Showing posts with label صحت مند زندگی. Show all posts
Showing posts with label صحت مند زندگی. Show all posts

مدافعتی نظام کو مضبوط بنائیں

مضبوط دفاعی نظام


مدافعتی نظام (Immune system) ۔۔۔

کسی جاندار کے اندر ۔۔۔

ایسے آلیات کا ایک مجموعہ ہے ۔۔۔جو امراض یعنی بیماریوں۔۔۔ ورمی خلیات اور ممراض۔۔۔

 کے خلاف تحفّظ۔۔۔ یا دفاع فراہم کرتا ہے۔۔۔ 

 یہ وہ نظام ہوتا ہے ۔۔۔ جس میں قوت مدافعت میں۔۔۔  حصہ لینے والے اعضاء، بیساقہ (sessile) و محمول مناعی خلیات ۔۔۔

اور مناعی سالمات۔۔۔ شامل ہوتے ہیں۔۔۔

 اس نظام کا بنیادی فعل۔۔۔ اصل میں خود (self) اور غیرخود (nonself) کی۔۔۔ تمیز کرنا اور ۔۔۔

 غیرخود سے جسم کا۔۔۔ دفاع کرنا ہوتا ہے۔۔۔

 یہ نظام اس وقت ۔۔۔متحرک ہو جاتا ہے کہ جب کوئی غیر خود۔۔ یعنی مستضد (antigen) مادہ یا مواد۔۔۔ یا سالمہ جسم میں داخل ہو۔۔۔ اور اس کا اخراج و خاتمہ اس کے افعال میں شامل ہے۔۔۔


مدافعتی نظام جسمانی صحت کو ۔۔۔

برقرار رکھنے کے لیے۔۔۔ چوبیس گھنٹے کام کرتا ہے۔۔۔ انسانی جسم کو صحت مند رکھنے۔۔۔ اور ہر طرح کی بیماریوں اور وائرس سے بچاؤ میں۔۔۔ اہم کردار ادا کرتا ہے۔۔۔


مدافعتی نظام جسم کو ۔۔۔ مختلف بیماریوں سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔۔۔  اور اس  کی وجہ سے موت کا خطرہ بھی۔۔۔ کم ہو جاتا ہے۔۔۔ اس لیے یہ انسانی زندگی  کی بقا کے لیے  بہت ضروری ہے۔۔۔

جب  مدافعتی نظام کمزور ہوتا ہے تو ۔۔۔ یہ جسم کو خطرناک بیماریوں سے۔۔۔  بچانے کے لیے موثر انداز میں کام نہیں کر پاتا۔۔۔  اور انفیکشن سے زیادہ متاثر ہونے کا امکان بڑھا جاتا ہے۔۔۔


انسانی صحت کی بگڑتی ہوئی حالت۔۔۔ اور تندرستی کا دارومدار ۔۔۔ مدافعتی نظام پر ہی ہوتاہے۔۔۔ یہ جتنا زیادہ مضبوط ہوگا بیماریاں اتنی ہی دور رہیں گی۔۔ اور اگر یہ نظام کمزور پڑ جائے تو۔۔۔ ہر طرح کی بیماری جسم پر اثرانداز ہوتی ہے۔۔۔ جوصحت کے بگاڑ کا سبب بنتی ہے۔۔۔


جب انسان کسی بیماری میں۔۔۔  مبتلا ہوتا ہے تو اس کو بیماری سے مقابلہ کرنے میں۔۔۔  مدافعتی نظام کا کردار سب سے۔۔۔ زیادہ اہم ہوتا ہے۔۔۔ قوت مدافعت جتنی مضبوط ہوتی ہے۔۔۔ تندرستی اتنی ہی جلدی ممکن ہوجاتی ہے۔۔۔


قوتِ مدافعت بڑھانے والی غذائیں


سرخ شملہ مرچ


پھلوں کے علاوہ ... سرخ شملہ مرچ میں  127 ملی گرام وٹامن سی ہوتی ہے۔۔۔ جبکہ یہ بیٹا کیروٹین سے بھی بھرپور ہوتی ہے۔۔۔ مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کے  لئے وٹامن سی اور بیٹا کیروٹین ۔۔۔جلد کو بھی صحت مند رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔۔۔ جو جسم مین وٹامن اے میں بدل جاتا ہے ۔۔۔جو آنکھوں اور جلد کو صحت مند بناتا ہے۔۔۔


لہسن۔۔۔

لہسن میں مدافعتی نظام کو ۔۔۔ مضبوط بنانے کی طاقت  ہوتی ہے ۔۔۔ جس کی وجہ اس میں سلفر پر مبنی ۔۔۔ مرکبات کی موجودگی ہے۔۔۔

ادرک۔۔۔

ادرک ایک اور ایسا جز ہے ۔۔۔جو ورم میں کمی لانے کے ساتھ۔۔۔ گلے کی سوجن اور ورم والے امراض میں کمی لانے میں ۔۔۔ مدد دیتا ہے۔۔۔

، درک سے متلی کی کیفیت پر ۔۔۔قابو پانے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔۔۔

ادرک سے دائمی درد میں۔۔۔ بھی کمی لائی جاسکتی ہے ۔۔۔ اس میں کولیسٹرول کی سطح کم کرنے کی ۔۔۔خصوصیات بھی ہیں۔۔۔

پالک

پالک وٹامن سی سے۔۔۔ بھرپور سبزی تو ہے ہی۔۔۔ اس کے سات ساتھ۔۔۔ اس میں متعدد اینٹی آکسائیڈنٹس ۔۔۔اور بیٹاکیروٹین بھی موجود ہوتے ہیں۔۔۔ جو مدافعتی نظام کی۔۔۔ انفیکشن کے خلاف لڑنے کی صلاحیت کو۔۔۔ بڑھا سکتے ہیں۔۔۔

دہی۔۔۔

دہی میں ایسے بیکٹریا موجود ہوتے ہیں ۔۔۔

جو مدافعتی نظام کو۔۔۔ امراض کے خلاف لڑنے کے لیے متحرک ہونے میں مدد دیتے ہیں۔۔۔

 چینی کے بغیر دہی کا استعمال۔۔۔ اس حوالے سے زیادہ مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔۔۔۔ یا پھلوں اور شہد سے اس کو میٹھا کرکے۔۔۔ فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔



دہی وٹامن ڈی کے ۔۔۔ حصول کا بھی اچھا ذریعہ ہے ۔۔۔ اور یہ وٹامن مدافعتی نظام کو ریگولیٹ کرتا ہے۔۔۔  اس سے امراض کے خلاف۔۔۔ جسم کا قدرتی دفاع بہتر ہوتا ہے۔۔۔

بادام۔۔۔

بادام میں موجود وٹامن ای ۔۔۔

صحت مند مدافعتی نظام کی۔۔۔ کنجی ثابت ہوسکتا ہے۔۔۔ یہ ایسا وٹامن ہے جو گریوں جیسے بادام میں۔۔۔ موجود چکنائی کو جسم میں ۔۔۔ جذب ہونے میں مدد دیتا ہے۔۔۔



سورج مکھی کے بیج۔۔۔۔

یہ بیج متعدد غذائی اجزا جیسے ۔۔۔فاسفورس، میگنیشم اور وٹامن بی 6 اور ای سے بھرپور ہوتے ہیں۔۔۔ جو مدافعتی نظام کے افعال کو ریگولیٹ۔۔۔ اور مستحکم رکھنے میں ۔۔۔

مدد دیتا ہے۔۔۔


اس کے علاوہ ۔۔۔ سورج مکھی کے بیجوں میں سیلینیم کی مقدار بھی۔۔۔ کافی زیادہ ہوتی ہے۔۔۔  جو  وائرل انفیکشنز جیسے ۔۔۔ سوائن فلو کے خلاف لڑنے میں مدد دیتا ہے۔۔۔

ہلدی۔۔۔

ہلدی میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹ ۔۔۔

مدافعتی نظام کو  مضبوط بناتے ہیں۔۔۔ اور اینٹی وائرل ہوتے ہیں۔۔۔

سبز چائے۔۔۔

سبز اور سیاہ چائے دونوں میں ۔۔۔

فلیونوئڈز کی مقدار ۔۔۔بہت زیادہ ہوتی ہے۔۔۔

 سبز چائے میں۔۔۔  ای جی سی جی نامی بہت طاقتور اینٹی آکسائیڈنٹ  ہوتا ہے۔۔۔ جو مدافعتی نظام کے افعال کو۔۔۔  بہتر کرتا ہے۔۔۔



اس کے علاوہ سبزچائے میں۔۔۔ امینو ایس ایل theanine ۔۔۔ بھی شامل ہوتا ہے۔۔

۔ جو۔۔۔ ٹی سیلز میں جراثیموں کے خلاف۔۔۔ لڑنے والے مرکبات بنانے میں مدد دے سکتا ہے۔۔۔

پپیتا۔۔۔

پپیتا بھی ایسا پھل ہے۔۔۔ جس میں وٹامن سی کی۔۔۔ مقدار بہت زیاد ہوتی ہے ۔۔۔جبکہ اس میں ایک انزائم۔۔۔  پاپاین بھی موجود ہوتا ہے۔۔۔ جو ورم کش اثر رکھتا ہے۔۔۔ پپیتے میں پوٹاشیم، میگنیشم۔۔۔ اور فولیٹ کی بھی مناسب مقدار ہوتی ہے ۔۔۔جو مجموعی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتی ہے۔۔۔

کیوی۔۔۔

پپیتے کی طرح کیوی بھی۔۔۔ متعدد غذائی اجزا جیسے فولیٹ، پوٹاشیم اور وٹامن سی سے بھرپور پھل ہے۔۔۔ وٹامن سی انفیکشن کے خلاف لڑنے میں۔۔۔ مددگار خون کے سفید خلیات کو طاقت فراہم کرتا ہے۔۔۔ جبکہ کیوی کے دیگر اجزا بھی دیگر۔۔۔ جسمانی افعال کو درست رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔۔۔

چکن ۔۔۔

چکن میں وٹامن بی سکس کی۔۔۔ مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔۔۔ اور یہ وٹامن متعدد ۔۔۔ کیمیائی ری ایکشنزز میں۔۔۔  اہم کردار ادا کرتا ہے۔۔۔ جبکہ یہ خون کے نئے۔۔۔ اور صحت مند سرخ خلیات بننے کے لیے بھی ضروری ہے۔۔۔

اچھی غذا کا استعمال ایک۔۔۔ اچھا آغاز ہوتا ہے۔۔۔ جو متعدد امراض سے۔۔۔ تحفظ دینے میں مدد دے سکتا ہے۔۔۔

لیموں پانی۔۔۔

وٹامن سی انسانی جسم کے لیے۔۔۔ بہت ضروری ہوتا ہے ۔۔۔اور لیموں اس کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔۔۔اگر نہار میں ایک گلاس پانی میں ۔۔۔ایک لیموں نچوڑ کر پی لیا جائے تو ۔۔۔طبیعت ہشاش بشاش ہوجاتی ہے ۔۔۔اورجسم سے تمام مضر ذرات بھی خارج ہوجاتے ہیں ۔۔۔اس سے قوت مدافعت بڑھنے کے علاوہ جلد بھی۔۔۔ حسین اور خوبصورت ہوجاتی ہے۔۔۔


بھرپور نیند۔۔۔

نیند قدرت کی بہترین نعمت ہے۔۔۔دن بھر کی مشقت کے 

بعد۔۔۔ 

جسم کو آرام کی ضرورت ہوتی ہے۔۔۔ بھرپور نیند یعنی ۔۔۔

8گھنٹے کی نیند لینے سے۔۔۔ جسم کا سارا نظام درست رہتا ہے۔۔۔ قوت مدافعت بھی بڑھتی ہے۔۔۔ اور طبیعت میں تازگی۔۔۔ بھی پیدا ہوتی ہے۔۔۔ایسے افراد جو رات کو جلدی سونے کے عادی ہوتے ہیں۔۔۔ ان کا مدافعتی نظام دوسرے لوگوں کے مقابلے میں۔۔۔ زیادہ مضبوط پایا جاتا ہے۔۔۔

اگر انسان اپنی۔۔۔ نیند ہی پوری کرلے تو۔۔۔ اس کا سارا دن۔۔۔ ہشاش بشاش۔۔۔ اور پرسکون گزرے گا۔۔۔ بے خوابی اپنے ساتھ۔۔۔ بہت سے مسائل لیکر وارد ہوتی ہے۔۔۔  نیند پوری کرنے سے۔۔۔ انسان بہت سے مسائل پر۔۔۔ قابو پاسکتا ہے۔۔۔ اپنے لیے درست فیصلے کر سکتا ہے۔۔۔ 

وٹامن کا حصول۔۔۔


انسانی جسم کو مختلف قسم کے ۔۔۔وٹامنز کی ضرورت ہوتی ہے ۔۔۔ جو مختلف طریقوں اور مختلف غذائوں سے ۔۔۔حاصل کیے جاسکتے ہیں۔۔۔وٹامنز جسم، جلد، ناخن اور بال سب کے لیے بہت ضروری ہوتے ہیں۔۔۔ جسم میں مدافعتی نظام کی مضبوطی کے لیے۔۔۔ وٹامنز کو بطور سپلمنٹ بھی لیا جاتاہے۔۔۔ وٹامن سی، وٹامن بی، وٹامن ڈی اور زنک یہ سب وٹامنز کی حاصل کرنے کا۔۔۔ آسان اور موثر ذریعہ ہیں۔۔۔

ذہنی دباؤ سے چھٹکارا۔۔۔

ذہنی دبائو یا کسی بھی قسم کی منفی  سوچ ۔۔۔ انسان کو اندر سےکھوکھلا کردیتی ہے۔۔۔اس میں سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت بھی۔۔۔ ختم ہو کر رہ جاتی ہے۔۔۔ اس کا اثر قوت مدافعت پر براہ راست ہوتا ہے۔۔۔ اگر قوت مدافعت کو بڑھانا مقصود ہو تو۔۔۔ ذہن کو ہر قسم کی فکر سے آزاد رکھیں۔۔۔ منفی خیالات اور انتشار سے خود کو بچائیں۔۔۔جسم میں مدافعتی نظام بڑھانے اور بہتر بنانے کا یہ ایک آسان حل ہے۔۔۔

ورزش۔۔۔

ورزش صحت اور۔۔۔ تندرستی کے لیے بہت ضروری ہے۔۔۔ سانس کی مشقوں سے۔۔۔ انسان نہ صرف تندرست و توانا۔۔۔ ہوتا ہے بلکہ اس کے کام کرنے اور سوچنے سمجھنے کی۔۔۔ صلاحیتوں میں کئی گنا۔۔۔ اضافہ ہوتا ہے۔۔۔

 ورزش ذہن اور جسم کو تندرست اور ۔۔۔توانا بناتی ہے۔۔۔نظام ہاضمہ کو درست رکھتی ہے۔۔۔ اور قوت مدافعت کو بھی بڑھاتی ہے۔۔۔ اس لیے ضروری ہے کہ دن کا کچھ حصہ ۔۔۔ورزش کے لیے ضرور مخصوص کردیا جائے ۔۔۔تاکہ قوت مدافعت میں اضافہ ہو۔۔۔ لیکن اس بات کا بھی خیال رہے کہ ورزش ۔۔۔ اعتدال میں رہ کر کی جائے۔۔۔ بہت زیادہ ورزش جسم اور مدافعت کے نظام کو متاثر بھی کرسکتی ہے۔۔۔



ہمارا مدافعتی نظام۔۔۔ چوبیس گھنٹے جراثیموں اور بیکٹریاز سے۔۔۔ متصادم رہتا ہے۔۔۔ یہاں تک کہ خراب قسم کے۔۔۔ جراثیم اس نظام کو۔۔۔ اتنا کمزور بنا دیتے ہیں کہ۔۔۔  آئے دن کوئی نا کوئی بیماری حملہ کرتی رہتی ہے۔۔۔


مدافعتی نظام کو۔۔۔ مضبوط بنانے کے۔۔۔ چند بنیادی اصول۔۔۔


 جسم پر حملہ آور ہونے والے۔۔۔ جراثیم اور بیکٹریاز۔۔۔ سب سے زیادہ ۔۔۔ ناک اور سانس کی نالی کے ذریعے۔۔۔ داخل ہوتے ہیں۔۔۔ یہی وجہ ہے کہ نزلہ، کھانسی، زکام ۔۔۔ یہاں تک کے بخار سب سے عام علامات ہوتی ہیں۔۔۔ جراثیموں کے حملے کے خلاف مدافعتی نظام کی ناکامی۔۔۔ اس کے علاوہ اس نظام کی ۔۔۔ بہت زیادہ کمزوری۔۔۔ بڑی اور پیچیدہ بیماریوں کا ۔۔۔سبب بھی بن جاتی ہے۔۔۔

مدافعتی نظام کو۔۔۔ بہتر بنانے کے۔۔۔ چند اقدامات۔۔۔

روزہ رکھیں۔۔۔

کم خوراکی قوت مدافعت۔۔۔ بڑھاتی ہے

روزہ رکھنے اور کم کھانے۔۔۔ یا کم کیلوریز کے باعث ۔۔۔جسم کا مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے۔۔۔ مدافعتی نظام کی مضبوطی سے۔۔۔ انسانی جسم کو مختلف بیماریوں سے۔۔۔ نمٹنے میں مدد ملتی ہے۔۔۔

حدیثِ مبارکہ میں ہمیں۔۔۔ واضح ہدایت ملتی ہے کہ۔۔۔ اپنی بھوک چھوڑ کر اٹھو۔۔۔ صدیوں پہلے کہے گئے فرمان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی۔۔۔ آج سائنس گواہی دیتی ہے۔۔۔ 



مرض تب زیادہ شدت۔۔۔ اختیار کر کے جان لیوا تک ثابت ہو جاتا ہے۔۔۔ جب مدافعتی نظام کسی ایک عضو اور۔۔۔ اعضا کے گروہ کو ۔۔۔ہدف بنا لیتا ہے۔۔۔


کم کھانا زیادہ مفید

 کم کھانا مدافعتی نظام کو۔۔۔ مضبوط بناتا ہے۔۔۔

ہر وقت کھانے سے۔۔۔ موٹاپے کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔۔۔ اور فرمان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مطابق۔۔۔ موٹاپا خود ایک بیماری ہے۔۔۔ 

مضبوط دفاعی نظام۔۔۔ کم کھانے اور صحت مند غذاؤں کے استعمال سے۔۔۔ ممکن ہے۔۔۔ کھانے میں اعتدال بہت ضروری ہے۔۔۔ ہمیشہ بھوک رکھ کر اٹھیں۔۔۔ وٹامنز اور ہری سبزیوں۔۔۔ کا استعمال کریں۔۔۔ 


++++++++++++++++++++++++++++++++

صحت مند زندگی

 صحت ایک خزانہ ہے۔۔۔ ایک ایسا خزانہ جو چھن جائے تو۔۔۔ واپس لانے کے لیے۔۔۔ بہت جتن کرنے پڑتے ہیں۔۔۔ اس لئے اپنی صحت کا۔۔۔ خاص طور پر خیال رکھیں۔۔۔ اپنی زندگی کے مصروف ترین۔۔۔ لمحوں میں سے۔۔۔ کچھ وقت اپنے لئے نکالیں۔۔۔ اور ایک خوشگوار اور۔۔۔ بھرپور زندگی کا لطف اٹھائیں۔۔۔


اللہ تعالی نے ہر انسان کو۔۔۔ اپنے ہاتھوں سے بنایا ہے ۔۔۔ قدرت کو اپنی صناعی پر۔۔۔ فخر ہے۔۔۔

انسان کو خوبصورت۔۔۔ زندگی دی ۔۔۔ اس لیے انسان کو اپنی صحت کا۔۔۔ خاص خیال رکھنا چاہیے۔۔۔ کیونکہ یہ اللہ کی امانت ہے۔۔۔ اور اس میں خیانت نہیں کرنی چاہیے۔۔۔


ارشاد باری تعالی ہے ۔۔۔


“یہ تو ہماری عنایت ہے کہ۔۔۔ ہم نے ہی 

بنی آدم کو عزت۔۔۔ اور احترام سے۔۔۔ سرفراز فرمایا۔۔۔ اور انہیں خشکی و تری پر۔۔۔

 سواریاں عطا کیں۔۔۔ اور ان کو پاکیزہ چیزوں سے رزق دیا۔۔۔ اور اپنی بہت سی۔۔۔ مخلوقات پر نمایاں فوقیت دی”




صحت اللہ تعالی کی ایک۔۔۔ عظیم نعمت ہے صحت کی قدر کرنا ۔۔۔اور اس کی حفاظت کرنا لازمی ہے۔۔۔

صحت کے حوالے سے ۔۔۔ معمولی سی غفلت بھی۔۔۔ بڑے نقصان کا پیش خیمہ ۔۔۔ ہوسکتی ہے۔۔۔ یہ زندگی اللہ تعالیٰ نے۔۔۔ آپ کو دی ہے۔۔۔ اس کی قدر کریں۔۔۔ اس کی حفاظت کریں۔۔۔



بہترین صحت بخش۔۔۔  غذا کا حصول ۔۔۔

 ورزش۔۔۔ مکمل نیند۔۔۔ اذہنی اور دماغی سکون۔۔۔ بروقت علاج معالجہ ۔۔۔

ہماری زندگی کو۔۔۔  پر سکون اور صحت مند بنانے میں۔۔۔  مددگار ثابت ہوتے ہیں۔۔۔

ہم جس قدر اعلیٰ ۔۔۔ معیاری ۔۔۔

متوازن اور غذائیت سے بھر پور۔۔۔

 غذا کا انتخاب کریں گے۔۔۔ اسی قدر ہمارا جسم زیادہ طاقت ور۔۔۔ توا نا ۔۔۔ صحت مند اور مضبوط ہو گا۔۔۔




غذائیت سے بھرپور خوراک...

 کے ماخذ اور ذرائع ۔۔۔

چند ایسے بنیادی۔۔۔ غذائی اجزاء ہیں۔۔۔ جو جسم کی تعمیر و تشکیل۔۔۔ اورنشو ونما کے لیے۔۔۔ بنیادی اہمیت کے حامل ہیں۔۔۔

ان  اجزاء میں وٹامنز ۔۔۔ پروٹینز ۔۔۔

نشاستہ چکنائیاں۔۔۔ زنک ۔۔۔ فولاد۔۔۔

کیلشیم۔۔۔ میگنیشیم۔۔۔ فاسفورس۔۔۔

پوٹاشیم۔۔۔ آیو ڈین۔۔۔کلورین۔۔۔

گندھک ۔۔۔آکسیجن اور سوڈیم۔۔۔ وغیر ہ شامل ہیں۔۔۔

 ان غذا ئی اجزاء کی موجودگی۔۔۔ ہمارے بدن میں بیماریوں کے خلاف ۔۔۔دفاع کرنے والی صلاحیت یعنی۔۔۔ قوتِ مدافعت کو پروان چڑھاتی ہے۔۔۔ قوتِ مدافعت کی مضبوطی۔۔۔

 بدن کو صحت اور توانائی ۔۔۔مہیا کرتی ہے۔۔۔


پھل انسانی صحت کے لیے۔۔۔ خزانہ ہے

پھل کھانے سے نہ صرف۔۔۔

 ہم توانا اور مضبوط رہتے ہیں۔۔۔

 بلکہ یہ کئی ۔۔۔جسمانی تکالیف میں بھی۔۔۔

 فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔۔۔

تازہ پھل اور سبزیاں۔۔۔  انسانی کی صحت کے لیے۔۔۔  قدرت کا اہم تحفہ ہیں۔۔۔

 ان کا استعمال ۔۔۔ کئی بیماریوں کے خلاف۔۔۔ انسانی جسم میں ۔۔۔ دفاع کا سبب بنتا ہے۔۔۔

 ان سے جسم کو کئی۔۔۔ قسم کی وٹامن ۔۔۔دستیاب ہوتے ہیں۔۔۔ جو ہڈیوں اور عضلات میں توانائی پیدا کرتے ہیں۔۔۔



 پھلوں کے استعمال سے ۔۔۔ ریشے جسم میں پہنچتے ہیں ۔۔۔ جو نظامِ ہضم کو۔۔۔ فعال بنانے کے علاوہ۔۔۔ خون اور جسم کی۔۔۔ دیگر ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔۔۔ اور ہمیں توانا رکھنے میں۔۔۔ مدد دیتے ہیں۔۔۔

تازہ پھل کھانے سے۔۔۔ انسانی جسم میں۔۔۔

 ایسے ریشے پہنچتے ہیں۔۔۔ جو نظام ہضم

 کو۔۔۔ فعال بنانے کے علاوہ۔۔۔ خون اور دیگر انسانی ضروریات۔۔۔  کو بھی پورا کرتے ہیں۔۔۔

 دوپہر اور رات کے کھانے میں۔۔۔

  فروٹ کا مناسب استعمال۔۔۔

 صحت کے لیے مفید ہوسکتا ہے۔۔۔

  پھلوں کی چٹنیاں۔۔۔ اور اچار  معدے میں گرانی اور۔۔۔ گیس کا خاتمہ کرنے کے ساتھ۔۔۔

 ہاضمے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔۔۔


 تازہ پھلوں کے ساتھ۔۔۔ سبزیاں کئی بیماریوں سے۔۔۔ انسانی جسم کا دفاع کرتی ہیں۔۔۔

 اور پھل کئی اقسام کے۔۔۔ وٹامنز اور ریشوں کے ذریعے ۔۔۔ جسم کو توانا کرتے ہیں۔۔۔

سبزیوں میں۔۔۔ تندرستی کا راز ہے۔۔۔۔

سبزیاں بھی انسانی صحت کے لیے۔۔۔

 بہت ضروری ہیں۔۔۔ ان میں کھیرا، گاجر، مولی، سلاد کے پتے۔۔۔ اہم خیال کیے جاتے ہیں۔۔۔

  عمر کے ایک خاص حصے میں ۔۔۔

زیادہ گوشت خوری۔۔۔ مفید تو ہو سکتی ہے۔۔۔ لیکن سرخ گوشت۔۔۔  یقینی طور پر یورک ایسڈ کی سطح کو ۔۔۔ بلند کرنے کا باعث بنتا ہے۔۔۔

 اور اس کے باعث۔۔۔  عمر کے کسی حصے میں بھی ۔۔۔ ہڈیوں یا جوڑوں میں درد پیدا ہونا شروع ہو جاتا ہے۔۔۔

+++++++++++++++++++++++++++

بالوں سے خشکی کیسے دور کی جائے

بالوں سے خشکی کیسے دور کی جائے؟

خشکی دور کرنے کے آسان مفید اور کارآمد ٹوٹکے کونسے ہیں؟


خشکی بالوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے۔

سر میں خشکی بہت عام ہوتی جارہی ہے جس کا نتیجہ تکلیف دہ خارش کی شکل میں نکلتا ہے۔یہ مسئلہ صرف خواتین تک محدود نہیں بلکہ مرد حضرات کو بھی اس کا سامنا ہوتا ہے اور اس سے بچنے کیلئے نت نئے شیمپوز کا استعمال کرتے ہیں۔اس کی بڑی وجہ سر کی جلد کے مردہ خلیوں کا بہت زیادہ اترنا ہے، جو ہیئر فولیکل کو بند کرنے کا باعث بنتی ہے۔عام طور پر اس کی وجہ بالوں کی صفائی کا زیادہ خیال نہ رکھنا یا جلدی مسائل ہوتے ہیں .

سر کی خشکی سے بال جھڑنے لگتے ہیں، چہرے پر کیل مہاسے نکل آتے ہیں اور بال قبل از وقت سفید ہوجاتے ہیں جس سے انسان کی شخصیت متاثر ہوتی ہے اور وہ احساس کمتری میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ 

سر دیو ں میں جہا ں سارے جسم میں پانی کی کمی ہو نے سے جسم میں خشکی ہو جاتی ہے۔ اسی طر ح باقی جسم کی طرح بال بھی روکھے اور بے رونق ہونے کے ساتھ سکری اور خشکی سے بڑھ جاتے ہیں۔جس کی وجہ گر م پانی کا استعمال، پانی کم پینا، غذا کا خیال نہ رکھنا شامل ہیں جس کی وجہ سے سر کی جلد خشک اور کھر دری ہو کر بے جان ہو نے لگتی ہے۔ خشکی مر دہ خلیے ہو تے ہیں ان کی وجہ سے سر میں کھجلی اور خارش ہوتی ہے۔ اکثر خشکی کے زخم اور کھر نڈ بھی بن جاتے ہیں جو تکلیف کا با عث ہو تے ہیں۔سر کی خشکی کی وجہ سے بال گر نے لگتے ہیں۔
سر کی خشکی دوسروں کا ہیئر برش، صابن اور تولیہ استعمال کرنے سے پھیلتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق خشکی سے نجات پانا اتنا مشکل نہیں جتنا سمجھا جاتا ہے تاہم اس کا علاج ابتدائی مرحلے میں ہی کر لینا چاہئے۔ ایسے افراد جنہیں سر میں خشکی کی شکایت ہو وہ گھر میں موجود اشیاسے ہی علاج کرسکتے ہیں۔

خشکی ایک بیماری ہے جو چند وٹامن کی کمی سے ہو جا تی ہے اس لیے زنک کے سپلیمنٹ لینے سے اس پر قا بو پایا جاسکتا ہے۔

 دہی اور کالی مرچ 

گھریلو اشیاسے بنی دوائیں نہ صرف سستی اور مضر کیمیائی اثرات سے پاک ہوتی ہیں بلکہ یہ موثر بھی ہیں۔ یہ طویل عرصے تک آپ کو خشکی سے نجات دلاتی ہیں۔ 
دہی خشکی کے خاتمے کیلئے بہت ہی موثر ہوتا ہے۔ ایک کپ دہی میں دو چمچے پسی ہوئی کالی مرچ ملا کر اسے سر پر لگا کر ہلکا سا مساج کریں اور پھر ایک گھنٹے بعد شیمپو سے دھو لیں۔ نیم گرم زیتون کا تیل سر کے متاثرہ حصے پر باقاعدگی سے لگانے سے بھی خشکی ختم ہو جاتی ہے۔

انڈے اور پیاز


انڈے نہ صرف خشکی کا خاتمہ کرتے ہیں بلکہ خشک بالوں کیلئے بہترین کنڈیشنر کا کام بھی کرتے ہیں اور بالوں میں رونق اور چمک بھی لاتے ہیں۔ جراثیم کش خصوصیت کی حامل نیم کا پیسٹ سر پر لگانے سے خشکی کے ساتھ ساتھ جوؤں کا خاتمہ اور دیگر جلدی امراض کے علاج میں مدد فراہم کرتا ہے۔ پیاز میں بھی قدرتی طور پر خشکی کے خاتمے کی خاصیت پائی جاتی ہے۔ بالوں سے پیاز کی بو ختم کرنے کیلئے لیموں کے رس کا استعمال مفید ہوتا ہے۔

کافور

کافور کو ناریل کے تیل میں ڈال کر بیس منٹ دھو پ میں رکھیں پھر مالش کر یں اس سے خشکی دور ہو گی۔

اسپرین

 اسپرین ایسے اجزاء(سیلی کائی لیک ایسڈ) سے بھرپور دوا ہے جو بیشتر خشکی سے نجات دلانے والے شیمپوز کا حصہ ہوتے ہیں۔ اسپرین کی 2 گولیوں کو پیس کر سفوف کی شکل دیں اور سر پر لگانے کے لیے جتنا شیمپو لیتے ہیں اس میں شامل کرلیں، اس مکسچر کو اپنے بالوں پر ایک سے دو منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر اچھی طرح دھولیں، اس کے بعد پھر سادہ شیمپو سے سر کو دھوئیں آپ اس کا اثر دیکھ حیران رہ جائیں گے۔

چقندر

چقندر کو جڑوں کے ساتھ پانی میں ابا ل لیں اور اس سے روز بالوں کی جڑوں کا مساج کر یں۔ اس سے بالوں کی خشکی دور ہو گی۔

کھانے کا سوڈا

 آپ کا باورچی خانہ اپنے اندر سر کی خارش اور خشکی ختم کرنے کی کنجی چھپائے ہوئے ہوتا ہے۔ بس اپنے بالوں کو گیلا کریں اور پھر اس میں مٹھی بھر کر کھانے کا سوڈا زور سے رگڑیں، شیمپو کو چھوڑ کر بالوں کو دھولیں۔ یہ سوڈا خشکی کا باعث بننے والے عناصر کومتحرک ہونے سے روکتا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ سوڈے سے دھونے کے بعد پہلے آپ کے بال خشک محسوس ہو مگر کچھ ہفتوں بعد آپ کے بال قدرتی تیل پیدا کرنے لگیں گے جس سے وہ نرم اور خشکی سے پاک ہوجائیں گے۔

دہی

دو چمچ دہی میں لیمو ں ڈال کر اچھی طر ح پھینٹیں اور پھر سر پر لگائیں اور بیس منٹ بعد دھو لیں۔ یہ کنڈیشنر بالوں کی خشکی دور کر نے میں اہم ہے۔

مہندی

مہندی، دہی اور چائے کا پانی ملائیں۔ پھر اس میں چند قطرے لیمو ں کا رس شامل کر یں اور بالوں کی جڑوں پر پندرہ منٹ لگائیں اور سر دھو لیں۔ ۔ ہرپندرہ دن بعد استعمال کر یں۔

ٹی ٹری آئل

ٹی ٹری تیل ، کھو پرے کا تیل اور زیتو ن کا تیل ملا کر بالوں کی جڑوں پر لگانے سے خشکی دور ہو تی ہے۔

سیب کے عرق کا سرکہ


 سیب کے عرق کا سرکہ سر کی خشکی کا بہترین حل ہے کیونکہ اس میں پائی جانے والی تیزابیت سر میں ایسی تبدیلیاں لاتی ہیں کہ وہاں خشکی کے پیدا ہونا مشکل ہوجاتا ہے۔ ایک چوتھائی کپ اس سرکے کو چوتھائی کپ پانی سے بھری اسپرے بوتل میں شامل کریں اور اپنے سر پر چھڑکاؤں کریں۔ اپنے سر پر تولیہ لپیٹ لیں اور پندرہ منٹ سے ایک گھنٹے تک آرام سے بیٹھ جائیں جس کے بعد سر کو معمول کے مطابق دھولیں۔ یہ عمل ہفتہ بھر میں دو بار کرنا خشکی کو ہمیشہ کے لیے بھگا دے گا۔

ماؤتھ واش


 بہت زیادہ خشکی کا علاج چاہتے ہو تو پہلے اپنے بالوں کو معمول کے شیمپو سے دھوئیں اور پھر انہیں ماؤتھ واش سے دھولیں جس کے بعد ہیئر کنڈیشنر کا بھی استعمال کریں۔ ماؤتھ واشنر میں پھپھوندی کو دور بھگانے والی خوبی خشکی کی روک تھام کرتی ہے۔


ناریل کا تیل


 ناریل کا تیل خشکی کا آزمودہ اور موثر علاج ثابت ہوتا ہے ۔ نہانے سے پہلے تین سے پانچ چائے کے چمچ ناریل کے تیل سے سر کی مالش کریں اور ایک گھنٹے تک لگا رہنے دیں۔ اس کے بعد سر کو شیمپو سے دھولیں، اس کے علاوہ آپ ایسا شیمپو استعمال کرکے بھی اس کی افادیت کو دوگنا بڑھا سکتے ہیں جس میں ناریل کے تیل کا استعمال بھی ہوتا ہو۔

لیموں



خشکی سے نجات پانے کے لیے دو چائے کے چمچ لیموں کے عرق یا جوس کی مالش اپنے سر پر کریں اور پانی سے دھولیں۔ اس کے بعد ایک چائے کا چمچ لیموں کا جوس ایک کپ پانی میں ملائیں اور اپنے سر کو اس سے بھگولیں۔ اس طریقہ کار کو روزانہ اس وقت استعمال کریں جب تک خشکی کا خاتمہ نہ ہوجائے۔ لیموں میں موجود تیزابیت آپ کے سر پر ہائیڈروجن کی سطح کو متوازن رکھتی ہے جس کے نتیجے میں خشکی کو دور بھاگنا پڑتا ہے۔

لیمو ں کے گو دے کو سر پر ملیں۔ پندرہ منٹ بعد تازے پانی سے دھو لیں ۔
اگر لیموں سے آپ کو خشکی نہیں ہوتی تو اس کو کھو پرے کے تیل میں ملا کر مالش کر یں۔
مالش خشکی کو ختم کر نے کا بہترین ذریعہ ہے کیو نکہ اس سے خو ن کی گر دش تیز ہو تی ہے۔

نمک

 شیمپو سے پہلے عام نمک کو سر پر رگڑنا یا مالش خشکی کا خاتمہ کرنے میں زبردست کردار ادا کرسکتا ہے۔ نمک دانی کو لیں اور کچھ مقدار میں نمک اپنے سر پر چھڑکیں اور پھر اسے بالوں میں پھیلالیں جس کے بعد کچھ دیر مالش کریں۔ کچھ دیر بعد سر کو شیمپو سے دھو کر حیرت انگیز اثر محسوس کریں۔

ایلوویرا

اپنی خارش کو دور بھگانے کے لیے شیمپو سے پہلے ایلو ویرا کے تیل یا جیل کی مالش کریں۔ آلو ویرا میں ٹھنڈک کا عنصر خارش سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

لہسن

 لہسن کی پھپھوندی کی روک تھام کی خاصیت اس خشکی کا باعث بننے والے بیکٹریا کے خاتمے کے لیے بھی بہترین ثابت کرتی ہے۔ لہسن کو پیس کر اپنے سر پر مل لیں، اس کی بو سے بچنے کے لیے اس پیسے ہوئے لہسن میں شہد بھی شامل کرلیں اور پھر سر کی مالش کریں جس کے بعد سر کو معمول کے مطابق دھولیں۔

زیتون کا تیل

رات کو زیتون کے تیل کی مالش کرکے سو جانا خشکی کا صدیوں پرانا ٹوٹکا ہے، زیتون کے تیل کے دس قطروں کو سر پر ٹپکا کر اس کی مالش کریں اور سر کو کسی ٹوپی یا تولیے میں چھپا کر سوجائیں۔ صبح اٹھ کر سر کو دھولیں کچھ دنوں میں خشکی آپ سے دور بھاگ جائے گی، تاہم فوری اثر چاہتے ہیں تو ایسے شیمپو کو ترجیح دیں جس میں زیتون کے تیل بھی شامل ہو۔

Facebook/Articlesbyshumaila

نیم کے پتے

کچھ نیم کے پتے لے کر انہیں آدھے گھنٹے تک پانی میں ابالیں، اس کے بعد انہیں اچھی طرح پیس کر یہ پیسٹ سر میں لگائیں اور 40منٹ بعد سر دھو لیں، ایسا کرنے سے بھی آپ خشکی جیسی پریشانی سے نجات پا سکتے ہیں۔

نیم کے پتوں کو ناریل کے تیل میں ابا لیں۔ پتے نکا ل کر اس میں لیمو ں اور کسٹر آئل شامل کریں۔ اس تیل سے کھوپڑی کا مساج کریں۔ اس سے نہ صر ف خشکی کا خاتمہ ہو گا بلکہ بال صحت مند ہو ں گے۔

 میتھی کے بیج

میتھی کے بیج رات کو پانی میں بھگو دیں اور صبح کو پیس کر اسے سر میں لیپ کریں اور آدھ گھنٹہ تک لگا رہنے دیں، پھر نیم گرم پانی سے دھو لیں، یہ عمل ایک ہفتہ جاری رکھیں۔


میتھی دانہ باریک پیس کر دو لیمو ں کے رس کے ساتھ جڑوں میں اچھی طر ح لگائیں اور کپڑا باند ھ کر سو جائیں۔ صبح اٹھ کر مالش کر یں۔ اور کنگھی کر یں۔ پھر گر م پانی سے تو لیہ کے ساتھ ا سٹیم لیں۔ پندرہ منٹ بعد نہا لیں۔ اس کے بعد ایک چو تھائی چمچ زیتون کا تیل اور دو قطر ے لیمو ں ملا کر گیلے بالوں میں مالش کر یں ۔
زیتو ن اور بادام کا تیل ہم وزن لے کر سر پر لگائیں اس سے خشکی دور ہو گی۔

کوار گندل یعنی ایلو ویرا

 کوار گندل (ایلو ویرا) سر کے بیکٹیریا اور فنگس کے لئے بے حد مفید ہے لہٰذا اس کا جیل سر میں لگا کر 40منٹ بعد سر دھو لیں، اس سے آپ کا سر فنگس اور بیکٹیریا سے پاک ہوجائے گا۔
*************************************

صحت مند گھنے بال

بالوں کے مسائل سے نجات کیسے حاصل کی جائے؟؟


تازہ اور صحت مند غذا استعمال کرنے سے بالوں کا مزید بہتر خیال رکھا جاسکتا ہے۔

وٹامن بی 12 کی کمی کے لیے چکن

وٹامن بی 12 کی کمی نہ صرف قبل از وقت بالوں کی سفیدی کا باعث بنتی ہے بلکہ یہ دیگر طبی مسائل کا خطرہ بھی بڑھاتی ہے۔ انڈوں اور دودھ کے ساتھ ساتھ چکن بھی جسم میں بی 12 کی سطح بڑھانے میں مددگار غذا ہے۔


سبز سبزیوں کا استعمال

جتنا ہوسکے سبز سبزیوں کا استعمال کرنے کی عادت سفید بالوں کی روک تھام کرتی ہے کیونکہ یہ فولک ایسڈ، وٹامن بی 6 اور بی 12 کے حصول کا ایک آسان قدرتی ذریعہ ہے، سبز پتوں والی سبزیوں کو اپنی روزمرہ کی غذا میں خام شکل میں شامل کرنے کی کوشش کریں۔
سفید بالوں کی روک تھام کے لیے دالیں

امینو ایسڈز بالوں کی رنگت برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ دالوں کا استعمال جسم میں خون کے سرخ خلیات کی مقدار کو بڑھاتا ہے جبکہ وہ وٹامن بی 9 اور بی 12 کے حصول کا قدرتی ذریعہ بھی ثابت ہوتی ہیں۔


گاجریں کیروٹین بڑھائیں

گاجروں میں کیروٹین کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جسے گرتے بالوں کی روک تھام کے لیے بہترین تصور کیا جاتا ہے۔ روزانہ گاجر کا جوس پینا یا کھانے سے بالوں کا گھنا پن بڑھتا ہے اور ان کا گرنا بھی رک جاتا ہے۔

صحت مند بالوں کے لیے دہی

دہی پروٹینز سے بھرپور ہوتا ہے اور اینٹی آکسائیڈنٹ فراہم کرتا ہے جو بالوں کی صحت اور نشوونما میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ دہی صحت مند بالوں کے لیے ضروری ہے اور آپ کھوپڑی کی غذا بھی کہہ سکتے ہیں۔

سرکی خشکیی دور کرنا



سر میں خشکی ہو تو بال کمزور ہو جاتے ہیں۔ اور ان کے بڑھنے کا عمل رک جاتا ہے۔ 

1.
 پروٹین کی کمی کی وجہ سے خشکی ہوتی ہے اس لیے آپ دودھ اور انڈے کا استعمال زیادہ کریں۔ 

2.
 ایلو ویرا جیل اور دہی ہم وزن لیں اور اس میں صرف انڈے کی زردی شامل کریں۔ پیسٹ بنالیں۔اور بالوں کی جڑوں میں اچھی طرح سے لگائیں۔ تقریباً 30 منٹ کے بعد دھولیں۔ ہفتے میں تین بار لازمی یہ عمل کریں خشکی سے بھی نجات مل جائے گی اور بالوں کی نشوونما بھی اچھی ہوگی۔

3
۔ سفید سرکہ ایک چمچ، لیمن جوس ایک چمچ، ناریل کا پانی آدھا کپ۔۔۔۔ انہیں اچھی طرح مکس کریں۔ اور کسی اسپرے بوتل سے بالوں میں اسپرے کریں۔ پھر انگلیوں کی مدد سے 10 منٹ تک مساج کریں۔ 25 منٹ بعد دھو لیں۔ آپ روزانہ یہ عمل کرسکتے ہیں۔ نہیں تو ہفتے میں تین بار لازمی کریں خشکی ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گی۔ 

4.
خشکی دور کرنے کے لئے ایلو ویرا تیل بنائیں جس کی ترکیب یہ ہے کہ۔۔۔


دوسو گرام ناریل کا تیل لیکر ہلکا سا گرم کریں اب اس میں 5چمچ ایلو ویرا جیل اور 2چمچ کلونجی ڈال کر مزی5 منٹ تک پکائیں۔ تیل کو اتار کر ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔ پنکھے کے نیچے نہ رکھیں خود سے ٹھنڈا ہونے دیں تاکہ کلونجی کی تاثیر تیل جذب کر لے۔ اب اس تیل کو چھان کر محفوظ کر لیں اور بالوں میں لگاتے رہیں۔ اس تیل سے سر کی خشکی بھی ختم ہو جائے گی اور بالوں سے متعلق دوسرے مسائل بھی حل ہو جائیں گے۔ 

5
.سر کی خشکی دور کرنے کے لیے ناریل میں  مہندی کا تیل ہم وزن ملا کر بالوں میں لگائیں .  مہندی میں لیموں  کے چند قطرے اور انڈا ملا کر بالوں میں لگائیں .  ایک گھنٹے بعد سر دھو لینے سے خشکی سے نجات مل جائے گی.



**بالوں کے لیے گھر پر کنڈیشنر بنائیں**


1
.مہندی بالوں کیلئے ایک لاجواب کنڈیشنر ہے۔ اگر مہندی کا مستقل استعمال کیا جائے تو بال مضبوط اور گھنے ہونے لگتے ہیں۔ سلکی ہوجاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔


* مہندی کا کنڈیشنر بنانے کے لئے*

 مہندی پاؤڈر دو کپ ، آملہ پاؤڈر ایک کپ ، میتھی پاؤڈر ایک کپ ، نارنگی کے چھلکوں کا سفوف ایک چمچ،
ان سب کو دہی میں مکس کرلیں دو گھنٹے تک ایسے ہی چھوڑ دیں تاکہ یہ اچھی طرح سے مکس ہو جائے۔ اس کے بعد سر میں لگائیں۔ ایک گھنٹے بعد دھولیں۔ یہ ایک بہترین کنڈیشنر ہے۔ ہفتے میں دو بار لازمی لگائیں۔ رزلٹ دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

 2
.اس کنڈیشنر کو آپ نہانے کے بعد استعمال کریں۔۔۔۔
ایک کٹوری میں 2 چمچ ناریل کا تیل، ایک چمچ شہد، دو چمچ ایلو ویرا جیل لیکر مکس کریں۔ اور نہانے کے بعد گیلے بالوں پر اوپر سے نیچے لگائیں۔ 20 منٹ بعد بالوں کو دوبارہ دھولیں۔ اس کے مسلسل استعمال سے بال لمبے، گھنے، سلکی اور مضبوط ہوجائیں گے۔ 🍯 شہد، ناریل کا تیل، اور ایلو ویرا بالوں کے لئے ہر لحاظ سے بہت فائدے مند ہے۔
3. 

ایگ کنڈیشنر۔۔

ایک عدد انڈا، دو چمچ شہد، دو چمچ دہی، آلو کا رس تین چمچ ملا کر مکس کریں۔ نہانے سے ایک گھنٹہ پہلے لگالیں۔ پھر بال دھولیں۔ 
انڈا اور شہد کنڈیشنر کے طور پر کام کرتا ہے، دہی بالوں کو سلکی بناتا ہے اور بالوں کو گرنے سے روکتا ہے جبکہ آلو بالوں کو تیزی سے بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔ کیونکہ آلو میں وٹامن سی اور زنک ہوتا ہے۔


**سفید بال کالے کرنا**

جن لوگوں کے بال وقت سے پہلے سفید ہونے لگتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ اپنی خوراک میں آملہ کا استعمال کریں۔ اپنے ذہن کو فکروں سے آزاد رکھیں۔ اور پرسکون رہیں۔ پرسکون رہنے کے طریقے جاننے کے لئے ہمارا بلاگ وزٹ کریں
Facebook.com/Articlesbyshumaia
1.پھٹکری بالوں کو کالا کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
۔
ایک چمچ آملہ پاؤڈر، ایک چمچ پھٹکری اور ایک چمچ کافی پاؤڈر کو ناریل کے تیل میں مکس کریں۔ اسے بالوں میں ایک گھنٹے کے لئے لگا کر چھوڑ دیں۔ پھر سر دھولیں۔ ایک دن چھوڑ کر اس عمل کو دہرائیں۔ 21 دن لگاتار اس ٹوٹکے کو استعمال کریں۔ آپ حیرت انگیز رزلٹ دیکھیں گے۔ 
2
. ایک کپ مہندی، دو چمچ آملہ پاؤڈر، دو چمچ ناریل کا تیل، ان اجزاء کو نیم گرم پانی میں حل کریں اور پوری رات کے لئے چھوڑ دیں۔ صبح اس آمیزے کو اپنے بالوں میں اچھی طرح مساج کرتے ہوئے لگائیں۔ ایک گھنٹے بعد سر دھولیں۔ اسے آپ تقریباً 3 ماہ جاری رکھیں اور ایک دن چھوڑ کر کریں۔ انشاء اللہ بہت اچھا رزلٹ دے گا۔ 
3
.املہ ایک کپ، سیکاکائ ایک کپ، رات کو کسی برتن میں 3کپ پانی میں بھگودیں صبح اس پانی کو بالوں میں اسپرے کریں ایک گھنٹے بعد دھو لیں۔ اس عمل کو معمول بنالیں ۔ یہ بالوں کو تیزی سے کالا کرتاہے۔
4
. دو کپ کلونجی رات کو بھگودیں صبح پانی چھان کر اس پانی سے سر دھوئیں۔ بالوں کے تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔ کلونجی بالوں کی نشوونما کرتا ہے۔ یہ بالوں کو سیاہ کرتا ہے۔ بالوں کی نشوونما کرتا ہے کیونکہ اس میں آئرن، سلفر، پوٹاشیم، فائبر اور 15 امائنو ایسڈ پائے جاتے ہیں۔ کلونجی کا پانی سر درد کی شکایت کو دور کرتا ہے۔ کلونجی سے پروٹین کی کمی دور ہوجاتی ہے۔


** چقندر سے بالوں کی نشوونما**

چقندر میں وٹامنز، فاسفورس، پوٹاشیم، کیلشیم اور پروٹین موجود ہوتا ہے جو بالوں کی گروتھ میں تیزی سے اضافہ کرتا ہے۔ یہ ایک نیچرل ٹریٹمنٹ ہے۔
ایک کپ چقندر کا جوس، ایک کپ ادرک کا رس، ایک کپ کیسٹر آئل، چار چمچ ایلو ویرا جیل لیکر مکسچر بنالیں۔ اس مکسچر کو بوتل میں اسٹور کرلیں۔ ہفتے میں دو بار استعمال کریں۔ ایک ماہ استعمال کرکے دیکھیں بال تیزی سے بڑھنے لگیں گے۔ کیونکہ اس میں موجود ادرک کا رس اور کیسٹر آئل بالوں کو گرنے سے روکتا ہے اور بالوں کو تیزی سے بڑھنے میں مدد دیتا ہے۔ 
بالوں کو قدرتی مہرون کرنے کے لیے ایک کپ مہندی میں ایک کپ چقندر کا رس ملا کر پیسٹ بنالیں۔ اس ٹوٹکے کو چند بار مسلسل استعمال کریں آپ کے بالوں میں قدرتی مہرون کلر آجائیگا۔ اس ٹوٹکے سے بال بہت ہی زیادہ خوبصورت ہوجاتے ہیں۔


**پھلوں سے گنج پن کا علاج**

گنج پن کی اصل وجہ کیا ہے؟


گنج پن  کی وجہ کوئی بھی ہو سکتی ہے جسے کہ
 ذیابیطس، وٹامن کی کمی، تناؤ، نیند کی کمی یا دیگر امراض، وغیرہ۔۔۔۔

یقیناً گنج پن کی جانب بڑھنا کس کو پسند ہوگا مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ چندپھلوں کو زیادہ کھانا عادت بناکر آپ گنج پن کے خطرے کو ٹال سکتے ہیں۔۔۔


پپیتا

کولیگن ایسا پروٹین جو جسم کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے جو کہ نہ صرف نئے بالوں کو اگانے میں مدد دیتا ہے بلکہ ان کی مضبوطی اور صحت کو بھی یقینی بناتا ہے۔ عام طور پر جسم میں یہ پروٹین مخصوص امینو ایسڈز سے بنتا ہے جو کہ گائے کے گوشت، چکن، مچھلی، بیج، انڈوں اور دودھ سے بنی مصنوعات میں موجود ہوتے ہیں، مگر اس پروٹین کے بننے کے عمل کے لیے وٹامن سی کی بھی ضرورت ہوتی ہے اور پپیتا میں اس وٹامن کی مقدار کافی زیادہ وہتی ہے جبکہ اس پھل میں پوٹاشیم بھی موجود ہوتا ہے جس کی کمی بھی بالوں کے گرنے کا باعث بن سکتی ہے۔۔۔۔۔

انناس

جسم میں گردش کرنے والے فری ریڈیکلز جسم میں خلیات کو نقصان پہنچا کر مختلف امراض اور قبل از وقت بڑھاپے کا باعث بنتے ہیں، مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ بالوں کی جڑوں کو بھی متاثر کرتے ہیں، خصوصاً درمیانی عمر کے افراد میں اس کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ ان فری ریڈیکلز سے لڑنے کے لیے جسم کو اینٹی آکسائیڈنٹس کی ضرورت ہوتی ہے اور انناس وٹامن سی، وٹامن بی سی اور دیگر اجزا کے ساتھ ساتھ اینٹی آکسائیڈنٹس جیسے فلیونوئڈز اور فینولک ایسڈز سے بھرپور پھل ہے۔ یہ اینٹی آکسائیڈنٹس عمر بڑھنے سے بالوں سے محرومی کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔

آڑو

صحت مند بالوں کے لیے ضروری ہے کہ کھوپڑی میں نمی مناسب مقدار میں ہو، سر میں ایسے غدود ہوتے ہیں جو ایک قدرتی تیل تیار کرتے ہیں جو بالوں کی جڑوں کو نم رکھ کر ان کی نشوونما میں مدد دیتا ہے، اگر اس کی پیداوار متاثر ہو تو بال بھی تیزی سے گرنے لگتے ہیں۔ آڑو اس مسئلے سے نمٹنے میں مدد دیتا ہے کیونکہ اس میں موجود وٹامن اے اور سی بہترین قدرتی موئسچرائزر ہیں۔

کیوی

اس پھل میں وٹامن اے، وٹامن ای، وٹامن کے اور فلیونوئڈز آکسائیڈنٹس جیے بیٹا کیروٹین، لیوٹین اور دیگر کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے، ویسے بھی جس پھل میں وٹامن سی کی مقدار زیادہ ہو وہ کولیگن بنانے کے لیے بھی بہترین ہوتا ہے، جبکہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈز بالوں کو نمی فراہم کرتے ہیں۔ اس پھل میں دیگر منرلز جیسے زنک، میگنیشم اور فاسفورس کی موجودگی بھی کھوپڑی میں خون کی گردش کو بہتر کرتے ہیں جس سے بالوں کی جڑیں مضبوط ہوتی ہیں۔

سیب

سیب میں وٹامنز اے، بی اور سی موجود ہوتے ہیں اور یہ سب صحت مند کھوپڑی اور خشکی کی روک تھام کے لیے ضروری ہیں۔ اس پھل میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس فری ریڈیکلز سے مقابلہ کرتے ہیں اور خلیات کو دوبارہ بننے میں مدد دیتے ہیں۔ اس حوالے سے طبی شواہد زیادہ مستحکم تو نہیں مگر صحت مند بالوں کے خواہشمند افراد کے لیے روزانہ ایک سیب کھانے میں کوئی نقصان بھی نہیں۔

 ایک انڈہ روزانہ گنج پن سے بچاتا ہے۔

 انڈے کی زردی میں ایک کمپاﺅنڈ پایا جاتا ہے جو نئے بالوں کے اگنے میں مدد دیتا ہے

گنجا پن زیادہ تر خون کی کمی ،  طویل بیماری ،  کھانے میں بے اعتدالی اور بلاوجہ دواؤں  کے استعمال سے ہوتا ہے ۔  گنج پن  آج کے دور کا ایک بڑا مسئلہ ہے جس نے  ایک بڑی تعداد کو پریشان کر رکھا ہے ۔ نوجوانوں میں گرتےبال انہیں ذہنی دباؤ کا شکار کردیتے ہیں اور وہ اس مسئلہ سے نجات  حاصل کرنے کے لیے مختلف دواؤں کی تلاش شروع کر دیتے ہیں جن کے مضر صحت اثرات خارش ،  الرجی اور سوجن کی شکل میں ظاہر ہوتے  ہیں .  اس طرح یہ دوا  فائدہ دینے کے بجائے اُلٹا نقصان کا باعث بنتی ہیں ۔ اگر آپ چاہیں تو مارکیٹ میں دستیاب دواؤں کے بغیر بھی گنجے پن کا علاج ممکن ہے۔

بالوں کی حفاظت خشکی دور کرنے اور بالوں کو گرنے سے بچانے کے لئے خشک بالوں میں نہانے سے پہلے سرسوں کے تیل کی مالش کریں یا رات کو سونے سے پہلے سرسوں کا تیل لگائیں اور صبح اٹھ کر بال شیمپو کرلیں ۔ یا پھر دو بڑے چمچ میتھی کے بیج رات  بھر کے لیے بھگو دیں  اور صبح  اس کا لیپ بنا کر سر پر لگائیں اور پھر ایک گھنٹے بعد ریٹھا اور سیکا کائی  کے پانی سے   سر دھو لیں۔

ٹھنڈے پانی سے بال  دھونے کے بعد  پانچ سے  دس  منٹ تک انگلیوں کے پوروں سے سر کا مساج گنجے پن کا بہترین حل ہے۔ خشک بالوں میں ہفتے میں ایک بار انڈے کو پھینٹ کر اچھی طرح لگائیں اور پھر سر کو شیمپو سے دھو لیں . اس کے علاوہ خشک بالوں میں ہفتے میں ایک بار زیتون کے تیل میں لیموں کا رس ملا کر سر کی مالش کریں اور اس کے بعد سر دھولیں . 

سر کی خشکی دور کرنے کے لیے ناریل میں  مہندی کا تیل ہم وزن ملا کر بالوں میں لگائیں .  مہندی میں لیموں  کے چند قطرے اور انڈا ملا کر بالوں میں لگائیں .  ایک گھنٹے بعد سر دھو لینے سے خشکی سے نجات مل جائے گی.


**بالوں کو مہندی سے قدرتی کلر کریں**

مہندی دو کپ، آملہ پاؤڈر آدھا کپ، سیکا کائی پاؤڈر دو چمچ،  ایک انڈے کی سفیدی، لیمن جوس دو چمچ، تلسی پاؤڈر ایک چمچ۔۔۔۔۔ 
ایک برتن میں پانی اتنا لیں اسمیں دو چمچ کافی پاؤڈر ڈال کر گرم کریں چولھے سے اتار کر اس گرم پانی میں تمام پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔ ساری رات کیلئے اس پیسٹ کو چھوڑ دیں صبح بالوں کی جڑوں اور سروں میں اچھی طرح لگائیں۔ دو گھنٹے تک لگا رہنے دیں۔ بالوں کو تھیلی سے ڈھانپ لیں تاکہ پیسٹ سوکھے نہ گیلا رہے دو گھنٹے بعد سر کو دھولیں۔  آپ کے بالوں میں قدرتی کلر اجائے گا۔ کچھ لوگوں کے بالوں میں کلر دیر سے اپنا اثر دکھاتا ہے۔ ایسے لوگ تین چار مرتبہ اس پہ عمل کرتے رہیں تو بالوں میں کلر اجائے گا۔ آپ ہفتے میں ایک بار اس ٹوٹکے پر عمل کریں ۔ یہ بہت لاجواب ٹوٹکہ ہے۔ 


**مہندی کا تیل**

مہندی۔۔۔۔۔۔۔        5 کپ
ناریل کا تیل۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھا کلو
تیل کو دھیمی آنچ پر گرم کریں اب اس میں تھوڑا تھوڑا کرکے مہندی ڈالتے جائیں چمچ مسلسل چلاتے رہیں کہ گھٹلیاں نہ بنے 6 سے 7 منٹ مزید پکائیں۔ چولھے سے اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے دیں۔ اس تیل کو چھان کر بوتل میں محفوظ کرلیں۔ اور ہفتے میں دو بار استعمال کریں۔ نہانے سے دو گھنٹے پہلے اس تیل سے اچھی طرح 10 سے 15 منٹ مالش کریں۔ پھر دو گھنٹے بعد سر دھولیں۔ یہ تیل بالوں کو مضبوط، خوبصورت اور دلکش بنادیگا۔


** بال بڑھانے والے تیل**

گھر میں خود تیل تیار کریں۔ ہم یہاں آپ کو 6 قسم کے تیل بنانا سکھا رہے ہیں جو آپ کو آسان اور مناسب لگے آپ وہ بنالیں۔
1
. آگر آپ ناریل کا خالص تیل بنانا چاہتے ہیں تو اپنے حساب سے ناریل لے لیں، انہیں باریک ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور نیم گرم پانی ڈال کر بلینڈ کر لیں۔ اب اسے چھان لیں۔ پانی کو کسی برتن یا شوپر میں ڈالیں اور ساری رات کے لئے رکھ دیں۔ صبح آپ دیکھیں گے کہ چکنائی ساری اوپر ہوگی اور پانی نیچے ہوگا۔ اس چکنائی کو چمچ کی مدد سے احتیاط سے الگ کریں اور اگر آپ نے تھیلی میں اسٹور کیا تھا تو نیچے سے تھوڑی سی تھیلی کٹ کر کے پانی باہر نکالیں اور چکنائی احتیاط سے الگ کرلیں۔ اب اس چکنائی کو برتن میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں اور کفگیر مسلسل چلاتے رہیں 15 سے 20 منٹ لگیں گے آپ دیکھیں گے کہ تیل نکل چکا ہوگا۔ اسے چھان لیں اور اسٹور کرلیں۔ یہ آپ کا خالص تیل ہے۔ آپ کو مہنگا ضرور پڑے گا لیکن یہ خالص ملاوٹ سے پاک تیل ہے اور اس تیل کا رزلٹ دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔

2
۔  دو کپ ناریل کا تیل لیکر ہلکی آنچ پر پانچ منٹ تک پکائیں پھر اسمیں  تقریباً 6 چمچ  ایلوویرا کا جوس اور پندرہ عدد نیم کے پتے ڈالیں۔مزید پانچ منٹ پکائیں۔ پھر چولھے سے اتار کر ٹھنڈا کرکے کسی بوتل چھان کر  محفوظ کرلیں۔   اس تیل سے بال تیزی سے بڑھیں گے۔

3.
  ایک کپ تل تیل لیکر ہلکی آنچ پر تین سے پانچ منٹ تک گرم کریں اب اس میں تقریباً 6 چمچ مہندی کے ڈال کر مزید پانچ منٹ تک  پکائیں۔ ٹھنڈا ہونے پر تیل کو چھان لیں اور کسی بوتل میں محفوظ کرلیں۔
اس تیل کو ہفتے میں دو بار لازمی استعمال کریں۔

4
. ایک کپ آملہ یا آملہ تیل میں ایک کلو ناریل کا تیل ملا کر ابالیں۔ اسمیں ایک چمچ لیمن جوس اور تھوڑی سی کالی مرچ ڈال کر مکس کرلیں۔ ہفتے میں تین دن اس تیل کو استعمال کریں۔ رات کو سوتے وقت لگائیں اور صبح بالوں کو دھولیں۔ 

5

. ایلو ویرا ہیئر آئل۔۔۔

100 گرام ناریل کا تیل لیکر ہلکا سا گرم کریں اب اس میں 5چمچ ایلوویرا جیل ڈال کر 5منٹ تک پکائیں چمچ ہلاتے رہیں۔ 12 کالی مرچ ڈال کر مزید پکائیں۔ چولھے سے اتار کر 12 گھنٹے تک یونہی پڑا رہنے دیں۔ اس کے بعد چھان کر بوتل میں محفوظ کرلیں۔ حسب ضرورت استعمال کریں۔۔۔۔۔ بالوں کی بہترین نشوونما کے لئے بہترین غذا جسمیں پروٹین اور وٹامنز ہوں اور پانی کا استعمال بہت ضروری ہے۔ 

6۔ کلونجی آئل۔۔۔۔

دو لٹر پانی میں دو کپ کلونجی ڈال کر اتنا پکائیں کہ پانی ایک لیٹر رہ جائے۔ اب اس کو چھولے سے اتار لیں۔ اوپر جو چکناہٹ آتی جائے اسے چمچ کی مدد سے نکالتے جائیں۔ یہ خالص کلونجی آئل ہے۔

یہ تمام تیل بہت مفید ہیں کیونکہ یہ آپ خود بنائیں گے جو کہ ملاوٹ سے پاک اور خالص ہوں گے۔ روزانہ رات کو لگا کر سوئیں ۔ تیل مساج کرتے ہوئے لگائیں اس سے خون کی سرکولیشن ہوتی ہے جس سے بالوں میں مضبوطی آتی ہے اور بال گھنے اور لمبے ہوتے ہیں۔ ناریل ، بادام تل کے تیل میں وٹامن اے اور ای کی بہت زیادہ مقدار پائی جاتی ہے جو بالوں کی بہترین نشوونما کے لئے بیحد ضروری ہے۔

ملتانی مٹی سے بال دھونے کے  فوائد 


ملتانی مٹی اپنے اندر حیرت انگیز صلاحیت رکھتی ہے، پاکستان اور پاکستان سے ملحقہ علاقوں میں ملتانی مٹی کثرت سے پائی جاتی ہے، کم قیمت ہونے کی وجہ سے یہ ہر انسان کی دسترس میں ہے۔ملتانی مٹی کا استعمال زمانہ قدیم سے کیا جا رہا ہے، جلد کے بیرونی بیماریوں اور بالوں کے لیے ملتانی مٹی کا پیسٹ اور ماسک جلد اور بالوں کو رونق بخشتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ مارکیٹس میں ملتانی مٹی کا ماسک آسانی سے دستیاب ہوتا ہے، جلد کے داغ، دھبوں، جھائیوں، مہاسوں اور میلازما سے جلد پر ظاہر ہونے والے نشانات پر یہ ماسک فوری اثر دکھاتا ہے۔وہ خواتین جو اپنے بالوں کی وجہ سے پریشان رہتی ہیں، ڈاکٹرز سے علاج کرواتے کرواتے تھک گئی ہیں، ان کو چاہیے کہ مہنگی ادویات اور مہنگے شیمپو اور صابن استعمال کرنے کی بجائے ملتانی مٹی سے اپنے بالوں کو خوبصورت بنائیں۔

روکھے، الجھے ہوئے، چکنے، بے رونق، بے ترتیب اور کمزور بالوں کے لیے ملتانی مٹی کا استعمال مختلف انداز سے کیا جاتاہے ، ملتانی مٹی میں کچھ اور اجزا شامل کر کے بالوں کی پریشانی سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔


ملتانی مٹی سے بال دھونے کے فائدے

چکنے بالوں کے لیے ملتانی مٹی


بالوں کو چکناہٹ سے پاک کرنے کے لیے ملتانی مٹی میں عرق گلاب شامل کر کے اچھی طرح گھول لیں، اس میں لیموں کا عرق شامل کریں، کچھ دیر اس کو رکھا رہنے دیں پھر اس کو اچھی طرح مکس کرلیں، پھر اس کو بالوں میں کنگھے کی مدد سے لگائیں ، لگانے کے بعد کچھ دیر بالوں کو خشک ہونے دیں، اس کے بعد بالوں کو نیم گرم پانی سے دھو لیں، بال نرم و ملائم ہوجائیں گے۔

خشک بالوں کے لیے ملتانی مٹی

خشک بالوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے ملتانی مٹی بالوں میں لگانے سے پندرہ منٹ پہلے ناریل کا تیل بالوں میں اچھی طرح سے لگائیں، کچھ دیر لگا رہنے دیں پھر بال زیادہ پانی سے اچھی طرح دھو لیں، بالوں میں قدرتی چمک پیدا ہوگی۔

روکھے بالوں کے لیے ملتانی مٹی

ملتانی مٹی سے بالوں کا روکھا پن ختم ہوجاتا ہے اور بال سلجھے سلجھے نظر آتے ہیں، ملتانی مٹی بالوں کے لیے کسی کنڈیشنر سے کم نہیں ہے، ملتانی مٹی کو چھاچھ یا دہی میں مکس کر بالوں میں لگائیں، کچھ دیر بعد سر اچھی طرح دھو لیں، روکھا پن ختم ہوجائے گا۔

بالوں کی نشوونما کے لیے ملتانی مٹی

بالوں کی خوبصورتی اور مضبوطی کے لیے ملتانی مٹی کا ماسک حیرت انگیز طور پر اثر دکھاتا ہے، ایک کپ ملتانی مٹی میں مناسب مقدار میں پانی ملا کر حسب ضرورت پیسٹ تیار کرلیں اور پھر اس کو بالوں میں مہندی کی طرح لگائیں، کم سے کم ایک گھنٹے تک لگا رہنے دیں، پھر دھولیں، بال گھنے اور مضبوط ہوجائیں گے۔

بالوں کو سیدھا کرنے کے لیے ملتانی مٹی

ایک کپ ملتانی مٹی میں پانچ چمچ چاول کا آٹا،ایک عدد انڈے کی سفیدی اور پانی شامل کر کے اس کا پیسٹ بنالیں، ایک دن قبل بالوں میں تیل لگا کر رکھیں اور ساری رات لگا رہنے دیں ، دوسرے دن صبح سر میں تیار کیا گیا پیسٹ لگائیں اور موٹے کنگھے کی مدد سے بالوں کو سیدھا کریں، کچھ دیر بعد بالوں کو دھولیں اور بوتل میں دودھ کا اسپرے تیار کر کے بالوں میں اسپرے کریں، بال سیدھے، لمبے اور سیاہ ہوجائیں گے۔
****************************************

چہرے کی کلینزنگ کیسے کریں


                                                   شگفتہ شاداب چہرہ کیسے ممکن   ہے؟؟

  ہر عورت اور لڑکی کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا چہرہ نکھرا ہوا اور داغ دھبوں سے پاک ہو

خوبصورت اور صحت مند جلد حسن کی سب سے نمایاں علامت ہے۔جلد کو خوبصورت اور شاداب بنانے کے لیے

گھر سے باہر جا کر کاسمیٹکس خریدنے کی ضرورت نہیں ہے۔کچن میں ایسا خزانہ چھپا ہوا ہے جو نکھری        اورصحت مند جلد کا راز بن سکتا ہے۔


                                                    **چہرے کی کلینزنگ کیسے کریں**


1

۔ چہرے کی کلینزنگ کیلئے ایک چمچ ناریل کے تیل میں ایک چمچ شہد اور ایک چمچ لیموں کا رس ملا لیں۔ پھر چہرے پر لگا کر 15 منٹ تک ہلکے ہاتھوں سے تھپتھپائیں۔ روئی کی مدد سے صاف کریں۔۔۔ پھر 15 منٹ کھیرے کے رس سے مساج کریں۔ کلینزنگ کے بعد ماسک ضرور لگائیں۔

ماسک بنانے کے لیے۔۔۔۔۔ ایک چمچ بیسن، ایک چمچ میدہ، دو چمچ ٹماٹر کا جوس، ایک چمچ ایلو ویرا جیل لیکر مکس کریں اور 25 منٹ تک چہرے پر لگائیں اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں۔


۔ کسی بھی ملٹی ایکشن کلینزر سے 5 منٹ تک مساج کریں۔ پھر 3 منٹ اسکرب کریں اسکرب کیلئے۔۔۔ ایک چمچ براؤن شوگر، چند قطرے لیموں، دو قطرے زیتون تیل، دو قطرے ناریل تیل۔مکس کرکے اسکرب تیار کرلیں۔ اسکرب کو چہرے پر ملنا ہوتا ہے پھر ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو کر ماسک لگائیں۔

                                                          ماسک بنانے کے لیے۔۔۔۔

دو چمچ ملتانی مٹی، دو چمچ بیسن، ایک چمچ عرق گلاب، ایک چٹکی ہلدی، ایک چمچ شہد، ایک چمچ گلیسرین، چند قطرے لیموں مکسچر بنائیں اور چہرے پر 30 منٹ کے لئے لگائیں ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو کر زیتون کا تیل لگائیں۔

** اپنی خوراک میں ہری سبزیوں کا استعمال کریں ان میں آئرن اور وٹامن ای بہت زیادہ مقدار میں موجود ہوتا ہے ان میں سلاد کھیرا، ٹماٹر، پالک گوبھی چقندر بہت اہم ہیں۔۔ یہ بالوں آنکھوں اور جلد کےلئے بہت ہی زیادہ مفید ہیں۔ ** فائبر والی غذائیں استعمال کریں یہ موٹاپے کو دور کرتی ہیں۔ فائبر والی غذاؤں میں چقندر، ناریل، کیلا، نارنجی، لیموں اہم ہیں۔



** جھائیاں دور کرنے کے لیے**


                                             سفید تلوں کو پیس لیں۔

ان کو بھینس کے دودھ میں ملا کر رکھ لیں۔اس پیسٹ کو روزرات کو سوتے وقت چہرے پر لگائیں اورمساج کریں۔صبح اٹھ کر کسی اچھے صابن سے منہ دھولیں۔


** پالک، چقندر، کھجور کو کچا کھانے سے جھائیاں دور ہوتی ہیں۔


** کھیرے میں نمکیات اور پانی وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے جو کہ چہرے پر قدرتی نکھار لاتا ہے۔


** متوازن خوراک کے استعمال سے انسانی نظام کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔ آئرن سپلیمنٹ کا استعمال کریں چقندر کا رس پیئیں کونکہ چقندر خون بنانے والی مشین ہے۔


** وٹامن ای۔۔۔۔ 

antioxidant

  ہوتا ہے وٹامن ای سے اعصابی نظام بہتر ہوتا ہے یہ پٹھوں اور مسلز کے سکڑاؤ کو کم کرتا ہے کھنچ 

stress

 یہ انسان کے لئے ہر حالت میں نقصان دہ ہے اس سے aging  شروع ہوتی ہے چہرے پر جھریاں پڑتی ہیں

 بال سفید ہونے لگتے ہیں نروس سسٹم کو نقصان پہنچتا ہے اور یہ سب وٹامن ای کی کمی سے ہوتا ہے اسلئے اپنی روزانہ کی خوراک میں وٹامن ای کی مقدار پوری کریں پھلوں اور سبزیوں سے پوری کریں یا پھر وٹامن ای سپلیمنٹ کا استعمال کریں۔  خون کی کمی وٹامن ای والی غذاؤں سے پوری کریں۔ وٹامن ای دل کے امراض کو روکتا ہے انہیں کنٹرول کرتا ہے۔ وٹامن اے، سی اور ای اپنی غذا میں ہمیشہ شامل رکھیں۔ وٹامن ای آنکھوں کی بہتر کارکردگی کے لئے بھی نہایت ضروری ہے۔ جب جسم میں خون کی کمی ہوتی ہے تو ذہنی capacity پر اثر پڑتا ہے۔ ایسی غذائیں استعمال کریں جن میں آئرن بہت زیادہ مقدار میں موجود ہو ان میں پالک، چقندر، گوبھی، کلیجی، کھجور، مالٹا، سلاد شامل ہیں۔ جنہیں بہت زیادہ وٹامن ای کی کمی ہو وہ لوگ گوشت ضرور کھائیں۔ 


** کیپسول جسم میں جلدی جذب ہوتا ہے اس لیے قدرتی غذاؤں کے ساتھ اپنے ڈاکٹر کے مشورے سے کیپسول کا استعمال کریں۔


**فطرت سے قریب رہیں فطرت میں زندگی ہے۔ دہی کا استعمال کریں دہی میں وٹامنز، کیلشیم موجود ہوتے ہیں جو صحت مند زندگی کیلئے ضروری ہیں۔ دہی کمزوری دور کرنے میں ٹانک کا کردار ادا کرتا ہے۔ دہی کمزوری کو دور کرتا ہے تسکین دیتا ہے۔دہی چہرے اور سر کی جلد کو صحت مند رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ جو لوگ بہت زیادہ کمزور ہو اور انہیں کوئی غذا نہ لگتی ہو جسم صحت مند نہ ہوتا ہو وہ لوگ دہی کا استعمال کریں ایک پیالی دہی روزانہ کھائیں اور اس میں کسی بھی چیز کی ملاوٹ نہ کریں خالص دہی چمچ کی مدد سے روزانہ ایک پیالی کھالیں۔ جسم بھرنے لگے گا اور چہرہ بھی شگفتہ ہو جائے گا۔ دہی میں غذائیت ہے۔

دہی غذائیت سے بھرپور خوراک ہے جو سر اور چہرے کی جلد کی حفاظت کرتا ہے اور جلد کےلئے بہترین ٹانک ہے۔


** جو لوگ کمزور ہوں جن کا کھانا جزو بدن نہ بنتا ہو انہیں چاہیے کہ وہ روزانہ ایک پیالی دہی بغیر کچھ ملائے کھائیں چند دنوں میں ہی جسم بھرنا شروع ہو جائے گا۔ جسم صحت مند ہو جائے گا۔ دہی میں ملٹی وٹامنز ہوتے ہیں جو قوت مدافعت کو بڑھاتے ہیں۔ جو لوگ اپنی زندگی میں دودھ، دہی، پھل کھجور وغیرہ کا استعمال کرتے ہیں ان کی صحت قابل رشک ہوتی ہے اور وہ ایک بھرپور زندگی جیتے ہیں۔ فطرت کی غذائیں انسان کو بیماریوں سے دور کردیتی ہیں۔ ذہن تندرست رہتا ہے زندگی آسان ہوجاتی ہے۔ غذائیں صحت پر اثر انداز ہوتی ہیں اور بڑی بڑی بیماریوں سے بچا لیتی ہیں۔ تازہ دہی استعمال کریں۔ دہی اندرونی نظام کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے اور اس کے استعمال سے جلد، بالوں ناخن صحت مند ہوجاتے ہیں۔


**  ایکنی ماسک**


1. انڈے کی سفیدی میں لیموں کے چند قطرے ملا کر 20 منٹ لگانے سے ایکنی ختم ہو جائے گی اور جلد صاف اور ٹائٹ ہو جائے گی۔ 


**ایکنی فیشل**


 گلاب پاؤڈر ایک چمچ، لیموں کے پھول ایک چمچ، ہلدی ایک چوتھائی چمچ، بیسن ایک چمچ، ان تمام چیزوں کو عرق گلاب میں بھگو کر 10 منٹ تک گول گول دائرے بناتے ہوئے لگائیں اور پھر گول گول دائرے بناتے ہوئے 10 منٹ بعد اتار لیں۔ ایکنی ختم ہو جائے گی اور اسکن فریش ہو جائے گی۔ روزانہ اپنے چہرے پر یہ ٹریٹمنٹ کریں۔ بہت فائدے مند ہے۔ ایک ماہ مسلسل اس پر عمل کرنے سے چہرہ گلاب کی طرح کھل جائے گا۔ کسی میک اپ کی بھی ضرورت نہیں رہیگی۔ 



** نائٹ کریم **


چار عدد بادام لے کر ان کو چھیل لیں۔ایک اخروٹ کی گری لے لیں۔چند دانے مونگ پھلی لے کر ان سب کا باریک آمیزہ تیار کرلیں۔

اب اس میں چار چمچ بالائی،دو چمچ کھیرے کا رس،ایک چمچ عرق گلاب شامل کرلیں۔ان سب کو اچھی طرح مکس کریں اور ایک بوتل میں رکھ لیں۔ روزانہ رات کو سونے سے قبل اس سے چہرے اور گردن پر مساج کریں۔آنکھوں کے چاروں اطراف بھی لگائیں۔اچھی طرح جلد میں جذب کریں پھر آدھے گھنٹے بعد ٹشو پیپر کی مدد سے نرمی سے صاف کرلیں۔




                          ** دھوپ میں جھلسی جلد کو کیسے بحال کیا جائے ؟؟**


گرمیوں کے موسم میں جلد کا جھلس جانا عام بات ہے۔ باہر نکلنے والے افراد کو خاص طور پر اس مسئلہ کا سامنا ہوتا ہے۔ جھلسی ہوئی جلد ایک دو دن تک تکلیف بھی دیتی ہے اس کے بعد اس کا رنگ گہرا ہوجاتا ہے۔


اب جبکہ ملک بھر میں موسم گرما اپنے عروج پر ہے، ایسے میں اس موسم میں جھلس جانے والی جلد سے مندرجہ ذیل اجزا سے نجات پائی جاسکتی ہے۔


                                                                         ** دہی **


دہی کے ذریعے جھلسی ہوئی جلد سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ ایک کپ دہی میں کھیرا، لیموں اور ٹماٹر کا رس شامل کریں۔ اب اس میں تھوڑا بیسن شامل کرلیں۔

اب اس ماسک کو چہرے یا جہاں جلد جھلسی ہے وہاں لگائیں اور 30 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ بعد میں نیم گرم پانی سے چہرے کو صاف کرلیں۔


                                                                     ** ایلو ویرا **

ایلو ویرا جھلسی ہوئی جلد سے نجات کا بہترین طریقہ ہے۔ سونے سے پہلے ایلو ویرا کو متاثرہ جلد پر لگائیں اور صبح اٹھ کے اچھی طرح دھو لیں۔ جب تک جلن ختم نہ ہو ایلو ویرا کا استعمال جاری رکھیں۔


                                                                     ** آلو **


آلو بھی جلن سے نجات کے لیے بے حد مفید ہے۔ آلو میں وٹامن سی موجود ہوتا ہے اور وٹامن سی جلد کے لیے بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔ آلو کو قدرتی فیشل بھی کہا جاتا ہے۔

آلوؤں کو چھیل کے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور بلینڈر میں پیس لیں۔ اب اس پیسٹ کو متاثرہ جلد پر 30 منٹ تک لگائیں۔ اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ بہترین نتائج کے لیے اس پیسٹ میں لیموں بھی شامل کرلیں۔


                                                                     ** بیسن **



بیسن سن برن ختم کرنے کا بہترین نسخہ ہے۔ بیسن کے ذریعے سے جلد کے مردہ خلیہ نکل جاتے ہیں اور اس سے آپ کی جلد تروتازہ ہوجاتی ہے۔

بیسن کو سادے پانی میں حل کریں اور گاڑھا سا پیسٹ بنا کے سن برن والے حصے پر لگالیں۔ 20 منٹ بعد اس پیسٹ کو صاف کرلیں۔ یہ عمل ہفتے میں 2 بار کرنے سے نہ صرف سن برن ختم ہوگا بلکہ آپ کا رنگ بھی صاف ہوجائے گا۔


خوبصورت چہرہ نرم وملائم شگفتہ جلد اور پرکشش لمبے گھنے سیاہ بال ہر عورت کی فطری خواہش ہوتی ہے ۔چاہے وہ قدیم زمانے کی عورت ہو یا آج کے دور کی عورت۔دنیا کے تمام ممالک کی خواتین کی خوبصورتی کا راز ان کے چند پرانے نسخوں میں بھی پنہاں ہوتا ہے ،جسے وہ اپنی جلد کو نکھارنے اور جواں سال نظر آنے کے لیے باقاعدگی سے استعمال کرتی ہیں ۔مختلف ثقافتوں میں یہ قدیم اور مفید نسخے نسل درنسل چلے آرہے ہیں۔


وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کی مقبولیت اور استعمال میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔


** جاپانی خواتین کے حسن کا راز **


جاپان کی خواتین اپنی طویل عمر،خوبصورت ،نرم وملائم گوری جلد اور سیاہ بالوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔اگر چہ جاپان کا شمارجدید ترقی یافتہ ممالک میں ہوتا ہے تاہم اب بھی بہت سی جاپانی خواتین اپنی خوبصورتی کو بر قرار رکھنے کے لیے صدیوں پرانے نسخوں کا سہارا لیتی ہیں ۔


سبز چائے کا استعمال جاپانی خواتین میں عام ہے جو ناصرف ان کی جلد کو صاف شفاف اور نرم ملائم بناتی ہے بلکہ اسے لمبی اور صحت مندزندگی کے لیے بھی بہترین تصور کیا جاتا ہے ۔

وٹامن سی کا استعمال جاپانی خواتین کی جلد کو گورارکھتا ہے ۔وٹامن سی کے حصول کے لیے جاپان میں سنگترہ کا بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے ۔سنگترہ جلد کو Deoxicilizeکرنے اور جلد کی سیاہی کودور کرنے میں مدد دیتا ہے ۔

اس کے علاوہ جاپانی خواتینAzukجسے عرف عام میں لال لوبیا کہا جاتا ہے کثرت سے استعمال کرتی ہیں جسے خوبصورتی کا ایک اچھا ذریعہ سمجھا جاتاہے۔

لال لوبیا کے پیسٹ سے چہرے کو نرمی سے رگڑ ا جاتا ہے یہ عمل چہرے کو نرم اور ملائم اور داغ دھبوں سے پاک رکھتا ہے ۔


جاپانی خواتین اپنے چہرے کے لیے کسی بھی مصنوعی آئل کے بجائے Signature Oilیعنی خالص پودوں ،خشک میوہ جات جیسے کہ اخروٹ وغیرہ ،بیجوں اور پھلوں سے نکالے گئے تیل کے استعمال کو ترجیح دیتی ہیں۔


جاپانی خواتین کی خوبصورتی کا ایک اور راز Komenukarice Branچاولوں کی بھوسی ہے یہ جاپانی خواتین کا صدیوں پرانا اور مقبول نسخہ ہے ،اسے فیشل سوپ کی جگہ استعمال کیا جاتا ہے۔اس میں کئی ضروری اجزاء جیسے کی فیٹی ایسڈز وٹامن بی کمپلیکس TocopherostاورTocotrienolsشامل ہوتے ہیں جو جلد کی جھریوں اور سیاہ حلقوں کو ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں ۔یہ نسخہ جلد سے گرد وغبار کو ہٹانے اور ایکسنولی ایٹ کرنے کے لیے بہترین سمجھاجاتا ہے ۔

یہ نسخہ جاپانی عورتوں کا Common Senseکہلاتا ہے جس کے لیے ایک چمچ چاولوں کی بھوسی کو گرم پانی میں شامل کرکے پورے چہرے پر لگاتے ہیں اور پھر آہستگی سے رگڑ کر منہ دھولیتے ہیں۔


** اطالوی خواتین کے حسن کے راز **


اکثر اٹالین خواتین اپنی جلد کی قدرتی چمک دمک کو بر قرار رکھنے کے لیے گھریلو نسخوں کا استعمال کرتی ہیں ۔اٹالین خواتین اپنے بالوں کو صحت مند اور چمکدار بنانے کے لیے دہی اور زیتون کے تیل کے مکسچر کو کنڈیشنرز کے طور پر استعمال کرتی ہیں ۔

دہی میں شامل پروٹین نہایت نرمی سے قدرتی غذائیت بخشاہے۔

ایک کپ سادہ دہی میں ایک چائے کے چمچ زیتون کے تیل کو مکس کرکے دھلے ہوئے گیلے بالوں پر لگایا جاتا ہے اور پانچ منٹ لگا رہنے کے بعد بالوں کو ٹھنڈے پانی سے دھولیتے ہیں۔


  ** فرانسیسی خواتین کے حسن کا راز **


فرانسینی خواتین بھی اپنی جلدکو پر کشش بنانے کے لیے قدرتی اور نہایت ہی سستا طریقہ استعمال کرتی ہیں۔

چیری اور انار کے بیجوں کو پیس کر ماسک کی طرح چہرے پر لگایا جاتا ہے اور تقریباً چھ منٹ کے بعد منہ کو دھولیا جاتاہے۔

 ** روسی خواتین کے حسن کا راز **


روسی خواتین میں جلد کی خوبصورتی اور نرمی کو بر قرار رکھنے کے لیے کافی اسکرب مقبول ہے ۔ان خواتین کی پرکشش جلد کا ایک راز باقاعدہ مساج بھی ہے جو جلد کو صاف شفاف اور نرم وملائم رکھنے میں مدد دیتا ہے ۔


روسی خواتین اپنے جسم کو کافی اسکرب سے رگڑتی ہیں جس سے جلد کے خلیے مضبوط ہوتے ہیں اور جلد پر کشش اور دلکش دکھائی دینے لگتی ہے ۔روسی خواتین اس نسخے کو Saunaیعنی بھاپ کا غسل لیتے وقت استعمال کرتی ہیں جو جلد کو بہترین طریقے سے ایکسنولی ایٹ کے کھال سے مردہ اجزاء کو اتار دیتا ہے جس سے جلد نرم اور تروتازہ نظر آتی ہے ۔آج کل یہ نسخہ دنیا بھر میں مقبول ہورہا ہے۔


** مصری۔۔۔خواتین کے حسن کا راز **


قدیم مصر اپنی شاندار خوبصورتی،مسحورکن پر فیوم ،خوبصورت کپڑوں ،جاذب نظر اسٹائل کی وجہ سے جانا جاتا ہے لیکن قدرتی حسن اور خوبصورتی کے حوالے سے مصر کا نام سنتے ہی پہلی صدی عیسوی کی خوبصورتی کا افسانوی پیکر قلوپطرہ کانام ذہن میں آتا ہے ۔قلو پطرہ کی خوبصورتی کا راز دودھ اور شہد کا استعمال تھا ،جس سے وہ غسل لیا کرتی تھی۔

یہ دونوں قدرتی اجزا جلد کو نرم و ملائم اور پر کشش بنانے کے لیے مفید سمجھے جاتے ہیں۔ آج کل مصری خواتین اپنی جلد کو پر کشش بنانے کے لیے ایک چمچ باداموں کے پاؤڈر کو دو چمچ دودھ میں مکس کرکے اپنے چہرے پر استعمال کرتی ہیں جس سے جلد لچکدار،نرم وملائم اور تروتازہ رہتی ہے۔

  ** انڈین خواتین کے حسن کا راز **


انڈین خواتین بھی اپنی خوبصورتی میں نکھار پیدا کرنے کے لیے صدیوں پرانے نسخوں کو ترجیح دیتی ہیں ۔

ایوروویدک جو کہ قدیم طبی نظام ہے قدرتی حسن کو بر قرارکھنے کے لیے مختلف قسم کے تیل جیسے کہ صندل گلاب ،خشخاش وغیرہ کو تجویز کرتا ہے اس کے علاوہ صندل کا فیس پیک اپنی حیرت انگیز خصوصیات کی بنا پر انڈیا میں بہت زیادہ استعمال ہوتا ہے ۔

 انڈین خواتین اپنے لمبے گھنے بالوں کی وجہ سے مشہور ہیں ،جنہیں خوبصورت بنانے کے لیے خواتین ناریل کے تیل کا بکثرت سے استعمال کرتی ہیں۔

ناریل کے تیل کو نیم گرم کرکے سر کی کھوپڑی پر مساج کیا جاتا ہے اور پھر دوسری صبح بالوں کو دھو لیا جاتا ہے ۔اس سے ناصرف بالوں کی نشوونما میں اضافہ ہوتا بلکہ روکھے ،بے رونق اور پتلے بال بھی مضبوط اور گھنے ہوجاتے ہیں۔

***************************


** موسم گرما میں شاداب چہرہ، کیسے؟** 


چہرے کی جلد ہر موسم میں مختلف تبدیلیوں سے گزرتی ہے۔ اس کی خوب صورتی پر گرمی کا موسم بہت زیادہ اثر انداز ہوتا ہے۔اس موسم میں چہرے کی نرم وملائم جلد کا خیال رکھنا بہت ضروری ہوجاتا ہے۔ 

چہرے کا حسن اور تازگی برقرار رکھنے کے لیے بہت احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس موسم میں خواتین کی جلد اور بالخصوص چہرے کی جلد کھردری ہوکر اپنی چمک اور کشش کھو بیٹھتی ہے، کیوں کہ چہرے کی نازک جلد گرمی کی سختی برداشت کرنے میں ناکام رہتی ہے اور جلد ہی اس کے سامنے ہمت ہار جاتی ہے۔


چہرے کی اجلی رنگت برقرار رکھنے کے لیے مختلف بیوٹی ٹپس کا استعمال کرتے رہنا بہت ضروری ہے۔ ہر گھر میں ہلدی اور لیموں تو عام مل جاتے ہیں۔ 

ان کے مکسچر کا استعمال بہت مفید ہے۔ ایک تو یہ چہرے کی رنگت کو نکھارتا ہے اور دوسرے اس کے مساج سے تھریڈنگ کی بھی ضرورت باقی نہیں رہتی۔ 


بیسن بھی ہر گھر میں موجود ہوتا ہے، اس کو آٹے میں ملا کر جلد پر لگانا بہت کارآمد ثابت ہوتا ہے۔ یہ جلد کی کلینزنگ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔۔

چہرہ ہی تو شخصیت کا آئینہ دار ہوتا ہے اور یہ جسمانی حسن اور خوب صورتی کی بھرپور عکاسی بھی کرتا ہے۔ وہ خواتین جو اپنے چہرے پر موسم کی تبدیلیوں کی وجہ سے توجہ نہیں دے پاتیں، وہ اپنی عمر سے کئی گنا بڑی دکھائی دیتی ہیں اوراس کے ساتھ ساتھ اپنی قدرتی کشش سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں۔ ایسی بہنوں اور خواتین کا چہرہ نہ صرف بالوں اور روئیں سے بھر جاتا ہے، بلکہ بدنما داغوں سے بھی اٹا دکھائی دیتا ہے، اس لیے بہتر یہی ہے کہ اپنے چہرے پرہفتے میں ایک دو بار قدرتی اجزا ءپر مشتمل ویکس استعمال کریں۔ 


چینی اور لیموں کا مکسچر ایک بہترین ویکس کا کام دیتا ہے۔اس کا استعمال آپ کے چہرے کو رونق بخشے گا اور آپ کے چہرے کی کی جلد کو ترو تازہ بھی رکھے گا۔

 ان قدرتی موئسچرائزر سے جلد کی کم عمری اور کشش میں بے پنا ہ اضافہ ہوتا ہے۔گرمیوں میں فاونڈیشن کے بجائے کوئی ہلکا پھلکا موئسچرائزز استعمال کریں، کیوں کہ دھوپ اور گرمی میں فاونڈیشن پگھلنے لگتا ہے، جب کہ موئسچرائزز میں ایس پی ایف کو بہ طور جزو استعمال کے جاتا ہے، اس لیے یہ اپنی جگہ برقرار رہتا ہے۔ خواتین کی اکثریت کی جلد حساس ہوتی ہے اور موسم گرما کی شدت نہ صرف اس جلد کو جھلسادیتی ہے بلکہ اس کی وجہ سے ان کی جلد کی رنگت بھی سیاہ ہو جاتی ہے۔ 

چہرے کی تازگی کے لیے اس موسم میں زیادہ سے زیادہ پانی استعمال کریں ،ٹھنڈی چیزیں کھائیں۔گرمی میں پسینہ بہت زیادہ آتا ہے، تاکہ جسم کا اندرونی درجہ حرارت نارمل رہے، اس لیے جلد کو بہت زیادہ کام کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے اس کے مسام کھل جاتے ہیں اور ان میں میل کچیل جمع ہو کر اس جلد کو بدنما دانے بناتے ہیں۔ 

اس سے بچنے کے لیے کم ازکم دن میں تین چار بار اپنا چہرہ سادہ پانی سے دھوئیں اور گھر سے باہر نکلیں تو دھوپ سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر بھی اختیار کریں۔۔۔۔۔


چکنی جلد کی۔۔۔۔۔۔

 حامل خواتین کو اکثر کیل مہاسوں کی شکایت رہتی ہے اور بہ طور خاص گرمیوں کے موسم میں تو ان میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ ان سے بچاؤ کے لیے نیم کے پتوں کو پانی میں ابال کر اس پانی کو ٹھنڈا کرکے اس سے منہ دھوئیں، تاکہ مہاسوں میں کمی آسکے۔ اس کے علاوہ ایک چمچہ شہد کو آدھا چمچہ لیموں کے عرق میں ملا کر اپنے چہرے پر لگائیں اور پندرہ منٹ بعد چہرے کو دھولیں۔ شہد اور لیموں جلد کی چکنائی کو اچھی طرح سے نکال کر چہرے کو صاف کردیتے ہیں۔ ان میں پائے جانے والے عناصر پوٹاشیم، سیٹرک ایسڈ اور گلوکوز وغیرہ چکنے غدودوں کے عمل کو مزید بڑھنے سے روکتے ہیں۔ ساتھ ہی چکنی جلد والی خواتین گاجر کا ماسک استعمال کریں یعنی گاجر کا جوس نکال کر روئی کی مدد سے چہرے پر لگائیں اور یہ عمل دن میں تین بار دہرائیں، انہیں افاقہ محسوس ہوگا۔


خشک جلد۔۔۔۔۔

 والی خواتین کی جلد گرمیوں میں نارمل رہتی ہے، لیکن ان کے لیے بھی اپنے چہرے کی حفاظت کرنا بہت ضروری ہوتا ہے۔ زیتون اورگلاب کا عرق ملا کر چہرے پر لگانے سے جلد کی خوب صورتی برقرار رہتی ہے۔ خشک جلد کو نرم کرنے کے لیے انڈے کی سفیدی میں لیموں کا عرق ملا کر اچھی طرح پھینٹ لیں اور اس پیسٹ کو پندرہ منٹ تک چہرے پر لگا رہنے دیں، اس کے بعد تازہ پانی سے چہرہ دھولیں۔


 بیسن، دہی اور لیموں سے تیار کردہ ماسک خشک جلد کے لیے بہترین اور آزمودہ ہے۔تھوڑا سا بیسن لے کر اس میں لیموں کا رس اور دہی ملا کر چہرے پر لگالیں، جب یہ پیسٹ خشک ہو جائے تو ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھولیں۔ 

یہ ماسک ہفتے میں تین دن استعمال کریں، تاکہ جلد کا کھردرا پن ختم ہوسکے اور اس کی تازگی برقرار رہے۔


 نارمل جلد ۔۔۔۔

کی حامل خواتین کو زیادہ محنت کی ضرورت نہیں پڑتی۔ وہ ذرا سی توجہ اور احتیاط سے اپنے چہرے کو تروتازہ رکھ سکتی ہیں۔ گرمیوں میں جب باہر کھلی دھوپ میں سے واپس آئیں تو گلاب کے عرق کا اسپرے اپنے چہرے پر ضرورکریں۔۔۔۔۔

گھر پر ایک کلینزنگ کریم تیار کریں جس کو بنانے کے لیے ایک کھانے کا چمچہ سوکھا دودھ اور چند قطرے گلاب کا عرق لے کر مکس کرلیں اور چہرے پر لگالیں، اگر ہو سکے تو گردن پر بھی اس کریم کا ہلکا ہلکا مساج کرلیں۔ اس سے آپ کے چہرے کی دلکشی بڑھے گی اور شادابی بھی واپس آجائے گی۔


** مرجھائی ہوئی جلد کے لیے** 


اگر جلد مرجھارہی ہے تو سمندری نمک سے جلد کامساج کریں۔اس کے لیے پہلے جلد کو اچھی طرح سے نم کریں اس کے بعد دوچائے کے چمچ سمندری نمک لے کر اپنے چہرے کے ٹی زون ایریا پر لگا کر ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں۔

آنکھوں کے گرد لگانے سے گریزکریں۔دومنٹ بعد چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھوڈالیں ۔یہ عمل ہفتے میں ایک مرتبہ کریں۔


رنگت سرخ وسفید کرنے کے لیے زیتون کے تیل میں زعفران اور لیموں کا رس ملا کر روزانہ را ت کو سوتے وقت اپنے چہرے پر لگائیں۔صبح کسی اچھے صابن سے دھولیں۔کچھ دنوں میں فرق محسوس ہو گا۔


چنے کی دال دودھ میں بھگو لیں ۔جب دال میں سارا دودھ خشک ہو جائے تو دال کو پیس کر ابٹن بنالیں ۔

چہرے پر لگائیں خشک ہونے پر چہرہ دھولیں۔ چہرہ شاداب اور پر رونق ہو جائے گا۔


** چہرے پر دانے**


اگر چہرے پر دانے نکلتے ہیں تو کالی مرچ باریک پیس کر چہرے پر لگائیں۔


** اسکن فوڈ **

اسکن فوڈ کے لیے ضرورت ہے تین بڑے چمچ ویکس،آٹھ بڑے چمچ بادام کا تیل اور کوئی بھی مناسب اور معیاری پر فیوم آدھا چمچ۔

ویکس اور تیل کو ابال لیں۔بعد میں اس میں چھ چمچ پانی ملا کر جوش دیں۔

پھر اس میں خوشبو ڈالیں۔ٹھنڈا کرکے بوتل میں ڈال دیں۔


** تھروٹ موئسچرائزنگ ماسک**


کھانے کا ایک چمچ لینولین،کھانے کا ایک چمچ گلیسرین ،کھانے کا ایک چمچ گندم آئل ،چائے کا ایک چمچ چھتہ کا موم،وٹامن اے اور ڈی کا ایک کیپسول کھول کر اس کا سفوف شامل کریں اور چھ قطرے لیونڈر آئل۔ان تمام اجزاء کو پگھلا کر ملالیں۔ڈبل بوائیلرمیں رکھ کر گرم کریں اور ہلاتی جائیں یہاں تک کہ ان سب کا آمیزہ تیار ہو جائے۔ٹھنڈا ہونے پر بوتل میں بھر لیں اور فریج میں رکھیں۔

استعمال کرتے وقت تھوڑا سا پیسٹ دونوں ہاتھوں کی انگلیوں میں لگا کر گردن پرنیچے سے اوپر کی طرف مساج کریں۔ہفتہ میں دومرتبہ دس منٹ کے لیے یہ عمل کریں۔


**  غذائیں ۔۔۔۔۔۔  جلد کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہیں موسم گرما میں اپنی غذا کا خاص خیال رکھیں۔

 اس موسم کے دوران تربوز، انناس،کھیرا، ٹماٹر اور لیموں کا استعمال کریں، کیوں کہ ان میں پانی کی زیادہ مقدار پائی جاتی ہے۔ ایسی غذائیں آپ کی جلد کے لیے بہت مفید ہیں اور اسے تروتازہ رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ صابن کے معاملے میں بہت احتیاط کریں۔


گرمی کے موسم میں جلد کے مسام کھل جاتے ہیں، اس لیے کوئی ایسا صابن استعمال نہ کریں جس میں کیمیکل کی مقدار زیادہ ہو، کیوں کہ اس کی وجہ سے جلد کو بہت نقصان پہنچ سکتا ہے۔۔۔۔۔

دھوپ کی تمازت سے چہرے کو محفوظ رکھنا بہت ضروری ہے، اس مقصد کے لیے اکثر خواتین بازاری کریموں کا سہارا لیتی ہیں جو بہت زیادہ نقصان دہ ہیں۔ چہرے کی جلد کو نرم و نازک بنانے کے لیے اگرچہ تھوڑی سی محنت درکار ہوتی ہے، مگراس کے بعد آپ خود کوسب سے نمایاں اور شاداب محسوس کریں گی۔

****************************


**کھلے ہوئے مسام بند کرنا**


 کھیرے کی برف سے تین منٹ تک مساج کریں۔ اس کے بعد stem لیں، تولیے کو گرم پانی میں بھگو کر بھی بھاپ لے سکتے ہیں۔۔۔۔ اس کے بعد اسکرب کریں۔

 اسکرب تیار کرنے کے لئے۔۔۔۔۔۔

دو چمچ پسی ہوئی چینی، چند قطرے لیموں کا رس ایک چمچ پانی میں حل کر لیں۔ مساموں پر اچھی طرح لگائیں۔ سوکھنے پر ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں۔۔۔۔۔۔ 

ٹونر۔۔۔۔۔  ایک چمچ سیب کا سرکہ لیکر اس کی 5 چمچ پانی میں حل کر لیں۔ روئی کی مدد سے چہرے پر تھپتھپاتے ہوئے لگائیں دو منٹ سوکھنے دیں۔ اسی عمل کو مزید تین بار دہرائیں۔ اس کے بعد icing  مساج 5 منٹ تک کریں۔


                                             **خوبصورت ہونٹ**

 1

۔ دودھ میں زعفران ڈال کر کچھ دیر کے لئے چھوڑ دیں جب زعفران رنگ چھوڑے تو اس کو ہونٹوں پر ملیں ہونٹ گلابی ہوجائیں گے۔

2

۔ ہونٹوں پر گلیسرین لگانے سے ہونٹ پھٹنے سے بچ جاتے ہیں اور ہونٹ صحت مند اور گلابی ہوجاتے ہی


3

۔ ہونٹوں پہ عرق گلاب کا استعمال ہونٹوں کو گلابی بناتا ہے۔

4

۔ ناریل کا تیل ہونے پر لگانے سے ہونٹ نرم اور خوبصورت ہوتے ہیں۔

5

۔ گلیسرین میں زیتون کا تیل اور لیموں مکس کریں اور ہونٹوں پر ملیں۔ 

6

۔ ملائی میں زیتون کا تیل ملا کر ہونٹوں پر ملیں۔ رات کو لگا کر سوئیں۔

ہونٹوں کی قدرتی سرخی کے لیے زعفرانی کو دودھ میں ملا کر ہونٹوں پر لگائیں ۔پانچ منٹ بعد دھولیں۔


** لپ  گلوس **


لپ گلوس بھی گھر میں بنا یا جا سکتا ہے اس کے لیے ویکس ایک بڑا چمچ ،بادام،کھوپرے اور پام کا تیل پانچ بڑے چمچ،رتن جوت ،اور نج آئل اور کوئی خوشبو ایک ایک چمچ کی ضرورت ہے ۔

تیل گرم کرکے اس میں رتن جوت ڈالیں۔تیل کو اچھی طرح چھان لیں۔اب ویکس ڈالیں اور دوابال دیں اور اب اس میں خوشبو ملا لیں۔اس کو ٹھنڈا کرکے بوتل میں رکھ لیں۔


**************************************

 ** جلد کو ٹائٹ کرنا**

 1

۔ ایک عدد انڈے کی سفیدی، دو چمچ ٹماٹر کا جوس، ایک چمچ ہلدی، دو چمچ لیمن جوس مکس کرکے چہرے پر روئی سے لگائیں۔ 5 منٹ بعد دوسری تہہ جمائیں۔ 20 منٹ بعد مسلتے ہوئے ماسک کو ہٹائیں۔ روزانہ کریں اسکن ٹائٹ ہونا شروع ہو جائے گی۔

2

۔ ایک انڈے کی سفیدی میں ایک چمچ ایلو ویرا جیل اور ایک چمچ بیسن ملا کر پیسٹ بنالیں اور اسے اپنے چہرے پر لگائیں۔  جب آپ کو لگے کہ پیسٹ سوکھنے لگا ہے اور تناؤ پیدا ہو رہا ہے تو اوپر کی طرف کھرچتے ہوئے ہٹائیں اور ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھولیں۔ ہفتے میں دو بار کرنے سے اسکن ٹائٹ ہونا شروع ہو جائیگی۔ 

۔ روزانہ رات کو سوتے وقت ایلو ویرا جیل لگائیں۔ ایلو ویرا اسکن کو ٹائٹ کرتا ہے۔

۔ نارنجی جلد کو ترو تازہ اور جوان رکھنے میں مدد کرتی ہے۔ نارنجی میں بہت زیادہ مقدار میں کیلشیم اور وٹامن سی ہوتا ہے جو جلد کو صحت مند اور جوان رکھتی ہے۔ غذائیت سے بھرپور پھل ہے۔ جلد کی صفائی کرتا ہے۔ اس کے چھلکوں کو پیس کر سفوف بنا لیا جائے اور اسے ابٹن کے طور پر استعمال کیا جائے تو حیرت انگیز رزلٹ ہوتے ہیں چہرہ بے داغ، جھریوں سے پاک ہوجاتا ہے اور اس کا سفوف ٹانک کا کام کرتا ہے۔

5

 ۔روزانہ صرف بیسن کا پیسٹ عرق گلاب اور گلیسرین سے بنا کر لگانے سے اسکن ٹائٹ ہوتی چلی جائے گی۔


                                             ** چہرے کے داغ دھبے دور کرنا**

1.

 داغ دھبے دور کرنے کے لیے لیموں بہترین ٹانک ہے۔ لیموں کے رس میں ناریل کا تیل ملا کر ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں اور روئی یا ٹشو کی مدد سے صاف کریں۔ روزانہ ایک بار کریں آپ کی جلد بے داغ ہو جائے گی۔

2

۔ ملتانی مٹی کو عرق گلاب میں بھگو کر پیسٹ بنالیں اور 25 منٹ کے لئے چہرے پر لگا کر چھوڑ دیں۔ ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھونے کے بعد روئی کی مدد سے کھیرے کا رس لگائیں 30 منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھولیں روزانہ ایک ماہ اس نسخے پر عمل کرنے سے مطلوبہ نتائج برآمد ہوں گے۔

3

۔ ٹماٹر کا جوس دو چمچ، آلو کا رس دو چمچ، ہلدی ایک چوتھائی چمچ، لیمن جوس دو چمچ،  صندل پاؤڈر یا بیسن دو چمچ پیسٹ بنا کر لیپ کریں 30 منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو کر برف سے ٹکور کریں۔ چند دنوں میں ہی بہترین رزلٹ ملیگا۔ مسلسل اس نسخے پر عمل کرنے سے چہرہ ہمیشہ جوان رہتا ہے۔

4

۔ ناریل کے دودھ میں روئی بھگو کر چہرے پر لگانے سے داغ دھبے دور ہوجاتے ہیں

۔

5

۔ ایسی کریم لیں جس میں فولک ایسڈ اور لیکٹک ایسڈ ہو اس کریم میں عرق گلاب اور فیس پاؤڈر مکس کر کے چہرے پر لگائیں تو داغ دھبے دور ہوتے ہیں اور چہرے کا قدرتی رنگ بحال ہوتا ہے۔

۔ تازہ پودینہ کے چند پتے پیس کر اس کو چہرے پر لگائیں 20 منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں داغ دھبے، جھائیاں ختم ہو جاتی ہیں۔ 

7

 ۔ انڈے کی سفیدی، ایک چمچ شہد، آدھا چمچ لیموں کا رس۔۔ ان سب کو مکس کر کے چہرے پر لگائیں اور 20 منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو کر خشک کرلیں پھر زیتون کے تیل یا گلیسرین کی مدد سے 5 منٹ تک مساج کریں۔ 

انڈا ایسٹروجن کی طرح کام کرتا ہے جو اسکن کو ٹائٹ کرنے میں مدد کرتا ہے جبکہ شہد موئسچرائزنگ کا کام کرتا ہے لیموں میں عورت کی خوبصورت جلد کا راز پوشیدہ ہے۔ 

8 ۔ روحانی علاج۔۔۔۔

روزانہ ایک تسبیح یا خالق۔۔ یا مصور۔۔۔ یا جمیل۔۔۔ پڑھ لیں اللہ تعالیٰ اپنے ناموں کی برکت سے آپ کو روحانی حسن و جمال عطا فرمائے گا۔

9۔ جب بھی آئینہ دیکھیں، جتنی دیر دیکھیں پڑھیں۔۔۔۔

بسم اللہ ماشااللہ لا قوت الا بالللہ۔

10 ۔ یا اللہ۔۔ یا نور۔۔۔ صبح شام ایک ایک تسبیح پڑھ لیں اللہ تعالیٰ آپ کے چہرے کو نور اور جمال عطا فرمائے گا۔

****************************************

** چہرے کا روا (بال) دور کرنا**

 اکثر لوگوں کے چہرے پر روا ہوتا ہے جو بد نما لگتا ہے یہ ہارمون کی خرابی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اسے ختم کرنے کے لیے مندرجہ ذیل نسخوں پر عمل کریں مستقل کرنے سے روا ختم ہو جائے گا۔

1

 ۔ ایک چمچ پھٹکری کو ایک کپ پانی میں گھول لیں پھر روئی کی مدد سے روا پر لگائیں۔ یہ عمل کچھ ماہ مسلسل کریں۔ پھٹکری بالوں کی جڑوں کو کمزور بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے بالوں کو بڑھنے سے روکتی ہے اور روا بلکل ختم ہو جاتا ہے۔

۔ کا مسلسل wax

ااستعمال کرنے سے بھی روا ختم ہو جاتا ہے

3

۔  گیہوں کا آٹا دو چمچ، کچا دودھ ایک چمچ، دو چمچ بیسن، دو چمچ ٹماٹر کا رس انہیں باہم یکجا کریں اور اچھی طرح لیپ کریں 20 منٹ کے بعد 5 منٹ مساج کریں اور ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں۔ مسلسل عمل کرنے سے روا ختم ہو جائے گا

4

 ۔ انڈے کی سفیدی میں ایک چمچ لیموں اور شہد ملا کر مکس کریں چہرے پر لگائیں پھر اپنے چہرے پر ٹشو اچھی طرح پیسٹ کریں اس ٹشو پر دوبارہ ماسک لگائیں اور سوکھنے کے لئے چھوڑ دیں جب آپ کو لگے کہ جلد میں تناؤ پیدا ہورہا ہے تو ٹشو کو اوپر کی جانب کھینچتے ہوئے ہٹائیں اس طرح کرنے سے روا ٹشو پر چپک جائے گا اور چہرہ صاف شفاف ہو جائے گا مسلسل کرنے سے روا ہمیشہ کے لئے ختم ہو جاتا ہے۔


اگر آپ کا کوئی سوال ہے تو آپ ہمیں  کمنٹ کریں یا پھر ہمارے ای میل پر پوچھ سکتے ہیں۔

********************************************************************************

کامیابی آپ کی منتظر ہے

اگر تم کامیابی و کامرانی چاہتے ہو۔۔۔ زندگی میں خوشحالی چاہتے ہو۔۔۔ امن سکون چاہتے ہو۔۔۔ تو اپنے آپ کو۔۔۔ اپنے رب سے جوڑ لو۔۔۔ جو رب سے جڑ گی...