چہرے کی کلینزنگ کیسے کریں


                                                   شگفتہ شاداب چہرہ کیسے ممکن   ہے؟؟

  ہر عورت اور لڑکی کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا چہرہ نکھرا ہوا اور داغ دھبوں سے پاک ہو

خوبصورت اور صحت مند جلد حسن کی سب سے نمایاں علامت ہے۔جلد کو خوبصورت اور شاداب بنانے کے لیے

گھر سے باہر جا کر کاسمیٹکس خریدنے کی ضرورت نہیں ہے۔کچن میں ایسا خزانہ چھپا ہوا ہے جو نکھری        اورصحت مند جلد کا راز بن سکتا ہے۔


                                                    **چہرے کی کلینزنگ کیسے کریں**


1

۔ چہرے کی کلینزنگ کیلئے ایک چمچ ناریل کے تیل میں ایک چمچ شہد اور ایک چمچ لیموں کا رس ملا لیں۔ پھر چہرے پر لگا کر 15 منٹ تک ہلکے ہاتھوں سے تھپتھپائیں۔ روئی کی مدد سے صاف کریں۔۔۔ پھر 15 منٹ کھیرے کے رس سے مساج کریں۔ کلینزنگ کے بعد ماسک ضرور لگائیں۔

ماسک بنانے کے لیے۔۔۔۔۔ ایک چمچ بیسن، ایک چمچ میدہ، دو چمچ ٹماٹر کا جوس، ایک چمچ ایلو ویرا جیل لیکر مکس کریں اور 25 منٹ تک چہرے پر لگائیں اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں۔


۔ کسی بھی ملٹی ایکشن کلینزر سے 5 منٹ تک مساج کریں۔ پھر 3 منٹ اسکرب کریں اسکرب کیلئے۔۔۔ ایک چمچ براؤن شوگر، چند قطرے لیموں، دو قطرے زیتون تیل، دو قطرے ناریل تیل۔مکس کرکے اسکرب تیار کرلیں۔ اسکرب کو چہرے پر ملنا ہوتا ہے پھر ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو کر ماسک لگائیں۔

                                                          ماسک بنانے کے لیے۔۔۔۔

دو چمچ ملتانی مٹی، دو چمچ بیسن، ایک چمچ عرق گلاب، ایک چٹکی ہلدی، ایک چمچ شہد، ایک چمچ گلیسرین، چند قطرے لیموں مکسچر بنائیں اور چہرے پر 30 منٹ کے لئے لگائیں ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو کر زیتون کا تیل لگائیں۔

** اپنی خوراک میں ہری سبزیوں کا استعمال کریں ان میں آئرن اور وٹامن ای بہت زیادہ مقدار میں موجود ہوتا ہے ان میں سلاد کھیرا، ٹماٹر، پالک گوبھی چقندر بہت اہم ہیں۔۔ یہ بالوں آنکھوں اور جلد کےلئے بہت ہی زیادہ مفید ہیں۔ ** فائبر والی غذائیں استعمال کریں یہ موٹاپے کو دور کرتی ہیں۔ فائبر والی غذاؤں میں چقندر، ناریل، کیلا، نارنجی، لیموں اہم ہیں۔



** جھائیاں دور کرنے کے لیے**


                                             سفید تلوں کو پیس لیں۔

ان کو بھینس کے دودھ میں ملا کر رکھ لیں۔اس پیسٹ کو روزرات کو سوتے وقت چہرے پر لگائیں اورمساج کریں۔صبح اٹھ کر کسی اچھے صابن سے منہ دھولیں۔


** پالک، چقندر، کھجور کو کچا کھانے سے جھائیاں دور ہوتی ہیں۔


** کھیرے میں نمکیات اور پانی وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے جو کہ چہرے پر قدرتی نکھار لاتا ہے۔


** متوازن خوراک کے استعمال سے انسانی نظام کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔ آئرن سپلیمنٹ کا استعمال کریں چقندر کا رس پیئیں کونکہ چقندر خون بنانے والی مشین ہے۔


** وٹامن ای۔۔۔۔ 

antioxidant

  ہوتا ہے وٹامن ای سے اعصابی نظام بہتر ہوتا ہے یہ پٹھوں اور مسلز کے سکڑاؤ کو کم کرتا ہے کھنچ 

stress

 یہ انسان کے لئے ہر حالت میں نقصان دہ ہے اس سے aging  شروع ہوتی ہے چہرے پر جھریاں پڑتی ہیں

 بال سفید ہونے لگتے ہیں نروس سسٹم کو نقصان پہنچتا ہے اور یہ سب وٹامن ای کی کمی سے ہوتا ہے اسلئے اپنی روزانہ کی خوراک میں وٹامن ای کی مقدار پوری کریں پھلوں اور سبزیوں سے پوری کریں یا پھر وٹامن ای سپلیمنٹ کا استعمال کریں۔  خون کی کمی وٹامن ای والی غذاؤں سے پوری کریں۔ وٹامن ای دل کے امراض کو روکتا ہے انہیں کنٹرول کرتا ہے۔ وٹامن اے، سی اور ای اپنی غذا میں ہمیشہ شامل رکھیں۔ وٹامن ای آنکھوں کی بہتر کارکردگی کے لئے بھی نہایت ضروری ہے۔ جب جسم میں خون کی کمی ہوتی ہے تو ذہنی capacity پر اثر پڑتا ہے۔ ایسی غذائیں استعمال کریں جن میں آئرن بہت زیادہ مقدار میں موجود ہو ان میں پالک، چقندر، گوبھی، کلیجی، کھجور، مالٹا، سلاد شامل ہیں۔ جنہیں بہت زیادہ وٹامن ای کی کمی ہو وہ لوگ گوشت ضرور کھائیں۔ 


** کیپسول جسم میں جلدی جذب ہوتا ہے اس لیے قدرتی غذاؤں کے ساتھ اپنے ڈاکٹر کے مشورے سے کیپسول کا استعمال کریں۔


**فطرت سے قریب رہیں فطرت میں زندگی ہے۔ دہی کا استعمال کریں دہی میں وٹامنز، کیلشیم موجود ہوتے ہیں جو صحت مند زندگی کیلئے ضروری ہیں۔ دہی کمزوری دور کرنے میں ٹانک کا کردار ادا کرتا ہے۔ دہی کمزوری کو دور کرتا ہے تسکین دیتا ہے۔دہی چہرے اور سر کی جلد کو صحت مند رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ جو لوگ بہت زیادہ کمزور ہو اور انہیں کوئی غذا نہ لگتی ہو جسم صحت مند نہ ہوتا ہو وہ لوگ دہی کا استعمال کریں ایک پیالی دہی روزانہ کھائیں اور اس میں کسی بھی چیز کی ملاوٹ نہ کریں خالص دہی چمچ کی مدد سے روزانہ ایک پیالی کھالیں۔ جسم بھرنے لگے گا اور چہرہ بھی شگفتہ ہو جائے گا۔ دہی میں غذائیت ہے۔

دہی غذائیت سے بھرپور خوراک ہے جو سر اور چہرے کی جلد کی حفاظت کرتا ہے اور جلد کےلئے بہترین ٹانک ہے۔


** جو لوگ کمزور ہوں جن کا کھانا جزو بدن نہ بنتا ہو انہیں چاہیے کہ وہ روزانہ ایک پیالی دہی بغیر کچھ ملائے کھائیں چند دنوں میں ہی جسم بھرنا شروع ہو جائے گا۔ جسم صحت مند ہو جائے گا۔ دہی میں ملٹی وٹامنز ہوتے ہیں جو قوت مدافعت کو بڑھاتے ہیں۔ جو لوگ اپنی زندگی میں دودھ، دہی، پھل کھجور وغیرہ کا استعمال کرتے ہیں ان کی صحت قابل رشک ہوتی ہے اور وہ ایک بھرپور زندگی جیتے ہیں۔ فطرت کی غذائیں انسان کو بیماریوں سے دور کردیتی ہیں۔ ذہن تندرست رہتا ہے زندگی آسان ہوجاتی ہے۔ غذائیں صحت پر اثر انداز ہوتی ہیں اور بڑی بڑی بیماریوں سے بچا لیتی ہیں۔ تازہ دہی استعمال کریں۔ دہی اندرونی نظام کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے اور اس کے استعمال سے جلد، بالوں ناخن صحت مند ہوجاتے ہیں۔


**  ایکنی ماسک**


1. انڈے کی سفیدی میں لیموں کے چند قطرے ملا کر 20 منٹ لگانے سے ایکنی ختم ہو جائے گی اور جلد صاف اور ٹائٹ ہو جائے گی۔ 


**ایکنی فیشل**


 گلاب پاؤڈر ایک چمچ، لیموں کے پھول ایک چمچ، ہلدی ایک چوتھائی چمچ، بیسن ایک چمچ، ان تمام چیزوں کو عرق گلاب میں بھگو کر 10 منٹ تک گول گول دائرے بناتے ہوئے لگائیں اور پھر گول گول دائرے بناتے ہوئے 10 منٹ بعد اتار لیں۔ ایکنی ختم ہو جائے گی اور اسکن فریش ہو جائے گی۔ روزانہ اپنے چہرے پر یہ ٹریٹمنٹ کریں۔ بہت فائدے مند ہے۔ ایک ماہ مسلسل اس پر عمل کرنے سے چہرہ گلاب کی طرح کھل جائے گا۔ کسی میک اپ کی بھی ضرورت نہیں رہیگی۔ 



** نائٹ کریم **


چار عدد بادام لے کر ان کو چھیل لیں۔ایک اخروٹ کی گری لے لیں۔چند دانے مونگ پھلی لے کر ان سب کا باریک آمیزہ تیار کرلیں۔

اب اس میں چار چمچ بالائی،دو چمچ کھیرے کا رس،ایک چمچ عرق گلاب شامل کرلیں۔ان سب کو اچھی طرح مکس کریں اور ایک بوتل میں رکھ لیں۔ روزانہ رات کو سونے سے قبل اس سے چہرے اور گردن پر مساج کریں۔آنکھوں کے چاروں اطراف بھی لگائیں۔اچھی طرح جلد میں جذب کریں پھر آدھے گھنٹے بعد ٹشو پیپر کی مدد سے نرمی سے صاف کرلیں۔




                          ** دھوپ میں جھلسی جلد کو کیسے بحال کیا جائے ؟؟**


گرمیوں کے موسم میں جلد کا جھلس جانا عام بات ہے۔ باہر نکلنے والے افراد کو خاص طور پر اس مسئلہ کا سامنا ہوتا ہے۔ جھلسی ہوئی جلد ایک دو دن تک تکلیف بھی دیتی ہے اس کے بعد اس کا رنگ گہرا ہوجاتا ہے۔


اب جبکہ ملک بھر میں موسم گرما اپنے عروج پر ہے، ایسے میں اس موسم میں جھلس جانے والی جلد سے مندرجہ ذیل اجزا سے نجات پائی جاسکتی ہے۔


                                                                         ** دہی **


دہی کے ذریعے جھلسی ہوئی جلد سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ ایک کپ دہی میں کھیرا، لیموں اور ٹماٹر کا رس شامل کریں۔ اب اس میں تھوڑا بیسن شامل کرلیں۔

اب اس ماسک کو چہرے یا جہاں جلد جھلسی ہے وہاں لگائیں اور 30 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ بعد میں نیم گرم پانی سے چہرے کو صاف کرلیں۔


                                                                     ** ایلو ویرا **

ایلو ویرا جھلسی ہوئی جلد سے نجات کا بہترین طریقہ ہے۔ سونے سے پہلے ایلو ویرا کو متاثرہ جلد پر لگائیں اور صبح اٹھ کے اچھی طرح دھو لیں۔ جب تک جلن ختم نہ ہو ایلو ویرا کا استعمال جاری رکھیں۔


                                                                     ** آلو **


آلو بھی جلن سے نجات کے لیے بے حد مفید ہے۔ آلو میں وٹامن سی موجود ہوتا ہے اور وٹامن سی جلد کے لیے بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔ آلو کو قدرتی فیشل بھی کہا جاتا ہے۔

آلوؤں کو چھیل کے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور بلینڈر میں پیس لیں۔ اب اس پیسٹ کو متاثرہ جلد پر 30 منٹ تک لگائیں۔ اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ بہترین نتائج کے لیے اس پیسٹ میں لیموں بھی شامل کرلیں۔


                                                                     ** بیسن **



بیسن سن برن ختم کرنے کا بہترین نسخہ ہے۔ بیسن کے ذریعے سے جلد کے مردہ خلیہ نکل جاتے ہیں اور اس سے آپ کی جلد تروتازہ ہوجاتی ہے۔

بیسن کو سادے پانی میں حل کریں اور گاڑھا سا پیسٹ بنا کے سن برن والے حصے پر لگالیں۔ 20 منٹ بعد اس پیسٹ کو صاف کرلیں۔ یہ عمل ہفتے میں 2 بار کرنے سے نہ صرف سن برن ختم ہوگا بلکہ آپ کا رنگ بھی صاف ہوجائے گا۔


خوبصورت چہرہ نرم وملائم شگفتہ جلد اور پرکشش لمبے گھنے سیاہ بال ہر عورت کی فطری خواہش ہوتی ہے ۔چاہے وہ قدیم زمانے کی عورت ہو یا آج کے دور کی عورت۔دنیا کے تمام ممالک کی خواتین کی خوبصورتی کا راز ان کے چند پرانے نسخوں میں بھی پنہاں ہوتا ہے ،جسے وہ اپنی جلد کو نکھارنے اور جواں سال نظر آنے کے لیے باقاعدگی سے استعمال کرتی ہیں ۔مختلف ثقافتوں میں یہ قدیم اور مفید نسخے نسل درنسل چلے آرہے ہیں۔


وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کی مقبولیت اور استعمال میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔


** جاپانی خواتین کے حسن کا راز **


جاپان کی خواتین اپنی طویل عمر،خوبصورت ،نرم وملائم گوری جلد اور سیاہ بالوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔اگر چہ جاپان کا شمارجدید ترقی یافتہ ممالک میں ہوتا ہے تاہم اب بھی بہت سی جاپانی خواتین اپنی خوبصورتی کو بر قرار رکھنے کے لیے صدیوں پرانے نسخوں کا سہارا لیتی ہیں ۔


سبز چائے کا استعمال جاپانی خواتین میں عام ہے جو ناصرف ان کی جلد کو صاف شفاف اور نرم ملائم بناتی ہے بلکہ اسے لمبی اور صحت مندزندگی کے لیے بھی بہترین تصور کیا جاتا ہے ۔

وٹامن سی کا استعمال جاپانی خواتین کی جلد کو گورارکھتا ہے ۔وٹامن سی کے حصول کے لیے جاپان میں سنگترہ کا بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے ۔سنگترہ جلد کو Deoxicilizeکرنے اور جلد کی سیاہی کودور کرنے میں مدد دیتا ہے ۔

اس کے علاوہ جاپانی خواتینAzukجسے عرف عام میں لال لوبیا کہا جاتا ہے کثرت سے استعمال کرتی ہیں جسے خوبصورتی کا ایک اچھا ذریعہ سمجھا جاتاہے۔

لال لوبیا کے پیسٹ سے چہرے کو نرمی سے رگڑ ا جاتا ہے یہ عمل چہرے کو نرم اور ملائم اور داغ دھبوں سے پاک رکھتا ہے ۔


جاپانی خواتین اپنے چہرے کے لیے کسی بھی مصنوعی آئل کے بجائے Signature Oilیعنی خالص پودوں ،خشک میوہ جات جیسے کہ اخروٹ وغیرہ ،بیجوں اور پھلوں سے نکالے گئے تیل کے استعمال کو ترجیح دیتی ہیں۔


جاپانی خواتین کی خوبصورتی کا ایک اور راز Komenukarice Branچاولوں کی بھوسی ہے یہ جاپانی خواتین کا صدیوں پرانا اور مقبول نسخہ ہے ،اسے فیشل سوپ کی جگہ استعمال کیا جاتا ہے۔اس میں کئی ضروری اجزاء جیسے کی فیٹی ایسڈز وٹامن بی کمپلیکس TocopherostاورTocotrienolsشامل ہوتے ہیں جو جلد کی جھریوں اور سیاہ حلقوں کو ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں ۔یہ نسخہ جلد سے گرد وغبار کو ہٹانے اور ایکسنولی ایٹ کرنے کے لیے بہترین سمجھاجاتا ہے ۔

یہ نسخہ جاپانی عورتوں کا Common Senseکہلاتا ہے جس کے لیے ایک چمچ چاولوں کی بھوسی کو گرم پانی میں شامل کرکے پورے چہرے پر لگاتے ہیں اور پھر آہستگی سے رگڑ کر منہ دھولیتے ہیں۔


** اطالوی خواتین کے حسن کے راز **


اکثر اٹالین خواتین اپنی جلد کی قدرتی چمک دمک کو بر قرار رکھنے کے لیے گھریلو نسخوں کا استعمال کرتی ہیں ۔اٹالین خواتین اپنے بالوں کو صحت مند اور چمکدار بنانے کے لیے دہی اور زیتون کے تیل کے مکسچر کو کنڈیشنرز کے طور پر استعمال کرتی ہیں ۔

دہی میں شامل پروٹین نہایت نرمی سے قدرتی غذائیت بخشاہے۔

ایک کپ سادہ دہی میں ایک چائے کے چمچ زیتون کے تیل کو مکس کرکے دھلے ہوئے گیلے بالوں پر لگایا جاتا ہے اور پانچ منٹ لگا رہنے کے بعد بالوں کو ٹھنڈے پانی سے دھولیتے ہیں۔


  ** فرانسیسی خواتین کے حسن کا راز **


فرانسینی خواتین بھی اپنی جلدکو پر کشش بنانے کے لیے قدرتی اور نہایت ہی سستا طریقہ استعمال کرتی ہیں۔

چیری اور انار کے بیجوں کو پیس کر ماسک کی طرح چہرے پر لگایا جاتا ہے اور تقریباً چھ منٹ کے بعد منہ کو دھولیا جاتاہے۔

 ** روسی خواتین کے حسن کا راز **


روسی خواتین میں جلد کی خوبصورتی اور نرمی کو بر قرار رکھنے کے لیے کافی اسکرب مقبول ہے ۔ان خواتین کی پرکشش جلد کا ایک راز باقاعدہ مساج بھی ہے جو جلد کو صاف شفاف اور نرم وملائم رکھنے میں مدد دیتا ہے ۔


روسی خواتین اپنے جسم کو کافی اسکرب سے رگڑتی ہیں جس سے جلد کے خلیے مضبوط ہوتے ہیں اور جلد پر کشش اور دلکش دکھائی دینے لگتی ہے ۔روسی خواتین اس نسخے کو Saunaیعنی بھاپ کا غسل لیتے وقت استعمال کرتی ہیں جو جلد کو بہترین طریقے سے ایکسنولی ایٹ کے کھال سے مردہ اجزاء کو اتار دیتا ہے جس سے جلد نرم اور تروتازہ نظر آتی ہے ۔آج کل یہ نسخہ دنیا بھر میں مقبول ہورہا ہے۔


** مصری۔۔۔خواتین کے حسن کا راز **


قدیم مصر اپنی شاندار خوبصورتی،مسحورکن پر فیوم ،خوبصورت کپڑوں ،جاذب نظر اسٹائل کی وجہ سے جانا جاتا ہے لیکن قدرتی حسن اور خوبصورتی کے حوالے سے مصر کا نام سنتے ہی پہلی صدی عیسوی کی خوبصورتی کا افسانوی پیکر قلوپطرہ کانام ذہن میں آتا ہے ۔قلو پطرہ کی خوبصورتی کا راز دودھ اور شہد کا استعمال تھا ،جس سے وہ غسل لیا کرتی تھی۔

یہ دونوں قدرتی اجزا جلد کو نرم و ملائم اور پر کشش بنانے کے لیے مفید سمجھے جاتے ہیں۔ آج کل مصری خواتین اپنی جلد کو پر کشش بنانے کے لیے ایک چمچ باداموں کے پاؤڈر کو دو چمچ دودھ میں مکس کرکے اپنے چہرے پر استعمال کرتی ہیں جس سے جلد لچکدار،نرم وملائم اور تروتازہ رہتی ہے۔

  ** انڈین خواتین کے حسن کا راز **


انڈین خواتین بھی اپنی خوبصورتی میں نکھار پیدا کرنے کے لیے صدیوں پرانے نسخوں کو ترجیح دیتی ہیں ۔

ایوروویدک جو کہ قدیم طبی نظام ہے قدرتی حسن کو بر قرارکھنے کے لیے مختلف قسم کے تیل جیسے کہ صندل گلاب ،خشخاش وغیرہ کو تجویز کرتا ہے اس کے علاوہ صندل کا فیس پیک اپنی حیرت انگیز خصوصیات کی بنا پر انڈیا میں بہت زیادہ استعمال ہوتا ہے ۔

 انڈین خواتین اپنے لمبے گھنے بالوں کی وجہ سے مشہور ہیں ،جنہیں خوبصورت بنانے کے لیے خواتین ناریل کے تیل کا بکثرت سے استعمال کرتی ہیں۔

ناریل کے تیل کو نیم گرم کرکے سر کی کھوپڑی پر مساج کیا جاتا ہے اور پھر دوسری صبح بالوں کو دھو لیا جاتا ہے ۔اس سے ناصرف بالوں کی نشوونما میں اضافہ ہوتا بلکہ روکھے ،بے رونق اور پتلے بال بھی مضبوط اور گھنے ہوجاتے ہیں۔

***************************


** موسم گرما میں شاداب چہرہ، کیسے؟** 


چہرے کی جلد ہر موسم میں مختلف تبدیلیوں سے گزرتی ہے۔ اس کی خوب صورتی پر گرمی کا موسم بہت زیادہ اثر انداز ہوتا ہے۔اس موسم میں چہرے کی نرم وملائم جلد کا خیال رکھنا بہت ضروری ہوجاتا ہے۔ 

چہرے کا حسن اور تازگی برقرار رکھنے کے لیے بہت احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس موسم میں خواتین کی جلد اور بالخصوص چہرے کی جلد کھردری ہوکر اپنی چمک اور کشش کھو بیٹھتی ہے، کیوں کہ چہرے کی نازک جلد گرمی کی سختی برداشت کرنے میں ناکام رہتی ہے اور جلد ہی اس کے سامنے ہمت ہار جاتی ہے۔


چہرے کی اجلی رنگت برقرار رکھنے کے لیے مختلف بیوٹی ٹپس کا استعمال کرتے رہنا بہت ضروری ہے۔ ہر گھر میں ہلدی اور لیموں تو عام مل جاتے ہیں۔ 

ان کے مکسچر کا استعمال بہت مفید ہے۔ ایک تو یہ چہرے کی رنگت کو نکھارتا ہے اور دوسرے اس کے مساج سے تھریڈنگ کی بھی ضرورت باقی نہیں رہتی۔ 


بیسن بھی ہر گھر میں موجود ہوتا ہے، اس کو آٹے میں ملا کر جلد پر لگانا بہت کارآمد ثابت ہوتا ہے۔ یہ جلد کی کلینزنگ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔۔

چہرہ ہی تو شخصیت کا آئینہ دار ہوتا ہے اور یہ جسمانی حسن اور خوب صورتی کی بھرپور عکاسی بھی کرتا ہے۔ وہ خواتین جو اپنے چہرے پر موسم کی تبدیلیوں کی وجہ سے توجہ نہیں دے پاتیں، وہ اپنی عمر سے کئی گنا بڑی دکھائی دیتی ہیں اوراس کے ساتھ ساتھ اپنی قدرتی کشش سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں۔ ایسی بہنوں اور خواتین کا چہرہ نہ صرف بالوں اور روئیں سے بھر جاتا ہے، بلکہ بدنما داغوں سے بھی اٹا دکھائی دیتا ہے، اس لیے بہتر یہی ہے کہ اپنے چہرے پرہفتے میں ایک دو بار قدرتی اجزا ءپر مشتمل ویکس استعمال کریں۔ 


چینی اور لیموں کا مکسچر ایک بہترین ویکس کا کام دیتا ہے۔اس کا استعمال آپ کے چہرے کو رونق بخشے گا اور آپ کے چہرے کی کی جلد کو ترو تازہ بھی رکھے گا۔

 ان قدرتی موئسچرائزر سے جلد کی کم عمری اور کشش میں بے پنا ہ اضافہ ہوتا ہے۔گرمیوں میں فاونڈیشن کے بجائے کوئی ہلکا پھلکا موئسچرائزز استعمال کریں، کیوں کہ دھوپ اور گرمی میں فاونڈیشن پگھلنے لگتا ہے، جب کہ موئسچرائزز میں ایس پی ایف کو بہ طور جزو استعمال کے جاتا ہے، اس لیے یہ اپنی جگہ برقرار رہتا ہے۔ خواتین کی اکثریت کی جلد حساس ہوتی ہے اور موسم گرما کی شدت نہ صرف اس جلد کو جھلسادیتی ہے بلکہ اس کی وجہ سے ان کی جلد کی رنگت بھی سیاہ ہو جاتی ہے۔ 

چہرے کی تازگی کے لیے اس موسم میں زیادہ سے زیادہ پانی استعمال کریں ،ٹھنڈی چیزیں کھائیں۔گرمی میں پسینہ بہت زیادہ آتا ہے، تاکہ جسم کا اندرونی درجہ حرارت نارمل رہے، اس لیے جلد کو بہت زیادہ کام کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے اس کے مسام کھل جاتے ہیں اور ان میں میل کچیل جمع ہو کر اس جلد کو بدنما دانے بناتے ہیں۔ 

اس سے بچنے کے لیے کم ازکم دن میں تین چار بار اپنا چہرہ سادہ پانی سے دھوئیں اور گھر سے باہر نکلیں تو دھوپ سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر بھی اختیار کریں۔۔۔۔۔


چکنی جلد کی۔۔۔۔۔۔

 حامل خواتین کو اکثر کیل مہاسوں کی شکایت رہتی ہے اور بہ طور خاص گرمیوں کے موسم میں تو ان میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ ان سے بچاؤ کے لیے نیم کے پتوں کو پانی میں ابال کر اس پانی کو ٹھنڈا کرکے اس سے منہ دھوئیں، تاکہ مہاسوں میں کمی آسکے۔ اس کے علاوہ ایک چمچہ شہد کو آدھا چمچہ لیموں کے عرق میں ملا کر اپنے چہرے پر لگائیں اور پندرہ منٹ بعد چہرے کو دھولیں۔ شہد اور لیموں جلد کی چکنائی کو اچھی طرح سے نکال کر چہرے کو صاف کردیتے ہیں۔ ان میں پائے جانے والے عناصر پوٹاشیم، سیٹرک ایسڈ اور گلوکوز وغیرہ چکنے غدودوں کے عمل کو مزید بڑھنے سے روکتے ہیں۔ ساتھ ہی چکنی جلد والی خواتین گاجر کا ماسک استعمال کریں یعنی گاجر کا جوس نکال کر روئی کی مدد سے چہرے پر لگائیں اور یہ عمل دن میں تین بار دہرائیں، انہیں افاقہ محسوس ہوگا۔


خشک جلد۔۔۔۔۔

 والی خواتین کی جلد گرمیوں میں نارمل رہتی ہے، لیکن ان کے لیے بھی اپنے چہرے کی حفاظت کرنا بہت ضروری ہوتا ہے۔ زیتون اورگلاب کا عرق ملا کر چہرے پر لگانے سے جلد کی خوب صورتی برقرار رہتی ہے۔ خشک جلد کو نرم کرنے کے لیے انڈے کی سفیدی میں لیموں کا عرق ملا کر اچھی طرح پھینٹ لیں اور اس پیسٹ کو پندرہ منٹ تک چہرے پر لگا رہنے دیں، اس کے بعد تازہ پانی سے چہرہ دھولیں۔


 بیسن، دہی اور لیموں سے تیار کردہ ماسک خشک جلد کے لیے بہترین اور آزمودہ ہے۔تھوڑا سا بیسن لے کر اس میں لیموں کا رس اور دہی ملا کر چہرے پر لگالیں، جب یہ پیسٹ خشک ہو جائے تو ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھولیں۔ 

یہ ماسک ہفتے میں تین دن استعمال کریں، تاکہ جلد کا کھردرا پن ختم ہوسکے اور اس کی تازگی برقرار رہے۔


 نارمل جلد ۔۔۔۔

کی حامل خواتین کو زیادہ محنت کی ضرورت نہیں پڑتی۔ وہ ذرا سی توجہ اور احتیاط سے اپنے چہرے کو تروتازہ رکھ سکتی ہیں۔ گرمیوں میں جب باہر کھلی دھوپ میں سے واپس آئیں تو گلاب کے عرق کا اسپرے اپنے چہرے پر ضرورکریں۔۔۔۔۔

گھر پر ایک کلینزنگ کریم تیار کریں جس کو بنانے کے لیے ایک کھانے کا چمچہ سوکھا دودھ اور چند قطرے گلاب کا عرق لے کر مکس کرلیں اور چہرے پر لگالیں، اگر ہو سکے تو گردن پر بھی اس کریم کا ہلکا ہلکا مساج کرلیں۔ اس سے آپ کے چہرے کی دلکشی بڑھے گی اور شادابی بھی واپس آجائے گی۔


** مرجھائی ہوئی جلد کے لیے** 


اگر جلد مرجھارہی ہے تو سمندری نمک سے جلد کامساج کریں۔اس کے لیے پہلے جلد کو اچھی طرح سے نم کریں اس کے بعد دوچائے کے چمچ سمندری نمک لے کر اپنے چہرے کے ٹی زون ایریا پر لگا کر ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں۔

آنکھوں کے گرد لگانے سے گریزکریں۔دومنٹ بعد چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھوڈالیں ۔یہ عمل ہفتے میں ایک مرتبہ کریں۔


رنگت سرخ وسفید کرنے کے لیے زیتون کے تیل میں زعفران اور لیموں کا رس ملا کر روزانہ را ت کو سوتے وقت اپنے چہرے پر لگائیں۔صبح کسی اچھے صابن سے دھولیں۔کچھ دنوں میں فرق محسوس ہو گا۔


چنے کی دال دودھ میں بھگو لیں ۔جب دال میں سارا دودھ خشک ہو جائے تو دال کو پیس کر ابٹن بنالیں ۔

چہرے پر لگائیں خشک ہونے پر چہرہ دھولیں۔ چہرہ شاداب اور پر رونق ہو جائے گا۔


** چہرے پر دانے**


اگر چہرے پر دانے نکلتے ہیں تو کالی مرچ باریک پیس کر چہرے پر لگائیں۔


** اسکن فوڈ **

اسکن فوڈ کے لیے ضرورت ہے تین بڑے چمچ ویکس،آٹھ بڑے چمچ بادام کا تیل اور کوئی بھی مناسب اور معیاری پر فیوم آدھا چمچ۔

ویکس اور تیل کو ابال لیں۔بعد میں اس میں چھ چمچ پانی ملا کر جوش دیں۔

پھر اس میں خوشبو ڈالیں۔ٹھنڈا کرکے بوتل میں ڈال دیں۔


** تھروٹ موئسچرائزنگ ماسک**


کھانے کا ایک چمچ لینولین،کھانے کا ایک چمچ گلیسرین ،کھانے کا ایک چمچ گندم آئل ،چائے کا ایک چمچ چھتہ کا موم،وٹامن اے اور ڈی کا ایک کیپسول کھول کر اس کا سفوف شامل کریں اور چھ قطرے لیونڈر آئل۔ان تمام اجزاء کو پگھلا کر ملالیں۔ڈبل بوائیلرمیں رکھ کر گرم کریں اور ہلاتی جائیں یہاں تک کہ ان سب کا آمیزہ تیار ہو جائے۔ٹھنڈا ہونے پر بوتل میں بھر لیں اور فریج میں رکھیں۔

استعمال کرتے وقت تھوڑا سا پیسٹ دونوں ہاتھوں کی انگلیوں میں لگا کر گردن پرنیچے سے اوپر کی طرف مساج کریں۔ہفتہ میں دومرتبہ دس منٹ کے لیے یہ عمل کریں۔


**  غذائیں ۔۔۔۔۔۔  جلد کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہیں موسم گرما میں اپنی غذا کا خاص خیال رکھیں۔

 اس موسم کے دوران تربوز، انناس،کھیرا، ٹماٹر اور لیموں کا استعمال کریں، کیوں کہ ان میں پانی کی زیادہ مقدار پائی جاتی ہے۔ ایسی غذائیں آپ کی جلد کے لیے بہت مفید ہیں اور اسے تروتازہ رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ صابن کے معاملے میں بہت احتیاط کریں۔


گرمی کے موسم میں جلد کے مسام کھل جاتے ہیں، اس لیے کوئی ایسا صابن استعمال نہ کریں جس میں کیمیکل کی مقدار زیادہ ہو، کیوں کہ اس کی وجہ سے جلد کو بہت نقصان پہنچ سکتا ہے۔۔۔۔۔

دھوپ کی تمازت سے چہرے کو محفوظ رکھنا بہت ضروری ہے، اس مقصد کے لیے اکثر خواتین بازاری کریموں کا سہارا لیتی ہیں جو بہت زیادہ نقصان دہ ہیں۔ چہرے کی جلد کو نرم و نازک بنانے کے لیے اگرچہ تھوڑی سی محنت درکار ہوتی ہے، مگراس کے بعد آپ خود کوسب سے نمایاں اور شاداب محسوس کریں گی۔

****************************


**کھلے ہوئے مسام بند کرنا**


 کھیرے کی برف سے تین منٹ تک مساج کریں۔ اس کے بعد stem لیں، تولیے کو گرم پانی میں بھگو کر بھی بھاپ لے سکتے ہیں۔۔۔۔ اس کے بعد اسکرب کریں۔

 اسکرب تیار کرنے کے لئے۔۔۔۔۔۔

دو چمچ پسی ہوئی چینی، چند قطرے لیموں کا رس ایک چمچ پانی میں حل کر لیں۔ مساموں پر اچھی طرح لگائیں۔ سوکھنے پر ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں۔۔۔۔۔۔ 

ٹونر۔۔۔۔۔  ایک چمچ سیب کا سرکہ لیکر اس کی 5 چمچ پانی میں حل کر لیں۔ روئی کی مدد سے چہرے پر تھپتھپاتے ہوئے لگائیں دو منٹ سوکھنے دیں۔ اسی عمل کو مزید تین بار دہرائیں۔ اس کے بعد icing  مساج 5 منٹ تک کریں۔


                                             **خوبصورت ہونٹ**

 1

۔ دودھ میں زعفران ڈال کر کچھ دیر کے لئے چھوڑ دیں جب زعفران رنگ چھوڑے تو اس کو ہونٹوں پر ملیں ہونٹ گلابی ہوجائیں گے۔

2

۔ ہونٹوں پر گلیسرین لگانے سے ہونٹ پھٹنے سے بچ جاتے ہیں اور ہونٹ صحت مند اور گلابی ہوجاتے ہی


3

۔ ہونٹوں پہ عرق گلاب کا استعمال ہونٹوں کو گلابی بناتا ہے۔

4

۔ ناریل کا تیل ہونے پر لگانے سے ہونٹ نرم اور خوبصورت ہوتے ہیں۔

5

۔ گلیسرین میں زیتون کا تیل اور لیموں مکس کریں اور ہونٹوں پر ملیں۔ 

6

۔ ملائی میں زیتون کا تیل ملا کر ہونٹوں پر ملیں۔ رات کو لگا کر سوئیں۔

ہونٹوں کی قدرتی سرخی کے لیے زعفرانی کو دودھ میں ملا کر ہونٹوں پر لگائیں ۔پانچ منٹ بعد دھولیں۔


** لپ  گلوس **


لپ گلوس بھی گھر میں بنا یا جا سکتا ہے اس کے لیے ویکس ایک بڑا چمچ ،بادام،کھوپرے اور پام کا تیل پانچ بڑے چمچ،رتن جوت ،اور نج آئل اور کوئی خوشبو ایک ایک چمچ کی ضرورت ہے ۔

تیل گرم کرکے اس میں رتن جوت ڈالیں۔تیل کو اچھی طرح چھان لیں۔اب ویکس ڈالیں اور دوابال دیں اور اب اس میں خوشبو ملا لیں۔اس کو ٹھنڈا کرکے بوتل میں رکھ لیں۔


**************************************

 ** جلد کو ٹائٹ کرنا**

 1

۔ ایک عدد انڈے کی سفیدی، دو چمچ ٹماٹر کا جوس، ایک چمچ ہلدی، دو چمچ لیمن جوس مکس کرکے چہرے پر روئی سے لگائیں۔ 5 منٹ بعد دوسری تہہ جمائیں۔ 20 منٹ بعد مسلتے ہوئے ماسک کو ہٹائیں۔ روزانہ کریں اسکن ٹائٹ ہونا شروع ہو جائے گی۔

2

۔ ایک انڈے کی سفیدی میں ایک چمچ ایلو ویرا جیل اور ایک چمچ بیسن ملا کر پیسٹ بنالیں اور اسے اپنے چہرے پر لگائیں۔  جب آپ کو لگے کہ پیسٹ سوکھنے لگا ہے اور تناؤ پیدا ہو رہا ہے تو اوپر کی طرف کھرچتے ہوئے ہٹائیں اور ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھولیں۔ ہفتے میں دو بار کرنے سے اسکن ٹائٹ ہونا شروع ہو جائیگی۔ 

۔ روزانہ رات کو سوتے وقت ایلو ویرا جیل لگائیں۔ ایلو ویرا اسکن کو ٹائٹ کرتا ہے۔

۔ نارنجی جلد کو ترو تازہ اور جوان رکھنے میں مدد کرتی ہے۔ نارنجی میں بہت زیادہ مقدار میں کیلشیم اور وٹامن سی ہوتا ہے جو جلد کو صحت مند اور جوان رکھتی ہے۔ غذائیت سے بھرپور پھل ہے۔ جلد کی صفائی کرتا ہے۔ اس کے چھلکوں کو پیس کر سفوف بنا لیا جائے اور اسے ابٹن کے طور پر استعمال کیا جائے تو حیرت انگیز رزلٹ ہوتے ہیں چہرہ بے داغ، جھریوں سے پاک ہوجاتا ہے اور اس کا سفوف ٹانک کا کام کرتا ہے۔

5

 ۔روزانہ صرف بیسن کا پیسٹ عرق گلاب اور گلیسرین سے بنا کر لگانے سے اسکن ٹائٹ ہوتی چلی جائے گی۔


                                             ** چہرے کے داغ دھبے دور کرنا**

1.

 داغ دھبے دور کرنے کے لیے لیموں بہترین ٹانک ہے۔ لیموں کے رس میں ناریل کا تیل ملا کر ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں اور روئی یا ٹشو کی مدد سے صاف کریں۔ روزانہ ایک بار کریں آپ کی جلد بے داغ ہو جائے گی۔

2

۔ ملتانی مٹی کو عرق گلاب میں بھگو کر پیسٹ بنالیں اور 25 منٹ کے لئے چہرے پر لگا کر چھوڑ دیں۔ ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھونے کے بعد روئی کی مدد سے کھیرے کا رس لگائیں 30 منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھولیں روزانہ ایک ماہ اس نسخے پر عمل کرنے سے مطلوبہ نتائج برآمد ہوں گے۔

3

۔ ٹماٹر کا جوس دو چمچ، آلو کا رس دو چمچ، ہلدی ایک چوتھائی چمچ، لیمن جوس دو چمچ،  صندل پاؤڈر یا بیسن دو چمچ پیسٹ بنا کر لیپ کریں 30 منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو کر برف سے ٹکور کریں۔ چند دنوں میں ہی بہترین رزلٹ ملیگا۔ مسلسل اس نسخے پر عمل کرنے سے چہرہ ہمیشہ جوان رہتا ہے۔

4

۔ ناریل کے دودھ میں روئی بھگو کر چہرے پر لگانے سے داغ دھبے دور ہوجاتے ہیں

۔

5

۔ ایسی کریم لیں جس میں فولک ایسڈ اور لیکٹک ایسڈ ہو اس کریم میں عرق گلاب اور فیس پاؤڈر مکس کر کے چہرے پر لگائیں تو داغ دھبے دور ہوتے ہیں اور چہرے کا قدرتی رنگ بحال ہوتا ہے۔

۔ تازہ پودینہ کے چند پتے پیس کر اس کو چہرے پر لگائیں 20 منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں داغ دھبے، جھائیاں ختم ہو جاتی ہیں۔ 

7

 ۔ انڈے کی سفیدی، ایک چمچ شہد، آدھا چمچ لیموں کا رس۔۔ ان سب کو مکس کر کے چہرے پر لگائیں اور 20 منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو کر خشک کرلیں پھر زیتون کے تیل یا گلیسرین کی مدد سے 5 منٹ تک مساج کریں۔ 

انڈا ایسٹروجن کی طرح کام کرتا ہے جو اسکن کو ٹائٹ کرنے میں مدد کرتا ہے جبکہ شہد موئسچرائزنگ کا کام کرتا ہے لیموں میں عورت کی خوبصورت جلد کا راز پوشیدہ ہے۔ 

8 ۔ روحانی علاج۔۔۔۔

روزانہ ایک تسبیح یا خالق۔۔ یا مصور۔۔۔ یا جمیل۔۔۔ پڑھ لیں اللہ تعالیٰ اپنے ناموں کی برکت سے آپ کو روحانی حسن و جمال عطا فرمائے گا۔

9۔ جب بھی آئینہ دیکھیں، جتنی دیر دیکھیں پڑھیں۔۔۔۔

بسم اللہ ماشااللہ لا قوت الا بالللہ۔

10 ۔ یا اللہ۔۔ یا نور۔۔۔ صبح شام ایک ایک تسبیح پڑھ لیں اللہ تعالیٰ آپ کے چہرے کو نور اور جمال عطا فرمائے گا۔

****************************************

** چہرے کا روا (بال) دور کرنا**

 اکثر لوگوں کے چہرے پر روا ہوتا ہے جو بد نما لگتا ہے یہ ہارمون کی خرابی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اسے ختم کرنے کے لیے مندرجہ ذیل نسخوں پر عمل کریں مستقل کرنے سے روا ختم ہو جائے گا۔

1

 ۔ ایک چمچ پھٹکری کو ایک کپ پانی میں گھول لیں پھر روئی کی مدد سے روا پر لگائیں۔ یہ عمل کچھ ماہ مسلسل کریں۔ پھٹکری بالوں کی جڑوں کو کمزور بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے بالوں کو بڑھنے سے روکتی ہے اور روا بلکل ختم ہو جاتا ہے۔

۔ کا مسلسل wax

ااستعمال کرنے سے بھی روا ختم ہو جاتا ہے

3

۔  گیہوں کا آٹا دو چمچ، کچا دودھ ایک چمچ، دو چمچ بیسن، دو چمچ ٹماٹر کا رس انہیں باہم یکجا کریں اور اچھی طرح لیپ کریں 20 منٹ کے بعد 5 منٹ مساج کریں اور ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں۔ مسلسل عمل کرنے سے روا ختم ہو جائے گا

4

 ۔ انڈے کی سفیدی میں ایک چمچ لیموں اور شہد ملا کر مکس کریں چہرے پر لگائیں پھر اپنے چہرے پر ٹشو اچھی طرح پیسٹ کریں اس ٹشو پر دوبارہ ماسک لگائیں اور سوکھنے کے لئے چھوڑ دیں جب آپ کو لگے کہ جلد میں تناؤ پیدا ہورہا ہے تو ٹشو کو اوپر کی جانب کھینچتے ہوئے ہٹائیں اس طرح کرنے سے روا ٹشو پر چپک جائے گا اور چہرہ صاف شفاف ہو جائے گا مسلسل کرنے سے روا ہمیشہ کے لئے ختم ہو جاتا ہے۔


اگر آپ کا کوئی سوال ہے تو آپ ہمیں  کمنٹ کریں یا پھر ہمارے ای میل پر پوچھ سکتے ہیں۔

********************************************************************************

1 comment:

کامیابی آپ کی منتظر ہے

اگر تم کامیابی و کامرانی چاہتے ہو۔۔۔ زندگی میں خوشحالی چاہتے ہو۔۔۔ امن سکون چاہتے ہو۔۔۔ تو اپنے آپ کو۔۔۔ اپنے رب سے جوڑ لو۔۔۔ جو رب سے جڑ گی...