الرجی کیا ہے؟
الرجی سے بچاؤ کس طرح ممکن ہے؟۔
الرجی جلد الرجی ایک ایسی بیماری کا نام ہےجس میں جلد پر خارش اور بے چینی محسوس ہوتی ہے۔اکثر دیکھا گیا ہے کہ الرجی جسم میں قوت مدافعت کی کمزوری کے باعث ہوتی ہے ۔
الرجی کی علامات
خارش، دانے یا پھر داد کی صورت جسم میں مقررہ جگہ پر ہونے کے ساتھ ساتھ پھیلتی ہے اور آہستہ آہستہ سارے بدن پر پھیل جاتی ہے۔ جس سے متاثرہ شخص کو ایک عجیب قسم کی بے چینی کا سامنا ہونے لگتا ہے اور اسے بار بار کھجانے یا سکون محسوس ہوتا ہے۔
الرجی کیوں ہوتی ہے؟
آج کل الرجی ایک عام بیماری ہے ایسی چیز جس کا کھانا یا لگانا جسم قبول نہ کرےتو اس چیز کے کھانے یا جسم پر لگاے سے الرجی ہو جاتی ہے ۔
الرجی معاشرے کے تقریباً ہر طبقے میں پائی جاتی ہے۔کوئی بھی کھانے کی یا لگانے کی ایسی چیز جو جسم کو چھوجائے یا پھر جسم میں داخل ہوجائے، جسم اسے کسی صورت برداشت نہ کرے ، اور پھر اس عمل کے ردعمل میں جسم میں خارش، چبھن یا پھر ایسی کیفیت پیدا ہوجائے جو انسان کو اندر سے بے چین کردے۔ اسے الرجی کی وجہ تصور کیا جاتا ہے۔
الرجی کی اقسام
قابل برداشت الرجی
جلد کی الرجی الرجی عموماً ہاضمے کی کمزوری کی وجہ سے ہوتی ہے۔ جیسے ہی کھانے کے ساتھ جسم میں کوئی چیز داخل ہوتی ہے الرجی کی صورت میں جسم پر ظاہر ہونا شروع ہوجاتی ہے۔ ایسی صورت میں یا تو الٹیاں لگنا شروع ہوجاتی ہیں یا پھر جسم میں ایسی خارش شروع ہوجاتی ہے جو قابل برداشت ہوتی ہے۔ چہرے یا ہاتھوں پر سوجن محسوس ہوتی ہے اور بعض اوقات سر میں شدید درد بھی اسی الرجی کی وجہ سے ہوتا ہے۔
ناقابل برداشت الرجی
یہ الرجی ابتدا میں اپنا اثر ظاہر نہیں کرتی، مریض کے لیے یہ پہلے تو قابل برداشت ہوتی ہے لیکن رفتہ رفتہ جب یہ الرجی شدت اختیار کرلیتی ہے تو مریض کے لیے اٹھنا بیٹھنا بھی مشکل ہوجاتا ہے۔ اس کی وجہ سے جسم میں ہونے والی خارش کی صورت میں کھجانے سے جسم پر نشانات پڑ جاتے ہیں، ہونٹ اور کان پر بھی سوجن آجاتی ہے۔اس الرجی کی ابتدا نزلے کی صورت میں ہوتی ہے۔
*الرجی کی عام اقسام*
موجودہ دور میں الرجی کو بہت سی اقسام میں تقسیم کیا جا سکتا ہے جس میں کچھ بہت زیادہ عام ہیں۔
1- غذائی الرجی (عام کھانے کی الرجی)۔
عام کھانے کی الرجی میں درج ذیل اشیاء شامل ہیں مونگ پھلی،درختو ں کے میوہ جات،مثلاًاخروٹ،بادام ، کاجو ،انڈے اورگائے کا دودھ کھانے کی الرجی میں سب سے اہم ہیں۔۔
اس طرح مچھلی ،مٹن اور بیف کھانے کی عام الرجی ہے ایسی غذاؤں میں بہت تھوڑی مقدار بھی الرجی کے شکار مریضوں میں الرجی ردعمل پیدا کرتی ہے جو کہ انسانی صحت کے لیے خطرناک ہے ۔
2- دھول،مٹی اور گردو غبار سے الرجی/ایئربورن الرجی
ایئربورن الرجی میں زیادہ تر چھینکیں آنا ، ناک اور گلے میں خارش،ناک کا بند ہونا ، خارش زدہ ہونا اور کھانسی اسکی عام علامات ہیں۔
احتیاط
پالتو جانوروں اور پرندوں سے گھر کو صاف کر لیں اور انہیں متاثرہ مریض کے کمرہ سے باہر نکال دیں ، اپنے گھروں سے خصوصاً مریض کے کمرے سے قالین ہٹا دیں، سخت فرش پر اتنی مٹی نہیں جمتی جتنی کے قالین پر جمتی ہے ، گھروں میں نمی کم سے کم ہونے دیں، سارے بستر گرم پانی سے دھوئیں اور اس سے مٹی کے ذرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی ، موسموں کے شروع اور آخر میں اپنی کھڑکیوں کو بند رکھیں تا کہ باہر کے پولنز کی تعداد کو قابو میں رکھا جائے ، ایسے ایئر کنڈیشنر سسٹم استعمال کریں جن میں چھوٹے ذرات کے لیے فلٹر لگے ہوں ۔
3- ادویات سے الرجی
اس الرجی میں جلد پر سوجن اور جلن کے ساتھ ساتھ سانس لینے میں تکلیف ہونا اس کی بڑی علامت ہے۔
4- الرجک رینائیٹس Allergic Rhinitis
اس قسم کی الرجی میں ناک کا بہنا ، آنکھوں سے بانی کا آنا ، جلد پر سوجن اور خارش کی شکایت عام ہوتی ہے۔
5-لیٹکس الرجی Latex Allergy
الرجی کی یہ قسم بہت کم دیکھنے کو آتی ہے مگر آج کل اس کے مریضوں کی تعداد میں بھی کافی اضافہ ہو رہا ہے ۔ اس الرجی کی بنیادی وجہ ایک خاص قسم کا ربڑ ہے ۔الرجی کی علامات کا اگر ابتدا ئی میں مناسب تدارک نہ کیا جائے تو یہ دوسرے مرحلہ میں دمہ جیسی موذی بیماری کی شکل اختیار کر جاتی ہے یا پھر کسی اور وائرل انفیکشن کی وجہ بنتی ہے جس کی وجہ سے مریض کو سانس لینے میں دشواریکا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
منہ ،گلہ ،ہونٹ اور زبان پر سوجن کے ساتھ ساتھ بلڈ پریشر کا تیز ہونا بھی شامل ہے ،اس کے علاوہ غنودگی،بے ہوشی ، جلد پر پھنسیاں پڑ جانا ،گلے کا بند ہو جانا ،آواز کا بیٹھ جانا اورسر کا بھاری پن قابل ذکر ہیں۔
علاج
طبی نقطہ گاہ سے اصل سبب کی نشان دہی کے بعد ایسی الرجی سے بچاؤ کی تدابیر لیں۔ پانی، گھر اور ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور متوازن غذا کا استعمال کریں ۔
طب یونانی میں الرجی کا علاج ،سبب اور مزاج کی مناسبت سے کیا جاتا ہے ، اس کے مطابق دوا تشخیص کی جاتی ہے۔ الرجی کے علاج کے لیے مندرجی ذیل پودوں کا استعمال نہایت مفید پایا گیا ہے ۔
1
۔ اسارون 2۔ منڈی 3۔ زیرہ سیاہ 4۔ حیرائتہ 5۔ بنقشہ 6۔ نیسم 7۔ ستو ، جو دوبس 8۔ تلسی 9۔مہندی کی پتے 10۔ میتھی کےبیج 11۔ مرچ سیاہ
12۔ سفیدلوبیا 13-کلونجی 14۔ براہمی بوٹی
الرجی سے بچاؤ
موسم کی تبدیلی کے وقت خود پر توجہ دیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
ایسا پرفیوم، عطر یا پھر کوئی اور خوشبو جو بہت زیادہ تیز ہو اور اس سے طبیعت میں یا جلد پر کوئی ایسے اثرات محسوس ہوں جو الرجی کا اشارہ کرر ہے ہوں تو ایسے میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
دھول اور مٹی میں ناک پر ٹشو یا رومال رکھ لیں تاکہ گرد سانس کے ذریعے ناک میں داخل ہو کر الرجی کا سبب نہ بن سکے۔
اپنی خوراک میں ایسی غذا شامل کریں جو آپ کے مدافعتی نظام کو مضبوط بنائے۔
سونف، اجوائن اور پودینہ کا سفوف بنا کر کھانے سے پہلے استعمال کریں، اس سے جلد کی الرجی کے امکان کم ہوتے ہیں۔
حساس جلد والے اور کسی بھی جلدی بیماری میں مبتلا افرد اپنے ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر کوئی بھی نسخہ استعمال نہیں کریں ۔
جلدکی الرجی اور اس سے ہونے والی خارش کوختم کرنے کے گھریلو علاج۔۔۔۔۔۔۔
ہر طرح کی جلد کو صاف صفائی اور حفاظت کی ضرورت ہوتی ہے لیکن حساس جلدکو زیادہ توجہ اور نگہداشت کی ضرورت پڑتی ہے۔عام طور پر زیادہ تر الرجی کا سامنا حساس جلد والی خواتین کو کرنا پڑتا ہے جب آپ مضر اثرات والی پروڈکٹس کا استعما ل کرتی ہیں توآپ کا چہرہ سرخی ،خارش اور سوجن کی صورت میں الرجی کے اثرات ظاہر کرتا ہے۔ الرجی آب و ہوا ،جسم میں کیمیائی تبدیلیوں یا پھر کسی خراب چیز کے چھونے یا کھانے سے ہو سکتی ہے۔
جلد پر خارش پیدا کرنے والا کیڑا Scabies
کہلاتا ہے۔
اورجب وہ حملہ کرتا ہے تو جسم کے اندر گھس کر چھپ جاتا ہے۔ اور خارش کا باعث بنتا ہے اور اگر بروقت اس کا علاج نہ کیا جائے تویہ جلدکے اندر انڈے دینا شروع کر دیتا ہے جو سفید اور کالے رنگ کے دانوں کی شکل میں جلد پر ابھر آتے ہیں۔
خارش ایک ایسی مصیبت ہے جس کے سامنے مزاحمت بہت مشکل کام ہے اور کوئی چیز یا دوائی ماسوائے کھجانے کے اس سے فوری نجات دلا کر سکون فراہم نہیں کر سکتی۔ لیکن یہ آرام دیرپا نہیں ہوتا بلکہ خارش بڑھنے کے باعث زیادہ کھجانے سے مزید جلدی مسائل پیدا ہونے شروع ہو جاتے ہیں۔
درحقیقت کھجلی جسم کا دفاعی میکنیزم ہے، جو الرجی کے خلاف مرہم کا کردار ادا کرتا ہے لیکن کھجلی کو اگر عادت بنالی جائے تو بہت سارے مسائل پیدا کر سکتی ہے۔
خارش سے نجات کے لئے چند گھریلو ٹوٹکے
*ناریل کا تیل*
خشک جلدیا کسی کیڑے کے کاٹنے کی صورت میں اکثر جلدپر الرجی ہو جاتی ہے اور خارش کاباعث بنتی ہے۔ اس قسم کی الرجی اور خارش کو ختم کرنے کا بہترین حل ناریل کا تیل ہے۔
ناریل کے تیل سے متاثرہ جگہ پر مالش کرنے سے خارش ختم ہو جائے گی۔
ماہرین کے مطابق خارش کی کوئی بھی وجہ ہو ناریل کا تیل اس سے نجات دلانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ خارش کی صورت میں متاثرہ جگہ یا پھر پورے جسم پر ناریل کے تیل کی ہلکے ہاتھوں سے مالش کریں اور دس پندرہ منٹ تک لگا رہنے دیں تا کہ تیل جسم کے مساموں میں اچھی طرح رچ بس جائے۔ایسا کرنے سے خارش سے یوں نجات ملتی ہے جیسے وہ کبھی ہوئی ہی نہیں تھی۔
*پٹرولیم جیلی*
اگر آپ کی جلد نہایت حساس نوعیت کی ہے اورکسی کیمیکل پروڈکٹ کے استعمال کی وجہ سے آپ کو الرجی کا سامنا ہے تو اس کا بہترین علاج پٹرولیم جیلی میں مضمر ہے۔
پٹرولیم جیلی کسی مضر صحت کیمیکل سے نہیں بنائی جاتی بلکہ مکمل طور پر قدرتی ہے، جو بڑی آسانی سے جلد پر اپنے مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔ پٹرولیم جیلی کے استعمال سے آپ نہ صرف خارش سے محفوظ رہیں گی بلکہ اس سے آپ کی جلد چمکدار اور خوبصورت بھی ہو جائے گی۔
*لیموں*
وٹامن سی اور بلیچ کی خصوصیات سے بھرپور لیموں خارش زدہ جلد کا بہترین علاج ہے۔ لیموں کا رس نکال لیں اور خارش زدہ حصے پر لگائیں۔لیموں میں موجود سٹرک ایسڈ، کیلشیم، پوٹاشیم، فولاد، فاسفورس اور وٹامنزاے اور بی جلدی حساسیت کوکم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔اوراس سے حساس جلد پرکسی بھی طرح سے ہونے والے مضر اثرات بھی کم ہو جاتے ہیں۔ اورالرجی اور خارش سے نجات مل جاتی ہے۔
*میٹھا سوڈا*
میٹھا سوڈا ،،،،، تین چائے کے چمچ
تازہ پانی ،،،،، ایک چائے کا چمچ
*ترکیب،،، اور طریقہ استعمال،،،،*
خارش کی وجہ سے متاثرہ حصے کا علاج کرنے کے لئے ایک کپ میں تین حصے میٹھا سوڈا اور ایک حصہ پانی ڈال کر اسے اچھی طرح مکس کرلیں، پھر اس پیسٹ کو متاثرہ حصہ پر لگانے سے آپ کو فوری نتائج موصول ہوں گے اورروزانہ ایک دو دفعہ کے استعمال سے آپ کی پریشانی کی وجہ مکمل طور پر ختم ہو جائے گی۔
*الرجی کے خاتمے کے طریقے*
۔ الرجی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا نظام مدافعتی نظام ہے لیکن نئی تحقیق کے مطابق الرجی ایک ایسا مرض ہے جو جسم کے عام نظام کو متاثر کرتا ہے ان میں نظام تنفس، نروس سسٹم اور کارڈیوویسکیولر سسٹم وغیرہ شامل ہیں۔ یہ نظام کے متاثر ہونے سے مختلف علامات اور شکایات ہوتی ہیں، زیادہ تر علامات جلدی بیماریوں کی صورت میں سامنے آتی ہیں۔موسم اپنے ساتھ کئی تبدیلیاں لے کر آتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ الرجی بھی۔
اگر آپ الرجی سے بچنا چاہتے ہیں تو درج ذیل طریقوں پر عمل کرنے سے الرجی سے نجات ممکن ہے۔۔۔
1
۔ الرجی کی علامات فروری میں ظاہر ہونا شروع ہو جاتی ہیں ۔بظاہر درخت ہرے بھرے اور نئے پتوں کے ساتھ سامنے آ رہے ہوتے ہیں لیکن وہ افراد جن کو الرجی کا احتمال ہو۔ انہیں ںسبزے سے دور رہنا چاہیے وہ زیادہ سے زیادہ وقت اپنے کمرے میں گزاریں ۔
2
۔ ماسک پہن کر سفر کریں یہ ماسک ان پولنز کو آپ کی ناک تک جانے سے روکیں گے جو کہ الرجی کا سبب ہیں۔
3
۔ الرجی والے افراد رات کو سر دھوئیں۔
4
۔ نیو یارک میڈیکل سنٹر کے ڈاکٹر کلفورڈ با سیٹ کہتے ہیں کہ دبائو اورتنائو جسم میں ایسے کیمیکلز اور ہارمونز کا اجراء کرتے ہیں جو الرجی کا سبب بنتے ہیں لہٰذا ایسے الرجی کے موسم میں خود کو زیادہ سے زیادہ پرسکون رکھیں۔
5
۔ ایسے افراد جن کے لیے موسم صرف اور صرف ’’الرجی‘‘ کا پیغام لے کر آتے ہیں کو ہمیشہ اپنی ناک صاف رکھنی چاہیے۔
6
۔اینٹی سپٹا مائین کا استعمال کریں ۔ یہ ادویات کا ایک گروپ جو جسم میں ہسٹامین کے اثر کو زائل کرنا ہے اس لیے یہ ادویات الرجی کے مریضوں کے لیے بہت مفید ہوتی ہیں۔
7
۔ اگر اینٹی سیپٹامشین یا ناک کی صفائی بھی موثر نہیں ہوتی تو اپنے رہائش گاہ پر فلو ناس کا سپرے کروائیں ۔
8
۔ گرد سے مائیٹ یعنی کرمک پیدا ہوتی ہے جنہیں ہم جوںیا لیکھ کہتے ہیں۔ ان کی صفائی بہت ضروری ہے جوئوں کے خاتمے کے لیے اپنی بستر کی چادروں اور تکیوں کو صاف ستھرا رکھیں۔
9
۔ اپنے بستر اور تکیہ کے غلاف کو ہفتے میں کم ازکم ایک مرتبہ ضرور گرم پانی میں دھوئیں۔
10
۔ گھریلو صفائی کو یقینی بنائیں۔
11
۔ الرجی کا ایک علاج آکو پنکچر طریقہ علاج ہے اسے اختیار کرنے میں کوئی حرج نہیں اس ضمن میں ڈاکٹر رابرٹ جو کہ ا مریکن میڈیکل سنٹر کی ہیڈ ہیں، کہتی ہیں کہ آکو پنکچر سے کسی انسان کے جسمانی و ذہنی تنائو کو کم کرنے میں حیرت انگیز نتائج حاصل ہوتے ہیں لہٰذا الرجی سے چھٹکارا پانے کے لیے یہ ایک بہتر طریقہ علاج ہے۔
12
۔ جہاں بھی پھپھوندی نظر آئے اس کے فوری خاتمے کے اقدام کئے جائیں
۔
13
۔ کمروں کو خشک رکھیں اور نمی کے تناسب کو کم کریں
14
۔۔ HEPA
دراصل فلٹر کا نام ہے جو ایئر کنڈیشنر میں استعمال ہوتا ہے۔ ان کی ماہانہ بنیادوں پر تبدیلی یا صفائی ضروری ہے۔
15
۔ اپنے جانوروں کی ویکسینیشن لازمی کروائیں اور الرجی زدہ ہونے کی صورت میں ان کو اپنے کمرے میں داخلہ منع کر دیں۔
16
۔ کمرے میں بچھے نم قالین اور کارپٹ فوری طور پر اٹھوا دیں۔
17
۔ اپنے پالتو جانوروں کے بالوں میں روزانہ کنگھی کریں۔
18
۔ الرجی سے بچائو کے ٹیکوں کا مکمل کورس کریں۔
*پولن الرجی*
بہار کے موسم کی شروعات میں بہت سے لوگوں کو چھینکیں کثرت سے آتی ہے ، گلے میں خراش ہوتی ہے ، نزلہ وزکام جکڑ لیتا ہے اور ان سب کے بعد ہونے والا بخار پولن الرجی کہلاتا ہے۔ پولن الرجی کو موسمی بخار یاFever Hey بھی کہا جاتا ہے۔ بہار کے موسم کا یہ بخار تپ کاہی ، یا allergic rhinitisیا پھر ’’ Hay Fever‘‘ کہلاتا ہے۔ انگلش میں Hay کا مطلب گھاس سے ہے۔
پولن انگریزی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی پھول کا ریزہ یا زرِگل بھی لیا جاتا ہے جو چھوٹے چھوٹے ذرات ہوتے ہیں جو پھولوں کے اندر پائے جاتے ہیں۔یہ ذرات پیلے رنگ کے ہوتے ہیں۔یہ پولن کے ذرات نر پودے سے مادہ پودوں تک اڑنے والے کیڑوں اور ہوا کے ذریعے پہنچتے ہیں لیکن بعض پودوں کے ذرات اتنے چھوٹے ہوتے ہیں جو ہوا سے اڑ کر انسانی ناک کے ذریعے سانس لیتے ہوئے داخل ہو جاتے ہیں اور حساس لوگوں میں الرجی کا سبب بن جاتے ہیں۔
موسم بہار کی آمدکے ساتھ مختلف درختوں پر اگتا ہے۔
جیسے جیسے پولن والے پھول نکلتے ہیں، ہلکی پھلکی ہوا لگنے کے ساتھ ہی انکا پاؤڈر نما بورہوا کے ذریعے فضا میں پھیل جاتا ہے اور سانس لینے سے پھیپھڑوں میں داخل ہوکرالرجی کا باعث بنتا ہے۔مریض کادم گھٹنے لگتا ہے اور سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے۔ یوں تو کئی درخت ایسے ہیں جو پولن الرجی کا باعث بنتے ہیں لیکن جنگلی شہتوت اس بیماری کا بڑاسبب ہے۔ دیگر وہ درخت جن پر بور یا ریزہ والے پھول اگتے ہیں جیسا کہ چیڑ اور بیری کے درخت، بھنگ کے پودے اور ڈنڈلین کے پھول، بھی الرجی کا باعث بن سکتے ہیں۔یہ درخت اور پودے پولن الرجی پیدا کرکے بعض افراد میں ایسی شدید علامات پید ا کر دیتے ہیں جن سے ان کو سانس لینے میں دشواری پیدا ہوسکتی ہے اور وہ کمزور مدافعتی نظام ہونے کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔یہ کوئی وبائی مرض نہیں کہ ایک شخص سے دوسرے سخض کو ہوجائے اسلام آباد اور دیگر شہروں میں آباد لوگوں میں صرف ایسے لوگ متاثر ہوتے ہیں جن کا مدافعتی نظام کمزور ہو۔
**پولن الرجی کی علامات**
پولن الرجی کو عام طور پر تین اقسام میں تقسیم کیا گیا ہے اور ان تینوں اقسام کی الرجی کی علامات بھی مختلف ہوتی ہیں۔ جیسا کہ جسم پر خارج کا ہونا یا نشانات پڑ جانا ، آنکھوں میں خراش ہونا ، آنکھوں سے پانی کا بہنا اور ناک کا بند ہوجانا معمولی نوعیت کی علامات ہیں
جسم پر خارش ہونا ، سانس لینے میں مشکل پیش آنا ، چھینکوں کا آنا اور ناک سے پانی کا بہتے رہنا یہ علامات درمیانی نوعیت کی پولن الرجی کی علامات ہیں۔
گلے میں سوجن کا ہونا اور درد رہنا خاص طور پر کسی بھی چیز کو نگلنے میں بہت مشکل پیش آنا۔ پیٹ کے امراض جیسے اینٹھن ،متلی و قے اور اسہال کے ساتھ ساتھ ذہنی ابرتی کی حالت ہوجانا۔
پورے کے پورے جسم پر خارش کا ہوجانا اور اس پر سرخ رنگ کے نشانات پڑ جانا سانس لینے میں دقت پیش آنا اور سانس لینے کے دوران آواز پیدا ہونا ، گلے میں شدید سوجن کا ہوجانا اور اسکے ساتھ ہی ہاتھوں ، پاؤں یا پھر ہونٹوں اور سر کا کانپنا یہ سب شدید نوعیت کی پولن الرجی کی علامات ہیں۔ ہمیشہ یاد رکھیں بیماری چاہے کسی بھی نوعیت کی ہی کیوں نہ ہو اسے ہمیشہ سنجیدگی سے لینا چاہیے اور فوری طور پر اس کا علاج کرواناچاہیے۔
پولن الرجی کا علاج اور حفاظتی تدابیر
کسی بھی قسم کی الرجی سے بچنے کا سب سے بہتر طریقہ یہی ہے کہ جس کسی بھی چیز سے الرجی ہورہی ہو اس سے دور رہیں۔ اگر کسی وجہ سے ایسا نہیں ہوسکتا تو مندرجہ ذیل طریقوں پر عمل کرکے اس سے بچا جاسکتا ہے۔
موسم بہار میں چونکہ پولن الرجی حملہ کرتی ہے لہٰذا اس موسم میں اپنے گھروں کی دروزاے ، کھڑکیاں ، اور گاڑیوں کے دروزاوں کو بند رکھیں۔
ہمیشہ گھر سے باہر نکلتے وقت فیس ماسک کا استعمال ضرور کریں۔
جتنا زیادہ ہو سکیں اپنے گھروں کو کارپٹ سے بچائیں اگر ایسا ممکن نہیں ہو خاص طور پر اپنے بیڈ روم میں جہاں آپ سوتے ہیں وہاں کارپٹ یا کوئی دری وغیرہ ہے تو اسے ہٹا دیں۔
ہمیشہ اپنے کمرے کو گردو غبار سے صاف رکھیں اور گرد آلود چیزوں کو ہٹا دیں۔
اس بیماری کے علاج کیلئے فوری طور پر اپنے معالج سے رابطہ کریں اور اس کا علاج کروائیں۔
***************************************************************************
No comments:
Post a Comment