فیس یوگا،،،، جاذب نظر چہرہ

فیس یوگا کیجئے ،،،، جوان جاذب نظر رہیئے

ایسا طرز زندگی اپنائیں جس سے نہ صرف ہماری ذہنی اور جسمانی صحت اچھی رہے بلکہ ہماری جلد صحت مند، رنگت صاف چمکداراور چہرہ ہمیشہ تروتازہ اور جوان نظر آئے۔


’’اپنے لیے وقت نکالیں ،،۔ یوگا صرف انسان کی جسمانی صحت پر ہی نہیں بلکہ اس کی خوبصورتی اور دلکشی کو قائم رکھنے پر بھی خاصا اثر انداز ہوتا ہے۔

جاذب نظر شخصیت،خوبصورتی اور اسمارٹنس ہر انسان کی دلی خواہشات میں شامل ہے۔

جس طرح چہرے کی دلکشی کے لیے کہا جاتا ہے کہ اگر باقاعدگی سے چہرے کی کلینزنگ کی جائے تو وہ خوبصورت ہوجاتا ہے، اسی طرح ماہرین یوگا سے متعلق بھی یہی کہتے ہیں کہ اس کے ذریعے ہماری روح اور ذہن کی کلینزنگ ہوتی ہے۔


یوگا کے ذریعے  جسمانی ، ذہنی اور روحانی مشقوں کے ذریعے انسان کے جسم کو ذہنی طور پر یکجا کرنا ہے۔۔

روزانہ کم از کم 40 منٹ اپنے لیے مخصوص کر یں اور اس دوران ورزش ، یوگا یا پھر چہل قدمی کر یں۔اس کے علاوہ اگر ممکن ہوتو تھوڑی دوڑ بھی لگا لیں۔

فیشل یوگا ترتیب وار ورزش کے ایک ایسے سلسلے کو کہا جاتا ہے جس میں چہرے کے مختلف مسلز پر علیحدہ علیحدہ توجہ دی جاتی ہے۔

  فیشل یوگا  پروٹین کو جلد میں فعال کرتے ہیں اور جلد تروتازہ اور جوان نظر آنے لگتی ہے۔‘‘

فیشل یوگا کی وجہ سے چہرے کی اندرونی تہہ تک آکسیجن پہنچتی ہے۔ خون کا دورانیہ بہتر ہوتا ہے، جس کی وجہ سے چہرے پر چمک آجاتی ہے۔

فیشل یوگا کا نتیجہ دو سے چار مہینے میں نظر آنے لگتاہے۔ خواتین بخوبی محسوس کرسکتی ہیں کہ چہرے پر موجود لکیروں اور جھریوں میں کمی ہورہی ہے اور ان کے چہرے کی جلد چمکنے لگی ہے۔

فیشل یوگا میں بھنوئوں، رخسار، آنکھ، ہونٹ، گردن، ٹھوڑی کی ورزش کیسے کی جائے اور ڈبل چن کم کرنے کا آسان اور آزمودہ طریقہ یہاں تفصیل سے درج کیا جارہا ہے۔

 تیر کمان نما بھنویں 

 پیشانی پرفیشل یوگا 

اپنی انگلیوں کو پیشانی پر رکھیں اور نرمی سے اوپر کی جانب حرکت دیجئے۔ تصویر نمبر ایک دیکھیں۔

یہ عمل چار بار دہرائیں تاکہ چہرے پر خون کی گردش بہتر ہو سکے اور چہرے کی جلد پر موجود غیر ضروری کیمیائی اجزاء جلد پر ہی بلاک ہوجانے کے بجائے صاف ہو جائیں۔

 پیشانی کی لائنیں ختم

اس ورزش کیلئے دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کو بھنووں سے اوپر کی جانب رکھیں۔ انگلیوں پر زور دیتے ہوئے اسے کنپٹی کی جانب لے جائیں۔ تین مرتبہ درمیان سے انگلیوں کو دباتے ہوئے کنپٹی کی جانب لائیں۔


اس ورزش سے پیشانی والے حصے کا دوران خون بہتر ہوتا ہے۔ اس سے الاسٹن اور کولاجن بھی حرکت میں آتے ہیں۔ ساتھ ہی ذہنی دبائو کی وجہ سے پیشانی پر جو لائنیں پڑجاتی ہیں، وہ بھی وقت کے ساتھ ساتھ دور ہوجاتی ہیں

 جھریاں ختم 

 بھنوئوں اور پیشانی پر یوگا

تصویرکے مطابق اپنی انگلی کو بھنوئوں پر رکھیں اور انہیں متضاد سمت کی جانب دھکیلیں۔ تصویر نمبر دو دیکھیں

یہ کھنچائو تقریباً 10سیکنڈ تک برقرار رکھیں اور دو بار مزید دہرائیں۔

فیشل یوگا میں منہ سے انگریزی حرف ’او‘ نکالتے وقت ہونٹوں کو بھی کچھ اسی طرح گول کیا جاتا ہے ۔ ایک اور ورزش میں ہنسنے کے دوران گالوں کو جہاں تک ممکن ہو کھینچا جاتا ہے جبکہ انگلیوں کے کناروں سے گالوں کو تھپتھپانا بھی شامل ہے۔ علاوہ ازیں دانت دکھائے بغیر ہنسنے کی مشقیں بھی شامل ہیں۔

تصویر نمبر ،،، چار،،  پانچ،،،، دیکھیں

روشن آنکھیں

اپنی انگلیوں کو آنکھ کے نیچے رکھیں، یوں کہ انگلیوں کا اشارہ ناک کی جانب ہو۔

اب گردن کو آسمان کی جانب بلند کیجئے اور صرف اوپری پلکوں کو جھپکائیے۔

یہ ورزش 30سیکنڈ جاری رکھیں۔ چند سیکنڈ کے وقفے کے بعد دوبارہ دہرائیے۔

آنکھوں کے گرد لائنیں اور حلقے دور کرنا

اپنے دونوں ہاتھوں کی پہلی اور دوسری انگلی کو بھنووں کے دونوں سروں پر اس طرح رکھیں کہ انگریزی لفظ ’’وی‘‘ بن جائے۔ کنپٹی کے پاس موجود انگلی پر تھوڑا سا دبائو دیں۔ اب اوپر کی جانب دیکھیں۔ اس ورزش کو بھی 6مرتبہ دہرائیں۔ ہر مرتبہ10سیکنڈز کیلئے آنکھوں کو ضرور بند کریں۔  تصویر نمبر تین دیکھیں۔

اس ورزش کی مدد سے آنکھوں کے اردگرد موجود لائنوں اور جھریوں کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔

رخسار

اپنے منہ کو جتنا پھلا سکتی ہیں، پھلائیں۔ اب آہستہ اور نرمی سے انگلیوں سے ان کو تھپتھپائیں۔

یہ مشق 30سیکنڈ تک جاری رکھیں۔ اس مشق کے بعد آپ کو اپنے چہرے کی جلد ہلکی گرم محسوس ہوگی۔ ایسا جلد پر خون اور آکسیجن کی روانی بہتر ہونے کی وجہ سے ہوگا۔

کچھ وقفے کے بعد یہ مشق ایک بار پھر دہرائیں۔

بھرے بھرے ہونٹ

 پائوٹ بنا کر اپنی گردن کو آسمان کی جانب نرمی سے بلند کیجئے۔ یہ ورزش 10مرتبہ دہرائیے۔

گنتی مکمل ہوجائے تو گہری سانس لیجئے اور چند سیکنڈ ٹھہر جائیے۔

 اب یہ ورزش مزید دو مرتبہ دہرائیں۔ اس ورزش سے آپ کے ہونٹ زیادہ واضح اور بھرے بھرے نظر آنے لگتے ہیں

ہنستے ہوئے ہونٹوں کو اندر کی طرف سکیڑ لیں .  اس سے ہو نٹوں  کے اردگرد موجود مسلز  کی ورزش ہوگی اور   ہونٹ  مضبوط اور شیپ میں رہیں گے 

 اپنے دانتوں کوہونٹوں کی مدد سے چھپالیں۔ پھر ہونٹوں کو گولائی کے انداز میں موڑیں، جیسے انگریزی لفظ ’’O‘‘ بولتے وقت ہونٹوں میں گولائی آجاتی ہے۔ تھوڑی دیر بعد دانتوں کو ہونٹوں کی مدد سے چھپاتے ہوئے مسکرائیں۔ اس طرح 6مرتبہ اس ورزش کو دہرائیں، پھر مسکرائیں اور شہادت کی انگلی ٹھوڑی پر رکھتے ہوئے اوپر کی جانب دیکھیں۔ اس عمل کو دو مرتبہ دہرائیں۔

 اس ورزش کی وجہ سے ہونٹوں کے گرد موجود لائنوں میں کمی لائی جاسکتی ہے، اس سے رخساروں کے مسلز کو بھی حرکت ملتی ہے۔

صراحی دار گردن

 بالکل سیدھی کھڑی ہو کر سامنے کی جانب دیکھیں۔ اب آہستگی سے گردن کو سیدھے ہاتھ کی جانب موڑیں اور گردن کو کندھے کے متوازن کرلیں۔ اب گردن کو پیچھے کی جانب جھکائیں۔

 یہ مشق 30سیکنڈ تک جاری رکھیں اور پھر اسی مشق میں گردن کو الٹے ہاتھ کی جانب موڑ کر 30 سیکنڈ ورزش کریں۔

 ڈبل چِن ختم کرنے کے لیے

‏ڈبل چن تھوڑی کے نیچے جمع ہو جانے والی چربی کی وہ تہہ ہوتی ہے،،،،،، جس کی وجہ عام طور پر موٹاپا یا ڈھلتی عمر ہوتی ہے ،،،،،یہ چہرے کی بناوٹ کو تبدیل کر دیتی ہے،،،،

 چند آسان یوگا ورزشوں کی مدد سے ڈبل چن سے باآسانی چھٹکارا پایا جاسکتا ہے،،،

سب سے آسان اور موثر ورزش یہ ہے کہ کھڑے ہوئے یا بیٹھے ہوئے چہرے کو اوپر اور پیچھے کی طرف لے جائیں اور چھت کو گھورنے کی کوشش کریں اور ساتھ ہی ہونٹوں کو گولائی میں سکیڑ لیں ۔ جیسے ہی آپ ہونٹوں کو سکیڑیں گی آپ کو گردن اور تھوڑی کے نیچے شدید کھچاؤ کا احساس ہوگا،،،،،، تصویر نمبر ،،،، چھ

 اس پوزیشن میں پانچ سے دس سیکنڈ تک رکیں اور اس ورزش کو پندرہ سے بیس مرتبہ دہرا لیں،،،،،،

 اس ورزش کو مستقل کرتی رہیں ۔ چند دن کے اندر ہی نہ صرف ڈبل چن غائب ہوجائے گی بلکہ گردن کی جھریاں بھی ختم ہوجائیں گی اور ساتھ ہی جا لائن کی بہت خوبصورت شکل نکل آئے گی،،،

 اپنے نچلے ہونٹ اور جبڑے کو اوپری ہونٹ کے اوپر لانے کی کوشش کریں اس طرح کہ جیسے آپ نچلے ہونٹ سے ناک کو چھونے کی کوشش کر رہے ہوں،،،،،، آپ کو تھوڑی کے نیچے کھنچاؤ محسوس ہو گا،،،،،  

اس پوزیشن میں دس سیکنڈز کے لیے رکیں اور اسے دس سے پندرہ مرتبہ دہرالیں

گردن کی یہ سادہ ورزش بھی ڈبل چن کو کم کرنے کے لئے معاون ہے،،،،، اس کے لئے تھوڑی کو سینے کے ساتھ لگانے کی،،،،، کوشش کریں اور پھر کمر کو سیدھا رکھتے ہوئے دیکھیں

 اس طرح اوپر نیچے گردن کو دس سے بیس مرتبہ حرکت دیں ،،،،

خیال رہے کہ بہت تیز تیز حرکت نہ دیں  بلکہ آرام آرام سےحرکت کریں تاکہ آپ تھوڑی اور گردن پر آنے والے کھنچاؤ کو محسوس کر سکیں ،،،،،،

یوگا آسن میں کوبرا پوز ، کیمل پوز اور فش پوز ‏ڈبل چن سے نجات دلانے میں مدد دیتے ہیں،،،،، اس کے علاوہ پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں کیونکہ بعض اوقات پانی کا کم استعمال بھی چہرہ اور تھوڑی پر ورم کا باعث بنتا ہے،،،،

ہاتھ کی پشت، ٹھوڑی کے نیچے رکھیں اور ہاتھ کو اوپر کی جانب دھکیلنا شروع کریں، خیال رہے کہ گردن کو ہلانا نہیں ہے۔

اس مشق کے بعد کچھ دیر انتظار کریں اور ایک بار پھر دہرائیں۔

اب ہاتھ کی پشت ٹھوڑی پر رکھنے کے بجائے، اسے نرمی سے تھپتھپائیں۔ یہ مشق 15 سیکنڈ تک کریں اس مشق کو پانچ مرتبہ دہرائیں۔

Successsm.blogspot.com

چہرے کو اوپر سے نیچے کھڑے کھڑے حرکت دیں۔اس کو ایک دائرے کی شکل میں گھمائیں اور یہ عمل تقریباً چار سے پانچ مرتبہ کریں۔اپنا منہ پورا کھول کر نیچے والے جبڑے کو گول گول گھمائیں تا کہ آپ کے چہرے اور ٹھوڑی کے نچلے عضلات کی بھی ورزش ہو سکے۔

یہ چہرے کے عضلات کی ٹوننگ کرنے کے ساتھ ساتھ چہرے پر خون کے بہائو کو بھی بنائے رکھتی ہیں۔

فیشل یوگا چہرے کی ایسی ورزش ہے جس میں یوگا کے قاعدوں کا استعمال کیا جاتا ہے  . فیشل  ورزش جلد کی ٹون  بہتر بنانے اور شکنیں دور کرنے کے لیے مفید تصور کی جاتی ہے .  

 یہ  ورزش  چہرے کے 57 مسلز  کو مدنظر رکھ کر اس طرح ترتیب دی گئی ہیں  کہ انہیں کرنے سے خون کی گردش میں اضافہ ہوتا ہے اور ذہنی تناؤ  میں کمی واقع ہوتی ہے  . یوگا ورزش جلد کی شگفتگی میں بھی اضافے کا باعث بنتی ہے  اور چہرے سے جھریاں ختم کرکے  آپ کو لمبے عرصے تک حسین و  جوان رکھتی ہے .

ٹائٹ جلد

اگر20منٹ ورزش اور چہرے،،،،، کا مساج کیا جائے تو چہرے کی جلد،،،، کو ڈھیلا پڑنے سے بھی بچایا جاسکتا ہے،،،،،  چہرے اور گردن کے57مسلز کو بھی بالکل اسی طرح ورزش کی ضرورت ہوتی ہے، جس طرح جسم کے دیگر اعضاء کو ضرورت ہوتی ہے،،،،،

ورزش کرنے کی وجہ سے چہرے کی سب سے نیچے والی تہہ تک آکسیجن پہنچتی ہے، الاسٹن اور کولاجن کی پیداوار بڑھتی ہے، جس کی وجہ سے چہرے کی جلد ٹائٹ ہوجاتی ہے

گالوں کی ٹون بہتر بنانا

   ناک کے ذریعے سانس لیں اور اپنی مٹھی اور پورے چہرے کو  زور سے بھینچ لیں،،،،، اس سے سارے مسّلز  کی ورزش ہو جائے گی،،،،، اب  زبان کو باہر نکالیں سانس کو باہر چھوڑیں ،،،، آنکھوں کو  اوپر نیچے حرکت دیں  اور مٹھیاں کھول دیں ،،،،،

 یہ  ورزش روزانہ تین بار کریں ،،،، اس کے بعد منہ کے ذریعے ہوا بھریں  اور ہوا کے ذریعے منہ کو اس طرح  پھلائیں  جیسے آپ بگل بجا رہے ہوں ،،،، ایک منٹ تک اسی پوزیشن،،،، میں رہیں اور پھر آہستہ آہستہ ناک کے ذریعے سانس خارج کریں ،،،،

  یہ عمل پانچ بار کریں اس عمل   سے ڈھیلی پڑتی ہوئی جلد میں تناو پیدا ہوگا  .  یہ چہرے کی شکنیں دور کرنے اور گالوں کو ٹون کرنے کے لیے زبردست ورزش ہے .

سڈول جسم

یوگا وزن اور اعضاٗ کو توازن میں رکھنے میں مددگار‎

یوگا وزن کنٹرول کرنے کے لیے ایک بہترین ورزش مانی جاتی ہے . یوگا کی خوبصورت بات یہ ہے کہ یہ آپ کے تمام اعضاء اور وزن کو توازن میں رکھتا ہے ،،،،

 یوگا کا کوبرا پوز وزن کم کرنے کے لیے مقبول ہے لیکن اگر کوئی کمزور جسامت اور کم وزن والا شخص اسے کرے تو وہ ایک آئیڈیل وزن اور جسامت حاصل کرسکتا ہے ،،،،

 الٹے لیٹ جائیں ،،، اپنے دونوں ہاتھ سینے کے اطراف میں رکھیں اور سانس لیتے ہوئے ہاتھوں پر وزن ڈال کر اوپر اٹھنے کی کوشش کریں ،،،، مگر کولہے ہر گز نہ اٹھائیں،،،،

اگر جسم میں لچک ہو تو کہنیوں کے بل اوپر کو اٹھا جا سکتا ہے . یا ہاتھ تھوڑے آگے رکھ کر بھی اوپر اٹھ سکتے ہیں . 

تصویر نمبر،،، سات

سن سیلوٹ ، کپال بھاٹی ، فش پوز اور سرونگ آسن بھی کمزور اور دبلے جسم کو صحت مند اور خوبصورت بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں .

 فارورڈ بینڈ یعنی آگے کو جھکنے والا آسن بھی کم وزن افراد کے لیے باکمال سمجھا جاتا ہے .

 زمین پر بیٹھ جائیں اور دونوں ٹانگیں سامنے سیدھی پھیلا لیں ،،،،اب سانس لیتے ہوئے بازو اوپر لے جائیں اور سانس نکالتے ہوئے آگے کی طرف جھکنا شروع کریں ،،، ہاتھوں سےپاؤں کو چھونے کی کوشش کریں ،،،، جہاں تک آسانی سے ممکن ہو جائیں مگر زور ، زبردستی اور جھٹکے نہ لگائیں ،،،  فارورڈ بینڈ کرتے ہوئے اپنی  ٹانگیں بالکل سیدھی رکھیں ،،،،اس آسن میں پندرہ سے تیس سیکنڈز تک رکیں اور پھر وقفے سے مزید دو مرتبہ اس آسن کو دہرا لیں ،،،،

یوگا کے ساتھ مکمل اور بھرپور خوراک اور مناسب نیند دبلے جسم کو صحت مند ، خوبصورت اور سڈول بنانے میں آپکی مدد کریں گی،،، 

صحت کو تادم حیات فٹ رکھنے کے لیئے معمولات زندگی میں ورزش کو شامل کرنا بے حد ضروری ہے،،، اور اگر یہ ورزش یوگا یا ایروبکس کی شکل میں ہوتو زیادہ سود مند ہے،،،  یوگاکے ذریعے صحت کو حاصل ہونے والے فوائد تو ہم جانتے ہی ہیں، یوگا کے ذریعے آپ اپنی حسن و جمال کو تا دیر قائم رکھ سکتے ہیں۔۔۔

اپنی خوبصورتی اور دلکشی کو گہن نہ لگنے دیں اسے قائم رکھیں۔۔۔ 


کیسے؟؟؟؟

آئیے جان لیتے ہیں

** پر سکون اور خوشگوارنیند کا حصول

اچھی اور پرسکون نیند نہ صرف انسان کیمزاج کوخوشگوار بناتی ہے بلکہ آنکھوں کے گرد بدنما سیاہ حلقے بھی پیدا نہیں ہونے دیتی، ،،،،

 نیند مفت اور موثر ترین بیوٹی ٹریٹمنٹ ہے۔رات کے وقت لی گئی اچھی نیند ا نسان کی شخصیت کی کشش کو بڑھا دیتی ہے۔

اگر آپ یوگا کرتے ہیں تو یقین جانیئے آپ کو بہت اچھی اور پر سکون میٹھی نیند آئیگی۔۔ یہ میرا اپنا ذاتی تجربہ ہے آپ بھی آزما کر دیکھ لیں۔۔۔

** پانی کا استعمال 

پانی جسم کے لئے بہت ہی زیادہ ضروری ہے،،، روزانہ 16 گلاس پانی پئیں،،، پانی بیٹھ کر سنت کے مطابق پینے سے،،، آپ بہت واضح فرق محسوس کریں گے،،، 

جلد میں موجود نمی چہرے،،،، پر ظاہر ہوکر اسے قدرتی چمک عطا کرتی ہے،،،،، جلد کو چمکدار بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں،،،،،، جلد کی خوبصورتی کا راز،،،،،،، زیادہ پانی پینے میں ہے کیونکہ آپ جتنا زیادہ پانی پیئیں گے آپ کا جسم اتنا ہی زیادہ ٹوکسن خارج کرے گا،،،،،،، اور آپ کی جلد جوان اور،،،،، چمکدار نظر آئے گی۔

جو لوگ کھڑے ہو کر پانی،،، پیتے ہیں وہ گھٹنوں کے درد اور،،، ھڈیوں کی کمزوری میں مبتلا ہو جاتے ہیں،، 

بھوک لگنے کی صورت میں بھی ،،،،، پانی کا استعمال زیادہ کر دیں،،،،، اس سے آپ کی بھوک بھی کم ہو جائے گی،،،،،، اور آپ زیادہ خوراک کھانے سے بھی بچ جائیں گی،،،،،

اور موٹاپا کنٹرول میں،،، آئے گا،،،

اگر آپ خود کو تھکا ہوا محسوس کر رہے ہیں تو اس کا فوری حل پانی ہے۔ 

دماغ کی تھکن بعض دفعہ ڈی ہائیڈریشن کا نتیجہ ہوتی ہے لہٰذا کثیر مقدار میں پانی پئیں۔

صبح نہار منہ دو گلاس نیم گرم پانی،،، پینا آپ کی صحت کے لیے،،، بہترین حل ہے،،، 

** سحر خیز بنیں

اپنی صبحوں کو خوشگوار بنائیں ،،،،صبح اٹھ کر ورزش کریں،،،، چہل قدمی کریں،،،، مراقبہ کریں اور ایک بھرپور ناشتہ کریں، اگر آپ کی صبح کا آغاز اچھا ہوگا تو سارا دن اچھا گزرے گا۔


صبح کی نرم دھوپ میں چند منٹ گزارنا بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔ اس عمل سے جسم میں وٹامنD کی کمی پوری ہوتی ہے جو ہڈیوں اور پٹھوں وغیرہ کی صحت کے لئے بھی ضروری ہے ۔  گھر کے ٹیرس یا بالکونی کو اس طور سے ترتیب دیں کہ وہاں صبح کے وقت کچھ دیر بیٹھ کر تازہ ہوا اور دھوپ کی مدھم کرنوں سے لطف اندوز ہوا جاسکے۔


 اس کے علاوہ براہ راست سورج کی شعاعوں سے اپنے آپ کو بچائیں، تا ہم گھر میں دھوپ اور ہوا کی آمدورفت کو یقینی بنائیں تا کہ گھر کا ماحول صحت بخش رہے۔

متوازن غذا کھائیں ،،،،

اپنی غذا میں،،،،ریشے  فائبر والی خوراک کو شامل کریں،،، فائبر  جسم کو دبلا رکھنے میں مدد گار ثابت ہوتیا ہے،،،،

حد سے زیادہ نشاستہ اور ،،،،، چینی کے استعمال سے پر ہیز کریں،،،،،،کیونکہ یہ غذا چہرے میں پانی کی مقدار کو روک لیتی ہے،،،،،  

جنک فوڈ آپ کو بلڈ پریشر سمیت کئی بیماریوں میں مبتلا کرسکتا ہے، جنک فوڈ توانائی میں اضافہ نہیں کرتا بلکہ جسم کو سست کردیتا ہے،،، اور موٹاپے کی جانب مائل کرتا ہے،،،،


تلی ہوئی چٹ پٹی چیزوں کے،،،،، جلد پر مضر اثرات رونماء ہوتے ہیں،،،،، جن کے نتیجے میں چہرے پر دانے نکل آتے ہیں،،،،،

 چہرے کے دانوں،،، داغ دھبوں سے بچنے،،،، اور خوبصورت نظر آنے کے لیے،،،، زیادہ تر ابلی ہوئی غذالیں،،،،، اور تلی ہوئی یا زیادہ ،،،،چکنائی والی چیزوں سے گریز کریں،،،،،

دن میں تین مرتبہ خوب پیٹ بھر کر کھانے کے بجائے، کئی مرتبہ تھورا تھوڑا کھائیں ۔

کھانے کے فوراً بعد،،،، پانی پینے سے گریز کریں،،، کھانے کے بعد تقریباً 45 منٹ بعد پانی پئیں،،،،

** ادویات سے پرہیز

ضرورت سے زیادہ ادویات،،،، صحت کے لیے،،،، نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں،،، 

وہ ادویات جو کہ آپ کے جسم ،،،، میں پانی کی مقدار کو روک لیتی ہوں ان کا،،،،، استعمال کم کریں،،،،  اور اگر انہیں استعمال کرنا آپ کی مجبوری ہے تو اپنے ڈاکٹر سے ان ادویات کے نعم البدل کے بارے میں پوچھیں،،،،،

اگر آپ باقاعدگی سے،،، یوگا ایروبک مشقوں پر،،، زور دیتے ہیں،،، انہیں سر انجام دیتے ہیں،،، تو یہ ورزشیں آپ کو،،، ایک صحت مند زندگی کی طرف ،،،، لیجائیں گی اور،،،، ادویات سے آپ کی جان،،،، چھوٹ جائے گی،،،

** نمک مرچ کا کم استعمال

اپنی خوراک میں نمک کا استعمال کم کریں،،،،،، کیونکہ نمکیات کا زیادہ استعمال ،،،،،، آپ کے جسم میں پانی کی مقدار کو روک لیتا ہے،،،،،، چنانچہ تیز نمک اور مرچ مصالحہ اور زیادہ تلی ہوئی چیزوں کے،،،،،  استعمال سے پرہیز کریں،،،،،

 ایک بھرپور دن گزارنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ پروٹین، سبزیوں اور پھلوں پر مشتمل غذا اپنائیں۔

۔اچھی غذا اور ورزش دونوں مل کر آپ کی جلد کو چمکدار اور صحت مند بنادیں گی۔

** اپنے دل کی سنیں

زندگی اللہ کی طرف سے انسان کے لیے ایک خوبصورت تحفہ ہے،،،، اس کی قدر کریں،، اپنی زندگی کو ڈیزائن کریں،،، اپنا آپ جئیں،،، زندگی کے ہر رنگ سے،،، بھرپور انداز میں لطف اندوز ہوں،،، ایک صحت مند،،،، پر مسرت زندگی گزارنا آپ کا،،،، حق ہے،،، اس حق کو استعمال کریں،،، اپنی کھوج لگائیں،،، اپنی روحانیت کو،،، توانا اور مستحکم کریں،،، اور ایک بھرپور زندگی کا آغاز کریں،،،، اللہ کے دئیے ہوئے اس تحفہ کی قدر کریں،،،، قدرت نے ہمیں بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے،،، ہمیں چاہیے کہ صحیح طریقے سے،،، ان نعمتوں کا استعمال کر کے،،، ان نعمتوں کا حق اور شکر ادا کریں،،، یہی اصل زندگی ہے،،، ہر چیز میں اعتدال اور میانہ روی،،، زندگی سے،،، اپنی روح سے ہم آہنگ ہونے کا نام ہے،،،

اللہ کا فرمان ہے،،،

" کھاؤ پیئو،،،، اور ناشکری نہ کرو،،،،"

موٹاپا دور کرنا

 یوگا کرنے سے جسم نہ صرف خوبصورت اور لچک دار ہوتا ہے بلکہ اس میں ایک توازن بھی قائم ہوجاتا ہے۔ جو خواتین باقاعدگی سے یوگاکرتی ہیں ان کے مطابق یہ وزن گھٹانے اور چربی کم کرنے میں مدد دیتا ہے،،،


یوگا آسن باقاعدگی سے کرنے سے موٹاپا 50 فیصد دور بھاگ جاتا ہے۔

،،،مزید معلومات کے لیے ہمیں ای میل کریں
                               .  ***************************************

No comments:

Post a Comment

کامیابی آپ کی منتظر ہے

اگر تم کامیابی و کامرانی چاہتے ہو۔۔۔ زندگی میں خوشحالی چاہتے ہو۔۔۔ امن سکون چاہتے ہو۔۔۔ تو اپنے آپ کو۔۔۔ اپنے رب سے جوڑ لو۔۔۔ جو رب سے جڑ گی...