کامیابی کیسے حاصل کریں

کامیابی کی تعریف۔۔۔

مقرر کردہ ہدف کو۔۔۔ پوری محنت اور ایمانداری سے ۔۔۔حاصل کر لیناکامیابی کہلاتا ہے۔۔۔

کامیابی ایک ایسا نشہ ہے۔۔۔ جو ایک بار اس کی لذّت پالے۔۔۔ تو پھر مزید سے مزید تر کی تلاش میں۔۔۔ اس کے قدم نہیں رکتے۔۔۔ کامیابی ایک مسلسل جاری رہنے والے۔۔۔ سفر کا نام ہے۔۔۔ اور اس سفر میں۔۔۔ انسان کو بہت کٹھن مراحل سے بھی گزرنا پڑتا ہے۔۔۔ جتنا بڑا مقصد۔۔۔ اتنی ہی زیادہ کوشش محنت اور جدو جہد درکار ہوتی ہے۔۔۔ اور پھر نتیجہ بھی اتنا ہی خوبصورت ہوتا ہے۔۔۔

کامیابی ایک پھل دار درخت کی۔۔۔ مانند ہوتی ہے جسے پانے کے لئیے مثبت سوچ اور۔۔۔ خوبصورت مقصدکا بیج محنت کے ۔۔۔ذرخیز جزیرے پر بونا پڑتا ہے۔۔۔خلوصِ دل سے صبر کاپانی۔۔۔ متواتر دینا پڑتا ہے۔۔۔



صرف آسائشوں کو پالینا ہی کامیابی نہیں ہے۔۔۔ اصل چیز سکون ہے۔۔۔ مکمل سکون۔۔۔ جو آپ کی ذات میں نظر آئے۔۔۔ بے شمار آسائشیں۔۔۔ عیش و عشرت میسر ہو۔۔۔ لیکن آپ کے چہرے پر مسکراہٹ نہ ہو۔۔۔ زندگی میں سکون نہ ہو تو یہ۔۔۔ کامیابی ہر گز نہیں ہے۔۔۔

     لائن میں کھڑے ہو کر۔۔۔ اپنی باری کا انتظار کرنے والوں کو۔۔۔ کامیابی کبھی نہیں ملتی۔۔۔ یہ کامیابی کا راستہ نہیں ہے۔۔۔ کامیابی انہی لوگوں کے حصے میں آتی ہے۔۔۔ جو کوشش کرتے ہیں۔۔۔ محنت کرتے ہیں۔۔۔ حوصلے اور لگن سے کام کرتے ہیں۔۔۔

کامیابی کا اغاز۔۔۔ہمیشہ آپ کے پہلے قدم سے ہوگا۔۔۔چاہے وہ قدم چھوٹا ہی کیوں نہ ہو۔۔۔

کامیابی کے پیچھے سب سے زیادہ اہم کردار۔۔۔ انسان کی خوش اخلاقی کا ہے۔۔۔مشکل سے مشکل حالات میں بھی ۔۔۔ا اپنی خوش اخلاقی کو کبھی نہیں چھوڑنا چاہئے۔۔۔


چینی کہاوت ہے۔۔۔ 

جس کے چہرے پر مسکراہٹ نہیں۔۔۔ اور جس کا اخلاق اچھا نہیں۔۔۔ اسے دکان نہیں کھولنی چاہئیے۔۔۔ 

مطلب یہ ہے کہ۔۔۔۔ کامیابی حاصل کرنے کے لیے۔۔۔ انسان کا خوش اخلاق ہونا ضروری ہے۔۔۔

 خوش اخلاق اوراچھا انسان۔۔۔ بہترین مواقع زیادہ حاصل کرتا ہے۔۔۔  اگر آپ کو کاروبار شروع کرنا ہے اور ۔۔۔اس میں کامیاب بھی ہونا ہے تو۔۔۔ آپ کو بہت زیادہ خوش اخلاق ہونا پڑے گا۔۔۔ ویسے بھی جو مذہب اسلام سے تعلق رکھتے ہیں۔۔۔ انہیں پیغمبر اسلام نے۔۔۔ چودہ سو سال پہلے یہ نسخہ بتا دیا تھا۔۔۔

 قرآن کریم کی تعلیم ہے کہ اپنے اخلاق کو بلند رکھو۔۔۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فرمایا تھا کہ۔۔۔

 اے عائشہ۔۔۔!! حسن اخلاق دنیا کی تمام بھلائیاں لے اڑا۔۔۔

مستقل مزاجی۔۔۔

کامیابی حاصل کرنے کے لیے ۔۔۔مستقل مزاج اور محنتی ۔۔۔ ہونا نہایت ہی ضروری ہے۔۔۔ قدرت اور زمینی ذرائع بھی اس انسان کا۔۔۔ ساتھ دیتے ہیں جو اپنا کام محنت لگن۔۔۔ اور جذبے سے کرتے ہیں۔۔۔ بے شمار لوگ اس لیے کامیاب نہیں ہوتے۔۔۔ کیونکہ ان میں استقامت نہیں ہوتی۔۔۔ مستقل مزاجی نہیں ہوتی۔۔۔ جن سے استقامت دکھائی۔۔۔ صبر کا دامن تھام لیا۔۔۔ اسے کامیابی ضرور ملتی ہے۔۔۔ مستقل مزاج انسان دراصل اس یقین کا اظہار بھی کر رہا ہوتا ہے کہ۔۔۔ قدرت اس کی محنت کو ضائع نہیں کرسکتی۔۔۔ اور یہ سچ ہے کہ۔۔۔ اللہ کسی کی بھی محنت کو ضائع نہیں کرتا۔۔۔ اب یہ محنت اب چاہے۔۔۔ کسی بھی راستے میں کی گئی ہو۔۔۔ محنت اور جدو جہد کا صلہ۔۔۔ ملتا ضرور ہے۔۔۔


اگر آپ کسی بھی میدان میں۔۔۔ کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو۔۔۔ اپنا کام ایمانداری سے کیجیے۔۔۔ بد نیتی۔۔۔ دھوکہ آپ کو کبھی کامیاب ہونے نہیں دے گا۔۔۔ نیت کو خالص کر لیجئے۔۔۔ منزل آسان ہو جائے گی۔۔۔ آپ کے اندر ایسی ایمانداری ہونی چاہئے کہ۔۔۔ آپ کے مخالفین۔۔۔ آپ کے دشمن بھی۔۔۔ آپ کی ایمانداری کی گواہی دیں۔۔۔

امید کی جوت جگائے رکھیں۔۔۔ایمان والوں کو۔۔۔ اللہ کی طرف سے۔۔۔ امید دلائی گئی ہے۔۔۔ 

قرآن پاک میں ارشاد ہے۔۔۔ 

اللہ کی رحمت سے نا امید نہ ہو۔۔۔وہ تمہاری شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہے۔۔۔


حضرت داؤد علیہ السلام کا قول ہے۔۔۔

جو انسان اللہ تعالیٰ سے۔۔۔ اپنی امیدیں وابستہ کر لے۔۔۔ اللہ تعالیٰ اس کی امیدوں کے دریا کو۔۔۔ کبھی سوکھنے نہیں دیتا۔۔۔

امید ہی ہے جو ہمیں ۔۔۔ قدم اُٹھانے اور آگے بڑھنے پر اُکساتی ہے۔۔۔  مایوسی  گناہ ہے۔۔۔ مایوسی انسان کے۔۔۔ خواب چھین لیتی ہے۔۔۔ انسان کو اندھیرے میں لیجاتی ہے۔۔۔ جس عظمت والے رب کی۔۔۔ بسائی ہوئی دنیا میں۔۔۔ آپ رہتے ہیں۔۔۔ کیا آپ کو اس پر بھروسہ نہیں کہ وہ۔۔۔ اپنے بندوں کو۔۔۔ آگے بڑھنے کے راستے دکھاتا ہے۔۔۔  کامیابی کے لیے خواب کا زندہ رہنا۔۔۔ بہت ضروری ہے۔۔۔ اپنے مقصد کو حاصل کرنے کی خاطر۔۔۔ لڑ جائیں۔۔۔  راستے میں ہزار رکاوٹیں اور مشکلات آئیں۔۔۔ لیکن  کبھی بھی اُمید کا دامن نہ چھوڑیں۔۔۔



اس دنیا میں ہر شخص کے لئے۔۔۔  سچی کامیابی کا دروازہ۔۔۔  ہر وقت کھلا ہوا ہے۔۔۔ شرط یہ ہے کہ وہ بر وقت حاصل شدہ۔۔۔  "امکان" یا "امکانات" کو۔۔۔ شعوری طور پر جانے۔۔۔ اور اس کو مادی اور معنوی دونوں پہلوؤں سے۔۔۔ ایسے واقعے میں تبدیل کرنے کے۔۔۔ سنجیدہ عمل میں مسلسل سرگرم رہے۔۔۔ جن میں ایک طرف اپنی اور دوسرں کی منفعت 

۔۔۔ اور دوسری طرف خالق کی عبادت۔۔۔ہو

 کامیابی کا یہ فارمولا ایسا ہے۔۔۔ جسے ہر با شعور مرد اور عورت۔۔۔ چاہے وہ امیر ہو یا غریب۔۔۔ تندرست ہو یا بیمار۔۔۔ نوجوان ہو یا بوڑھا۔۔۔ تعلیم یافتہ ہو یا ناخواندہ۔۔۔ اس کے حالات سازگار ہوں یا ناسازگار۔۔۔ ہر وقت اور ہر جگہ استعمال کر سکتا ہے۔۔۔

کامیابی حاصل کرنے کا۔۔۔ انوکھا فارمولا۔۔۔

اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے سے۔۔۔ کامیابی ملتی ہے۔۔۔ شکر 

نعمتوں کو بڑھاتا ہے۔۔۔ کامیابی کے راستے کھولتا ہے۔۔۔ اللہ کی ذات پر بھروسہ۔۔۔ انسان کو اپنی منزل کے قریب کر دیتا ہے۔۔۔

فرمان رب العزت ہے۔۔۔ 

میں شکر کرنے والوں کو۔۔۔ بے حساب نوازتا ہوں۔۔۔ نعمتوں کی فراوانی چاہتے ہو تو۔۔۔ اللہ کا شکر ادا کرو۔۔۔ اس کی ناشکری نہ کرو۔۔۔

نیت کا خالص ہونا۔۔۔ کامیابی کی شرط ہے۔۔۔

 اپنے نیک مقصد کے لئے دل سے ۔۔۔ محنت کرنا جو ریاکاری۔۔۔ خود غرصی اور لالچ سے پاک ہو۔۔۔جو لوگ   ساری عمر نیک نیتی سے محنت کرتے  ہیں وہ  ایک اچھی زندگی گزار تے ہیں۔۔۔۔ وہ نہ صرف معاشی طور پر مستحکم ہوتے ہیں۔۔۔ بلکہ نفسیاتی طور پر بھی مضبوط  ہوتےہیں۔۔۔انہیں نہ تو خوش ہونے کے لئے کسی ۔۔۔ بڑے تہوار کی ضرورت پڑتی ہے۔۔۔ اور نہ ہی بڑے سے بڑا صدمہ ان سے ہمیشہ کے لئے ۔۔۔اطمینان چھین سکتا ہے۔۔۔

 آپکے عمل سے۔۔۔ آپکا ضمیر۔۔۔ دل اور نفس مطمئن ہیں تو آپ کامیاب ہیں ۔۔۔ورنہ اہداف تو جرائم پیشہ افراد بھی۔۔۔ حاصل کر لیتے ہیں۔۔۔

 دین و دنیا کے دائرے میں رہتے ہوئے۔۔۔ خلوص دل سے کسی اچھے مقصد کے لئے ۔۔۔تگ و دو کرناآپکو کامیاب بنا دے گا۔۔۔


کامیاب لوگوں کی خصوصیات۔۔۔

    کامیاب لوگ مسائل سے نہیں گھبراتے ۔۔۔اور نہ ہی عدم تحفظ کا شکار ہوتے ہیں۔۔۔

    وہ اپنی قدر پہچانتے ہیں اور ۔۔۔اپنی خوبیوں اور خامیوں سے اچھی طرح واقف ہوتے ہیں۔۔۔

اپنے کام کو وقت پر کرنے کے عادی ہوتے ہیں۔۔۔ وقت کو ضائع نہیں کرتے۔۔۔

  کامیاب لوگ اعلی درجے کے ذمہ دار۔۔۔ افراد ہوتے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں ۔۔۔کہ آزادانہ طور پر کام کرنے کے لئے۔۔۔ ذمہ داری قبول کرنا ضروری ہوا کرتا ہے۔۔۔

ان میں آگے بڑھنے کی لگن اور حوصلہ ہوتا ہے۔۔۔

  وہ خطرات  سے کھیلنا جانتے ہیں۔۔۔

   ان میں تجسس اور نئی چیزوں کو۔۔۔ دریافت کرنے کا مادہ پایا جاتا ہے۔۔۔

انہیں مطالعہ کا شوق ہوتا ہے۔۔۔ مطالعہ ذہن کو بیدار کرتا ہے۔۔۔ اور سوچ کی نئی راہیں کھولتا ہے۔۔۔ سوچ کے انداز بدلتا ہے۔۔۔

 وہ غور و فکر سے کام لیتے ہیں۔۔۔

تدبر کرتے ہیں۔۔۔ تحقیق وجستجو کا مادہ ان میں۔۔۔ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوتا ہے۔۔۔

 وہ  مسائل سے آنکھیں نہیں چراتے۔۔۔ بلکہ ان کے حل کا طریقہ نکالتے ہیں۔۔۔ 

·       وہ جو وعدہ کرتے ہیں، اسے پورا کرتے ہیں۔

ان میں انسانیت کی خدمت کا۔۔۔ جذبہ موجود ہوتا ہے۔۔۔

کامیاب لوگ ایماندار ہوتے ہیں۔۔۔ فرض شناس ہوتے ہیں۔۔۔

دوسروں کی حق تلفی نہیں کرتے۔۔۔ نہ ہی دوسروں کے لئے۔۔۔ برا سوچتے ہیں۔۔۔ 

    وہ مواقع کا بھرپور استعمال کرنا جانتے ہیں۔

       وہ اپنی ذمہ داری پر خطرات مول لینے پر تیار رہتے ہیں۔

کامیابی انہی لوگوں کا۔۔۔ مقدر بنتی ہے جو۔۔۔ کامیابی پر یقین رکھتے ہیں۔۔۔

+++++++++++++++++++++++++++++++++++++

No comments:

Post a Comment

کامیابی آپ کی منتظر ہے

اگر تم کامیابی و کامرانی چاہتے ہو۔۔۔ زندگی میں خوشحالی چاہتے ہو۔۔۔ امن سکون چاہتے ہو۔۔۔ تو اپنے آپ کو۔۔۔ اپنے رب سے جوڑ لو۔۔۔ جو رب سے جڑ گی...