*** منزل تمہاری ہے ***
***ہاں میں کر سکتا ہوں***
اگر تم ہارنے کا سوچو گے تو ہار جاو گے
اگر تم سوچو گے کہ تم میں حوصلہ نہیں ہے تو خود میں حوصلہ نہیں پاو گے
اگر تم خواہش رکھتے ہو ئے بھی سوچو کہ جیت نہیں سکتے
تو امکان یہی ہے کہ تم جیت نہ سکو گے
اگر تم گنوانے کا سوچو گے تو گنوا دو گے
وہ، جو کچھ ہم دنیا میں حاصل کرتے ہیں
کامرانی کی ابتدا انسان کی آرزو سے ہوتی ہے
یہ سب کچھ تو انسانی ذہن پر منحصر ہوتا ہے
اگر تم سوچو گے کہ تم اعلیٰ ارفع ہو تو تم ہو
تمہیں بلند ہونے کے لیے سوچ کو بلند رکھنا ہو گا
پہلے اپنی ذات پر یقین کامل حاصل کرنا ہو گا
پھر تم جو چاہو گے پا سکو گے
زندگی کی بازی ہمیشہ
قوی اور تیز شخص ہی نہیں جیتتا
بلکہ جلد یا بدیر وہی شخص جیتتا ہے
جو
سوچتا ہے کہ وہ ایسا کر سکتا ہے
سفر کا آغاز کیجئے ، آہستہ آہستہ اور مستقل قدموں کی ساتھ منزل کی جانب بڑھتے رہیے یہ سوچے بغیر کہ دوسرے کیا کر رہے ہیں ،وہ کہاں چلے جا رہے ہیں اور میں کہاں ہوں ۔
راستے میں آنے والی رکاوٹوں اور ناکامیوں سے سیکھ کر آگے بڑھتے جائیے ۔
نئی کوششوں اور ہمت کے ساتھ ، منزل دور ہے مگر ملے گی ضرور ۔
کوئی بھی کامیابی آخری نہیں ہوتی ہے اور اسی طرح کوئی بھی ناکامی ہمیشہ کےلیے نہیں ہوتی ہے، یہ ایک سفر ہے جو کامیابیوں اور ناکامیوں پر مشتمل ہے اور اس سفر میں جو چیز اہمیت رکھتی ہے وہ ہمت اور حوصلہ ہے جس کی بدولت آپ میدان میں جمے رہتے ہیں اور مقابلہ کرتے ہیں ۔
یہ مقابلہ اگر خود کے ساتھ، اپنی بہتری اور ترقی کے ساتھ ہو تو کامیاب رہتا ہے ،سیکھنے کو بہت کچھ ملتا ہے ۔
اکثر حالات سے دلبرداشتہ ہو کر ہم خود کا دوسروں سے مقابلہ کرنے لگ جاتے ہیں پھر گلے شکوے ہوتے ہیں کہ فلاں نے بھی تو میرےساتھ سفر شروع کیا تھا مگر وہ مجھ سے آگے کیسے نکل گیا؟
ضرور کسی دو نمبری کا نتیجہ ہے، یہ نظام ہی ایسا ہے ۔ہم یہ نہیں کرتے کہ دیکھیں کہ فلاں نے کیسے یہ کامیابی حاصل کی ،کتنی محنت کی اور ہم سے کہاں غلطی ہوئی ہے۔ ہمیں اسے سمجھنا چاہیے اور اس سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا چاہیے دوسروں کی کامیابیوں پر کڑنے سے تکلیف اور پریشانی کے سوا کچھ نہیں ملتا ۔اس سے بہتر ہے اپنی محنت بڑھا لی جائے اور کوشش دوگنی کر دی جائے ۔
ایک انگریز لیڈر کا کہنا ہے کہ کوئی کامیابی آخری نہیں ہوتی اور نہ ہی کوئی ناکامی جان لیوا ہے یہ ہمت ہے جو اہمیت کی حامل ہے ۔
پالو کا کہنا ہے کہ اپنے خوابوں کو پہچانیں اور ان کےلیے لڑیں، آپ کو پتا ہونا چاہیے کہ آپ کو زندگی سے کیا چاہئے اور اس کی کھوج لگائیں ۔کچھ بھی آپ کے خوابوں کو حقیقت بننے سے نہیں روک سکتا سوائے ناکامی کے ڈر کے ۔
نہ تو آئے گا نہ چین آئے گا
دل بس یونہی شور مچائے گا
نہ راستہ تھمے گا نہ میں روکوں گا
منزل کی جانب یونہی چلتا رہوں گا
کبھی دل خوف سے ڈر جائے گا
کبھی امید کے دلاسے دلائے گا
منزل کی جستجو میں بس گھمائے گا
دل یونہی تم کو ہر دم ستائے گا
پر گر کوشش تم نہ چھوڑوں گے
اور مشکلوں سے تم نہ ہارو گے
تو خدا بھی مہربان تم پہ ہو گا
اور منزل تجھ سے ملا دے گا
راستے مشکل چاہے کتنے ہوں گے
حوصلے تمہارے نگہبان ہوں گے
@@منزل تمہاری ہے@@
اگر تم دل گرفتہ ہو
کہ تم کو ہار جانا ہے
تو پھر تم ہار جاؤ گے
اگر خاطر شکستہ ہو
کہ تم کچھ کر نہیں سکتے
یقیناً کر نہ پاؤ گے
یقیں سے عاری ہو کر
منزلوں کی سمت چلنے سے
کبھی منزل نہیں ملتی
کبھی کنکر کے جتنے حوصلے والوں
سے بھاری سل نہیں ہلتی
زمانے میں ہمیشہ کامیابی
اُن کے حصے میں ہی آتی ہے
جو اول دن سے اپنے ساتھ
اک عزمِ مصمّم لے کے چلتے ہیں
کہ جن کے دل میں عزم و حوصلہ اک ساتھ پلتے ہیں
اگر تم چاہتے ہو کامیاب و کامراں ہونا
تو بس رختِ سفر میں
تم یقین و عزم کی مشعل جلا رکھنا
سفر دشوار تر ہو
تب بھی ہمت، حوصلہ رکھنا
سفر آغاز جب کرنا
تو بس اتنا سمجھ لینا
جہاں میں کامیابی کی یقیں والوں سے یاری ہے
اگر تم بھی یقیں رکھوتو پھر منزل تمھاری
ھدایت اتنی سستی نہیں ہوتی کہ ہر کوئی فیض یاب ہوجائے بات ایک بار سمجھائ جاتی ہے سمجھنے والے ایک ہی دفعہ میں سمجھ لیتے ہیں اور جن کو نہ سمجھنا ہو ان کیلئے صدیاں ناکافی ہوتی ہیں۔۔۔۔
دنیا میں جن لوگوں نے کامیابی کی زندگی گزاری ان کے حالات پڑھیں تو معلوم ہوتا ہے کہ وہ اپنے کام سے عشق کرتے تھے دن رات محنت کوشش جدوجہد کرتے تھے پاگل ہو جاتے تھے اور پھر انہیں اس کا صلہ ملتا تھا صدیوں کی نسلیں سرخرو ہو جاتی ہیں ہر انسان کو اپنے حصے کا کام کرنا چاہیے اپنے شعبے میں امانت و دیانت داری سے، لگن سے کام کرنا چاہیے اور نتیجہ ہمیشہ اللہ پہ چھوڑو، وہ تمہیں تمہاری محنت کا صلہ دیگا وہ کسی کی بھی محنت کو ضائع نہیں کرتا۔
اگر زندگی میں کچھ پانا چاہتے ہیں، کچھ بننا چاہتے ہیں کچھ حاصل کرنا چاہتے ہیں، مشکلات، پریشانیوں، بیماریوں سے چھٹکارا پانے کی خواہش ہے، مرادوں کا حصول چاہتے ہیں تو نور لیکر ساتھ چلیں، اللہ کا نور، عبادت کا نور، روحانیت کا نور، ذکر و درود کا نور۔ کوئی بھی مقصد ہو کوئ بھی منزل ہو انسان کی لگن جستجو عشق کام کرتا ہے اپنے کام سے عشق نشہ پیدا کرتا ہے اور یہ نشہ انسان کو تھکنے نہیں دیتا اس کے قدم نہیں ڈگمگاتے۔ ہمارا دھیان، توجہ لگن، جدوجہد استقامت کنسنٹریشن ہمیں مقاصد میں کامیابی دلواتی ہے۔ جتنا بڑا مقصد اتنی بڑی کوشش اتنی زیادہ محنت اور اتنی ہی بڑی کامیابی۔۔۔ اور کامیابی کا نشہ ہی کچھ اور ہوتا ہے۔ ۔۔ منزل دینے والی ذات اللہ تعالیٰ کی ہے ہدایت اسی سے مانگو۔
یہ دنیا اسباب کی دنیا ہے اور وہ اللہ وہ مسبب الاسباب ہے اسباب وہ پیدا کردے گا پہلا قدم آپ اٹھالو۔ یقین رکھو کیونکہ یقین بند تالوں کی چابی ہے یقین کامیابی کی چابی ہے اس چابی کو کھونے مت دینا اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہونا کیونکہ کہ اس کی رحمت سے تو بس کافر ہی مایوس ہوتے ہیں۔ امید کا دامن ہاتھ سے نہیں جانے دینا کچھ نہ ہو پھر بھی اس بات کا یقین کامل رہے کہ خدا میرے ساتھ ہے اور یہ یقین بہت خوبصورت ہے۔ شکوہ نہ کریں شکوہ کرنے سے برکت ختم ہو جاتی ہے ہر حال میں اپنے پروردگار کا شکر ادا کرو یہ شکر تمہارے لئے راستے کھول۔ دیگا۔ آزما کے دیکھ لیں۔ گارنٹی ہے اور گارنٹی بھی سارے جہانوں کا پروردگار دے رہا ہے کہ شکر کرنے والوں کو میں نواز دونگا۔ اللہ کی بات میں تو کوئی شک نہیں ہے۔ پھر اسی سے لو لگالو اسی کے بھروسے پہ اپنا ہر کام شروع کرو اور وہ ذات پاک دھوکہ نہیں دیتی اللہ سے جڑ جاؤ اسی میں کامیابی ہے۔
سورہ توبہ کی آخری دو آیات کا ورد ہمیشہ کرو یہ آیات آپ کو مشکلات مصائب الجھنوں پریشانیوں سے نجات دلائے گی۔
اپنے دن کا آغاز ان آیات سے کیجئے دن میں وقفے وقفے سے پڑھتے رہیں اور کمال دیکھیں ہم نے قرآن پاک کو چھوڑ دیا نتیجہ یہ ہوا کہ ہمیں مصائب الجھنوں پریشانیوں نے گھیر لیا اسی راستے پہ واپس آؤ جو راستہ ہم نے چھوڑا ہے اسی راستے میں ہمارے لئے سعادت ہے کامیابی ہے وہی راستہ نجات اور بخششِ کا راستہ ہے۔
اپنی زندگی میں توازن رکھیں اپنے اوقات کار کو ضائع نہ کریں بے مقصد زندگی نہ گزاریں زندگی کا ہر لمحہ قیمتی ہے ان لمحات کو خوبصورت بنائیں اپنے کام سے ۔ کام وہ کریں جس سے مخلوق خدا فیضیاب ہو۔ جو بھی آپ کا شعبہ ہے اس میں پوری دیانت داری سے کام کریں اگر اللہ نے آپ کو کسی کام کے لئے چنا ہے تو یہ آپکی خوش قسمتی ہے پوری تندہی سے آپ نے اپنا کام کرنا ہے کارخانہ قدرت میں انسان کو بیکار پیدا نہیں کیا گیا اللہ تعالیٰ خود فرماتا ہے۔۔۔۔
تم کیا سمجھے کہ ہم نے انسان کو بیکار پیدا کیا ہے۔۔۔۔۔ اللہ آپ سے آپکی زندگی کا حساب لیگا ایسے کام کرو کہ کہہ سکو مولا زندگی اس کام میں لگا کے آیا ہوں۔۔۔۔۔۔۔ کھانا پینا عیش موج و مستی زندگی نہیں ہے ۔ ۔ زندگی اللہ کا دیا ہوا تحفہ ہے اسے اسی کی راہوں میں لگا دو۔
کامیابی حاصل کرنے کے لئے قیمت چکانی پڑتی ہے، قربانیاں دینا پڑتی ہیں لیکن اس کا صلہ بہت سکون بخش ہوتا ہے چند سیکنڈ کی پرفارمینس کے لئے سالوں ریاضتیں کرنی پڑتی ہیں کامیابی پلیٹ میں سجا کر کبھی نہیں ملتی جب انسان اپنے پروردگار کی رضا و خوشنودی کے لئے کام کرتا ہے نا تو رکاوٹیں، محرومیاں، مشکلات، تکلیفیں ایسے انسان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں،
انسانیت کے جزبے سے کام کرنے والا انسان کبھی ناکام نہیں ہوتا، جب انسان کام کو عبادت سمجھ کر کرتا ہے تو اس میں رنگ بھرتے ہیں وہ ہر قدم خوشی سے اٹھاتا ہے اس کے ہر کام میں محبت اور محنت جھلکتی ہے یہ محنت اور محبت اسے ہر کام میں کامیاب بنادیتی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔" اور تمہیں وہی ملیگا جس کی تم نے کوشش کی ہے"
جب اپ اس کی رضا کے لئے اس کی راہ میں نکلتے ہیں تو وہ آپ کو سبھی رنج و الم سے دور لیجاتا ہے آپ کے راستے آسان بنادیتا ہے۔۔۔۔ اگر آپ اللہ کی بارگاہ میں اپنا مقام دیکھنا چاہتے ہیں تو یہ دیکھیں کہ اس نے آپ کو کس کام میں لگا رکھا ہے۔ جب آپ اسکا کام کرتے ہیں تو وہ آپ کے راستے کی رکاوٹیں دور کرتا ہے، الجھنوں کو سلجھا دیتا ہے، دشمنوں حاسدوں سے اپکو اپنی پناہ میں رکھتا ہے۔ آپ کا کام صرف اپنی بہترین کوشش کرنا ہے اپنے کام پر توجہ مرکوز رکھیں سچی اور کھری جستجو کے ساتھ، نتائج اللہ پہ چھوڑ دیں، ، اپنی آرزوؤں، خوابوں اور امیدوں کا مرکز و محور اللہ کو بنالیں اسی سے مانگیں اپنا تعلق اسی سے جوڑیں اس کی بارگاہ میں بھکاری بن کر کھڑے ہو جائیں اس سے کہیں کہ وہ آپ کا ہاتھ تھام لے اور اگر اس نے آپ کا ہاتھ تھام لیا تو وہ آپ کو آپ کی سوچ سے بھی زیادہ اونچی بلندی پر پہنچا دیگا جہاں آپ کا گمان بھی نہیں ہوگا۔۔۔۔۔۔
فرشتے سے بڑھ کر ہے انسان بننا
مگر اس میں لگتی ہے محنت زیادہ
اختتام۔
Join us
Facebook.com/Articlesbyshumaila
Emai: mazharshumaila755@gmail.com
*********************************************************
No comments:
Post a Comment