال پر گول گول گھما کررگڑیں۔یہ عمل سات سے آٹھ منٹ تک دہرائیں اور پھر پانی سے منہ دھولیں۔چہرے کو تولیے کی مدد سے خشک کرلیں،آپ اپنے چہرے پرتازگی محسوس کریں گی۔

سن برن فیس پیک

اگر گرمی کی وجہ سے آپ کے چہرے کا رنگ وروپ متاثر ہورہا ہے اور آپ اس سے چھٹکارا پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں تو موسمی کا فیس پیک آپ کے اس مسئلے کو زبردست طریقے سے حل کر سکتا ہے ۔
  آپ موسمی کے چھلکوں کو پیس لیں،پھر اس میں ایک چٹکی ہلدی اور ایک چمچ شہد ملا لیں۔تینوں اجزاء کو اس قدر ملائیں کہ ایک عمدہ پیسٹ بن جائے اور پورا آمیزہ ہموارہو جائے۔اس پیسٹ کو چہرے پر لگا کر پانچ منٹ تک انتظار کریں،پھر پانی کے چھینٹے مار کر اسے صاف کرلیں۔اس عمل کو ہفتے میں دوبار دہرائیں،سن برن اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل سے آپ چھٹکارا پالیں گی۔


ڈارک سرکل سے نجات


آنکھوں کے گرد حلقوں یا ان کے گرد سرخ نشانات سے نجات حاصل کرنے کے لیے بھی موسمی بہت آزمودہ ہے۔آپ موسمی سے تیار کردہ پیسٹ آنکھوں کے گرد لگائیں،پھر نتیجہ دیکھیں۔اس کے لیے آپ کو مندرجہ ذیل اجزاء درکار ہوں گے

آدھا کھانے کا چمچ ،،،، موسمی کا جوس
ایک کھانے کا چمچ ،،،،،  کیلے کا پیسٹ
ایک کھانے کا چمچ ،،،، کھیرے کا جوس
ایک کھانے کا چمچ ،،،، وٹامن ای جیل

ان چاروں اجزاء کو ایک پیالے میں ایسے مکس کریں کہ ایک ہموار آمیزہ بن جائے۔

اس پیسٹ کو تین سے چارمنٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔پھر اس کو روئی یا کاٹن پیڈ کی مدد سے اپنے آنکھوں کے نیچے لگائیں اور دس سے بارہ منٹ کے لیے چھوڑ دیں،کچھ سیکنڈ زمساج کرنے کے بعد اسے پانی سے دھولیں۔آپ خود ہی محسوس کریں گی کہ گھرمیں بنایا گیا یہ پیسٹ کس طرح باآسانی آپ کی آنکھوں کے حلقوں کو ٹھیک کر کے آپ کی جلد کو نئی چمک دیتا ہے ۔

موسمی کے دیگر فوائد

۔موسمی زود ہضم اور طاقت بخش پھل ہے
۔یہ خون پیدا کرتاہے۔
۔ملیریا،بخار ،سل اور تپ دق میں بے حد مفید ۔ہے
4۔موسمی میں80فیصد پانی ہوتا ہے۔اس میں معقول مقدار میں گوشت بنانے والے روغنی اور نشاستہ دار اجزاء کے ساتھ ساتھ سوڈیم ،فاسفورس اورپوٹاشیم کی آمیزش ہوتی ہے۔

جھائیوں کا علاج



دو چمچ کافی میں چند قطرے زیتون کا تیل شامل کر کے اچھی طرح مکس کرلیں ، اس کے بعد اس میں تھوڑا سا کھیرے کا رس اور چند قطرے لیموں کے ملا لیں،  دن میں ایک مرتبہ روانہ اس کافی اسکرب کو چہرے پر ماسک کے طور پر استعمال کریں، جلد تروتازہ ہوجائے گی۔
اور جھائیاں بھی دور ہو جائیں گی۔

رات کو سوتے وقت ایک گلاس دودھ لازمی پیئیں۔۔
رات کو سوتے وقت ایلو ویرا جیل لگا کر سوئیں۔
جوس کا استعمال بڑھا دیں۔


کافی اسکرب

جلد پرجم جانے والی ناقص پرتیں جو جلد کو نقصان پہنچاتی ہیں ان کو کافی اسکرب کی مدد سے صاف کیا جاسکتا ہے۔ 

کافی اسکرب جلد کو فائدہ پہنچانے کے ساتھ ساتھ آپ کی رات کی نیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے چہرے پر ظاہر ہونے والے سیاہ نشان، تھکن اور چہرے کی بے رونقی کو بھی ختم کر کے تروتازہ بناتا ہے۔ کافی کے استعمال کی حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس سے دوران خون تیز ہوتا ہے، جس سے جلد میں نکھار پیدا ہوتا اور بالوں کی بھی نشوونما بہتر ہوتی ہے۔کافی کے اسکرب کی خاص بات یہ ہے کہ اس سے جلد پر منفی اثرات ظاہر نہیں ہوتے۔ یہ جلد کے مردہ خلیات کو ختم کرتا ہے اور چہرے کی رونق کو بڑھاتا ہے۔

جلد کی تازگی کے لیے کافی اسکرب


دو چمچ کافی میں چند قطرے زیتون کا تیل شامل کر کے اچھی طرح مکس کرلیں ، اس کے بعد اس میں تھوڑا سا نمک اور چند قطرے لیموں کے ملا لیں، تیار کیا گیا پیسٹ کسی جار میں بند کر کے رکھ لیں اور ہفتے میں دو سے تین مرتبہ اس کافی اسکرب کو چہرے پر ماسک کے طور پر استعمال کریں، جلد تروتازہ ہوجائے گی۔

آدھا کپ کافی میں چند قطرے دودھ کے شامل کر کے گاڑھا پیسٹ بنالیں، پھر اس کو ماسک کے طور پر چہرے پر لگائیں ، کچھ دیر بعد چہرہ صاف پانی سے دھولیں، کافی اسکرب سے چہرے کا نکھار واضح طور پر سامنے آجائے گا۔

ایک چوتھائی کپ پسی ہوئی کافی میں اتنی ہی مقدار میں چینی شامل کر کے اچھی طرح مکس کرلیں، پھر اس میں دو کھانے کے چمچ ناریل کا تیل ملائیں اور پھر وٹامن ای کے کیپسول کھول کر اس میں ملا دیں، کافی اسکرب تیار ہوجانے پر ہلکے ہاتھوں سے چہرے پر لگائیں اور جلد کے مسائل سے چھٹکارا پائیں۔

کافی میں ناریل کا تیل ملا کر ہونٹوں پر اسکرب کی صورت میں لگانے سے ہونٹ گلابی اور نرم و ملائم ہوجاتے ہیں۔

کافی اسکرب کے استعمال میں احتیاط


کافی اسکرب سخت ہوتا ہے ، اس لیے اگر آپ کے چہرے کی جلد حساس ہے تو اس سے گریز کریں۔

اگر آپ کا چہرہ ایکنی کا شکار ہے تو کافی اسکرب کو ہرگز ہرگز استعمال نہ کریں اس سے جلد کو مزید نقصان کا خدشہ ہوتا ہے۔

اگر جلد پر گرمی یا کسی اور وجہ سے لال رنگ کے موٹے یا باریک دانے ہوں تو ایسی صورت میں بھی کافی اسکرب کا استعمال جلد کے لیے نقصان کا سبب ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ کافی اسکرب کا کام جلد کی اوپری سطح سے داغ دھبوں اور نشان کو صاف کرنا ہے، جلد کے اندرپیدا ہونے والی بیماریوں کے لیے اسے استعمال ہرگز نہ کیا جائے۔

کدو کے بیج

کدو pumpkin کے بیج ایک اہم دھات zink  سے مالامال ہوتے ہیں۔ ان میں کئی اہم امائنو ایسڈز کے علاوہ سیروٹونِن نامی ہارمون بھی پایا جاتا ہے۔ زِنک چہرے اور جلد کو جوان اور تازہ رکھنے، کیل مہاسوں کو بھگانے اور انفیکشنز سے دور رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ کدو کے بیج کھانے سے ہونٹ گلابی اور نمی سے بھرپور دکھائی دیتے ہیں۔

ہلدی

 جلد کےلیے ہلدی ایک بہترین ٹانک ہے اورکھانوں میں اس کا باقاعدہ استعمال چہرے پر بھی نکھار کی وجہ بنتا ہے۔کچے دودھ میں نصف چمچہ ہلدی ملاکر اسے اپنے ہونٹوں اور چہرے پر لگائیے۔ 10 منٹ بعد چہرہ دھولیجیے تاکہ ہلدی دودھ سمیت جذب ہوجائے۔ آپ نوٹ کریں گی کہ چہرہ اور ہونٹ دونوں کی رنگت اور ملائمت پر فرق پڑا ہے۔ہلدی کا استعمال جھائیوں کو دور کرتا ہے اور جلد کو تروتازہ بناتا ہے۔

اپنی جلد کا جتنا خیال رکھیں گے جتنی حفاظت کریں گے اتنی ہی آپ کی جلد تروتازہ رہے گی  ہمارے جلد کے خلیے ہر 27 دن کے بعد ختم ہو جاتے ہیں جس کے بعد نئے خلیے بنتے ہیں ۔ لیکن اگر ان مردہ خلیات کو اچھی طرح سے صاف نہ کیا جائے تو انسان کی جلد کی سطح خراب ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے بال جھڑنا خارش اور دوسرے جلد کے مسائل پیدا ہوتے ہیں ۔اس کے لئے ایکسفولئیٹنگ کا عمل ضروری ہے۔ 

ایکسفولئیٹنگ مختلف اقسام کے اسکرب استعمال کر کے کی جاسکتی ہے۔ لیکن جسم کا ہر حصہ مختلف ہوتا ہے اور اس کی جلد بھی کہیں نازک اور کہیں سخت ہوتی ہے۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ گھریلو اشیاء استعمال کر کے جسم کی مختلف جلد کے مطابق بہترین اسکرب کیسے بنائیں۔

ر وکھی  جلد


 کھانے کے چمچ براؤن شوگر 2 کھانے کے چمچ باریک پسا دلیہ 2 کھانے کے چمچ کنڈیشنر یہ سارے اجزاء اچھی طرح ملا لیں۔ سب سے پہلے سر اور بالوں کو اچھی طرح شیمپو کر کے دھول مٹی اور میل دھو لیں۔ اس کے بعد پہلے سے تیار شدہ اسکرب لے کر سر کی جلد پر اچھی طرح مساج کریں اور صاف پانی سے دھو لیں۔

چہرہ


ہفتے میں ایک سے دو دفعہ چہرے پر اسکرب کرنے سے جلد کے تمام مردہ خلیات ختم ہوجاتے ہیں۔اس کے علاوہ جلد میں خون کی روانی تیز ہونے سے جلد چمکدار اور پُر رونق لگنے لگتی ہے۔ بند مسام بھی صاف ہوجاتے ہیں جو کیل مہاسوں کا سب سے بڑا سبب ہیں۔

ایک کھانے کا چمچ ناریل کا تیل
 دو کھانے کے چمچ چینی کے باریک دانے سب سے پہلے چہرے کی صفائی کریں اور اچھی طرح دھو لیں۔ اس کے بعد یہ اسکرب ہاتھ میں لے کر انگلیوں کی پوروں سے چہرے پر نرمی سے مساج کریں۔ ایک منٹ مساج کرنے کے بعد چہرہ صاف پانی سے دھو لیں۔ یہ اسکرب فریج میں محفوظ کیا جاسکتا ہے۔ 

ہونٹ

پانی کی کمی اور دھوپ کی مضر شعاعیں ہونٹوں کی جلد خشک کر کے ان کا رنگ بھی خراب کر دیتی ہیں۔

 دو کھانے کے چمچ موٹے دانوں والی چینی 1 کھانے کا چمچ شہد 1 کھانے کا چمچ زیتون کا تیل

ان سب اجزاء کو آپس میں اچھی طرح ملا لیں۔ دانت صاف کرنے یا نہانے کے بعد ہونٹوں پر یہ اسکرب لیپ کرلیں۔ پانچ منٹ اسکرب کو لگا رہنے دیں۔ اس کے بعد نرمی سے ہونٹوں پر مساج کریں۔ یہ اسکرب بھی فریج میں محفوظ کیا جاسکتا ہے۔


جسم کے دیگر حصے


 چہرے کی بانسبت جسم کے باقی حصوں کی جلد ذیادہ مضبوط اور سخت ہوتی ہے۔ اس لئے اسے ایکسفولئیٹنگ کی ذیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ سخت جلد سے مردہ خلیات ختم کرنا بھی ذرا مشکل ہوتا ہے اس لئے اس طرح کی جلد پر سخت اسکرب استعمال کیا جاتا ہے۔ 

ایک چوتھائی کپ پسی ہوئی کافی ایک، چوتھائی کپ چینی

پیروں کے لیے


پیروں کی جلد بہت جلدی خشک اور سخت پڑ جاتی ہے۔ پیروں کو نرم و ملائم رکھنے کے لئے اسکرب کا استعمال بہت ضروری ہے۔

 دو کپ براؤن شوگر آدھا کپ ناریل کا تیل (اگر پیسٹ ذیادہ گاڑھا ہو تو تیل کی مقدار بڑھا سکتے ہیں)دونوں اجزاء کو اچھی طرح سے مکس کر لیں اس کے بعد جب یہی پیسٹ کی شکل میں آجائے تو اس تھوڑی دیر کے لئے چھوڑ دیں تا کہ یکجاں ہو جائے ۔ اس کے بعد اس کو اپنے پیروں پر لگائیں اور بیس منٹ تک لگا رہنے دیں اس کے بعد نیم گرم پانی سے اچھی طرح دھو لیں۔


*************************************************

کامیابی آپ کی منتظر ہے

اگر تم کامیابی و کامرانی چاہتے ہو۔۔۔ زندگی میں خوشحالی چاہتے ہو۔۔۔ امن سکون چاہتے ہو۔۔۔ تو اپنے آپ کو۔۔۔ اپنے رب سے جوڑ لو۔۔۔ جو رب سے جڑ گی...