لمبے گھنے خوبصورت بال کسطرح ممکن ہے

صحت مند زندگی گزارنے کے لیے صحت مند ماحول اور صحت مند غذا اور صحت مند سوچ  ضروری ہیں۔ انسانی صحت کا دارومدار اس کی مضبوط مثبت سوچ پر منحصر ہوتا ہے۔ گندی سوچ انسان کے ذہن کو پراگندہ کرتی ہیں اور اس کو طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا کر دیتی ہیں۔ صحت مند سوچ صحت مند زندگی کی ضمانت ہے۔ اور ان سب کے ساتھ اگر آپ فطری غذاؤں کا استعمال کرتے ہیں تو پھر آپ کی زندگی اور آپ کی صحت قابل رشک ہوگی۔۔۔

                                      فطرت کی غذاؤں میں زندگی ہے۔


ٹوٹکوں کا صحیح استعمال کیا جائے تو یہ کارگر ثابت ہو تے ہیں۔ کسی بھی ٹوٹکے کو کرنے سے پہلے اسے اچھی طرح سمجھ لیں اس کے تمام لوازمات، کتنی مدت تک کرنا ہے کس مقدار میں کرنا ہے کب کرنا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ آپ کو غذا کیا استعمال کرنی ہے اس سورت میں کوئی بھی نسخہ آپ کو اپنی بہترین کارکردگی دکھائے گا۔ لگا تار مسلسل کرنے سے آپ مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ نسخہ جات کا اثر دیرپا ہوتا ہے اور بہت بہترین ہوتا ہے۔ بہترین غذا صحت مند زندگی کے لئے بہت ضروری ہے۔  بہترین غذا میٹابولزم کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔


                                         بالوں کی بہتر نشوونما ۔1 


ہمارے بال پروٹین سے بنے ہوتے ہیں اسلئے بالوں کی اصل غذا بھی پروٹین ہے۔ اور پروٹین دودھ، انڈے،مچھلی، دال،  گوشت وغیرہ میں بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے۔ ان میں نہ صرف پروٹین ہوتا ہے بلکہ کیلشیم، وٹامن، زنک، فاسفورس بھی موجود ہوتا ہے جو نہ صرف ہمارے بالوں کیلئے بلکہ پورے جسم کے لئے بہت ضروری ہے۔

*جو لوگ صبح ناشتہ میں انڈہ کھانے کے عادی ہوتے ہیں ان کے بالوں میں چمک پائی جاتی ہے۔ ان کا چہرہ آپ کو نکھرا ہوا ملیگا۔ کیونکہ انڈہ غزائیت سے بھرپور غذا ہے۔ اس میں موجود پروٹین بالوں کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتا ہے جبکہ اس میں موجود لیوٹین آنکھوں کی بصارت کو بہتر بناتا ہے۔





** بالوں کی بہتر نشوونما کے لیے اپنی غذا میں تازہ پھلوں، ہری سبزیاں کچی جن میں گوبھی، ٹماٹر، کھیرا ہرا دھنیا، چقندر، دودھ اور دودھ سے بنی اشیاء، مچھلی ، خشک میوہ جات بادام، پستہ، اخروٹ وغیرہ کا زیادہ استعمال آپ کے بالوں کی نشوونما میں تیزی سے اضافہ کرتا ہے۔

جب تک آپ غذا پر توجہ نہیں دیں گے ٹوٹکہ اپنا اثر دیر سے دکھائے گا ۔۔۔ ۔۔ بہترین غذا کے ساتھ ٹوٹکوں کا استعمال جاری رکھیں گے تو اثرات ظاہر ہوں گے۔۔۔ یہ بات ہمیشہ یاد رکھیں کہ ٹوٹکے کیمیکل سے پاک ہوتے ہیں اسلئے نتائج میں بھی وقت لگتا ہے لیکن نتائج دیرپا ہوتے ہیں اور پھر ان سے نقصان کا خطرہ نہیں ہوتا۔ جب بھی کوئی ٹوٹکہ آپ اپناتے ہیں اور وہ آپ کے لئے کار گر ثابت ہو تو پھر اسی پر عمل کریں بار بار پریکٹیکل نہ کریں۔ کسی بھی ٹوٹکے کا اثر پانے کے لیے کم از کم اسے چھ ماہ تک جاری رکھیں اور پھر وقفہ وقفہ سے کریں۔ اس سے بہتر نتائج سامنے آتے ہیں۔ 


**اکثر لوگ گنج پن کا شکار ہوتے ہیں یا پھر ان کے سر پہ بہت ہی کم بال پوتے ہیں تو جنہیں گنج پن کی شکایت ہو وہ خواتین وحضرات مندرجہ ذیل میں سے کسی بھی ٹوٹکے کو اپنی سہولت کے مطابق کر سکتے ہیں۔ یاد رکھیں کہ کوئی ایک ہی نسخہ کا استعمال کریں اور ڈائریکشن کو فالو کریں جتنی مدت بتائی جائے اس مدت تک کریں تو یقیناً سود مند ثابت ہوگا۔ 


1. ایک چھوٹی سائز کا پیاز لیکر اس کا رس نکال لیں اب اسمیں ایک چمچ ادرک کا جوس نکال کر مکس کریں اس آمیزے کو اچھی طرح پھینٹے کے بعد ہلکے ہاتھوں سے مساج کرتے ہوئے بالوں کی جڑوں میں لگائیں تقریباً دس منٹ تک مساج کریں اور ایک گھنٹہ بعد سر دھولیں۔۔۔۔۔

ہفتہ میں دو بار لازمی یہ عمل کریں اور چھ ماہ متواتر اس عمل کو جاری رکھیں۔۔۔۔

پیازسے بالوں کو لمبائی میں اضافہ ہوگا اور ادرک بالوں کے گنج پن کو دور کرکے نئے بال اگائے گا۔۔۔۔


**اس کے ساتھ آپ اپنی غذا میں روزانہ تین انڈے، ایک گلاس دودھ،کچی ہری سبزیوں کا استعمال، اور مچھلی ہفتے میں دو بار ضرور کھائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔


2۔ گنج پن کو دور کرنے کے لئے ریٹھے کو رات میں بھگو کر رکھ دیں صبح اس پانی سے سر دھولیں۔ اور رات کو سوتے وقت خالص زیتون کے تیل سے سر کی مالش کریں اور سو مرتبہ کنگھی کریں۔ صبح اٹھ کر ریٹھے والے پانی سے سر دھولیں۔ آپ ایک دن چھوڑ کر یہ عمل کریں۔ اس عمل سے انشاء اللہ بہت افاقہ ہوگا اور رات کو نیند بھی اچھی آئیگی۔۔۔۔۔


3. بالوں میں تیل ڈالنا جن کی روٹین کا حصہ ہوتا ہے انہیں گنج پن کی شکایت نہیں ہوتی۔ اسلئے سر میں تیل لگانے کی عادت ڈالیں۔۔۔


**روکھے بالوں سے نجات**

روکھے بالوں کا مطلب ہے کہ آپ کی غذا میں کمی ہے پروٹین کی کمی کمی کی وجہ سے بال روکھے اور بے جان ہو جاتے ہیں۔ اس کیلئے۔۔۔۔۔۔ 


1.  ایک انڈہ اچھی طرح پھینٹ کر اسمیں دو چمچ ایلوویرا  اور چند قطرے لیموں کے مکس کریں اور پھر ہلکے ہاتھوں سے بالوں کی جڑوں میں مساج کرتے ہوئے لگائیں۔  دو گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں اور سر کو شاپر بیگ سے کور کرلیں۔ سر کو کسی ٹرانس پیرنٹ شیمپو سے دھولیں۔ یا کوئی ہربل شیمپو استعمال کریں۔ زیادہ کیمیکل والے شیمپو بالوں کو بے جان اور روکھا کر دیتے ہیں۔۔۔۔۔۔


2. ایک گلاس پانی میں ایک لیموں نچوڑ کر اس سے بالوں کی جڑوں اور لمبائی دونوں پر اسپرے کریں۔۔۔۔ پانچ منٹ مساج کریں پھر سادہ پانی سے بال دھولیں۔۔۔


3. نیم گرم پانی سے بال دھونے سے بھی بالوں کو نقصان پہنچتا ہے اس لیے نیم گرم پانی سے پرہیز کریں۔۔۔۔۔


4.  دو چمچ دہی+ دو چمچ شہد + دو چمچ ایلوویرا کا جوس + ایک انڈہ۔۔۔ 

ان سب کو اچھی طرح مکس کر کے ہالوں میں لگائیں۔ ایک گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔۔۔ پھر سر دھولیں۔۔۔۔ ہفتے میں دو بار یہ عمل دہرائیں۔ اس سے بال بہت سلکی ہوجائیں گے،، بالوں کی گروتھ میں اضافہ ہوگا اور بال گھنے ہوجائیں گے۔۔۔۔۔


5. بالوں کو دھونے کے بعد کچے ناریل کا پانی لگائیں


6

. روکھے بالوں میں رونک لانے کے لئے 4 کھانے کے چمچ دہی+ 2 کھانے کے چمچ مہندی+ 1 چمچ ناریل کا تیل ملا کر بالوں میں مساج کرتے ہوئے لگائیں 40 منٹ بعد دھو لیں۔ ہفتے میں دو سے تین بار یہ عمل کریں مطلوبہ نتائج تک کرتے رہیں۔


** اپنی خوراک میں زنک کی مقدار بڑھا دیں ، اس سے بالوں کا روکھا پن ختم ہوگا اور جلد بھی شفاف ہو گی۔ بادام میں، مچھلی، تل میں زنک کی بھاری مقدار ہوتی ہے ۔ ان کے متواتر استعمال سے بال صحت مند، گھنے اور لمبے ہوجاتے ہیں اور بالوں کا روکھا پن ختم ہو جاتا ہے۔۔   کھجور کا استعمال کریں کھجور میں آئرن فولاد ہوتا ہے۔ کھجور آئرن لیول کو بیلنس کرتا ہے روزانہ 5 سے 7 کھجوریں ضرور کھائیں**


** بالوں کو جتنا چاہیں اتنا بڑھائیں**


1. اگر آپ ایک ماہ پر مشتمل بالوں کا یہ کورس کرلیتے ہیں تو آپ کے بال کالی گھٹاؤں کی طرح ہوجائیں گے۔ بالوں سے متعلق تمام مسائل سے چھٹکارا مل جائے گا۔۔ 


پہلا ہفتہ۔۔۔۔۔  ایک عدد انڈہ پھینٹ کر اسمیں 3 چمچ شہد ملائیں۔ اچھی طرح مکس کریں کہ جھاگ بن جائے، اب اس آمیزے کو اپنے بالوں کی جڑوں میں لگائیں اور دو گھنٹے بعد سر کو دھولیں۔ رات کو سونے سے پہلے خالص ناریل یا زیتون کا تیل لگائیں۔ ان دونوں تیلوں میں وٹامن ای کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ پورا ہفتہ یہ عمل کریں۔ ایک بھی دن کا ناغہ نہ کریں۔


دوسرا ہفتہ۔۔۔۔۔  رات کو آملہ ، سیکاکائی ہم وزن لے کر بھگودیں صبح اس پانی سے بالوں میں اسپرے کریں اور کنگھی کریں۔ دو گھنٹے تک لگا رہنے دیں پھر سر دھولیں۔ رات کو تیل لگا کر سوئیں۔


تیسرا ہفتہ۔۔۔۔ رات میں ریٹھے کو بھگو دیں صبح اس کو پیس کر اس کا لیپ بالوں میں لگائیں، ایک گھنٹے بعد سر دھولیں۔ رات کو سوتے وقت تیل لگا کر سوئیں۔


چوتھا ہفتہ۔۔۔۔۔ ایک پیالی دہی میں + دوچمچ ایلو ویرا جیل + چند قطرے لیموں۔ پیسٹ بنالیں اور سر میں لگائیں۔ 2 گھنٹے تک لگا رہنے دیں پھر سر دھولیں۔ رات کو تیل لگا کر سوئیں اور صبح ان نسخوں پر عمل کریں۔

 تیل کوئی ایک استعمال کریں بار بار تیل نہ بدلیں۔ دن میں کم از کم سو مرتبہ بالوں میں کنگھی پھیریں اس سے خون کی گردش میں اضافہ ہوتا ہے جس سے بالوں کی صحت پر اچھا اثر پڑتا ہے۔


2. بالوں کی لمبائی بڑھانے میں پیاز کا رس بہت اہم ہے۔ پیاز کو کدو کش کر کے اس کا جوس نکال لیں اس جوس میں ایک چمچ ایلوویرا کا جوس، اور دو چمچ شہد ملا کر پیسٹ بنالیں بالوں کی جڑوں میں مساج کرتے ہوئے لگائیں۔ 30 منٹ بعد دھو لیں ہفتے میں تین بار اس عمل کو دہرائیں۔۔۔۔۔ ایلوویرا میں وٹامنز اور منرلز پائے جاتے ہیں جو بالوں کو ریپیئر کرتے ہیں اور ان کی گروتھ اور چمک میں اضافہ کرتے ہیں۔


** بالوں کی لمبائی تیزی سے بڑھانا چاہتے ہیں تو خوراک میں مچھلی، سلاد، انڈے اور دودھ کا استعمال بڑھا دیں۔ بال تیزی سے بڑھیں گے۔ ** 

** سرکولر موشن میں انگلیوں کے پوروں کی مدد سے مساج کریں اس عمل سے بھی بالوں کی لمبائی میں اضافہ ہوتا ہے۔ دن میں کئی بار یہ عمل دہرائیں۔ جب بھی یاد آئے مساج کرنا شروع کردیں ۔ یہ عمل بہت کارگر ہے۔ **


3. آلو کو کدو کش کرکے اس کا رس نکالیں اور اسے بالوں میں لگائیں۔ اس میں وٹامن سی اور زنک ہوتا ہے جو بالوں کو تیزی سے بڑھنے میں مدد دیتا ہے۔ آگر روزانہ کریں گے تو ایک ہفتے میں ہی زبردست رزلٹ مل جائے گا۔



No comments:

Post a Comment

کامیابی آپ کی منتظر ہے

اگر تم کامیابی و کامرانی چاہتے ہو۔۔۔ زندگی میں خوشحالی چاہتے ہو۔۔۔ امن سکون چاہتے ہو۔۔۔ تو اپنے آپ کو۔۔۔ اپنے رب سے جوڑ لو۔۔۔ جو رب سے جڑ گی...