یہ زندگی ہے


عورت ایک احساس کا نام ہے۔  یہ رشتہ محبت کیساتھ احساس اور توجہ مانگتا ہے۔ جہاں احساس نہ ہو وہاں رشتوں میں دراڑیں پڑ جاتی ہیں۔ احساس وہاں ہوتا ہے جہاں کسی بہت اپنے کو کھو دینے کا ڈر ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ 
عورت کی چاھت بڑی بے ضرر سی ہوتی ہے ایک بار کسی کو سچے دل سے چاھ لے تو اسے دل نہیں نکال پاتی۔۔۔۔ 

تمہاری زندگی سے میں بہت سے فاصلے لیکر ۔۔۔۔ تمہیں بس اتنا کہتی ہوں،،،،، کسی کو زندگی سے اس طرح رخصت نہیں کرتے،،،،،،۔ کہ مجھ کو زندگی سے جس طرح تم نے نکالا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔



    ایک خوبصورت گھر اور ایک چاہنے والے جیون ساتھی کی تمنا ہر عورت کو ہوتی ہے۔ اگر اسے ایسا جیون ساتھی مل جائے تو یہ دنیا اس کے لئے کسی جنت سے کم نہیں ہوتی۔ مرد عورت کا مان بڑھا دے اسے عزت دے دے اس کے سوا عورت کو اور کیا چاہیے۔۔۔۔۔۔




اسلام بہت پاکیزہ اور پیارا مذہب ہے۔ اسلام نے جو حقوق عورت کو دیئے ہیں وہ دنیا کے کسی مذہب نے نہیں دئیے۔ اسے تقدس کی جو بلندی عطا فرمائی ہے وہ کہیں اور نہیں ملتی۔ مگر یہ تقدس بھی اسی عورت کے حصے میں آتا ہے جسکا طرز عمل دین حق کے مطابق ہو۔ جو عورت سرے سے دوپٹے سے ہی بے نیاز ہو جس نے ساری اخلاقی حدود کی دھجیاں اڑادی ہوں تو اس عورت کے حصے میں کیا آسکتا ہے۔ بنت حوا تو شرم و حیا کی مورت ہے اسلام نے ایسے ہی تو عورت کے پردے پر زور نہیں دیا۔ 



عورت احساس کا نام ہے،،،، وہ مرد کی محبت کی پاکیزہ چھاؤں میں پروان چڑھتی ہے اور اسے اپنے چاہنے والے سے عزت ملے تو اس پر اپنا آپ نچھاور کرنے میں دیر نہیں لگاتی۔۔۔۔۔۔۔۔
  
 کتنی عجیب سی بات لگتی ہے نا کہ عورت ایک بار کسی کو دل کی گہرائیوں سے چاھ لے تو کوئی دوسرا اس کے دل میں بسیرا نہیں کر سکتا۔۔۔۔۔ مگر مرد اپنا راستہ بدل لیتا ہے۔۔۔۔ وہ زندگی کسی کے بھی ساتھ بہت آرام سے گزار لیتا ہے۔۔۔ بیتے ہوئے لمحوں کو وہ یکسر فراموش کر دیتا ہے۔۔۔۔ عورت اور مرد کی چاہت میں یہی فرق ہے۔۔۔ کسی کی دنیا برباد ہونے سے مرد کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔۔۔





No comments:

Post a Comment

کامیابی آپ کی منتظر ہے

اگر تم کامیابی و کامرانی چاہتے ہو۔۔۔ زندگی میں خوشحالی چاہتے ہو۔۔۔ امن سکون چاہتے ہو۔۔۔ تو اپنے آپ کو۔۔۔ اپنے رب سے جوڑ لو۔۔۔ جو رب سے جڑ گی...