ناخنوں کی حفاظت کریں
ناخن ہاتھوں کا اہم حصہ ہوتے ہیں۔ یہ انگلیوں کی نازک پوروں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ہاتھوں کی دلکشی میں اضافے کا باعث بھی بنتے ہیں۔ تاہم ان کی خوبصورتی برقرار رکھنے کے لئے وقتاً فوقتاً انہیں تھوڑا بہت وقت دیتے رہنا چاہئے۔
وٹامن b-2
اور فولاد ناخنوں کی صحت اور خوبصورتی برقرار رکھنے کے لئے ازحد ضروری ہیں اور یہ دونوں اجزاء ہرے پتوں والی سبزیوں میں بکثرت پائے جاتے ہیں۔ اس لئے خوراک میں ان دونوں اجزاء پر مشتمل غذائیں ضرور شامل کریں۔
کیلشیم کی کمی سے ناخنوں پر سفید دھبے پڑ جاتے ہیں جو ان کی دلکشی کو ماند کر دیتے ہیں، اس لئے کیلشیم کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ہر روز کم از کم ایک گلاس دودھ ضرور پیئیں اور انڈے بھی کھائیں۔
ناخن ہر ہفتے تقریباً ایک ملی میٹر کی رفتار سے بڑھتے ہیں۔ خوراک پر توجہ دینے کے علاوہ جب کبھی تھوڑا فارغ وقت ملے تو لہسن کے چند جوئے لے کر انہیں چھیل لیں اور آہستہ آہستہ ناخنوں پر ملتی رہیں۔ یہ عمل تقریباً 20 منٹ تک جاری رکھیں۔ کچھ ہی روز میں آپ کے ناخنوں کی مضبوطی اور دلکشی میں واضح فرق دکھائی دینے لگے گا۔ ہفتے میں کم از کم ایک بار ناخنوں کی بھرپور صفائی کریں اور اس کے بعد کسی اچھی کریم یالوشن کے ساتھ ہاتھوں کی مالش کریں۔
اس دوران ناخنوں پر بھی نرم ہاتھ کے ساتھ ہلکا ہلکا مساج کریں، بہت جلد ناخنوں کی دلکشی میں اضافہ ہونے لگے گا۔
بعض اوقات شدید بیماری یا ذہنی تناؤ کی وجہ سے ہمارے ناخنوں کے کنارے ناہموار ہوجاتے ہیں۔یہ کوئی خاص خطرے کی علامت نہیں لیکن آپ کو چاہیے کہ اپنی صحت پر توجہ دیں۔
کچھ لوگوں کو فنگس کی انفیکشن کی وجہ سے ناخنوں کی خرابی کی شکایت ہوجاتی ہے اور ان کے ناخن بہت زیادہ خراب ہوجاتے ہیں۔ان لوگوں کو زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں اور ماہر جلد سے مشورے کے بعد ادویات کا استعمال کرنا چاہیے۔
اگر ناخنوں میں سفید نشانات ظاہر ہونے لگیں تو یہ جسم میں وٹامن ڈی کی کمی کی نشانی ہے۔آپ کو چاہیے کہ اپنی غذا میں دودھ کا اضافہ کردیں اور ساتھ ہی بازار میں دستیاب وٹامن ڈی کی ادویات کا استعمال شروع کردیں اور ساتھ ہی ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔
اگر آپ ناخن اور انگلیاں چبانے کی عادت میں مبتلا ہیں تو بعض اوقات ہاتھوں کی انگلیوں میں چھوٹے چھوٹے نشانات بن جاتے ہیں۔ان کی وجہ سے جسم میں انفیکشن کے داخل ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں اور جسم کے دیگر حصوں پر بھی نشانات بن سکتے ہیں۔
ناخنوں کی دیکھ بھال ہاتھوں اور پیروں کی حفاظت کا ایک اہم حصہ ہے .
ناخن آپ کی صحت کی نشاندہی کرتے ہیں۔
ناخنوں کی حالت سے آئرن ، آکسیجن ، پروٹین ، وٹامن اور منرلز کی کمی کااندازہ ہوتاہے . کیلشیم ، جیلاٹن ، وٹامن سی ، وٹامن ڈی ، وٹامن بی کمپلیکس اور فولک ایسڈ ناخنوں کی صحت اور مضبوطی کے لیے ضروری ہیں .
ٹوٹے ہوئے ، پیلے ناخن شرمندگی کا باعث بنتے ہیں . ناخنوں کو مضبوط اور خوبصورت بنانے کےلیے درج ذیل اقدامات کیے جا سکتے ہیں .
ناخن کو خوبصورت بنانے کے ٹوٹکے
ہر لڑکی یہ چاہتی ہے کہ اس کے ہاتھ اور ناخن صاف ،خوبصورت،اور چمکدارنظر آئیں،اور دوسرے یہ کہ ناخن مضبوط ہوں ،اور جلدی بڑھتے ہوں،لیکن زندگی اتنی مصروف ہوگئی ہے کہ کسی کے پاس اتنا وقت نہیں کہ وہ مستقل ڈاکٹروں یا بیوٹیشنز کے چکر لگا سکے یا ان سے معلومات حا صل کر سکے۔ایسے میں کچھ گھریلوٹوٹکے ایسے ہیں جن پر عمل کر کے آپ گھر بیٹھے اپنے ہاتھوں اور ناخنوں کو خوبصورت بنا سکتے ہیں۔
پانی ،ناخنوں کو صاف اور چمکدار رکھنے کا سب سے سادہ اور آسان حل ہے ،اسی لئے جتنا ہو سکے پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔زیادہ سے زیادہ پانی پیجئیے۔اس سے آپ کو واضح فرق نظر آئے گا۔
ایک اچھا عمل یہ ہے کہ تھوڑا سا لیموں کارس لیں اس میں اپنے ناخن کچھ دیر ڈبو کر رکھیں۔اس کے بعد نیم گرم پانی سے ہاتھ دھو لیں اور اس پر کوئی اچھا موئسچرائزرلگائیں ،آپ چاہیں تو ہاتھوں اور ناخنوں پر لیموں مل بھی سکتی ہیں اور اس کے بعد گرم پانی سے ہاتھ دھو لیں۔
اپنے ناخن 7سے 100منٹ کے لئے نیم گرم سر سوں کے تیل میں ڈبو لیں اور ان کو آہستگی سے تیل کے اندر ہی ملتے رہیں ،اس سے آپ کے ناخن مضبوط،صحت مند اور فٹ رہیں گے۔
زیتون کا تیل بھی آپ کے ناخنوں کے لئے بہترین ہے ،ایک دن کے وقفے کے ساتھ 15منٹ کے لئے اپنے ناخن زیتون کے تیل میں ڈبوئیں ،ہفتے
میں تین سے چار دفعہ یہ عمل دہرائیں۔
ناخنوں کی حفاظت کے لئے آپ کو ان کے ٹوٹنے اور چھلنے کا خیال رکھنا چاہیے۔ کیوٹیکلز ناخنوں کے گرد موجود ہوتے ہیں، یہ ناخنوں کی صحت کا سبب ہوتے ہیں۔ اگر ان کا خیال نہ رکھا جائے تو یہ خشک اور بدنما ہو جاتے ہیں۔
موسچرائزنگ کریم سے دن میں دو مرتبہ اپنے ناخنوں کو موسچرائزر کریں۔ اس سے آپ کے ناخن زیادہ محفوظ اور صحت مند رہیں گے۔
ناخن کاٹتے وقت یہ خیال رکھیں کہ کیوٹیکل نہ کٹ جائے، کیونکہ یہ جراثیم سے حفاظت کا سبب ہے۔ہمیشہ نہانے کے بعد کیوٹیکلز کو ناخن کے پیچھے سے آگے کی طرف دبائیں۔
نیم گرم زیتون کے تیل سے ناخنوں پر ہفتے میں تین مرتبہ مساج کرنے سے ناخن مضبوط ہو جاتے ہیں .
لیموں کا رس نچوڑ کرچھلکے نہ پھینکیں بلکہ انہیں روزانہ ناخنوں پر مساج کریں . یہ ناخنوں کی پیلاہٹ دور کرنے میں مدد دے گا اور انہیں چمکدار اورخوبصورت بنائے گا .
روزانہ ایک چمچ جیلاٹن کا دو ہفتے تک استعمال ناخنوں کو مضبوط بناتا ہے .
ایک چمچ لیموں کے رس میں دو چمچ ووڈکا شامل کر کے کسی بوتل میں محفوظ کرلیں اور روزانہ ناخنوں اور کیوٹیکلز پر ملیں ۔۔۔
***********************************
No comments:
Post a Comment