جلد کی حفاظت
جلد کی حفاظت کیسے کریں؟
ایک صحت مند اور بے داغ جلد کے حصول کے لیے کیا کرنا چاہیے؟
جلد کو خوبصورت اور صحت مند بنانے کے لئے بھی ایسے بہت سے طریقے ہیں جو ناصرف سستے ہوتے ہیں بلکہ واقعی کا م دکھاتے ہیں۔
ان طریقوں کے ذریعے صرف جلد ہی صحت مند نہیں ہوگی بلکہ جسم کو بھی طاقت ملے گی۔
جلد کیلئے بہترین
گھر بیٹھے جلد کو خوبصورت اورصحت مند بنانے کے لئے یہ سستے طریقے آپ بھی اپنا سکتے ہیں
ایکس فولیٹ کریں
جلد کو چمکدار بنانے میں ایکس فولی ایشن اہم کردار ادا کرتی ہے۔شاور لیتے وقت جلد کو ایکس فولی ایٹ کرنے سے جلد تروتازہ اور چمکدارہو جاتی ہے۔نہانے سے پہلے خشک برش سے ایکس فولیٹ کریں ، اس سے جلد لچکدار ہوتی ہے۔
ایواکاڈو کھائیں
جلد کو نمی اور چمک بخشنے کے لئے فیٹس کی ضرورت ہوتی ہے ۔ ایواکاڈو جلد کو یہ فیٹس اور فائٹو نیوٹرنٹس فراہم کرتا ہے۔ ایواکاڈو میں موجود فیٹی ایسڈ جلد کو نرم ملائم اور چمکدار بناتے ہیں ۔آدھا ایواکاڈو سلاد میں یا صبح کے ناشتے میں پھلوں کے ساتھ پیسٹ بنا کر کھائیں۔
ہری سبزیوں کا رس پئیں
ہری سبزیوں اور پھلوں میں منرلز،کلوروفل اور اینٹی اوکسی ڈنٹس ہوتے ہیں اور یہ طاقتور ملٹی وٹامن کا کام دیتے ہیں ۔یہ تمام معدنیات خون میں جلدی شامل ہوکرجلد تک پہنچ کر اپنا اثر دکھاتے ہیں ۔ جلد کو خوبصورت بنانے کی خواہشمند لڑکیوں کو دوسرے مشروبات کے بجائے یہ جوس لینا چاہئیے۔
کھیرا کھائیں
کھیرا ناصرف ذائقے میں اچھا ہوتا ہے بلکہ اس میں کم کیلوریز اور وافر مقدار میں پانی موجود ہے ۔ یہ جسم کو ٹھنڈا رکھنے کے ساتھ نمی بھی فراہم کرتا ہے جو خوبصورت جلد کے لئے نہایت ضروری ہے۔جب بھی موقع ملے کھیرا کھانے کی کوشش کریں ۔ اسکے علاوہ اس کا جوس بھی پیا جاسکتا ہے۔
زیادہ پانی پئیں
جسم کے ساتھ جلد کو بھی پانی کی ضرورت ہوتی ہے ۔صحیح مقدار میں پانی کا استعمال ناصرف آپ کو توانائی بخشتا ہے بلکہ جلد کو بھی تازگی فراہم کرتا ہے۔اگر آپ اپنی جلد کو چمکدار بنانے کے خواہش مند ہیں تو وافر مقدار میں پانی پئیں ۔
شکر کو کم کریں
ہمارے جسم کو زیادہ شکر کی ضرورت نہیں ہوتی،اور جسم میں شکر کی زیادہ مقدار جلد پر بڑھتی عمر کے اثرات کو چھوڑنے لگتی ہے۔اس لئے خوبصورت جلد کے لئے اپنی غذا سے شکر کو کم کریں ۔صرف دو ہی ہفتوں میں آپ واضح فرق دیکھیں گے۔
ورزش کریں
چہل قدمی ہو ،یا دوڑ، یا تیراکی ، سب چیزیں دوران خون کو تیز کرتی ہیں اورخون کا بہائو جلد کی طرف کرتی ہیں اس سے جلدمیں تازگی اور چمک پیدا ہوتی ہے ۔جلد کو خوبصورت بنانے کے لئے روزانہ ہلکی پھلکی ورزش یا واک کریں ۔
موسمی میں پائے جانے والے اہم اجزاء جلد کی بہت سے خرابیاں دور کرنے میں مدد کرتے ہیں۔موسمی میں کافی مقدار میں وٹامن سی موجود ہوتا ہے اور اس میں موجود سٹرک ایسڈ ایک زبردست کلینزنگ ایجنٹ کے طور پر کام کرتا ہے ۔
موسمی کے زبردست فوائد
موسمی کے دو ٹکڑے کریں اور ایک حصے کو آرام سے اپنے گال پر گول گول گھما کررگڑیں۔یہ عمل سات سے آٹھ منٹ تک دہرائیں اور پھر پانی سے منہ دھولیں۔چہرے کو تولیے کی مدد سے خشک کرلیں،آپ اپنے چہرے پرتازگی محسوس کریں گی۔
سن برن فیس پیک
اگر گرمی کی وجہ سے آپ کے چہرے کا رنگ وروپ متاثر ہورہا ہے اور آپ اس سے چھٹکارا پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں تو موسمی کا فیس پیک آپ کے اس مسئلے کو زبردست طریقے سے حل کر سکتا ہے ۔آپ موسمی کے چھلکوں کو پیس لیں،پھر اس میں ایک چٹکی ہلدی اور ایک چمچ شہد ملا لیں۔تینوں اجزاء کو اس قدر ملائیں کہ ایک عمدہ پیسٹ بن جائے اور پورا آمیزہ ہموارہو جائے۔اس پیسٹ کو چہرے پر لگا کر پانچ منٹ تک انتظار کریں،پھر پانی کے چھینٹے مار کر اسے صاف کرلیں۔اس عمل کو ہفتے میں دوبار دہرائیں،سن برن اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل سے آپ چھٹکارا پالیں گی۔
ڈارک سرکل سے نجات
آنکھوں کے گرد حلقوں یا ان کے گرد سرخ نشانات سے نجات حاصل کرنے کے لیے بھی موسمی بہت آزمودہ ہے۔آپ موسمی سے تیار کردہ پیسٹ آنکھوں کے گرد لگائیں،پھر نتیجہ دیکھیں۔اس کے لیے آپ کو مندرجہ ذیل اجزاء درکار ہوں گے
آدھا کھانے کا چمچ ،،،، موسمی کا جوس
ایک کھانے کا چمچ ،،،،، کیلے کا پیسٹ
ایک کھانے کا چمچ ،،،، کھیرے کا جوس
ایک کھانے کا چمچ ،،،، وٹامن ای جیل
ان چاروں اجزاء کو ایک پیالے میں ایسے مکس کریں کہ ایک ہموار آمیزہ بن جائے۔
اس پیسٹ کو تین سے چارمنٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔پھر اس کو روئی یا کاٹن پیڈ کی مدد سے اپنے آنکھوں کے نیچے لگائیں اور دس سے بارہ منٹ کے لیے چھوڑ دیں،کچھ سیکنڈ زمساج کرنے کے بعد اسے پانی سے دھولیں۔آپ خود ہی محسوس کریں گی کہ گھرمیں بنایا گیا یہ پیسٹ کس طرح باآسانی آپ کی آنکھوں کے حلقوں کو ٹھیک کر کے آپ کی جلد کو نئی چمک دیتا ہے ۔
موسمی کے دیگر فوائد
۔موسمی زود ہضم اور طاقت بخش پھل ہے۔یہ خون پیدا کرتاہے۔
۔ملیریا،بخار ،سل اور تپ دق میں بے حد مفید ۔ہے
4۔موسمی میں80فیصد پانی ہوتا ہے۔اس میں معقول مقدار میں گوشت بنانے والے روغنی اور نشاستہ دار اجزاء کے ساتھ ساتھ سوڈیم ،فاسفورس اورپوٹاشیم کی آمیزش ہوتی ہے۔
جھائیوں کا علاج
دو چمچ کافی میں چند قطرے زیتون کا تیل شامل کر کے اچھی طرح مکس کرلیں ، اس کے بعد اس میں تھوڑا سا کھیرے کا رس اور چند قطرے لیموں کے ملا لیں، دن میں ایک مرتبہ روانہ اس کافی اسکرب کو چہرے پر ماسک کے طور پر استعمال کریں، جلد تروتازہ ہوجائے گی۔
اور جھائیاں بھی دور ہو جائیں گی۔
رات کو سوتے وقت ایک گلاس دودھ لازمی پیئیں۔۔
رات کو سوتے وقت ایلو ویرا جیل لگا کر سوئیں۔
جوس کا استعمال بڑھا دیں۔
کافی اسکرب
جلد پرجم جانے والی ناقص پرتیں جو جلد کو نقصان پہنچاتی ہیں ان کو کافی اسکرب کی مدد سے صاف کیا جاسکتا ہے۔کافی اسکرب جلد کو فائدہ پہنچانے کے ساتھ ساتھ آپ کی رات کی نیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے چہرے پر ظاہر ہونے والے سیاہ نشان، تھکن اور چہرے کی بے رونقی کو بھی ختم کر کے تروتازہ بناتا ہے۔ کافی کے استعمال کی حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس سے دوران خون تیز ہوتا ہے، جس سے جلد میں نکھار پیدا ہوتا اور بالوں کی بھی نشوونما بہتر ہوتی ہے۔کافی کے اسکرب کی خاص بات یہ ہے کہ اس سے جلد پر منفی اثرات ظاہر نہیں ہوتے۔ یہ جلد کے مردہ خلیات کو ختم کرتا ہے اور چہرے کی رونق کو بڑھاتا ہے۔
جلد کی تازگی کے لیے کافی اسکرب
دو چمچ کافی میں چند قطرے زیتون کا تیل شامل کر کے اچھی طرح مکس کرلیں ، اس کے بعد اس میں تھوڑا سا نمک اور چند قطرے لیموں کے ملا لیں، تیار کیا گیا پیسٹ کسی جار میں بند کر کے رکھ لیں اور ہفتے میں دو سے تین مرتبہ اس کافی اسکرب کو چہرے پر ماسک کے طور پر استعمال کریں، جلد تروتازہ ہوجائے گی۔
آدھا کپ کافی میں چند قطرے دودھ کے شامل کر کے گاڑھا پیسٹ بنالیں، پھر اس کو ماسک کے طور پر چہرے پر لگائیں ، کچھ دیر بعد چہرہ صاف پانی سے دھولیں، کافی اسکرب سے چہرے کا نکھار واضح طور پر سامنے آجائے گا۔
ایک چوتھائی کپ پسی ہوئی کافی میں اتنی ہی مقدار میں چینی شامل کر کے اچھی طرح مکس کرلیں، پھر اس میں دو کھانے کے چمچ ناریل کا تیل ملائیں اور پھر وٹامن ای کے کیپسول کھول کر اس میں ملا دیں، کافی اسکرب تیار ہوجانے پر ہلکے ہاتھوں سے چہرے پر لگائیں اور جلد کے مسائل سے چھٹکارا پائیں۔
کافی میں ناریل کا تیل ملا کر ہونٹوں پر اسکرب کی صورت میں لگانے سے ہونٹ گلابی اور نرم و ملائم ہوجاتے ہیں۔
کافی اسکرب کے استعمال میں احتیاط
کافی اسکرب سخت ہوتا ہے ، اس لیے اگر آپ کے چہرے کی جلد حساس ہے تو اس سے گریز کریں۔
اگر آپ کا چہرہ ایکنی کا شکار ہے تو کافی اسکرب کو ہرگز ہرگز استعمال نہ کریں اس سے جلد کو مزید نقصان کا خدشہ ہوتا ہے۔
اگر جلد پر گرمی یا کسی اور وجہ سے لال رنگ کے موٹے یا باریک دانے ہوں تو ایسی صورت میں بھی کافی اسکرب کا استعمال جلد کے لیے نقصان کا سبب ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ کافی اسکرب کا کام جلد کی اوپری سطح سے داغ دھبوں اور نشان کو صاف کرنا ہے، جلد کے اندرپیدا ہونے والی بیماریوں کے لیے اسے استعمال ہرگز نہ کیا جائے۔
کدو کے بیج
کدو pumpkin کے بیج ایک اہم دھات zink سے مالامال ہوتے ہیں۔ ان میں کئی اہم امائنو ایسڈز کے علاوہ سیروٹونِن نامی ہارمون بھی پایا جاتا ہے۔ زِنک چہرے اور جلد کو جوان اور تازہ رکھنے، کیل مہاسوں کو بھگانے اور انفیکشنز سے دور رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ کدو کے بیج کھانے سے ہونٹ گلابی اور نمی سے بھرپور دکھائی دیتے ہیں۔ہلدی
جلد کےلیے ہلدی ایک بہترین ٹانک ہے اورکھانوں میں اس کا باقاعدہ استعمال چہرے پر بھی نکھار کی وجہ بنتا ہے۔کچے دودھ میں نصف چمچہ ہلدی ملاکر اسے اپنے ہونٹوں اور چہرے پر لگائیے۔ 10 منٹ بعد چہرہ دھولیجیے تاکہ ہلدی دودھ سمیت جذب ہوجائے۔ آپ نوٹ کریں گی کہ چہرہ اور ہونٹ دونوں کی رنگت اور ملائمت پر فرق پڑا ہے۔ہلدی کا استعمال جھائیوں کو دور کرتا ہے اور جلد کو تروتازہ بناتا ہے۔اپنی جلد کا جتنا خیال رکھیں گے جتنی حفاظت کریں گے اتنی ہی آپ کی جلد تروتازہ رہے گی ہمارے جلد کے خلیے ہر 27 دن کے بعد ختم ہو جاتے ہیں جس کے بعد نئے خلیے بنتے ہیں ۔ لیکن اگر ان مردہ خلیات کو اچھی طرح سے صاف نہ کیا جائے تو انسان کی جلد کی سطح خراب ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے بال جھڑنا خارش اور دوسرے جلد کے مسائل پیدا ہوتے ہیں ۔اس کے لئے ایکسفولئیٹنگ کا عمل ضروری ہے۔
ایکسفولئیٹنگ مختلف اقسام کے اسکرب استعمال کر کے کی جاسکتی ہے۔ لیکن جسم کا ہر حصہ مختلف ہوتا ہے اور اس کی جلد بھی کہیں نازک اور کہیں سخت ہوتی ہے۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ گھریلو اشیاء استعمال کر کے جسم کی مختلف جلد کے مطابق بہترین اسکرب کیسے بنائیں۔
ر وکھی جلد
کھانے کے چمچ براؤن شوگر 2 کھانے کے چمچ باریک پسا دلیہ 2 کھانے کے چمچ کنڈیشنر یہ سارے اجزاء اچھی طرح ملا لیں۔ سب سے پہلے سر اور بالوں کو اچھی طرح شیمپو کر کے دھول مٹی اور میل دھو لیں۔ اس کے بعد پہلے سے تیار شدہ اسکرب لے کر سر کی جلد پر اچھی طرح مساج کریں اور صاف پانی سے دھو لیں۔
چہرہ
ہفتے میں ایک سے دو دفعہ چہرے پر اسکرب کرنے سے جلد کے تمام مردہ خلیات ختم ہوجاتے ہیں۔اس کے علاوہ جلد میں خون کی روانی تیز ہونے سے جلد چمکدار اور پُر رونق لگنے لگتی ہے۔ بند مسام بھی صاف ہوجاتے ہیں جو کیل مہاسوں کا سب سے بڑا سبب ہیں۔
ایک کھانے کا چمچ ناریل کا تیل
دو کھانے کے چمچ چینی کے باریک دانے سب سے پہلے چہرے کی صفائی کریں اور اچھی طرح دھو لیں۔ اس کے بعد یہ اسکرب ہاتھ میں لے کر انگلیوں کی پوروں سے چہرے پر نرمی سے مساج کریں۔ ایک منٹ مساج کرنے کے بعد چہرہ صاف پانی سے دھو لیں۔ یہ اسکرب فریج میں محفوظ کیا جاسکتا ہے۔
ہونٹ
پانی کی کمی اور دھوپ کی مضر شعاعیں ہونٹوں کی جلد خشک کر کے ان کا رنگ بھی خراب کر دیتی ہیں۔دو کھانے کے چمچ موٹے دانوں والی چینی 1 کھانے کا چمچ شہد 1 کھانے کا چمچ زیتون کا تیل
ان سب اجزاء کو آپس میں اچھی طرح ملا لیں۔ دانت صاف کرنے یا نہانے کے بعد ہونٹوں پر یہ اسکرب لیپ کرلیں۔ پانچ منٹ اسکرب کو لگا رہنے دیں۔ اس کے بعد نرمی سے ہونٹوں پر مساج کریں۔ یہ اسکرب بھی فریج میں محفوظ کیا جاسکتا ہے۔
جسم کے دیگر حصے
چہرے کی بانسبت جسم کے باقی حصوں کی جلد ذیادہ مضبوط اور سخت ہوتی ہے۔ اس لئے اسے ایکسفولئیٹنگ کی ذیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ سخت جلد سے مردہ خلیات ختم کرنا بھی ذرا مشکل ہوتا ہے اس لئے اس طرح کی جلد پر سخت اسکرب استعمال کیا جاتا ہے۔
ایک چوتھائی کپ پسی ہوئی کافی ایک، چوتھائی کپ چینی
پیروں کے لیے
پیروں کی جلد بہت جلدی خشک اور سخت پڑ جاتی ہے۔ پیروں کو نرم و ملائم رکھنے کے لئے اسکرب کا استعمال بہت ضروری ہے۔
دو کپ براؤن شوگر آدھا کپ ناریل کا تیل (اگر پیسٹ ذیادہ گاڑھا ہو تو تیل کی مقدار بڑھا سکتے ہیں)دونوں اجزاء کو اچھی طرح سے مکس کر لیں اس کے بعد جب یہی پیسٹ کی شکل میں آجائے تو اس تھوڑی دیر کے لئے چھوڑ دیں تا کہ یکجاں ہو جائے ۔ اس کے بعد اس کو اپنے پیروں پر لگائیں اور بیس منٹ تک لگا رہنے دیں اس کے بعد نیم گرم پانی سے اچھی طرح دھو لیں۔
*************************************************
No comments:
Post a Comment