آنکھیں نعمت ہیں


اپنی غذا کی جانب خاص طور پر دھیان دیں۔ بہترین غذا ہی آپ کو صحت مند بنا سکتی ہے۔ ان چیزوں سے پرہیز کریں جو آپ کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ تمام دیر ہضم اور ثقیل غذائیں چھوڑ دیں۔ اپنی غذا میں سیب کا استعمال زیادہ رکھیں اس سے جلد پر بہت اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ سیب کبھی خالی پیٹ نہ کھائیں مشاہدہ کیا گیا ہے کہ کھانے کے بعد پھل کھانے سے صحت پر اچھا اثر پڑتا ہے۔ کھانا کھانے کے بعد ایک عمدہ پکا ہوا سیب کھالیں اپنی روٹین کا حصہ بنالیں۔ سیب کو تراش کر کھانے کے فوائد بھی اپنی جگہ بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ سیب کو کاٹ کر زیادہ دیر تک نہیں رکھنا چاہیے اس سے غزائیت میں کمی آجاتی ہے۔ میدے سے بنی ہوئی تمام چیزوں سے پرہیز کریں اس سے موٹاپا پیدا ہوتا ہے اور فرمان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیکہ" موٹاپا بری خصلتوں میں سے ایک خصلت ہے۔ " موٹاپا ایک بیماری ہے اپنے آپ کو فٹ رکھیں ورزش کریں صبح سویرے اٹھنے کی عادت ڈالیں۔ 

دودھ کی بنی ہوئی اشیاء استعمال کریں ہری سبزیاں استعمال کریں کچی سبزیوں کا استعمال زیادہ کریں گاجر، کھیرا، چقندر،ٹماٹر  وغیرہ کا استعمال کریں۔ ان کے استعمال سے چہرے کی رونق اور شادابی میں اضافہ ہوگا۔ زیادہ چینی کا استعمال، کھٹی چیزیں مصالحہ دار پکوان کا استعمال بھی کم سے کم کریں فطرت کے قریب رہیں فطرت کی چیزوں کو استعمال کریں۔ ۔  اللہ تعالیٰ نے موسیٰ علیہ السلام کی قوم پہ من و سلویٰ اتارا تھا لیکن انسان بڑا ناشکرا ہے انہوں نے موسیٰ علیہ السلام سے کہا ایک ہی طرح کے کھانے کھا کر ہم اکتا گئے ہیں اپنے رب سے کہو ہمارے لئے زمین سے ترکار ساگ وغیرہ پیدا کرے تو اللہ نے جواب میں ارشاد فرمایا تھا کہ اعلیٰ ترین چیزوں کو چھوڑ کر تم ادنی درجے کی چیزیں کھانا چاہتے ہو۔پھر اللہ نے ان کے لئے زمین میں ان کے لئے وہی چیزیں پیدا کردیں۔ کہنے کا مطلب یہ ہے کہ اللہ کی دی ہوئی نعمتیں کھاؤ پیو اللہ کی ناشکری نہ کرو۔ اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ انسان بہترین غذا کھائے ایسی چیزوں سے پرہیز کرے جو صحت کے لئے مضر ہوں جو اس کو بیماری کی طرف دھکیل دے۔ نعتوں پر شکر ادا کریں اللہ اور نوازے گا۔

         
                                                 
   

آنکھیں قدرت کا انمول تحفہ ہیں

آنکھیں اللہ کی نعمتوں میں سے ایک عظیم نعمت ہے۔ ان آنکھوں کے ذریعے ہم دنیا دیکھتے ہیں ان آنکھوں کو ہمیشہ صحت مند اور توانا رکھنے کے لئے اگر کچھ مفید مشوروں پر عمل درآمد کرلیا جائے تو آنکھیں مرتے دم تک صحت مند رہ سکتی ہیں۔ 

 گاجر۔۔    گاجر قدرت کی ایک لاجواب نعمت ہے۔ گاجر میں  کیلشیم، بیٹا کیروٹین اور وٹامن اے کی بہت زیادہ مقدار پائیجاتی ہے۔۔۔ جو آنکھوں کے دیکھنے کی صلاحیت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔  ماہرین کہتےہیں کہ روزان تین گلاس جوس گاجر، گاجر کے سیزن میں ضرور پینا چاہیے۔ اس سے آپ کی آنکھیں صحت مند ہوجائیں گی۔


انڈے۔۔۔۔ روزانہ دو انڈے لازمی کھائیں۔ ڈ۔ انڈوں میں پروٹین کی بہت زیادہ مقدار پائی جاتی ہے جو آنکھوں اور بالوں کے لئے جادوئی اثر رکھتا ہے۔ انڈے میں امائنو ایسڈ، اومیگا تھری فیٹی ایسڈ، وٹامن بی، وٹامن بی کمپلیکس اور فاسفورس موجود ہوتا ہے۔  انڈہ کھانے سے پرسکون نیند آتی ہے۔ اگر آپ بے خوابی کا شکار ہیں تو رات کو نیم گرم دودھ میں انڈہ ڈال کر پئیں اس سے پرسکون نیند آتی ہے۔۔۔ یہ میرا آزمودہ ہے۔ سر کا درد ختم ہو جاتا ہے اور آنکھوں پر بہت اچھا اثر پڑتا ہے۔ دماغی کمزوری کے لئے انڈہ بہترین ہے اور اگر دیسی انڈہ ہو تو کیا ہی بات ہے۔ آنکھوں کے تمام مسائل کے حل کے لئے دیسی انڈہ استعمال کریں۔ ۔انڈہ کھانے سے دانت صحت مند اور ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔ بالوں کی نشوونما میں انڈہ اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ۔ انڈہ میں لیوٹین پایا جاتا ہے جو خلیات کو تقویت دیتا ہے۔ 


عرق گلاب۔۔ عرق گلاب آنکھوں کی بینائی میں اہم کردار ادا کرتا ہے یہ آنکھوں کی صفائی کرتا ہے ہماری آنکھیں گرد 
و غبار کی وجہ سے دھندلی ہوجاتی ہیں اور یہ دیکھنے کی صلاحیت کو متاثر کرتا ہے آنکھوں کی صحت اور صفائی اور نظر کی تیزی کے لئے عرق گلاب برسوں کا آزمودہ نسخہ ہے۔ خالص عرق گلاب کے دو دو قطرے دن میں تین سے چار مرتبہ ڈالیں اور رات کو قطرے ڈال کر سوئیں۔ اس سے آنکھوں کی صفائی بھی ہوگی اور آنکھیں صحت مند رہیں گی۔ آنکھوں کی جلن ختم ہوگی۔ ٹوٹے ہوئے خلیات کی مرمت ہوگی ۔   اگر کام کے دوران اپکی آنکھیں تھک جاتی ہیں یا سوجن ہو آنکھیں درد کرتی ہوں تو روئی کو روز واٹر میں بھگو کر آنکھوں پر رکھ لیں اور تھوڑی دیر سکون سے لیٹے رہیں اندھیرا ہو تو اور زیادہ اچھا ہے۔ اندھیرے میں آنکھیں سکون پاتی ہیں۔ اگر آپ کو آشوب چشم ہے تو خالص بکری کا دودھ لیں اور اس میں روئی بھگو کر آنکھوں پر رکھ لیں اس عمل کو بار بار کرنے سے افاقہ ہو جائے گا۔ 


بادام۔۔۔  بادام آنکھوں کی بینائی کیلئے بہت ہی لاجواب ہے۔ بادام کا استعمال بہت سے طریقوں سے کیا جاتا ہے   جیسے چھ عدد بادام لے کر اس کو بھگودیں، اسے پیس کر اسمیں چار عدد کالی مرچ پسی ہوئی اور ایک چمچ شہد مکس کرلیں۔ اس مرکب کو نہاد منہ کھائیں۔ ایک مہینہ لگا تار استعمال کریں آنکھیں بالکل ٹھیک ہو جائیں گی۔  ۔۔۔۔
بادام ایک مٹھی،، کشمش ایک مٹھی ،،،ایک چمچ سونف،،، ایک چمچ مصری ان سب چیزوں کو اچھی طرح پیس لیں، بلینڈ کرلیں روزانہ اس میں سے ایک چمچ دودھ میں ڈال کر رات کو سوتے وقت پی لیں۔ ۔۔ 
بادام میں وٹامن اے اور اومیگا فیٹی ایسڈ پایا جاتا ہے جو آنکھوں کی کارکردگی کو بہتر کرتا ہے دھند، جالا دور کرتا ہے۔ اور رات کے اندھے پن سے دور رکھتا ہے۔ 


لیموں۔۔۔ لیموں قدرت کا ایک اور عظیم تحفہ ہے اس میں  وٹامن اے کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے یہ اینٹی آکسیڈنٹ ہوتا ہے۔ لیموں میں وٹامن سی کی بہت زیادہ مقدار پائی جاتی ہے۔ وٹامن سی آنکھوں کے خلیات کو تقویت دیتے ہیں۔ 

دو عدد بڑے سائز کے لیموں لیکر انہیں ایک گلاس پانی میں حل کریں اور پی لیں یہ توانائی سے بھرپور مشروب ہے پانی نلکے کا استعمال کریں ٹھنڈا پانی لینے سے پرہیز کریں۔ ۔۔۔۔ 

کمزور بینائی اور   کیٹیریکٹ کا خاتمہ۔۔۔۔۔۔۔جب آنکھوں کی صفائی اور صحت پر توجہ نہیں دی جاتی تو نوبت کیٹیریکٹ تک پہنچ جاتی ہے۔ اگر آنکھوں کو توجہ دی جائے ان کی صحیح غذا کا خیال رکھا جائے تو وہ صحت مند رہتی ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔

  **۔ پالک کا جوس روزانہ پئیں۔ پالک میں بیٹا کیروٹین موجود ہوتا ہے جو کیٹیریکٹ کو ختم کرنے میں معاون ہوتے ہیں**  


روزانہ تین لہسن کے جوے کھانے سے آنکھوں کے مسائل حل ہوتے ہیں کیونکہ لہسن میں سلفر کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے**

   ** پچیس گرام سونف ،  دس گرام سوکھا دھنیا، ایک سو پچاس گرام بادام، پیچس گرام سفید زیرہ، کالی مرچ پچیس گرام، مصری پچیس گرام، ان سب کو پیس کر پاؤڈر بنالیں۔۔۔۔ رات کو سوتے وقت نیم گرم دودھ میں ایک چمچ ڈال کر استعمال کریں۔۔ چھ ماہ کے متواتر استعمال سے اس بیماری سے نجات حاصل ہو جائے گی۔  اور بینائی بہتر ہو جائے گی۔۔**  

 ** روزانہ رات کو سنت کے مطابق سرمہ لگا کر سوئیں۔ طاق عدد میں سرمہ لگائیں۔۔ سنت یہ ہے کہ تین تین سلائیاں دونوں آنکھوں میں لگائیں اور سو جائیں۔۔۔ جنکا سرمہ لگانے کا معمول ہوتا ہے ان کی بینائی کمزور نہیں ہوتی،، ان کی آنکھوں میں غضب کی چمک ہوتی ہے **  

** مسواک آنکھوں پر لگانے سے آنکھیں صحت مند رہیں گی**  


** کثرت سے یا باعث یا نور پڑھا کریں اللہ کے نام کی برکت سے آنکھوں کی ہر بیماری سے نجات ملیگی۔ ** 

  

                        *************************************

1 comment:

  1. تندرستی ہزار نعمت ہے

    صحت مند رہیں۔

    صحت مند خوراک کھا ئیں۔

    اپنے آپ کو بیماریوں سے دور رکھیں۔


    صحت کے متعلق اچھے اچھے آرٹیکلز پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں



    ReplyDelete

کامیابی آپ کی منتظر ہے

اگر تم کامیابی و کامرانی چاہتے ہو۔۔۔ زندگی میں خوشحالی چاہتے ہو۔۔۔ امن سکون چاہتے ہو۔۔۔ تو اپنے آپ کو۔۔۔ اپنے رب سے جوڑ لو۔۔۔ جو رب سے جڑ گی...