لیموں کے حیرت انگیز فوائد


لیموں قدرت کا انمول تحفہ ہے لیموں سے بیماریوں کا علاج کیسے کر سکتے ہیں؟ لیموں میں صحت کا خزانہ موجود ہے
ڈ
اس کا رنگ زرد اور کچے لیموں کا رنگ سبز ہو تا ہے۔ اس کا ذائقہ تر ش ہو تا ہے۔ اس میں سٹرک ایسڈ پا یا جا تا ہے۔ اس کی کئی اقسام ہیں۔ سب سے اعلیٰ قسم کاغذی لیموں کی ہے جس کا چھلکا کاغذ کی طر ح پتلا ہو تا ہے۔ اس کا مزاج سرد دوسرے درجے اور تر پہلے درجے ہو تا ہے۔ اس کی مقدار خوراک چھ ما شہ لیموں کا رس ہے جبکہ روغن لیموں کی مقدار ایک سے تین قطرے تک ہے۔ لیموں کے بے شمار فوائد ہیں

اگر ہم قدرت کی پیدا کردہ بیش بہا نعمتوں کی قدر جانتے ہوئے اپنی خوراک کو متوازن رکھیں تو کبھی بیمار نہ ہوں کچھ ایسی ہی تاثیر لیموں پانی کی ہے جو ہمیں نہ صرف کڑکڑاتی گرمی میں جسم کو ٹھنڈک پہنچاتا ہے بلکہ لیموں کے عرق کو پانی میں روز ملا کر پینا صحت کے لیے مفید اور ہر مرض کا علاج ہے۔
لیموں میں وٹامن بی، وٹامن سی، پوٹاشیم اور کاربوہائیڈریٹس کے علاوہ صحت بخش روغنیات بھی شامل ہوتے ہیں۔
لیموں پانی اینٹی آکسیڈینٹ کا کام کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے، لیموں پانی میٹابولزم کو بہتر بنا کر آپ کے جسم کو طاقتور بناتا ہے اور جسم میں موجود زہریلے مادوں کو بھی صاف کرتا ہے۔
لیموں وٹامن کا خزانہ ہے جو اپنے اندر بہت سے غذائی اور دوائی اجزاء سموئے ہوئے ہیں ۔ یہ بہت سی بیماریوں کے علاج میں بطور دوا استعمال ہوتا ہے ۔ بچوں کی بڑھتی عمر میں ہڈیوں کو مضبوط بنانے ، خون صاف کرنے ، جلد کی صحت وصفائی اور ہاضمے کو بہتر بنانے کے لئے لیموں بہت مفید ہے ۔

لیموں میں وٹامن سی جیسا مفید  جز و پایا جاتا ہے  جو  صحت  کے لیے بہت ضروری ہے،  لیموں میں  وٹامن سی پایا جاتا ہے جو خواتین کی جلد کے لئے بہترین ہے اس کا روزانہ استعمال جلد پر چمک لاتا ہے اور اس کی دیرپا تروتازگی  کو برقرار رکھتا ہے۔
 لیموں جسم کو وٹامنز کی ضروری مقدار فراہم کرکے صحت مند نشوونما میں مدد دیتا ہے ۔

                                                 لیموں کے فوائد



1.... 
 وٹامن بی اور سی اور نمکیات کی بہترین ما خذ ہے اس میں وٹامن اے معمولی مقدار میں پا یا جاتا ہے –
2...
 اس کا گودا اور رس دونوں مفید ہو تے ہیں 
3
۔۔۔۔ یہ مفر ح اور سردی پہنچا تا ہے 
4....
. دافع صفرا ہوتا ہے –
5..
. بھوک لگا تا ہے اور پیاس کو تسکین دیتا ہے –
6...
. متلی اور صفرا وی قے کو بے حد مفید ہے –
7..... 
تا زہ لیموں کی سکنجبین بنا کر بخار میں پلا نے سے افاقہ ہوتا ہے –
8....
 ملیریا بخار کی صورت لیموں کو نمک اور مر چ سیاہ لگا کر چو سنا بخار کی شدت کو کم کر تا ہے –
9...
..ہیضہ میں لیموں کا رس ایک تولہ، کا فو ر ایک رتی، پیا ز کار س ایک تولہ ملا کر دن میں تین یا چار دفعہ استعمال کرنے سے صحت ہو تی ہے (یہ ایک خوراک ہے )
10.... 
خون کے جو ش کو ٹھیک کر تا ہے
۔
11...
معدہ اور جگر کو قوت دیتا ہے اور خاص طور پر جگر کے گرم مواد کا جاذب ہے –
12....
لیموں کو کاٹ کر اگر چہرے پر ملا جائے تو چھائیاں اور کیل مہا سے ٹھیک ہو جا تے ہیں –
13....
یر قان میں لیموں کے رس کا استعمال بے حد مفید ہے سکنجبین بنا کر دن میں تین بار استعمال کریں.
 14..
.لیموں کے بیج اگر بریاں کر کے کھائے جائیں تو قے اوردستوں کو فور ی بند کرتے ہیں۔ لیکن بیجوں کو ہمیشہ چھیل کر استعمال کرنا چاہیے۔ بچوں کی قے اور دستوں میں بھی بے حد مفید ہے۔ اس کی خورا ک دو سے تین دانوں کا سفوف ہے –
15... 
کیڑے مکوڑوں کے زہر کے اثر کو لیموں کا رس پلا نے اور کا ٹی گئی جگہ پر لگا نا بے حد مفید ہوتا ہے اس سے زہر کا اثر دور ہو جا تا ہے –
16 ....
لیموں کا سونگھنا نزلہ کو بند کر تا ہے –
17 ..
..اگر لیموں کے رس کو چاکسومیں حل کر کے جست کے بر تن میں رگڑ کر آنکھوں میں لگا یا جائے تو آشوب چشم کے لیے بے حد مفید ہے۔
18 ..
.بینائی کی کمزوری، آنکھوں کی سرخی اور دھند وغیرہ کو دور کرنے کے لیے آب لیموں آدھ پا ؤ کانسی کے بر تن میں بانس کی لکڑی سے روزانہ چار گھنٹے تک رگڑتے رہیں۔ آٹھویں دن سرمہ کی مانند خشک ہو جائے گا۔ اگر تھوڑی بہت نمی رہ جائے گی تو پھر کم دھو پ میں خشک کر کے بطور سرمہ استعمال کر یں۔ بہت مفید ہے۔
19 .... 
تا زہ لیموں کے چھلکوں سے روغن لیموں تیار کیا جا تا ہے۔ جو کہ پیٹ کی گیس میں بے حد مفید ہے –
20.... 
بیرونی ممالک میں لیموں کے چھلکوں سے مربہ بنا تے ہیں۔ جس کو ماملیڈ کہتے ہیں۔ جو بچوں کی پسندیدہ چیز ہے۔
21 ...
لیموں کا اچار بڑھی ہوئی تلی کے لیے مفید ہوتا ہے –
22 ..
 چا و لوں کو ابا لتے وقت اگر ایک چمچہ لیموں کا رس اس میں نچوڑ دیا جائے توچا ول خوش رنگ اور خوشبو دار بنتے ہیں –
23.... 
روسٹ اشیا ء پر اگر لیموں نچوڑ کر کھا یا جائے تو کھا نے کا ذائقہ اچھا ہو جا تا ہے اور کھانا بھی جلدی ہضم ہو جاتا ہے –
24....
مچھلی کی بو دور کرنے کے لیے اس پر لیموں مل کر رکھنا چاہیے اس سے مچھلی خوش ذائقہ بھی پکتی ہے –
25 ...
لیموں کے چھلکوں سے دانت صاف کرنے سے کبھی دانت درد کی شکا یت نہیں ہو تی-
26.... 
اگر نکسیر کثرت سے ہو تی ہو تو جس وقت نکسیر ہو رہی تو فوراً لیموں کے چند قطرے دونوں نتھنوں میں لٹا کر ڈالنے سے فوراً بند ہو جا تی ہے اور پھر دو با رہ کبھی نکسیر نہیں ہو تی-
27....
وزن کم کرنے کے لیے لیموں کا رس دو چمچے ، شہد دو چمچے ایک گلا س پانی میں ملا کر صبح نہار منہ پینا بہت مفید ہے۔ دو ہفتے کے مسلسل استعمال سے وزن میں خاصی تبدیلی آ جا تی ہے۔ اگر سر دی کا موسم ہو تو نیم گرم پانی میں شہد اور لیموں حل کر کے پئیں –
28 ....
سر دھو نے کے بعد اگر لیموں کا رس ملا کر پانی دوبارہ با لوں میں لگا یا جائے اور تولیے سے خشک کر لیا جائے تو بالوں میں چمک آ جا تی ہے –
29 ...
. سلاد والی سبزیاں مثلاً پو دینہ وغیرہ اگر مرجھا جائیں تو لیموں کا رس ملا پانی ان پر چھڑکنے سے دوبارہ تا زہ ہو جاتی ہے –
30....
لیموں مصفی خون ہے –
31 ..
.. سو ز ش اور پیشاب کی تکلیف کو فائدہ دیتا ہے –
32....
داد کی جلدی بیماری پر اگر لیموں کا رس دس گرام، تلسی کے پتوں کار س دس گرام ملا کر لگانے سے ایک ہفتے  کے اندر درد جڑ سے غائب ہو جا تی ہے 
33.... 
اگر کان بہتے ہوں تو ایک چٹکی سہا گہ کا سفوف کان میں ڈال کر پھر دو قطرے لیموں کے رس کے ڈالے جائیں تو کان بہنا بند ہو جائیں گے ۔

34...
لیموں کا رس ایک چھٹانک معہ ہم وزن پانی ملا کر دن میں تین دفعہ غرارے کرنے سے منہ کی بد بو فوری طور پر ختم ہو جا تی ہے اگر کسی وجہ سے منہ کی بد بو دور نہ ہو تو پھر فوری طور پر دانتوں کے ڈاکٹر سے رجو ع کرنا چاہیے اور دانتوں کی مکمل صفائی کروانی چاہیے –
35...
 خارش خشک و تر کی صورت میں لیموں کا رس پانچ گرام، عرق گلاب دس گرام اور چنبیلی کا تیل پندرہ گرام

، تینوں ملا کر خارش والی جگہ پر لگانے سے چند روز میں افاقہ ہو جائے گا-
36 ...
.درد گردہ میں لیموں کا رس دس گرام، سہا گہ ایک گرام، شورہ قلمی ایک گرام اور نو شا در ایک گرام، تینوں کو لیموں کے رس میں حل کر کے درد کے وقت استعمال کرنے سے فائدہ ہو تا ہے –
37.... 
آگر آنکھ کا درد ہو تو نصف لیموں پر سندھور چھڑ ک کر اس طرف کے پیر کے انگوٹھے پر باندھنا ایک روز میں درد کو ختم کر دیتا ہے –
38...
 لیموں جراثیم کا خاتمہ کر تا ہے اگر بواسیری مسوں پر لگایا جائے تو وہ جلدی ٹھیک ہو جاتے ہیں اور پھوڑے پھنسیوں پر لگانے سے زخم جلدی مندمل ہو جاتے ہیں –
39..
 لیموں کا رس بیسن میں ملا کر چہرے پر لگانے سے داغ، دھبے دور ہو جا تے ہیں –
40 ..
 لیموں کا رس بیرونی طور پر جلد کو نرم اور حسین بنا تا ہے –
41 .... 
بعض دفعہ لیموں کے رس کو شہد میں ملا کر چٹانے سے کھانسی ٹھیک ہو جا تی ہے –
42...
.لیموں کا تا زہ رس سر سے لے کر پا ؤں تک پو ری جسمانی مشینری کو اوور ہال کر تا ہے اور اس کا اعتدال کے ساتھ استعمال صحت و مسرت کا ضامن ہے –
43..
. ماگر دانتوں سے خون آتا ہو تو ایک عدد لیموں کا رس، ایک گلا س نیم گرم پانی اور شہد دو بڑے چمچے ملا کر روزانہ غرارے کرنے سے یہ بیماری دور ہو جاتی ہے اس کو پائیوریا کی بیماری بھی کہتے ہیں۔
44....
گرد ے اور مثانے کی چھوٹی مو ٹی پتھری کو لیموں کی سکنجبین نکال دیتی ہے –
45....
پیٹ ہلکا اور نرم کر تا ہے اور قبض کشا بھی ہو تا ہے –
46 ...
بعض لوگوں کا خیال ہے کہ لیموں تیزابیت پیدا کر تا ہے لیکن یہ درست نہیں ہے بلکہ تیزابی ما دوں کو خارج کر تا ہے ، البتہ بہت زیادہ استعمال مناسب نہیں –
47...
سکروی کی مر ض ( یہ مر ض خون کی خرابی سے پیدا ہو تا ہے ) اس مر ض میں مسوڑھے سو ج جاتے ہیں ، جسم پر سیاہ داغ پڑ جا تے ہیں اور جسم میں مسلسل درد رہتا ہے ، لیموں کے مسلسل استعمال سے شفا ہو تی ہے –
48...
.لیموں میں فا سفور س، فولاد، پو ٹاشیم اور کیلشیم کی وافر مقدار ہو تی ہے جو انسانی صحت کے لیے ضروری ہے۔
 49
۔..  لیموں  وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے جس کے لیے  روزانہ نہار منہ ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک عدد لیموں کا جوس ڈال کر پینا  چاہیے ۔

50... 
کھانسی اور بلغم ہونے کی صورت میں ایک لیموں کے رس میں چٹکی بھر لونگ کا سفوف ملا کر  آٹھ آٹھ گھنٹے کے وقفے سے پیئیں تو کھانسی میں بہت جلد آرام آجائے گا

                                                         لیموں پانی ہر مرض کا علاج


روزانہ دو گلاس لیموں پانی دو ہفتے تک استعمال کرتی رہیں تو درج ذیل خیرت انگیز فوائد حاصل ہوںگے۔

                                                       پیٹ کے مسائل بہتر کرے


لیموں ترش ہوتے ہیں جو کہ نظام ہاضمہ کو بہتر اور گیس کو کم کرتے ہیں، اس میں پوٹاشیم بھی موجود ہوتا ہے جو جسم میں نمک کی سطح کو کنٹرول میں رکھتا ہے، لیموں پانی پینے کے کچھ دن بعد پیٹ پھولنے یا گیس پیدا ہونے کا مسئلہ کم ہوجاتا ہے۔

                                                               نزلہ زکام سے تحفظ


ترش پھل جیسے لیموں وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں جو ایسا جز ہے جو نزلہ زکام سمیت جسم میں ورم کا خطرہ کم کرتے ہیں، تاہم اس کا فائدہ اسی وقت ہوتا ہے جب آپ طویل عرصے سے اس مشروب کو استعمال کررہے ہوں ۔

 نزلہ زکام کی شکایت ہو تو ایک پیالی قہوہ میں تھوڑا سا نمک اور لیموں کا رس ملا کر پئیں 

                                                                     جسمانی وزن میں کمی 


 لیموں کے چھلکوں میں موجود ایک جز پولی فینول چوہوں پر اضافی چربی نہیں چڑھنے دیتا، دو ہفتے استعمال سے آپ لگ بھگ آدھا کلو وزن کم کرسکتے ہیں۔

  لیموں  وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے جس کے لیے  روزانہ نہار منہ ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک عدد لیموں کا جوس ڈال کر پینا  چاہیے ۔

لیموں موٹاپا اور وزن کم کرنے کے لیے ایک بہترین جادوئی ٹانک ہے  ۔ نیم گرم پانی میں ایک لیموں کا رس اور ایک چمچ شہد ڈال کر نہار منہ پینے سے موٹاپے میں واضح کمی محسوس ہوتی ہے ۔ 


                                                              دانوں کو نکلنے سے روکے


لیموں کا رس ہماری جلد میں موجود تیزابی اثرات کو کم کر کے دانوں کو نکلنے سے روکتا ہے۔ لیموں کے رس سے چہرے پر مساج کرنا کلینزنگ کا بہترین طریقہ ہے۔

جلد پر دانے یا پھوڑے پھنسیاں نکل رہی ہوں تو صبح سویرے تھوڑا سا دودھ ابال کر ٹھنڈا کریں اور اس میں لیموں کا رس ملا کر دودھ پھٹنے سے پہلے پی لیں ۔ 

                                                          دانتوں کی صفائی اور حفاظت


لیموں کا رس دانتوں کی صفائی ، پیلاہٹ اور میل کچیل دورکرنے کے لئے بھی مفید ہے ۔ اس کے علاوہ بچوں کے دانت نکالنے کی عمر میں اگر انہیں آدھا لیموں کا رس ایک چائے کا چمچ شہد میں شامل کرکے استعمال کروایا جائے تو نہ صرف بچے دانت بآسانی نکال لیتے ہیں بلکہ ان کی صحت بھی بہتر ہو جاتی ہے 

                                                                        دل کی حفاظت

انسانی جسم میں موجود اضافی کولیسٹرول ہارٹ اٹیک کا باعث بنتا ہے روزانہ کی بنیاد پر لیموں کا استعمال جسم سے اضافی چکنائی دور کرنے میں مدد دیتا  ہے، جو  دل کی حفاظت کرنے میں مدد دیتا  ہے۔

                                                                             پتّے میں درد


                               اگر آپ پتّے میں درد کی بیماری کا شکار ہیں تو کھانے کے ساتھ لیموں پانی کا استعمال کریں۔

                                                                         فوڈ پوائزننگ

سفر کے دوران لیموں پانی کا استعمال ضرور کریں۔ یہ آپ کو فوڈ پوائزننگ سے بچاتا ہے                    ۔

                                                               تھکن اور جسم میں درد


لیموں پانی کا استعمال جسم کے مخصوص حصوں میں درد، نیند نہ آنا اور تھکاوٹ کو دور کرنے کے لئے نہایت مفید ہوتا ہے۔

                                                                 سوزش کا خاتمہ


لیموں میں سوزش کا خاتمہ کرنے کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو ہمارے جسم میں تیزابیت کو کنٹرول کرتی ہیں۔ اور یہ ہم سب ہی جانتے ہیں کہ جسم میں سوجن تیزابی اثرات کے باعث ہوتی ہے۔

                                                     ورزش کے بعد کھچاؤ


ورزش کے بعد پٹّھوں میں کھچاؤ اور جسم میں درد سے آرام کے لئے لیموں پانی کا استعمال بہت فائدے مند ثابت ہوتا ہے۔

                                                         جوڑوں میں درد اور سوجن


لیموں کا رس ہمارے جسم میں یورک ایسڈ کی مقدار کو کم کرتا ہے اور جوڑوں میں درد اور سوجن کا خاتمہ کرتا ہے۔

                                                                   بیمار ہونے سے بچائے


وٹامن سی جسمانی دفاعی نظام کو مضبوط بناتی ہے اور لیموں میں یہ جز بہت زیادہ ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ لیموں پانی کا استعمال موسمی امراض سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔

                                                                            ہموار جلد


خواتین اکثر جلد کے حوالے سے فکرمند رہتی ہیں ان کے لئے لیموں کسی نعمت سے کم نہیں اس کا بنیادی جزو یعنی وٹامن سی جلد کے لئے بہترین ہے اس کا روزانہ استعمال جلد پر چمک لاتا ہے اور اس کی دیرپا تروتازگی برقرار رکھتا ہے۔


لیموں اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں جو کہ جسم کے اندر ہونے والی توڑ پھوڑ کی روک تھام اور نقصان دہ اجزا کو خارج کرنے میں مدد دیتے ہیں جو جھریوں اور جلد کے دیگر مسائل کا باعث بنتے ہیں، مگر دو ہفتے مسلسل استعمال سےآپ کی رنگت صاف ہوجائے گی۔

                                                گردوں میں پتھری دور کرنا


لیموں میں ایسے اجزاءپائے جاتے ہیں جو آپ کے کھانے کو ہضم کرنے میں موثر کردار ادا کرتے ہیں ۔ایسے افراد جن کے گردوں میں پتھری ہے  لیمو ں کا استعمال ان کے لیے فائدہ مند ہو سکتا ہے کیونکہ اس میں موجود سٹرک ایسڈگردوں کی پتھری کو زائل کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔


                                                        لیموں پانی کے حیرت انگیز فوائد


لیموں کے عرق کو پانی میں روز ملا کر پینا صحت کے لیے مفید قرار دیا جاتا ہے۔

                                                            بیمار ہونے سے بچائے


وٹامن سی جسمانی دفاعی نظام کو مضبوط بناتی ہے اور لیموں میں یہ جز بہت زیادہ ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ لیموں پانی کا استعمال موسمی امراض سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔

                                                                    جوان رکھے


لیموں کے عرق میں موجود وٹامن سی جلد کو ہموار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق وٹامن سی کا زیادہ استعمال چہرے پر جھریوں کا امکان کم کرتا ہے کیونکہ یہ جسم میں گردش کرنے والے نقصان دہ اجزاء کے خلاف مزاحمت کرتا ہے اور جلد کو تحفظ دیتا ہے۔ اسی طرح وٹامن سی جلد کے اندر ٹشوز کو جوڑنے والے جز کولیگن پر بھی وٹامن سی مثبت اثرات مرتب کرتی ہے اور جلد زیادہ ہموار اور ٹائٹ رہتی ہے جس سے جوانی کا تاثر شخصیت سے جھلکتا ہے۔

               
                                                  پیٹ کے مسائل بہتر کرے


لیموں ترش ہوتے ہیں جو کہ نظام ہاضمہ کو بہتر اور گیس کو کم کرتے ہیں، اس میں پوٹاشیم بھی موجود ہوتا ہے جو کہ جسم میں نمک کی سطح کو کنٹرول میں رکھتا ہے، ایک تجربے کے دوران ایک خاتون نے دو ہفتے تک لیموں پانی پیا اور کچھ دن بعد ہی انہیں یہ احساس ہوا کہ ان کے پیٹ پھولنے یا گیس پیدا ہونے کا مسئلہ کم ہوگیا ہے۔

                                                     مزاج خوشگوار بنائے


یہ دعویٰ بھی کیا جاتا ہے جسمانی فوائد کے ساتھ لیموں پانی مزاج بھی خوشگوار بناتا ہے تاہم اس خاتون کے مطابق دو ہفتوں کا وقت اس حوالے سے کم لگتا ہے تاہم انہیں لگا کے ذہنی طور پر وہ خود کو پہلے سے زیادہ پلکا پھلکا محسوس کررہی ہیں۔

                                                     جگر کے افعال میں بہتری


لیموں پانی کا ایک اور فائدہ جگر کو اپنا کام درست طریقے سے کرنے میں مدد دیتا ہے، جسم میں پانی کی مناسب مقدار تمام اعضاء کے افعال کے لیے ضروری ہے جن میں جگر بھی شامل ہے۔ مختلف تحقیقی رپورٹس کے مطابق لیموں کا ترش ذائقہ جگر کو زہریلے اثرات سے بچانے کے ساتھ جگر پر چربی کم کرتا ہے۔

                                                  جسمانی وزن میں کمی



ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ لیموں کے چھلکوں میں موجود ایک جز پولی فینول چوہوں پر اضافی چربی نہیں چڑھنے دیتا، دو ہفتے کے اس تجربے کے دوران اس خاتون کا وزن لگ بھگ آدھا کلو کم ہوا۔

                                          پوٹاشیم کی سطح بڑھائے


لیموں پوٹاشیم کے حصول کے لیے بہترین ذریعہ ثابت ہتے ہیں، یہ جز خلیات کے افعال اور میٹابولزم سمیت عصبی سگنلز کی ترسیل کے ضروری ہوتا ہے۔

                                                      قبض کشا


معدے اور جگر کے افعال میں بہتری کے ساتھ لیموں پانی آنتوں کے افعال کے لیے بھی بہتر ہوتا ہے، یہ سیال آنتوں کی سرگرمیوں کو معمول بناکر قبض جیسے تکلیف دہ مرض کو دور کرتا یا اس سے بچاتا ہے۔

                                    گردوں کی پتھری سے بچائے


گردوں میں پتھری عموماً ڈی ہائیڈریشن کا نتیجہ ہوتی ہے تو لیموں پانی کا یہ فائدہ گردوں کو اس کمی سے بچانا بھی ہے اور تکلیف دہ پتھری بنتی نہیں۔ عام طور پر گردوں میں پتھری کیلشیئم سالٹ کا مجموعہ ہوتی ہے اور اس عضو میں پانی کی موجودگی اس مجموعے کو بننے سے روکتی ہے۔

                                          سانس کی بو دور کرے


لیموں پانی میں موجود کھٹاس منہ میں ایسے بیکٹریا کو بڑھنے سے روکتی ہے جو کہ سانس میں بو کا باعث بنتی ہے۔ تاہم اس مشروب میں موجود تیزابیت بتدریج دانتوں کی سطح ختم کرنے لگتی ہے تو اسٹا کے ذریعے اسے پینا اس مسئلے سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔


                       لیموں کینسر سے بچاؤ کا ذریعہ ہے


اپنی خوشبو، تاثیر اور فوائد کی وجہ سے لیموں پوری دنیا میں وافر استعمال کیا جاتا ہے لیکن حالیہ تحقیق نے اس کی افادیت مزید دو چند کردی ہے۔

لیموں میں ایک درجن سے زائد ایسے اجزا ہیں جو کئی طرح کے سرطان (کینسر) کو روکتے ہیں یا ان کے علاج میں استعمال ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ لیموں کے چھلکوں میں بھی اینٹی کینسر اجزا پائے جاتے ہیں۔

لیموں کے چھلکے میں جسم کے قدرتی دفاعی (امنیاتی) نظام کو مضبوط کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ اس طرح انسانی جسم کینسر جیسے مرض سے لڑنے کے قابل ہوجاتا ہے۔ 

 لیموں میں 22 ایسے اجزا مل چکے ہیں جو کسی نہ کسی طرح سرطان کو ناکام بناتے ہیں۔

لیموں ٹرپینس سے مالامال ہے جن میں سب سے قابلِ ذکر ڈی لیمونین ہے جو کینسر سے بچاتا ہے اور اسے دور کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ 

اس ضمن میں یونیورسٹی آف ایریزونا کے کینسر سینٹر نے ایک چھوٹی سی تحقیق کی ہے۔

اس مطالعے میں 43 ایسی خواتین کو شامل کیا گیا تھا جن میں کچھ عرصے قبل چھاتی (بریسٹ) کے سرطان کی شناخت ہوئی تھی۔ سرجری سے 2 سے 6 ہفتے قبل انہیں روزانہ دو گرام ڈی لیمونین کی مقدار دی گئی تھی۔

 ان خواتین میں چھاتی کی رسولی بنانے والے اہم بایومارکرز کی تعداد میں 22 فیصد کمی دیکھی گئی جن میں کینسر کا پتا دینے والا اہم بایومارکر سائیکلین ڈی ون بھی شامل تھا۔

اس بنیاد پر ماہرین کہہ رہے ہیں کہ اگر خواتین لیموں کا باقاعدہ استعمال جاری رکھیں تو اس سے چھاتی کے سرطان کاخطرہ 50 فیصد تک کم ہوسکتا ہے۔



تاہم اب تک یہ جاننا باقی ہے کہ آخر یہ اہم جزو کس طرح سرطان کو روکتا ہے۔ لیموں کے تازہ چھلکوں کے باریک ٹکڑوں میں بھی یہ خاصیت دیکھی گئی ہے کہ ان میں موڈیفائیڈ سٹرس پیکٹن (ایم سی پی) کی وسیع مقدار بھری ہوتی ہے۔

ایم سی پی فوری طور پر خون میں شامل ہوجاتا ہے اور نظامِ ہاضمہ کا حصہ بن جاتا ہے۔ اسے چھاتی، پروسٹیٹ اور جلد کے سرطان کے خلاف مؤثر دیکھا گیا ہے۔

یہ کینسر کے خلیات کے پھیلنے کی رفتار کو سست کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ لیموں میں موجود دیگر اہم اجزا منہ، غذائی نالی، پیٹ اور حلق کے کینسر کو روکنے میں مددگار ہوتے ہیں۔



لیموں کے چھلکے کے اندر سفید گوشہ ڈی لیمونین سے بھرپور ہوتا ہے اور اس میں اوسطاً 300 ملی گرام ڈی لیمونن موجود ہوتا ہے۔


                               لیموں سے بیکٹریا اور جراثیم کا خاتمہ


          لیموں کو ہمیشہ گھروں میں سلاد اور کھانوں کو لذیذ بنانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے،،

                 لیکن لیموں کو بیکٹیریا اور جراثیموں کومارنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ 

اگر آپ لیموں کو چار حصوں میں کاٹ کر اس پر نمک چھڑک کراسے گھر میں رکھ دیں گے تو آپ کو مندرجہ ذیل فوائد ملیں گے۔

 اس کی خوشبو کی وجہ سے باورچی خانے اور گھر میں موجود ناگوار بدبو ختم ہوجائےگی۔گھر میں تازگی کا احساس رہے گا

 بھینی بھینی خوشبو گھر کو معطر رکھے گی۔

گھر میں لیموں کی وجہ سے جراثیم ختم ہوں گے اور آپ کا گھر بیکٹیریا سے پاک ہوجائے گا۔

مکھیاں اور مچھر اس ٹوٹکے کی وجہ سے گھروں سے دور بھاگ جائیں گے۔

لیموں کی وجہ سے گھر میں مثبت انرجی داخل ہوتی ہے اور ان کی موجودگی سے منفی توانائی گھر سے نکل جاتی ہے۔

نوٹ : لیکن ان تمام تر خوبیوں کے با وجود زیادہ مقدار میں لیموں کا استعمال نقصان دہ ہے ، لیموں کا تیز محلول دانتوں کے لیے مضر ہے اور لیموں کی زیادہ تر شی پٹھوں میں درد کا باعث ہو سکتی ہے ، لہذا اس کا مناسب حد تک 
                                               یعنی اس کو مقررہ مقدار تک کھا نا ہی مفید ہے۔

*****************************************************************

No comments:

Post a Comment

کامیابی آپ کی منتظر ہے

اگر تم کامیابی و کامرانی چاہتے ہو۔۔۔ زندگی میں خوشحالی چاہتے ہو۔۔۔ امن سکون چاہتے ہو۔۔۔ تو اپنے آپ کو۔۔۔ اپنے رب سے جوڑ لو۔۔۔ جو رب سے جڑ گی...